كتاب الحدود كتاب الحدود حدود اللہ میں کوئی رعایت نہیں
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، ایک چور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا، تو انہوں (صحابہ) نے عرض کیا، ہمارا آپ کے متعلق یہ گمان نہیں تھا کہ آپ اس کے متعلق یہ کچھ کریں گے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر (بفرضِ محال) فاطمہ رضی اللہ عنہ بھی ہوتیں تو میں (بلا تفریق) ان کا ہاتھ بھی کاٹتا۔ “ صحیح، رواہ النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه النسائي (72/8 ح 4900) [و أصله في صحيح البخاري (3733)]» |