🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

22. بَابُ فَضْلِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ
باب: حج اور عمرہ کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2691 ترقیم الرسالہ : -- 2728
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُكْرَمِ بْنِ يَعْقُوبَ أَبُو الْفَضْلِ ، نا الْحَسَنُ بْنُ إِدْرِيسَ الْحُلْوَانِيُّ ، نا مِهْرَانُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهَا فِي عُمْرَتِهَا الَّتِي اعْتَمَرَتْهَا:" إِنَّمَا أَجْرُكِ مِنْ عُمْرَتِكِ عَلَى قَدْرِ نَفَقَتِكِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ان کے عمرے کے بارے میں، یعنی جو عمرہ سیدہ عائشہ نے کیا تھا، یہ فرمایا: تمہارے عمرے کا اجر اس حساب سے ہو گا، جو تم نے خرچ کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2728]
ترقیم العلمیہ: 2691
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1739، 1740، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2728، 2729، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 826»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2692 ترقیم الرسالہ : -- 2729
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ عَتَّابٍ أَبُو عُثْمَانَ ، نا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نا هُشَيْمٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْفٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهَا فِي عُمْرَتِهَا:" إِنَّ لَكِ مِنَ الأَجْرِ قَدْرَ نَصَبِكِ وَنَفَقَتِكِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے عمرے کے بارے میں ان سے دریافت کیا تھا: تمہارے عمرے کا اجر اس حساب سے ہو گا، جتنی مشقت تم نے برداشت کی ہے اور جو خرچ کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2729]
ترقیم العلمیہ: 2692
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1739، 1740، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2728، 2729، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 826»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2693 ترقیم الرسالہ : -- 2730
ثنا ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، نا هَمَّامٌ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لا يُمْسِكُ الْمُعْتَمِرُ عَنِ التَّلْبِيَةِ حَتَّى يَفْتَتِحَ الطَّوَافَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: عمرہ کرنے والا شخص اس وقت تک تلبیہ پڑھتا رہے گا، جب تک طواف کا آغاز نہیں کر لیتا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2730]
ترقیم العلمیہ: 2693
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9505، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2730»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2694 ترقیم الرسالہ : -- 2731
ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نا أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، نا الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ ، نا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، قَالَ:" يَطُوفُ بِالْبَيْتِ سَبْعًا، وَيَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ النَّحْرِ طَافَ بِالْبَيْتِ وَحْدَهُ، وَلا يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس شخص کے بارے میں نقل کرتے ہیں، جو شخص عمرے کو حج کے ساتھ ملا کر حج تمتع کرتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: جو شخص بیت اللہ کا سات مرتبہ طواف کرے گا، صفا و مروہ کے درمیان سعی کرے گا، جب قربانی کا دن ہو گا، تو وہ صرف بیت اللہ کا طواف کرے گا، اس وقت وہ صفا و مروہ کے درمیان سعی نہیں کرے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2731]
ترقیم العلمیہ: 2694
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2731 انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2695 ترقیم الرسالہ : -- 2732
ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ:" حَجَّ عَلِيٌّ ، وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَلَمَّا كَانَا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ، نَهَى عُثْمَانُ عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، فَقِيلَ لِعَلِيٍّ، إِنَّهُ قَدْ نَهَى عَنِ التَّمَتُّعِ، فَقَالَ: إِذَا رَأَيْتُمُوهُ قَدِ ارْتَحَلَ فَارْتَحِلُوا، فَلَبَّى عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ بِالْعُمْرَةِ، وَلَمْ يَنْهَهُمْ عُثْمَانُ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَ تَنْهَى عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ؟، قَالَ: بَلَى، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَلَمْ تَسْمَعْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمَتَّعَ؟، قَالَ: بَلَى .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا علی اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ دونوں حج کے لیے آئے، راستے میں سیدنا عثمان نے تمتع کے طور پر عمرے کو حج کے ساتھ شامل کرنے سے منع کر دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ بات بتائی گئی کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے حج تمتع سے منع کر دیا ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب تم انہیں دیکھو کہ وہ روانہ ہو چکے ہیں، تو تم بھی روانہ ہو جاؤ۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے عمرے کا تلبیہ پڑھنا شروع کیا، لیکن سیدنا عثمان نے ان حضرات کو منع نہیں کیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے پتا چلا ہے، آپ نے عمرے کو تمتع کے طور پر ساتھ ملانے سے منع کر دیا ہے۔ تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا علی نے ان سے فرمایا: کیا آپ نے یہ بات نہیں سنی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تمتع کیا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2732]
ترقیم العلمیہ: 2695
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1563، 1569، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1223،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 690، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1741، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2724، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2732، 2733، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 409»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2696 ترقیم الرسالہ : -- 2733
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: حَجَّ عُثْمَانُ، حَتَّى إِذَا كَانَ بِبَعْضِ الطَّرِيقِ أُخْبِرَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ " أَنَّ عُثْمَانَ نَهَى أَصْحَابَهُ عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، فَقَالَ عَلِيٌّ لأَصْحَابِهِ: إِذَا ارْتَحَلَ عُثْمَانُ فَارْتَحِلُوا، قَالَ: فَأَهَلَّ وَأَصْحَابُهُ بِعُمْرَةٍ، فَلَمْ يُكَلِّمْهُمْ عُثْمَانُ، فَقَالَ لَهُ: أَلَمْ أُخْبَرْ عَنْكَ أَنَّكَ نَهَيْتَ أَصْحَابَكَ عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ، يَعْنِي إِلَى الْحَجِّ، أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمَتَّعَ؟، قَالَ: بَلَى . قَالَ سَعِيدٌ: فَلا أَدْرِي مَا أَجَابَهُ عُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ حج کے لیے گئے، راستے میں سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو یہ بات بتائی گئی کہ سیدنا عثمان نے اپنے ساتھیوں کو عمرے کو حج کے ساتھ ملانے سے، یعنی حج تمتع کرنے سے منع کر دیا ہے، تو سیدنا علی نے اپنے ساتھیوں سے کہا: جب سیدنا عثمان روانہ ہوں گے، تو تم بھی روانہ ہو جانا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے عمرے کا احرام باندھا، تو سیدنا عثمان نے ان حضرات کو کچھ نہیں کہا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان سے کہا: مجھے آپ کے بارے میں یہ بات بتائی گئی ہے، آپ نے اپنے ساتھیوں کو عمرے کو حج کے ساتھ ملانے سے، یعنی حج تمتع سے منع کر دیا ہے، کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نہیں سنی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج تمتع کیا ہے؟ تو سیدنا عثمان نے جواب دیا: جی ہاں۔ سعید بیان کرتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ سیدنا عثمان نے انہیں کیا جواب دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2733]
ترقیم العلمیہ: 2696
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1563، 1569، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1223،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 690، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1741، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2724، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2732، 2733، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 409»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2697 ترقیم الرسالہ : -- 2734
ثنا أَبُو مُحَمَّدُ بْنُ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً، نا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ بِمَكَّةَ، نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا" . قَالَ يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ: وَحَدَّثَنَاهُ حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا". قَالَ لَنَا ابْنُ صَاعِدٍ: هَذَا الْحَدِيثُ كَتَبَهُ مَعَنَا مِرْبَعٌ وَأَصْحَابُهُ، ثُمَّ قَدِمُوا فَكَانَ فِي فَوَائِدِهِمْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا تھا: میں حج اور عمرہ ایک ساتھ کرنے کے لیے حاضر ہوں۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2734]
ترقیم العلمیہ: 2697
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1089، 1546، 1547، 1548، 1551، 1714، 1715، 2951، 2986، 4353، 5553، 5554، 5558، 5564، 5565، 7399، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 690، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2618، 2619، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2743، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1742، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 468، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 546، 821، 1494، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2917، 2968، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1225، 1226، 1227، 1249، 1250، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2734، 4761، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5091، 5242»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2698 ترقیم الرسالہ : -- 2735
ثنا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" إِنَّمَا جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، لأَنَّهُ عَلِمَ أَنَّهُ لَيْسَ بِحَاجٍّ بَعْدَهَا" .
عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرے کو اکٹھا کر دیا تھا، آپ اس بات سے واقف تھے کہ آپ اس کے بعد حج نہیں کریں گے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2735]
ترقیم العلمیہ: 2698
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1743، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2735، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 3344، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 3608»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں