🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6301
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، [ ثَنَا ] الْقَعْنَبِيُّ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اقْتُلُوا الْوَزَغَ، وَلَوْ فِي جَوْفِ الْكَعْبَةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھپکلی کو قتل کرو، خواہ وہ کعبہ کے اندر ہی کیوں نہ ہو۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6301]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 11495»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6302
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَدْرَكَ عَرَفَةَ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ I ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے طلوعِ فجر سے پہلے عرفہ (کا قیام) پا لیا، اس نے حج پا لیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں احادیث کو عطا رحمہ اللہ سے صرف عمر بن قیس رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6302]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9922، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2519، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13853، 13854، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11496، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5329»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6303
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ الْمُزَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا سَتَرَ اللهُ عَلَى عَبْدٍ ذَنْبًا فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَ عَلَيْهِ فِي الْآخِرَةِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ إِلَّا عَبَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْفِرْيَابِيُّ I ".
علقمہ مزنی رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ دنیا میں جس بندے کے کسی گناہ کی پردہ پوشی فرماتا ہے، آخرت میں بھی اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مالک بن دینار رحمہ اللہ سے اس حدیث کو عباد رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور فریابی رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6303]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه من لم أعرفهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 192» »

الحكم على الحديث: فيه من لم يُعرفوا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6304
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيُّ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: نَزَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذِهِ الْآيَةَ: فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ حَذَّرَكُمُ اللهُ، إِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَاعْرِفُوهُمْ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْوَلِيدُ I " وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت ﴿فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ﴾ کی تلاوت فرمائی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً اللہ نے تمہیں (ایسے لوگوں سے) خبردار کر دیا ہے، چنانچہ جب تم انہیں دیکھو تو انہیں پہچان لیا کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبد الرحمن بن القاسم سے اس حدیث کو حماد بن سلمہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اس کی روایت میں ولید منفرد ہیں۔
جبکہ دیگر راویوں نے اسے حماد بن سلمہ سے، انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے، انہوں نے قاسم سے اور انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6304]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: والصحيح عن حماد بن سلمة عن ابن أبي مليكة «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 14، ص 235» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4547، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2665، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 73، 76، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4598، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2993، 2994، والدارمي فى «مسنده» برقم: 147، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 47، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 492، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1198، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24847، 25569، 25644، 26838، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1535، 1536، والبزار فى «مسنده» برقم: 197 / 172، 198 / 173، 233 / 208، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2515، 2516، 2517، 2518، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3344، 4955»

الحكم على الحديث: الصحيح عن حماد بن سلمة عن ابن أبي مليكة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6305
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَكِّيُّ الصَّائِغُ، قَالَ: ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِي عِيسَى الْحَنَّاطِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ عَلَيْهِ السَّلَامُ، قَالَ: إِنَّ اللهَ حَرَّمَ حَرَمَهُ، فَهُوَ حَرَامٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، لَا يُعْضَدُ شَجَرُهُ، وَلَا يُحْتَشُّ حَشِيشُهُ، وَلَا يُرْفَعُ لُقَطَتُهُ إِلَّا لِإِنْشَادِهَا، وَلَا يُسْتَحَلُّ صَيْدُهُ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا عِيسَى الْحَنَّاطُ I " .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنے حرم کو حرمت والا بنایا ہے، پس وہ قیامت کے دن تک کے لیے محترم ہے؛ نہ اس کا درخت کاٹا جائے، نہ اس کی گھاس اکھیڑی جائے، اور نہ ہی اس کی گری پڑی چیز اٹھائی جائے سوائے اس کے کہ اس کا اعلان کرنا مقصود ہو، اور نہ ہی اس کے شکار کو حلال سمجھا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”نافع رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عیسیٰ حناط رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6305]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عيسى بن أبي عيسى الحناط وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 283» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13833»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف عيسى بن أبي عيسى الحناط
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6306
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، ثَنَا مُحْرِزُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ حَاجِبِ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ ، أَنَّ أَبَا عُبَيْدٍ قَالَ لَهُ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ غَيْرَ مَرَّةٍ وَلَا مَرَّتَيْنِ، وَلَا ثَلَاثٍ، يَقُولُ: إِذَا تَوَضَّأَ الْعَبْدُ الْمُؤْمِنُ، فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ تَنَاثَرَتِ الْخَطَايَا مِنْ أَشْفَارِ عَيْنَيْهِ، وَإِذَا غَسَلَ يَدَيْهِ تَنَاثَرَتِ الْخَطَايَا مِنْ أَظْفَارِ يَدَيْهِ، وَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ تَنَاثَرَتِ الْخَطَايَا مِنْ أَظْفَارِ رِجْلَيْهِ، فَإِذَا انْتَهَى عِنْدَ ذَلِكَ كَانَ ذَلِكَ حَظُّهُ مِنْ وُضُوئِهِ، فَإِنْ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، يُقْبِلُ بِهِمَا بِقَلْبِهِ وَطَرَفِهِ إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى إِلَّا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ I ".
ابو عبید رحمہ اللہ (جو سلیمان بن عبدالملک کے دربان تھے) سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ان سے عرض کیا: ”ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خود سنی ہو۔“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک، دو، تین بار نہیں بلکہ کئی مرتبہ یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب مومن بندہ وضو کرتا ہے، پھر کلی کرتا ہے اور ناک میں پانی چڑھاتا ہے تو اس کی آنکھوں کی پلکوں سے خطائیں جھڑ جاتی ہیں، اور جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے ہاتھوں کے ناخنوں سے خطائیں جھڑ جاتی ہیں، اور جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو اس کے پاؤں کے ناخنوں سے خطائیں جھڑ جاتی ہیں؛ پس جب وہ اس (وضو) سے فارغ ہوتا ہے تو یہی اس کے وضو کا حصہ (ثواب) ہوتا ہے۔ پھر اگر وہ کھڑا ہو کر دو رکعتیں اس طرح پڑھے کہ اپنے دل اور نگاہ کے ساتھ اللہ عزوجل کی طرف متوجہ ہو، تو وہ اپنے گناہوں سے ایسے پاک ہو کر نکلتا ہے جیسے اسے اس کی ماں نے آج ہی جنا ہو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ایوب بن موسی سے اس حدیث کو صرف ضحاک بن عثمان نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں عبدالعزیز بن ابی حازم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6306]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 832، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 165، 260، 1147، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 453، 454، 588، 1166، 4445، 4444، 4446، 5281، 6647، 7333، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 147 / 4، 571 / 7، 583 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 176، 1556، 1573، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1277، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3579، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 283، 1251، 1364، 2794، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 382، 4457، 4456، 4737، 13216، والدارقطني فى «سننه» برقم: 378، 379، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17288، 17292، 17293، 17290، 17301، 17302، 17300، 19745، 19743، 19744، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1249، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 297، 300، 301، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20107، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 43، 7422، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 184، 185، 922، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3971، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 422، 6964»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6307
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَلِيٍّ حِينَ أَمَّرَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْيَمَنِ، فَأَصَبْتُ مَعَهُ أَوَاقِيَ، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَجَدْتُ فَاطِمَةَ قَدْ نَضَحَتِ الْبَيْتَ بِنَضُوحٍ، فَتَخَطَّيْتُهُ، فَقَالَتْ: مَا لَكَ؟ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَ أَصْحَابَهُ، فَأَحَلُّوا، قَالَ: قُلْتُ لَهَا: إِنِّي أَهْلَلْتُ بِإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: I " فَإِنِّي قَدْ سُقْتُ الْهَدْيَ وَقَرَنْتُ I "، وَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: لَوْ أَنِّي اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ لَفَعَلْتُ كَمَا فَعَلْتُمْ، وَلَكِنِّي سُقْتُ الْهَدْيَ، وَقَرَنْتُ I "، فَقَالَ: I " انْحَرْ مِنَ الْبُدْنِ سَبْعًا وَسِتِّينَ، أَوْ سِتًّا وَسِتِّينَ، وَأَمْسِكْ لِنَفْسِكَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، أَوْ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ، وَأَمْسِكْ مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ بَضْعَةً I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا يُونُسُ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ I ".
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن کا امیر مقرر فرمایا، تو میں نے ان کے ساتھ وہاں سے چند اوقیہ (چاندی) حاصل کی۔ جب وہ (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو پایا کہ انہوں نے گھر کو خوشبو سے بسا رکھا تھا، تو میں ان سے بچ کر گزرا، انہوں نے پوچھا: آپ کو کیا ہوا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو حکم دیا تو انہوں نے (عمرہ کر کے) احرام کھول دیے ہیں۔“ انہوں نے (سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: ”میں نے ان سے کہا کہ میں نے اسی نیت سے احرام باندھا ہے جس نیت سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے باندھا تھا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں قربانی کے جانور ساتھ لایا ہوں اور میں نے حجِ قران کیا ہے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”اگر مجھے اپنے معاملے کی وہ بات پہلے معلوم ہو جاتی جو بعد میں معلوم ہوئی تو میں ویسا ہی کرتا جیسا تم نے کیا ہے، لیکن میں ہدی (قربانی کے جانور) ساتھ لایا ہوں اور میں نے حجِ قران کیا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے) فرمایا: ”تم قربانی کے اونٹوں میں سے سرسٹھ یا چھیاسٹھ کو نحر کرو، اور اپنے لیے تینتیس یا چونتیس رکھ لو، اور ہر اونٹ سے گوشت کا ایک ٹکڑا حاصل کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابواسحاق سے صرف یونس نے روایت کیا ہے، اور حجاج بن محمد اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6307]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: ورجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 237» »
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 2724 / 7، 2744 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3691، 3711، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1797، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8940»

الحكم على الحديث: رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6308
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِيُّ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَأْذِنُنَا إِذَا كَانَ يَوْمُ الْمَرْأَةِ مِنَّا بَعْدَمَا نَزَلَتْ: تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ قَالَتْ مُعَاذَةُ : فَقُلْتُ: فَمَا كُنْتِ تَقُولِينَ؟ قَالَتْ: I " كُنْتُ أَقُولُ: إِنْ كَانَ ذَلِكَ إِلَيَّ فَلَا أُوثِرُ أَحَدًا عَلَى نَفْسِي I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ إِلَّا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ﴿تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ﴾ کے نزول کے بعد، ہم میں سے جس کی باری کا دن ہوتا اس سے (دیگر ازواج کے پاس جانے کی) اجازت طلب فرمایا کرتے تھے۔ معاذہ رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) پوچھا: ”تو آپ (ایسے موقع پر) کیا کہا کرتی تھیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں عرض کرتی تھی: اگر یہ معاملہ میرے اختیار میں ہے تو میں اپنے اوپر کسی کو ترجیح نہیں دوں گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم احول سے صرف عباد بن عباد نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6308]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4789، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1476، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4206، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2778، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8887، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2136، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13562، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25114»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6309
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ قَالَ: وَدِدْتُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَانَا النِّدَاءَ I "، قُلْتُ: لِمَ ذَاكَ؟ قَالَ: إِنَّهُمْ أَطْوَلُ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ [ ابْنُ ] الْمُنْذِرِ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میری خواہش تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اذان (پکارنے) کی ذمہ داری عطا فرما دیتے“۔ میں نے عرض کیا: وہ کس لیے؟ انہوں نے فرمایا: ”بیشک قیامت کے دن وہ (موذن) جنتیوں میں سب سے لمبی گردنوں والے ہوں گے“۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام سے صرف عبداللہ بن محمد بن یحییٰ نے روایت کیا ہے، اس کی روایت میں ابراہیم بن منذر منفرد ہیں، اور سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6309]
تخریج الحدیث: «قال الطبراني: و لم يروه عن هشام عن أبيه إلا عبد الله بن محمد بن يحيى تفرد به إبراهيم بن المنذر ولا يروى عن ابن الزبير إلا بهذا الإسناد «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 4، ص 133» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6408، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14838»

الحكم على الحديث: تفرد به إبراهيم بن المنذر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6310
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: سَيَلِيكُمْ بَعْدِي وُلَاةٌ، فَيَلِيكُمُ الْبَرُّ بِبِرِّهِ، وَالْفَاجِرُ بِفُجُورِهِ، فَاسْمَعُوا لَهُمْ وَأَطِيعُوا فِي كُلِّ مَا وَافَقَ الْحَقَّ، وَصَلُّوا وَرَاءَهُمْ، فَإِنْ أَحْسَنُوا فَلَكُمْ وَلَهُمْ، وَإِنْ أَسَاءُوا فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُرْوَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، وَلَمْ يُسْنِدْ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب میرے بعد تم پر حکمران مسلط ہوں گے، پس نیک اپنی نیکی کے ساتھ اور بدکار اپنی بدکاری کے ساتھ تم پر حکمرانی کرے گا۔ پس ہر اس معاملے میں جو حق کے موافق ہو، ان کی بات سنو اور ان کی اطاعت کرو، اور ان کے پیچھے نمازیں ادا کرو؛ پس اگر وہ اچھے عمل کریں تو وہ تمہارے لیے اور ان کے لیے (باعثِ اجر) ہیں، اور اگر وہ برا کریں تو تمہارے لیے (اجر) ہے اور ان پر (وبال) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عبداللہ بن محمد بن عروہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اس کی روایت میں ابراہیم بن منذر رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور ہشام بن عروہ رحمہ اللہ نے ابوصالح رحمہ اللہ سے اس کے علاوہ کوئی اور حدیث مسنداً روایت نہیں کی۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6310]
تخریج الحدیث: «قال مغلطاي: فيه عبد الله بن محمد بن يحيى وهو ضعيف «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 5، ص 464» »
«قال ابن حجر: فيه عبد الله بن محمد بن يحيى بن عروة متروك «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 2، ص 75» »
«قال العقيلي: ليس في هذا المتن إسناد يثبت «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 2، ص 75» »
«قال أحمد بن حنبل: ما سمعنا بهذا «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 2، ص 75» »
«قال الدارقطني: ليس فيها شيء يثبت «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 2، ص 75» »
«قال الهيثمي: وفيه عبد الله بن محمد بن يحيى بن عروة وهو ضعيف جدا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 218» »
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 594، 2533، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5383، 6933، 16870، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1759، 1764، 1768»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا لضعف عبد الله بن محمد بن يحيى بن عروة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں