الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق
जगत निर्माण, नबी और रसूलों का ज़िक्र और चमत्कार
2479. ابلیس نے آدم علیہ السلام کا ڈھانچہ دیکھ کر اپنی کامیابی کا اندازہ لگا لیا
“ आदम अलैहिस्सलाम का ढांचा देखकर इब्लीस ने अपनी सफलता का अंदाज़ा लगाया ”
حدیث نمبر: 3823
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لما صور الله تبارك وتعالى آدم عليه السلام تركه، فجعل إبليس يطوف به ينظر إليه، فلما رآه اجوف، قال: ظفرت به خلق لا يتمالك".-" لما صور الله تبارك وتعالى آدم عليه السلام تركه، فجعل إبليس يطوف به ينظر إليه، فلما رآه أجوف، قال: ظفرت به خلق لا يتمالك".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏جب اللہ تبارک و تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کی تصویر (‏‏‏‏ڈھانچہ) تیار کیا تو اسے یوں ہی پڑا ہوا چھوڑ دیا۔ ابلیس اس کے اردگرد گھوم کر اسے دیکھنے لگ گیا، جب اس نے دیکھا کہ یہ تو اندر سے خالی (‏‏‏‏یعنی کھوکھلا) ہے تو کہا: میں اس کے مقابلے میں کامیاب ہو جاؤں گا، کیونکہ یہ ایسی مخلوق ہے جو اپنے آپ پر قابو نہیں پاسکے گی۔
2480. آدم علیہ السلام کا چھینکنا
“ आदम अलैहिस्सलाम का छींकना ”
حدیث نمبر: 3824
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لما نفخ الله في آدم الروح، فبلغ الروح راسه عطس، فقال: الحمد لله رب العالمين، فقال له تبارك وتعالى: يرحمك الله".-" لما نفخ الله في آدم الروح، فبلغ الروح رأسه عطس، فقال: الحمد لله رب العالمين، فقال له تبارك وتعالى: يرحمك الله".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام میں روح پھونکی اور وہ سر تک پہنچی تو وہ چھینکے اور «اَلْحَمْدُ ِللهِ َربِّ الْعَالَمِيْنَ» کہا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے جواب میں کہا: «يَرْحَمُكَ اللهُ» ‏‏‏‏ (یعنی) اللہ تجھ پر رحم کرے۔
2481. «خلق الله آدم على صورته» کی تشریح، آدم علیہ السلام کی تصویر اور قد
“ आदम अलैहिस्सलाम की छवि और क़द ”
حدیث نمبر: 3825
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن الله خلق آدم على صورته وطوله ستون ذراعا".-" إن الله خلق آدم على صورته وطوله ستون ذراعا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو ان کی صورت پر پیدا کیا اور ان کا قد ساٹھ ہاتھ تھا۔
حدیث نمبر: 3826
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا ضرب احدكم فليجتنب الوجه، فإن الله خلق آدم على صورته".-" إذا ضرب أحدكم فليجتنب الوجه، فإن الله خلق آدم على صورته".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی کسی کو سزا دے تو چہرے پر مارنے سے گریز کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آدم کو اس کی صورت پر پیدا کیا۔
حدیث نمبر: 3827
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" خلق الله آدم على صورته: طوله ستون ذراعا، فلما خلقه قال: اذهب فسلم على اولئك النفر من الملائكة جلوس، فاستمع ما يحيونك: فإنها تحيتك وتحية ذريتك فقال: السلام عليكم: فقالوا: السلام عليك ورحمة الله، فزادوه:" ورحمة الله" فكل من يدخل الجنة على صورة آدم، فلم يزل الخلق ينقص بعد حتى الآن".-" خلق الله آدم على صورته: طوله ستون ذراعا، فلما خلقه قال: اذهب فسلم على أولئك النفر من الملائكة جلوس، فاستمع ما يحيونك: فإنها تحيتك وتحية ذريتك فقال: السلام عليكم: فقالوا: السلام عليك ورحمة الله، فزادوه:" ورحمة الله" فكل من يدخل الجنة على صورة آدم، فلم يزل الخلق ينقص بعد حتى الآن".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو ان کی صورت پر پیدا کیا، ان کا قد ساٹھ ہاتھ تھا۔ جب اللہ تعالیٰ نے ان کی تخلیق کی تو فرمایا: جاؤ اور فرشتوں کی بیٹھی ہوئی ا‏‏‏‏س جماعت کو سلام کہو اور غور سے سنو کہ وہ آپ کو جواباً کیا کہتے ہیں، کیونکہ یہی (‏‏‏‏جملے) آپ اور آپ کی اولاد کا سلام ہوں گے۔ (‏‏‏‏وہ گئے اور) کہا السلام علیکم۔ انہوں نے جواب میں کہا السلام علیک ورحمۃ اللہ۔ یعنی ورحمۃ اللہ کے الفاظ کی زیادتی کی۔ جب آدمی بھی جنت میں داخل ہو گا وہ آدم علیہ السلام کی صورت (‏‏‏‏و جسامت) پر داخل ہو گا۔ لیکن (‏‏‏‏دنیا میں ولادت آدم سے) آج تک قد و قامت میں کمی آتی رہی۔
2482. سلام کی ابتدا آدم علیہ السلام سے ہوئی
“ सलाम करने की शरुआत आदम अलैहिस्सलाम से हुई ”
حدیث نمبر: 3828
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" خلق الله آدم على صورته: طوله ستون ذراعا، فلما خلقه قال: اذهب فسلم على اولئك النفر من الملائكة جلوس، فاستمع ما يحيونك: فإنها تحيتك وتحية ذريتك فقال: السلام عليكم: فقالوا: السلام عليك ورحمة الله، فزادوه:" ورحمة الله" فكل من يدخل الجنة على صورة آدم، فلم يزل الخلق ينقص بعد حتى الآن".-" خلق الله آدم على صورته: طوله ستون ذراعا، فلما خلقه قال: اذهب فسلم على أولئك النفر من الملائكة جلوس، فاستمع ما يحيونك: فإنها تحيتك وتحية ذريتك فقال: السلام عليكم: فقالوا: السلام عليك ورحمة الله، فزادوه:" ورحمة الله" فكل من يدخل الجنة على صورة آدم، فلم يزل الخلق ينقص بعد حتى الآن".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو ان کی صورت پر پیدا کیا، ان کا قد ساٹھ ہاتھ تھا۔ جب اللہ تعالیٰ نے ان کی تخلیق کی تو فرمایا: جاؤ اور فرشتوں کی بیٹھی ہوئی اس جماعت کو سلام کہو اور غور سے سنو کہ وہ آپ کو جواباً کیا کہتے ہیں، کیونکہ یہی (‏‏‏‏ ‏‏‏‏جملے) آپ اور آپ کی اولاد کا سلام ہوں گے۔ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏وہ گئے اور) کہا: السلام علیکم۔ انہوں نے جواب میں کہا: السلام علیک و رحمۃ اللہ۔ یعنی و رحمۃ اللہ کے الفاظ کی زیادتی کی۔ جب آدمی بھی جنت میں ہو گا وہ آدم علیہ السلام کی صورت (‏‏‏‏و جسامت) پر داخل ہو گا۔ لیکن (‏‏‏‏دنیا میں ولادت آدم سے) آج تک قد و قامت میں کمی آتی رہی۔
2483. پہلا میزبان، سب سے پہلا ختنہ
“ पहला मेज़बान और पहला ख़तना ”
حدیث نمبر: 3829
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان اول من ضيف الضيف إبراهيم، وهو اول من اختتن على راس ثمانين سنة واختتن بالقدوم".-" كان أول من ضيف الضيف إبراهيم، وهو أول من اختتن على رأس ثمانين سنة واختتن بالقدوم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابراہیم علیہ السلام پہلے فرد ہیں، جنہوں نے مہمانوں کی میزبانی کی اور وہی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے اسی سال کے بعد ختنہ کیا اور ختنہ بھی تیشے سے کیا۔ ‏‏‏‏
2484. انبیاء کی تعداد، رسول اور نبی میں فرق، آدم و نوح اور نوح و ابراہیم علیہم السلام کا درمیانی فاصلہ
“ नबियों की संख्या ، रसूल और नबी के बीच अंतर ، आदम और नूह और नूह और इब्राहीम अलैहिमुस्सलाम के बीच की दूरी ”
حدیث نمبر: 3830
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (كان بين آدم ونوح عشرة قرون، وبين نوح وإبراهيم عشرة قرون)- (كان بين آدمَ ونوحٍ عشرةُ قرونِ، وبين نوحٍ وإبراهيم عشرةُ قرونٍ)
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، وہ تعلیم دیے گئے تھے اور ان سے (‏‏‏‏اللہ تعالیٰ کی طرف سے) کلام بھی کی گئی تھی۔ اس نے کہا: ان کے اور نوح علیہ السلام کے مابین کتنا فاصلہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دس صدیاں (‏‏‏‏یا دس زمانے)۔ اس نے کہا: نوح علیہ السلام اور ابراہیم علیہ السلام کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دس صدیاں۔ پھر صحابہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کل کتنے رسول ہو گزرے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین سو پندرہ، جم غفیر ہے۔
حدیث نمبر: 3831
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان آدم نبيا مكلما، كان بينه وبين نوح عشرة قرون، وكانت الرسل ثلاثمائة وخمسة عشر".-" كان آدم نبيا مكلما، كان بينه وبين نوح عشرة قرون، وكانت الرسل ثلاثمائة وخمسة عشر".
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، ان سے کلام بھی کی گئی تھی۔ اس نے کہا: ان کے اور نوح علیہ السلام کے درمیان کتنا فاصلہ تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:: دس صدیاں۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کل کتنے رسول تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین سو پندرہ۔
2485. ابراہیم اور سیدنا موسیٰ علیہما السلام کا حلیہ مبارک، موسی علیہ السلام احرام کی حالت میں
“ मूसा अलैहिस्सलाम का रंग-रूप और इब्राहीम अलैहिस्सलाम अहराम की हालत में ”
حدیث نمبر: 3832
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
ـ (اما إبراهيم؛ فانظروا إلى صاحبكم، واما موسى؛ فرجل آدم جعد على جمل احمر مخطوم بخلبة، كاني انظر إليه إذا انحدر في الوادي يلبي)ـ (أمّا إبراهيمُ؛ فانْظُروا إلى صاحِبكم، وأمّا مُوسى؛ فرجُلٌ آدمُ جعْدٌ على جَمَل أحمر مخطومٍ بخُلْبةٍ، كأنِّي أنظرُ إليه إذا انحدرَ في الوادي يُلبّي)
امام مجاہد کہتے ہیں: ہم سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ لوگ دجال کا تذکرہ کرنے لگے۔ ایک آدمی نے کہا: اس کی پیشانی پر لفظ کافر لکھا ہو گا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات نہیں سنی، البتہ یہ سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏ (‏‏‏‏اگر تم) ابراہیم علیہ السلام (‏‏‏‏کی شکل و صورت کا اندازہ لگانا چاہتے تو) تو اپنے ساتھی (‏‏‏‏یعنی مجھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دیکھ لو اور موسیٰ علیہ السلام گندم گوں رنگ کے تھے، ان کے بال گھونگھریالے تھے، جو منظر مجھے دکھایا گیا اس میں وہ سرخ رنگ کے ا‏‏‏‏ونٹ پر سوار تھے، جسے کھجور کے درخت کی رسی کی لگام ڈالی گئی تھی اور وہ تلبیہ کہتے ہوئے وادی میں اتر رہے تھے۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.