قرآن مجيد
سورة الصافات
فہرست میں اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کریں:
[اردو ترجمہ عبدالسلام بن محمد]
| نمبر | آیت | تفسیر |
|---|---|---|
151 |
سن لو !بے شک وہ یقینا اپنے جھوٹ ہی سے کہتے ہیں
|
ابن کثیر ↑
|
152 |
کہ اللہ نے اولاد جنی اور بے شک وہ یقینا جھوٹے ہیں۔
|
ابن کثیر ↑
|
153 |
کیا اس نے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی؟
|
ابن کثیر ↑
|
154 |
کیا ہے تمھیں، تم کیسا فیصلہ کر رہے ہو؟
|
ابن کثیر ↑
|
155 |
تو کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟
|
ابن کثیر ↑
|
156 |
یا تمھارے پاس کوئی واضح دلیل ہے؟
|
ابن کثیر ↑
|
157 |
تو لاؤ اپنی کتاب، اگر تم سچے ہو۔
|
ابن کثیر ↑
|
158 |
اور انھوں نے اس کے درمیان اور جنوں کے درمیان رشتہ داری بنادی، حالانکہ بلا شبہ یقینا جن جان چکے ہیں کہ بے شک وہ ضرور حاضر کیے جانے والے ہیں۔
|
ابن کثیر ↑
|
159 |
اللہ ان باتوں سے پاک ہے جو وہ بیان کرتے ہیں۔
|
ابن کثیر ↑
|
160 |
مگر اللہ کے وہ بندے جو چنے ہوئے ہیں۔
|
ابن کثیر ↑
|
161 |
پس بلاشبہ تم اور جن کی تم عبادت کرتے ہو۔
|
|
162 |
تم اس کے خلاف بہکانے والے نہیں۔
|
ابن کثیر ↑
|
163 |
مگر اس کو جو بھڑکتی آگ میں داخل ہونے والا ہے۔
|
ابن کثیر ↑
|
164 |
اور ہم میں سے جو بھی ہے اس کی ایک مقرر جگہ ہے۔
|
ابن کثیر ↑
|
165 |
اور بلاشبہ ہم، یقینا ہم صف باندھنے والے ہیں۔
|
ابن کثیر ↑
|
166 |
اور بلاشبہ ہم، یقینا ہم تسبیح کرنے والے ہیں۔
|
ابن کثیر ↑
|
167 |
اور بے شک وہ (کافر) تو کہا کرتے تھے۔
|
ابن کثیر ↑
|
168 |
اگر ہمارے پاس پہلے لوگوں کی کوئی نصیحت ہوتی۔
|
ابن کثیر ↑
|
169 |
تو ہم ضرور اللہ کے چنے ہوئے بندے ہوتے۔
|
ابن کثیر ↑
|
170 |
تو انھوں نے اس کا انکار کر دیا، سو جلد ہی جان لیں گے۔
|
ابن کثیر ↑
|
171 |
اور بلاشبہ یقینا ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے ہماری بات پہلے طے ہو چکی۔
|
|
172 |
کہ بے شک وہ، یقینا وہی ہیں جن کی مدد کی جائے گی۔
|
ابن کثیر ↑
|
173 |
اور بے شک ہمارا لشکر، یقینا وہی غالب آنے والا ہے ۔
|
ابن کثیر ↑
|
174 |
سو ایک وقت تک ان سے منہ موڑ لے۔
|
ابن کثیر ↑
|
175 |
اور انھیں دیکھ، پس وہ بھی عنقریب دیکھ لیں گے۔
|
ابن کثیر ↑
|
176 |
تو کیا وہ ہمارا عذاب جلدی مانگتے ہیں؟
|
ابن کثیر ↑
|
177 |
پھر جب وہ ان کے صحن میں اترے گا تو ڈرائے گئے لوگوں کی صبح بری ہوگی۔
|
ابن کثیر ↑
|
178 |
اور ایک وقت تک ان سے منہ موڑ لے۔
|
ابن کثیر ↑
|
179 |
اور دیکھ، پس وہ بھی جلدی دیکھ لیں گے۔
|
ابن کثیر ↑
|
180 |
پاک ہے تیرا رب، عزت کا رب، ان باتوں سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔
|
|
181 |
اور سلام ان پر جو بھیجے گئے۔
|
ابن کثیر ↑
|
182 |
اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔
|
ابن کثیر ↑
|