كتاب الحدود كتاب الحدود پھل اور جانور چرانے کی سزا کا بیان
عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن ابی حسین المکی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”لٹکے ہوئے پھلوں (کی چوری) میں قطع ہے نہ پہاڑ کے دامن میں چرنے والے جانور (کی چوری) میں، جب وہ (جانور) باڑے میں پناہ گزیں ہوں اور پھل گودام میں محفوظ ہو تو پھر اس کی چوری پر قطع ہے جب وہ ڈھال کی قیمت کو پہنچ جائے۔ “ حسن، رواہ مالک۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه مالک (831/2 ح 1617) ٭ السند مرسل و له شاھد عند النسائي (86/8 ح 4962)» |