صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5797. ما من نبي إلا وقد أنذر أمته الأعور الكذاب ألا ....
ہر نبی نے اپنی امت کو اس کانے جھوٹے (دجال) ....
حدیث نمبر: 5789
«ما من نبي إلا وقد أنذر أمته الأعور الكذاب ألا إنه أعور وإن ربكم ليس بأعور مكتوب بين عينيه» ك، ف، ر"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہر نبی نے اپنی امت کو اس کانے جھوٹے (دجال) سے ڈرایا، خبردار! وہ کانا ہے اور تمہارا رب کانا نہیں ہے، اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ”کافر“ لکھا ہوا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5789]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن أنس. شرح الطحاوية 762، الصحيحة 2457.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
5798. ما من نبي بعثه الله في أمة قبلي إلا كان ....
مجھ سے پہلے اللہ نے جس امت میں بھی کوئی ....
حدیث نمبر: 5790
«ما من نبي بعثه الله في أمة قبلي إلا كان له من أمته حواريون وأصحاب يأخذون بسنته ويتقيدون بأمره ثم إنها تخلف من بعدهم خلوف يقولون ما لا يفعلون ويفعلون ما لا يؤمرون فمن جاهدهم بيده فهو مؤمن ومن جاهدهم بلسانه فهو مؤمن ومن جاهدهم بقلبه فهو مؤمن ليس وراء ذلك من الإيمان حبة خردل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجھ سے پہلے اللہ نے جس امت میں بھی کوئی نبی بھیجا تو اس کی امت میں سے اس کے کچھ خاص ساتھی اور اصحاب ہوتے تھے جو اس کی سنت پر عمل کرتے اور اس کے حکم کی پابندی کرتے تھے، پھر ان کے بعد ایسے ناخلف لوگ آ جاتے جو وہ کہتے جو خود نہیں کرتے تھے اور وہ کرتے جس کا انہیں حکم نہیں دیا جاتا تھا، تو جو شخص ان کے خلاف اپنے ہاتھ سے جہاد کرے وہ مومن ہے، اور جو اپنی زبان سے جہاد کرے وہ مومن ہے، اور جو اپنے دل سے جہاد کرے وہ مومن ہے، اس کے بعد ایمان کا رائی برابر بھی کچھ باقی نہیں رہتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5790]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن ابن مسعود. مختصر مسلم 35، إصلاح المساجد 36.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
5799. ما من نبي يمرض إلا خير بين الدنيا والآخرة
جو نبی بھی بیمار ہوتا ہے اسے دنیا اور آخرت ....
حدیث نمبر: 5791
«ما من نبي يمرض إلا خير بين الدنيا والآخرة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو نبی بھی بیمار ہوتا ہے اسے دنیا اور آخرت کے درمیان اختیار دیا جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5791]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن عائشة. حم 6/284، خ: مغازي، م: فضائل.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
5800. ما من نفس تموت لها عند الله خير يسرها أن ....
جو شخص فوت ہو جائے اور اللہ کے ہاں اس ....
حدیث نمبر: 5792
«ما من نفس تموت لها عند الله خير يسرها أن ترجع إلى الدنيا وأن لها الدنيا وما فيها إلا الشهيد فإنه يتمنى أن يرجع إلى الدنيا فيقتل مرة أخرى لما يرى من فضل الشهادة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص فوت ہو جائے اور اللہ کے ہاں اس کے لیے بھلائی ہو تو وہ پسند نہیں کرے گا کہ دنیا کی طرف واپس آئے، اگرچہ اسے دنیا اور جو کچھ اس میں ہے سب مل جائے، سوائے شہید کے، کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ دنیا میں واپس آئے اور دوبارہ شہید کیا جائے، اس فضیلت کی وجہ سے جو وہ شہادت میں دیکھتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5792]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت] عن أنس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
5801. ما من نفس تموت وهي تشهد أن لا إله إلا ....
جو شخص اس حال میں فوت ہو کہ وہ اس ....
حدیث نمبر: 5793
"ما من نفس تموت وهي تشهد أن لا إله إلا الله، وأني رسول الله يرجع ذلك إلى قلب موقن إلا غفر الله له"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اس حال میں فوت ہو کہ وہ اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں) اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں، اور یہ گواہی یقین رکھنے والے دل سے ہو، تو اللہ اسے بخش دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5793]

تخریج الحدیث: «(حسن) [حم ن هـ] عن معاذ. الصحيحة 2278: الحميدي، حب.»
قال الشيخ الألباني: حسن
5802. ما من نفس منفوسة إلا وقد كتب الله مكانها من ....
جو بھی جان پیدا ہوتی ہے اللہ نے پہلے ہی ....
حدیث نمبر: 5794
«ما من نفس منفوسة إلا وقد كتب الله مكانها من الجنة والنار وإلا وقد كتبت شقية أو سعيدة قيل: أفلا نتكل؟ قال: لا اعملوا ولا تتكلوا فكل ميسر لما خلق له أما أهل السعادة فييسرون لعمل أهل السعادة وأما أهل الشقأوة فييسرون لعمل أهل الشقأوة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو بھی جان پیدا ہوتی ہے اللہ نے پہلے ہی جنت یا جہنم میں اس کا ٹھکانہ لکھ دیا ہے، اور یہ بھی لکھ دیا ہے کہ وہ بدبخت ہے یا نیک بخت۔ عرض کیا گیا: تو کیا ہم اسی پر بھروسہ کر کے عمل چھوڑ نہ دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، عمل کرتے رہو اور بھروسہ کر کے مت بیٹھو، کیونکہ ہر ایک کے لیے وہی کچھ آسان کر دیا جاتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے، چنانچہ نیک بختوں کے لیے نیک بختوں کے عمل آسان کر دیے جاتے ہیں اور بدبختوں کے لیے بدبختوں کے عمل آسان کر دیے جاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5794]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق 4] عن علي. مختصر مسلم 1844.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
5803. ما من نفس منفوسة اليوم يأتي عليها مائة سنة وهي ....
آج جو بھی جان پیدا ہوئی ہے اس پر سو ....
حدیث نمبر: 5795
«ما من نفس منفوسة اليوم يأتي عليها مائة سنة وهي يومئذ حية»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آج جو بھی جان پیدا ہوئی ہے اس پر سو سال گزر جائیں گے مگر اس دن وہ زندہ نہیں ہوگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5795]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت] عن جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
5804. ما من يوم أكثر من أن يعتق الله فيه عبدا ....
عرفہ کے دن سے زیادہ کسی دن اللہ تعالیٰ لوگوں ....
حدیث نمبر: 5796
«ما من يوم أكثر من أن يعتق الله فيه عبدا أو أمة من النار من يوم عرفة وإنه ليدنوثم يباهي بهم الملائكة فيقول: ماذا أراد هؤلاء؟»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”عرفہ کے دن سے زیادہ کسی دن اللہ تعالیٰ لوگوں کو جہنم سے آزاد نہیں فرماتا، اور وہ اس دن قریب ہو جاتا ہے، پھر فرشتوں کے سامنے ان پر فخر کرتے ہوئے فرماتا ہے: یہ لوگ کیا چاہتے ہیں؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5796]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [م ن هـ] عن عائشة. مختصر مسلم 643، الترغيب 2/129: قط.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
5805. ما من يوم يصبح العباد فيه إلا ملكان ينزلان فيقول ....
جس دن بھی بندے صبح کرتے ہیں تو دو فرشتے ....
حدیث نمبر: 5797
«ما من يوم يصبح العباد فيه إلا ملكان ينزلان فيقول أحدهما: اللهم أعط منفقا خلفا ويقول الآخر: اللهم أعط ممسكا تلفا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس دن بھی بندے صبح کرتے ہیں تو دو فرشتے اترتے ہیں، ان میں سے ایک کہتا ہے: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کا بدلہ عطا فرما، اور دوسرا کہتا ہے: اے اللہ! روکنے والے کے مال کو تلف کر دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5797]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن أبي هريرة. الصحيحة 930: حم، حب، ك - أبي الدرداء.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
5806. ما منكم من أحد إلا سيكلمه الله يوم القيامة ليس ....
تم میں سے کوئی ایسا نہیں جس سے قیامت کے ....
حدیث نمبر: 5798
«ما منكم من أحد إلا سيكلمه الله يوم القيامة ليس بينه وبينه ترجمان فينظر أيمن منه فلا يرى إلا ما قدم وينظر أشأم منه فلا يرى إلا ما قدم وينظر بين يديه فلا يرى إلا النار تلقاء وجهه فاتقوا النار ولو بشق تمرة ولو بكلمة طيبة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے کوئی ایسا نہیں جس سے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کلام نہ فرمائے گا، اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی ترجمان نہیں ہوگا، وہ اپنی دائیں طرف دیکھے گا تو اسے صرف وہی نظر آئے گا جو اس نے آگے بھیجا، اور اپنی بائیں طرف دیکھے گا تو اسے صرف وہی نظر آئے گا جو اس نے آگے بھیجا، اور اپنے سامنے دیکھے گا تو اسے اپنے سامنے آگ کے سوا کچھ نظر نہیں آئے گا، پس آگ سے بچو، خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے ہی کے ذریعے، اور خواہ ایک اچھی بات ہی کے ذریعے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5798]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت هـ] عن عدي بن حاتم. تخريج مشكلة الفقر 115.»
قال الشيخ الألباني: صحيح