🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
نماز کے آگے سے بعض چیزوں کے گزرنے سے اس کی نماز منقطع ہونا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3323 ترقیم فقہی: -- 691
- (تعاد الصّلاة من ممر الحمارِ، والمرأة، والكلْبِ الأسود، وقال: الكلبُ الأسودُ شيطان) .
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(نمازی کے سامنے سے) گدھے، عورت اور کالے کتے کے گزرنے سے نماز دوبارہ پڑھی جاتی ہے۔“ میں (عبداللہ بن صامت) نے کہا: زرد اور سرخ رنگ کے کتوں (کو چھوڑ کر) کالے کتے (کی تخصیص) کی کیا وجہ ہے؟ میں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی سوال کیا تھا جو آپ نے مجھ سے کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا تھا کہ ”کالا کتا شیطان ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 691]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3323

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
نماز کے لیے مکمل لباس کا اہتمام اور وجہ
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1369 ترقیم فقہی: -- 692
-" إذا صلى أحدكم فليلبس ثوبيه، فإن الله أحق من تزين له".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی نماز پڑھے تو وہ دو کپڑے پہن لیا کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ اس کے لیے زیب و زینت اختیار کی جائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 692]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1369

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
نماز جنازہ اور میت کا تذکرۂ خیر کرنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1364 ترقیم فقہی: -- 693
-" إذا صلوا على جنازة وأثنوا خيرا، يقول الرب عز وجل: أجزت شهادتهم فيما يعلمون وأغفر له ما لا يعلمون".
سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”جب لوگ میت کی نماز جنازہ پڑھتے ہیں اور اس کی تعریف کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:میں نے ان نیکیوں کی بنا پر اپنے بندوں کی شہادت کو نافذ کر دیا جن کو وہ جانتے ہیں اور ان برائیوں کو معاف کر دیا جن کو وہ نہیں جانتے [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 693]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1364

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
صاحب قرآن کا قرآن یاد رکھنے کا طریقہ
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 597 ترقیم فقہی: -- 694
-" إذا قام صاحب القرآن فقرأه بالليل والنهار ذكره، وإن لم يقم به نسيه".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب صاحب قرآن رات اور دن کی گھڑیوں میں قیام کر کے قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے تو اسے قرآن یاد رہتا ہے، وگرنہ قیام نہ کرنے کی صورت میں بھول جاتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 694]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 597

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
دعائے استفتاح
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2996 ترقیم فقہی: -- 695
-" كان إذا استفتح الصلاة قال: سبحانك اللهم وبحمدك، وتبارك اسمك، وتعالى جدك، ولا إله غيرك".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو پڑھتے: «سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك، وتعالى جدك ولا إله غيرك» ”اے اللہ! تو پاک ہے اپنی تعریفوں کے ساتھ، تیرا نام بابرکت ہے، تیرا مرتبہ بلند ہے اور ماسوائے تیرے کوئی معبودِ برحق نہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 695]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2996

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
امام جس حالت میں ہو، تاخیر سے آنے والے بلا انتظار اس کے ساتھ مل جائیں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کی تلاوت کرنا فرض ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1188 ترقیم فقہی: -- 696
-" إذا وجدتم الإمام ساجدا فاسجدوا أو راكعا فاركعوا أو قائما فقوموا ولا تعدوا بالسجود إذا لم تدركوا الركعة".
سیدنا ابن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب امام کو سجدہ کی حالت میں پاؤ تو اس کے ساتھ سجدہ کرو، اگر رکوع کی حالت میں پاؤ تو اس کے ساتھ رکوع کرو اور اگر قیام کی حالت میں پاؤ تو اس کے ساتھ قیام شروع کر دو۔ لیکن جب تک رکوع نہ ملے اس وقت تک سجدوں کا کوئی اعتبار نہ کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 696]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1188

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
جلسے میں بیٹھنے کا طریقہ
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 383 ترقیم فقہی: -- 697
-" من السنة في الصلاة أن تضع أليتيك على عقبيك بين السجدتين".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یہ سنت ہے کہ تو نماز میں دو سجدوں کے درمیان (جلسہ میں) اپنے سرینوں (چوتڑوں) کو اپنی ایڑیوں پر رکھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 697]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 383

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
«اقعاء» اور «تورك» کے معانی اور ان کا نماز سے تعلق
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1670 ترقیم فقہی: -- 698
-" نهى عن الإقعاء والتورك في الصلاة".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں اقعاء اور تورک سے منع فرمایا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 698]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1670

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
تشہد کے الفاظ اور درمیانے تشہد میں بھی دعائیں پڑھنے کی اجازت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 878 ترقیم فقہی: -- 699
-" إذا قعدتم في كل ركعتين، فقولوا: التحيات لله والصلوات والطيبات، السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين، أشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا عبده ورسوله، ثم ليتخير من الدعاء أعجبه إليه".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم یہ نہیں جانتے تھے کہ (نماز میں جب دو) رکعتوں (کے بعد بیٹھیں تو) کیا کہا کریں، اتنا ضرور ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی تسبیح، تکبیر اور تحمید بیان کرتے رہتے تھے۔ بے شک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خیر و بھلائی کی ابتدا و انتہا کی تعلیم دی گئی۔ چنانچہ (ایک دن) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم دو رکعتوں کے بعد بیٹھو تو پڑھا کرو: تمام قولی، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں۔ ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ہے اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور رسول ہیں۔ (یہ تشہد پڑھنے کے بعد) ایسی دعاوں کا انتخاب کرے جو اسے پسند ہوں۔ “ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 699]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 878

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ہر دو رکعت کے بعد تشہد پڑھنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2876 ترقیم فقہی: -- 700
-" في كل ركعتين تشهد وتسليم على المرسلين وعلى من تبعهم من عباد الله الصالحين".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر دو رکعتوں کے بعد تشہد پڑھنا ہے اور پیغمبروں اور ان کے پیروکار بندگان خدا کے لیے سلامتی کی دعا کرنا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 700]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2876

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں