سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
امہات المؤمنین کو حجۃ الوداع کے بعد گھروں میں رہنے کی تلقین
ترقیم الباني: 2401 ترقیم فقہی: -- 1575
-" هذه، ثم ظهور الحصر. قاله صلى الله عليه وسلم لأزواجه في حجة الوداع".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر اپنی بیویوں سے فرمایا: ”یہ حج ہے، پھر (گھروں میں) اپنی چٹائیوں پر (بیٹھ جانا ہے)۔ یہ حدیث سیدنا ابوواقد لیثی، سیدنا ابوہریرہ، سیدہ زینب بنت جحش، سیدہ سودہ بنت زمعہ سیدہ ام سلمہ اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1575]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2401
عقیقہ کرنا اور اس کا خون نومولود کو نہ لگانا
ترقیم الباني: 2452 ترقیم فقہی: -- 1576
-" يعق عن الغلام ولا يمس رأسه بدم".
سیدنا عبد مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچے کی طرف سے عقیقہ کیا جائے گا اور اس کے سر پر خون نہیں لگایا جائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1576]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2452
شفقت کا اظہار کرتے ہوئے نام کی تصغیر کے ساتھ بلانا
ترقیم الباني: 2141 ترقیم فقہی: -- 1577
-" كان يلاعب زينب بنت أم سلمة وهو يقول: يا زوينب! يا زوينب، مرارا".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ کھیلتے تھے اور کئی دفعہ (پیار کرتے ہوئے) فرماتے: ”زوینب! زوینب!“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1577]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2141