🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38384 ترقیم الشثری: -- 40012
٤٠٠١٢ - حدثنا ابن عيينة عن داود بن (شابور) (١) عن مجاهد قال: لما اجمع ابن الزبير على هدمها خرجنا إلى منى (ثلاثا) (٢) ننتظر العذاب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (سابور).
(٢) سقط من: [أ، ب، س، ط، هـ].

حضرت مجاہد سے روایت ہے جب حضرت ابن زبیر نے بیت اللہ کو گرانے کا عزم کرلیا تو ہم تین دن تک منی کی طرف نکلے عذاب کا کا انتظار کرتے ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40012]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40012، ترقيم محمد عوامة 38384)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38385 ترقیم الشثری: -- 40013
٤٠٠١٣ - حدثنا إسحاق الازرق عن هشام عن حفصة عن ابي العالية عن علي قال: وكاني انظر إلى رجل من الحبش اصلع اصمع حمش الساقين جالسا عليها وهي تهدم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه عبد الرزاق (٩١٧٨)، والأزرقي ١/ ٢٧٦، والفاكهي (٧٤٧)، والداني (٤٦٤)، ونعيم (١٨٧٤).
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ گویا میں حبشہ کے آدمی کی طرف دیکھ رہا ہوں جو گنجا اور چھوٹے کانوں والا باریک پنڈلیوں والا ہوگا کعبۃ اللہ کے پاس بیٹھا ہوگا اس حال میں کہ کعبہ کو منہدم کیا جارہا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40013]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40013، ترقيم محمد عوامة 38385)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38386 ترقیم الشثری: -- 40014
٤٠٠١٤ - حدثنا ابن علية عن بن ابي نجيح عن سليمان بن ميناء قال: سمعت ابن (عمرو) (١) يقول: إذا رايتم قريشا قد هدموا البيت ثم بنوه فزوقوه؛ فإن استطعت ان تموت فمت (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك، ع]: (عمر).
(٢) مجهول؛ لجهالة سليمان بن ميناء، أخرجه الأزرقي ١/ ٢١٥، وذكره أبو عبيد في غريب الحديث ٣/ ٢٤٣.

حضرت سلمان بن میناء سے روایت ہے انہوں نے فرمایا میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و کو فرماتے ہوئے سنا جب تم دیکھو قریش بیت اللہ کو منہدم کریں پھر اسے بنائیں اور اس کی تزئین و آرائش کریں تو اگر تم سے ہو سکے کہ تم مرجاؤ تو مرجانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40014]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40014، ترقيم محمد عوامة 38386)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38387 ترقیم الشثری: -- 40015
٤٠٠١٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء عن ابيه قال: كانت آخذا بلجام دابة عبد الله بن عمرو فقال: كيف انتم إذا هدمتم (١) البيت؟ فلم تدعوا حجرا على حجر، قالوا: ونحن على الإسلام؟ قال: (وانتم) (٢) على الإسلام، قال: ثم ماذا؟ قال: ثم يبنى احسن ما كان، فإذا رايت مكة قد بعجت كظائم ورايت البناء يعلو رؤوس الجبال فاعلم ان الامر قد اظلك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (هو).
(٢) في [ع]: (ونحن).
(٣) مجهول؛ لجهالة عطاء العامري، أخرجه الفاكهي (١٧٨٧)، وأبو عبيد في غريب الحديث ١/ ٢٦٩.

حضرت عطاء سے روایت ہے فرمایا کہ میں حضرت عبداللہ بن عمرو کی سواری کی لگام پکڑے ہوئے تھا انہوں نے ارشاد فرمایا کیا حال ہوگا تمہارا جب تم اس گھر (یعنی بیت اللہ) کو گرا دو گے پس تم کسی پتھر کو پتھر پر نہ چھوڑو گے ان کے ساتھیوں نے عرض کیا اور کہا ہم اسلام پر ہوں گے، انہوں نے ارشاد فرمایا تم اسلام پر ہو گے میں نے عرض کیا پھر کیا ہوگا انہوں نے ارشاد فرمایا پھر پہلے سے اچھا بنایا جائے گا جب تو دیکھے مکہ میں کنوئے کھودے جائیں اور تو دیکھے عمارتیں پہاڑوں کی چوٹیوں سے بلند ہوجائیں تو جان لینا امر قریب آگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40015]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40015، ترقيم محمد عوامة 38387)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38388 ترقیم الشثری: -- 40016
٤٠٠١٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن حميد عن بكر بن عبد الله المزني عن عبد الله بن عمرو قال: تمتعوا من هذا البيت قبل ان يرفع، فإنه سيرفع ويهدم مرتين ويرفع في الثالثة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه الفاكهي (٦٤٨)، ونعيم بن حماد في الفتن (١٨٨٤)، وورد من حديث حميد عن بكر عن ابن عمر مرفوعًا، أخرجه ابن خزيمة (٢٥٠٦)، وابن حبان (٦٧٥٣)، والحاكم ١/ ٦٠٨ (١٦١٠)، وأبو الشيخ في طبقات أصبهان ٣/ ٥٥٧.
حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے ارشاد فرمایا اس گھر سے اس کے بلند کرنے سے پہلے نفع اٹھا لو اسے عنقریب بلند کیا جائے اور دو مرتبہ گرا دیا جائے گا اور تیسری مرتبہ بلند کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40016]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40016، ترقيم محمد عوامة 38388)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38389 ترقیم الشثری: -- 40017
٤٠٠١٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي حصين عن عبد الرحمن بن بشر قال: جاء رجل (إلى) (١) عبد الله فقال: متى اضل؟ فقال: إذا كان عليك امراء: إن اطعتهم اضلوك، وإن عصيتهم قتلوك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) صحيح؛ أخرجه الحاكم ٤/ ٤٦٢.

حضرت عبدالرحمان بن بشر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا ایک آدمی حضرت عبد اللہ کے پاس آیا اور پوچھا میں کب گمراہ ہوں گا حضرت عبد اللہ نے ارشاد فرمایا جب تم پر ایسے امراء ہوں کہ اگر تم ان کی اطاعت کرو تو تمہیں گمراہ کردیں گے اور اگر تم ان کی نافرمانی کرو گے تو وہ تمہیں قتل کردیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40017]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40017، ترقيم محمد عوامة 38389)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38390 ترقیم الشثری: -- 40018
٤٠٠١٨ - حدثنا وكيع عن كامل ابي العلاء عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"تعوذوا بالله من راس السبعين ومن إمرة الصبيان" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة أبي صالح مولى ضباعة، أخرجه أحمد (٩٧٨٢)، والبزار (٣٣٥٨/ كشف)، وابن عدي ٦/ ٢١٠١.
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو ستر (ہجری) کی ابتداء سے اور بچوں کی امارت سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40018]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40018، ترقيم محمد عوامة 38390)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38391 ترقیم الشثری: -- 40019
٤٠٠١٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن سماك عن ابي الربيع عن ابي هريرة قال: ويل للعرب من شر قد اقترب، إمارة الصبيان: إن اطاعوهم ادخلوهم النار، وإن عصوهم ضربوا اعناقهم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ سماك صدوق، وأبو الربيع هو المديني صدوق أيضًا.
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے ارشاد فرمایا ہلاکت ہے عرب کے لیے اس شر سے جو قریب ہے (اور وہ ہے) بچوں کی امارت اگر لوگ ان کی اطاعت کریں گے تو وہ ان کو جہنم میں داخل کردیں گے اور اگر وہ ان کی نافرمانی کریں گے تو وہ ان کی گردنیں مار دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40019]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40019، ترقيم محمد عوامة 38391)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38392 ترقیم الشثری: -- 40020
٤٠٠٢٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سمعت ميمون بن ابي (شبيب) (١) يحدث (عن) (٢) عبادة بن الصامت قال: اتمنى لحبيبي ان يقل ماله او يعجل موته، فقالوا: ما راينا متمنيا محبا (لحبيبه) (٣) ؟ فقال: اخشى إن يدرككم امراء إن اطعتموهم ادخلوكم النار، وإن عصيتموهم قتلوكم، فقال رجل: اخبرنا من هم حتى نفقا اعينهم، قال شعبة: او نحثو في وجوههم التراب، فقال: عسى ان تدركوهم فيكونوا هم الذين يفقاون عينك ويحثون في وجهك التراب (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (حبيب).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [س]: زيادة (مثلك)، وفي [ط]: (حدثنا).
(٤) منقطع؛ ميمون لا تثبت له رواية عن عبادة، وأخرجه مرفوعًا الضياء في المختارة ٨/ (٤٢٠).

حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے ارشاد فرمایا میں اپنے دوست کے لیے تمنا کرتا ہوں کہ اس کا مال کم ہو یا اسے جلدی موت آجائے ان کے اصحاب نے کہا ہم نے نہیں دیکھا کہ اپنے محبوب کے لیے کوئی محب ایسی تمنا کرنے والا ہو تو انہوں نے ارشاد فرمایا مجھے یہ خوف ہے کہ تمہیں ایسے امراء پالیں کہ اگر تم ان کی اطاعت کرو تو وہ تمہیں جہنم میں داخل کردیں اور اگر تم ان کی نافرمانی کرو تو وہ تمہیں قتل کردیں ایک صاحب نے عرض کیا ہمیں بتلائیں وہ کون ہیں ہم ان کی آنیں ے پھوڑ دیں گے شعبہ فرماتے ہیں (یہ الفاظ ہے) یا ہم ان کے چہروں پر مٹی ڈال دیں گے حضرت عبادہ بن صامت نے ارشاد فرمایا قریب ہے کہ تم ان کے زمانے کو پاؤ پس وہی تیری آنکھ پھوڑیں گے اور تیرے چہرے میں مٹی ڈالیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40020]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40020، ترقيم محمد عوامة 38392)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38393 ترقیم الشثری: -- 40021
٤٠٠٢١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا هشام عن محمد قال: قال حذيفة: ما احد تدركه الفتنة إلا وانا اخافها عليه إلا محمد بن مسلمة، فإني سمعت رسول الله ﷺ يقول له:"لا تضرك الفتنة" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) رجاله ثقات، ووقع اختلاف في سماع محمد بن سيرين من حذيفة، والأظهر سماعه، فالخبر صحيح الإسناد، أخرجه أبو داود (٤٦٦٣)، والحاكم ٣/ ٤٣٣، والبخاري في التاريخ ١/ ١١ و ٤/ ٢٤٣، والمزي ١٣/ ٢٥٨، وابن عساكر ٥٥/ ٢٨٥، والبيهقي في دلائل النبوة ٦/ ٤٠٧.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کوئی ایک بھی ایسا نہیں ہے کہ اسے فتنہ پہنچے مگر یہ کہ مجھے اس کے بارے میں اندیشہ ہے سوائے محمد بن مسلمہ کے کیونکہ ان کے بارے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تجھے فتنہ نقصان نہیں دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40021]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40021، ترقيم محمد عوامة 38393)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں