صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
380. إذا أكل أحدكم طعاما فلا يمسح يده بالمنديل حتى يلعقها ....
جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو وہ اپنے ....
حدیث نمبر: 379
«إذا أكل أحدكم طعاما فلا يمسح يده بالمنديل حتى يلعقها أو يلعقها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو وہ اپنے ہاتھ کو رومال سے صاف نہ کرے یہاں تک کہ وہ اسے خود چاٹ لے یا (کسی کو) چٹا لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 379]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق د هـ] عن ابن عباس [حم م ن هـ] عن جابر بزيادة: [فإنه لا يدري في أي طعامه تكون البركة] . الإرواء 1970، الصحيحة 390.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
381. إذا أكل أحدكم طعاما فليذكر اسم الله فإن نسي أن ....
جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اللہ کا ....
حدیث نمبر: 380
«إذا أكل أحدكم طعاما فليذكر اسم الله فإن نسي أن يذكر الله في أوله فليقل: بسم الله على أوله وآخره»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اللہ کا نام لے، پس اگر وہ شروع میں اللہ کا نام لینا بھول جائے تو کہے: «بِسْمِ اللَّهِ عَلَى أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ» (اللہ کے نام کے ساتھ اس کے شروع اور آخر میں)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 380]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د ت ك] عن عائشة. الكلم الطيب 182، الإرواء 1965.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
382. إذا أكل أحدكم طعاما فليقل: اللهم بارك لنا فيه وأبدلنا ....
جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اسے چاہیے ....
حدیث نمبر: 381
«إذا أكل أحدكم طعاما فليقل: اللهم بارك لنا فيه وأبدلنا خيرا منه وإذا شرب لبنا فليقل: اللهم بارك لنا فيه وزدنا منه فإنه ليس شيء يجزي من الطعام والشراب إلا اللبن»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اسے چاہیے کہ کہے: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَأَبْدِلْنَا خَيْرًا مِنْهُ» (اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما اور ہمیں اس سے بہتر بدلہ دے)، اور جب وہ دودھ پیے تو کہے: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ» (اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما اور ہمیں اس سے زیادہ دے)، کیونکہ دودھ کے سوا کھانے اور پینے کی دونوں ضرورتیں کوئی اور چیز پوری نہیں کر سکتی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 381]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم د ت هـ هب] عن ابن عباس. المشكاة 4283.»
قال الشيخ الألباني: حسن
383. إذا أكل أحدكم طعاما فليلعق أصابعه فإنه لا يدري في ....
جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اپنی انگلیاں ....
حدیث نمبر: 382
«إذا أكل أحدكم طعاما فليلعق أصابعه فإنه لا يدري في أي طعامه تكون البركة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اپنی انگلیاں چاٹ لے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 382]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م ت] عن أبي هريرة [طب] عن زيد بن ثابت [طس] عن أنس. الروض 19.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
384. إذا أكل أحدكم فليأكل بيمينه وإذا شرب فليشرب بيمينه، فإن ....
جب تم میں سے کوئی کھائے تو اپنے دائیں ہاتھ ....
حدیث نمبر: 383
"إذا أكل أحدكم فليأكل بيمينه وإذا شرب فليشرب بيمينه،
فإن الشيطان يأكل بشماله ويشرب بشماله"
فإن الشيطان يأكل بشماله ويشرب بشماله"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی کھائے تو اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے، اور جب پیے تو اپنے دائیں ہاتھ سے پیے، کیونکہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 383]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د] عن ابن عمر [ن] عن أبي هريرة. الصحيحة 1236: مالك، الدارمي، - ابن عمر. حم، ابن ماجه – أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
385. إذا أكل أحدكم فليأكل بيمينه وليشرب بيمينه وليأخذ بيمينه وليعط ....
جب تم میں سے کوئی کھائے تو دائیں ہاتھ سے ....
حدیث نمبر: 384
«إذا أكل أحدكم فليأكل بيمينه وليشرب بيمينه وليأخذ بيمينه وليعط بيمينه فإن الشيطان يأكل بشماله ويشرب بشماله ويأخذ بشماله ويعطي بشماله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی کھائے تو دائیں ہاتھ سے کھائے، اور دائیں ہاتھ سے پیے، اور دائیں ہاتھ سے پکڑے اور دائیں ہاتھ سے ہی دے، کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے، بائیں ہاتھ سے پیتا ہے، بائیں ہاتھ سے پکڑتا ہے اور بائیں ہاتھ سے دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 384]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [الحسن بن سفيان في مسنده] عن أبي هريرة. الصحيحة 1236: ابن ماجه.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
386. إذا التقى الختانان فقد وجب الغسل
جب دو ختنہ گاہیں آپس میں مل جائیں تو غسل ....
حدیث نمبر: 385
«إذا التقى الختانان فقد وجب الغسل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب دو ختنہ گاہیں آپس میں مل جائیں تو غسل واجب ہو جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 385]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن عائشة وعن ابن عمرو. الصحيحة 1261: حم – عائشة، وابن عمرو. هق – أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
387. إذا التقى الختانان وغابت الحشفة فقد وجب الغسل أنزل أم ....
جب دو ختنہ گاہیں مل جائیں اور حشفہ (عضو تناسل ....
حدیث نمبر: 386
«إذا التقى الختانان وغابت الحشفة فقد وجب الغسل أنزل أم لم ينزل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب دو ختنہ گاہیں مل جائیں اور حشفہ (عضو تناسل کا اگلا حصہ) غائب ہو جائے تو غسل واجب ہو جاتا ہے، خواہ انزال ہو یا نہ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 386]

تخریج الحدیث: «حسن. طس عن ابن عمرو. الصحيحة 1261، صحيح أبي داود 209.»
قال الشيخ الألباني: حسن
388. إذا التقى المسلمان بسيفيهما فقتل أحدهما صاحبه فالقاتل والمقتول في ....
جب دو مسلمان اپنی تلواریں لے کر آمنے سامنے ہوں ....
حدیث نمبر: 387
«إذا التقى المسلمان بسيفيهما فقتل أحدهما صاحبه فالقاتل والمقتول في النار قيل: يا رسول الله هذا القاتل فما بال المقتول؟ قال: إنه كان حريصا على قتل صاحبه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب دو مسلمان اپنی تلواریں لے کر آمنے سامنے ہوں اور ان میں سے ایک دوسرے کو قتل کر دے، تو قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں ہوں گے۔ پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول! قاتل کا تو یہ انجام ٹھیک ہے لیکن مقتول کا کیا قصور ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ بھی اپنے ساتھی کو قتل کرنے کا خواہشمند تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 387]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق د ن] عن أبي بكرة [هـ] عن أبي موسى. نقد المنتصر الكتاني 39 رياض الصالحين 10.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
389. إذا التقى المسلمان وحمل أحدهما على أخيه السلاح فهما على ....
جب دو مسلمان آپس میں ملیں اور ان میں سے ....
حدیث نمبر: 388
«إذا التقى المسلمان وحمل أحدهما على أخيه السلاح فهما على جرف جهنم فإذا قتل أحدهما صاحبه دخلاها جميعا» *
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب دو مسلمان آپس میں ملیں اور ان میں سے ایک اپنے بھائی پر ہتھیار اٹھا لے تو وہ دونوں جہنم کے کنارے پر ہوتے ہیں، پھر اگر ان میں سے ایک دوسرے کو قتل کر دے تو وہ دونوں اس میں داخل ہو جاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 388]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م هـ1] عن أبي بكرة. الصحيحة 1231.»
قال الشيخ الألباني: صحيح