كتاب الحدود كتاب الحدود جب گناہ قاضی کے علم میں آ جائے تو سزا واجب ہو جائے گی
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”حدود کو باہم معاف کر دیا کرو، جب معاملہ مجھ تک پہنچ گیا تو پھر حد واجب ہو گئی۔ “ سندہ ضعیف، رواہ ابوداؤد و النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه أبو داود (4376) و النسائي (70/8 ح 4889. 4890) ٭ ابن جريج مدلس و لم يصرح بالسماع فالسند إلي عمرو بن شعيب: غير صحيح.و لبعض الحديث شواھد معنوية.» |