🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
بالآخر دنیا سے رخصت اور ہر دوست کو الوداع کہنا پڑے گا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 831 ترقیم فقہی: -- 2184
-" أتاني جبريل، فقال: يا محمد عش ما شئت فإنك ميت وأحبب من شئت، فإنك مفارقه واعمل ما شئت فإنك مجزي به، واعلم أن شرف المؤمن قيامه بالليل وعزه استغناؤه عن الناس".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے اور کہا: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! جیسے چاہو زندگی گزارو (بالآخر) مرنا تو ہے، جس کو چاہو اپنا محبوب بناؤ (بالآخر) جدا تو ہونا ہے، اپنی چاہت کے مطابق عمل کرو (بالآخر) اس کا بدلہ تو ملنا ہے۔ (اتنا ضرور) جان لو کہ مومن کا شرف رات کی نماز میں اور اس کی عزت لوگو سے بے پروا ہو جانے میں ہے۔ یہ حدیث سیدنا سہل بن سعد، سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2184]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 831

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مومن کا شرف تہجد میں اور عزت لوگوں سے بے نیاز ہونے میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 831 ترقیم فقہی: -- 2185
-" أتاني جبريل، فقال: يا محمد عش ما شئت فإنك ميت وأحبب من شئت، فإنك مفارقه واعمل ما شئت فإنك مجزي به، واعلم أن شرف المؤمن قيامه بالليل وعزه استغناؤه عن الناس".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے اور کہا: اے محمد! جیسے چاہو زندگی گزارو (بالآخر) مرنا تو ہے، جس کو چاہو اپنا محبوب بناؤ (بالآخر) جدا تو ہونا ہے، اپنی چاہت کے مطابق عمل کرو (بالآخر) اس کا بدلہ تو ملنا ہے۔ (اتنا ضرور) جان لو کہ مؤمن کا شرف رات کی نماز میں اور اس کی عزت لوگوں سے بے پرواہ ہو جانے میں ہے۔ یہ حدیث سیدنا سہل بن سعد، سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2185]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 831

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مفلس کون ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 847 ترقیم فقہی: -- 2186
-" أتدرون ما المفلس؟ قالوا: المفلس فينا من لا درهم له ولا متاع، فقال: إن المفلس من أمتي من يأتي يوم القيامة بصلاة وصيام وزكاة، ويأتي قد شتم هذا وقذف هذا وأكل مال هذا وسفك دم هذا وضرب هذا، فيعطى هذا من حسناته وهذا من حسناته، فإن فنيت حسناته قبل أن يقضى ما عليه أخذ من خطاياهم، فطرحت عليه، ثم طرح في النار".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے میرے صحابہ کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟ صحابہ نے کہا: ہم میں مفلس وہ شخص ہے جس کے پاس نہ درہم اور نہ ہی کوئی اور سامان ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (نہیں، بلکہ) میری امت میں سے مفلس وہ شخص ہے جو قیامت والے دن نماز، روزے اور زکاۃ کے ساتھ آئے۔ گا (لیکن اس کے ساتھ ساتھ) وہ اس حال میں آئے گا کسی کو گالی دی ہو گی، کسی پر بہتان تراشی کی ہو گی، کسی کا مال کھایا ہو گا، کسی کا خون بہایا ہو گا اور کسی کو مارا پیٹا ہو گا۔ پس ان (تمام مظلومین) کو اس کی نیکیاں دے دی جائیں گی (تاکہ ان پر کیے گئے ظلم کی تلافی ہو جائے)۔ لیکن اگر اس کی نیکیاں ختم ہو گئیں، قبل اس کے کہ اس کے ذمے دوسروں کے حقوق باقی ہوں، تو ان کے گناہ لے کر اس پر ڈال دیے جائیں گے، پھر اسے جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2186]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 847

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کثرت سوال باعث ہلاکت ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 850 ترقیم فقہی: -- 2187
-" اتركوني ما تركتكم، فإذا حدثتكم فخذوا عني، فإنما هلك من كان قبلكم، بكثرة سؤالهم واختلافهم على أنبيائهم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تک میں تمہیں چھوڑے رکھوں (یعنی کوئی جدید حکم نہ دوں) تم بھی مجھے چھوڑے رکھو (یعنی نئے نئے امور کے بارے میں دریافت نہ کرو)۔ ہاں جب میں تمہیں کوئی حکم دے دوں تو اسے اپنا لو، (یاد رکھو کہ) تم سے پہلے والی امتیں انبیا سے زیادہ سوال کرنے اور ان پر اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2187]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 850

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
خیانت کیے ہوئے اونٹ، گائے اور بکری کی وجہ سے میدان حشر میں رسوائی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 857 ترقیم فقہی: -- 2188
-" اتق يا أبا الوليد أن تأتي يوم القيامة ببعير تحمله على رقبتك له رغاء أو بقرة لها خوار أو شاة لها ثؤاج".
ابن طاوس اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کو صدقات (کی وصولی) پر عامل مقرر کیا اور اسے فرمایا: ابوالولید! اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا، (کہیں ایسا نہ ہو کہ) تو روز قیامت اپنی گردن پر بلبلاتا ہوا اونٹ، ڈکارتی ہوئی گائے یا ممیاتی ہوئی بکری اٹھا کر لے آئے (جو تو نے خیانت کر لی ہو)۔ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2188]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 857

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 765 ترقیم فقہی: -- 2189
-" إن أوليائي يوم القيامة المتقون، وإن كان نسب أقرب من نسب، فلا يأتيني الناس بالأعمال وتأتوني بالدنيا تحملونها على رقابكم، فتقولون: يا محمد! فأقول هكذا وهكذا: لا وأعرض في كلا عطفيه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیلہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن پرہیزگار لوگ میرے دوست ہوں گے، اگرچہ وہ نسب میں قریب تر ہوں (یا نہ ہوں)۔ (خیال رکھنا) کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ تو میرے پاس (نیک) اعمال لے کر آئیں اور تم دنیا (کی خیانتوں اور دوسروں کے غصب شدہ حقوق) کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر لاؤ اور پکارو: اے محمد! اور میں ادھر ادھر اعراض کرتے ہوئے کہوں: نہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں جانب اعراض کیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2189]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 765

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سات کبیرہ گناہ
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2244 ترقیم فقہی: -- 2190
-" اجتنبوا الكبائر السبع، فسكت الناس فلم يتكلم أحد، فقال: ألا تسألوني عنهن؟ الشرك بالله وقتل النفس والفرار من الزحف وأكل مال اليتيم وأكل الربا وقذف المحصنة والتعرب بعد الهجرة".
سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا: سات کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرو۔ لوگ خاموش رہے اور کسی نے (تفصیل کی بابت) کوئی بات نہ کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم مجھ سے ان (سات گناہوں) کے بارے میں دریافت کیوں نہیں کرتے؟ وہ یہ ہیں: اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا، کسی جان کو ناحق قتل کرنا، کافروں سے لڑائی کے وقت راہ فرار اختیار کرنا، یتیم کا مال کھانا، سود کھانا، پاکدامن عورتوں پر تہمت لگانا اور ہجرت کے بعد پھر جنگل میں مقیم ہو کر بدو بن جانا۔ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2190]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2244

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
چھوٹے گناہوں کی کثرت بھی مہلک ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 389 ترقیم فقہی: -- 2191
-" إياكم ومحقرات الذنوب كقوم نزلوا في بطن واد فجاء ذا بعود وجاء ذا بعود حتى أنضجوا خبزتهم وإن محقرات الذنوب متى يؤخذ بها صاحبها تهلكه".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صغیرہ گناہوں سے گریز کرو۔ (اور ان کو حقیر مت سمجھو، غور فرماؤ کہ) کی کچھ لوگ ایک وادی میں پڑاؤ ڈالتے ہیں، ایک آدمی ایک لکڑی لاتا ہے اور دوسرا ایک لاتا ہے۔ (ایک ایک کر کے اتنی لکڑیاں جمع ہو جاتی ہیں کہ) وہ آگ جلا کر روٹیاں وغیرہ پکا لیتے ہیں۔ اسی طرح اگر صغیرہ گناہوں کی بنا پر مؤاخذہ ہوا تو وہ بھی ہلاک کر سکتے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2191]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 389

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
چھوٹے گناہوں کی وجہ سے مؤاخذہ
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 513 ترقیم فقہی: -- 2192
-" يا عائشة إياك ومحقرات الأعمال (وفي لفظ: الذنوب) فإن لها من الله طالبا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: صغیرہ گناہوں کا ارتکاب کرنے سے بچتے رہنا، کیونکہ ان کا بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے مؤاخذہ کیا جائے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2192]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 513

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
حرام کے قریب تک نہیں پھٹکنا چاہیے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 896 ترقیم فقہی: -- 2193
-" اجعلوا بينكم وبين الحرام سترة من الحلال، من فعل ذلك استبرأ لدينه وعرضه ومن أرتع فيه كان كالمرتع إلى جنب الحمى".
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: اپنے اور حرام (امور) کے مابین کسی حلال چیز کو آڑ بنائے رکھو، جس نے ایسے کیا وہ اپنے دین اور عزت کو محفوظ کر لے گا اور جو (اس آڑ کو پھلانگ کر حرام کرے) قریب تک جا پہنچے گا، وہ اس آدمی کی طرح ہے جو (ممنوعہ) چراگاہ کے ساتھ (مویشیوں کو) چرا رہا ہے (قریب ہے کہ وہ اس میں داخل ہو جائیں)۔ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2193]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 896

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں