🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. الْحَجُّ جِهَادُ كُلِّ ضَعِيفٍ، وَجِهَادُ الْمَرْأَةِ حُسْنِ التَّبَعُّلِ
حج ہر کمزور آدمی کا جہاد ہے اور عورت کا جہاد خاوند کے ساتھ اچھی گزران ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 81
81 - أَخْبَرَنَا الْقَاضِي أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْمُنْتَصِرِ الْفَقِيهُ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْبُخَارِيُّ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ، ثنا أَبُو ذَرٍّ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ، ثنا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ، رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ، وَذَكَرَ ذَلِكَ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا۔۔۔۔۔۔ اور آپ نے ایک لمبی حدیث میں یہ بھی بیان فرمایا۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 81]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، ديكهئے حديث نمبر 32»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
56. طَلَبُ الْحَلَالِ جِهَادٌ
حلال کی طلب جہاد ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 82
82 - أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ الْمَالِينِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، قَالَا: أبنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ السُّلَمِيُّ، أبنا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ شَيْظَمٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَامِدٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ حَمْدَانَ الْوَرَّاقُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا زَيْدُ بْنُ مُوسَى الْمَرْوَزِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «طَلَبُ الْحَلَالِ جِهَادٌ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حلال کی طلب جہاد ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 82]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، فوائد محمد بن مخلد: 96، الكامل لابن عدى 7/513، من حديث ابن عمر» ليث بن ابی سلیم ضعیف و مدلس راوی ہے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
57. مَوْتُ الْغَرِيبِ شَهَادَةٌ
پردیس کی موت شہادت ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 83
83 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، أبنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ هُوَ ابْنُ أَيُّوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادَ، ثنا عِكْرِمَةُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَوْتُ الْغَرِيبِ شَهَادَةٌ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پردیس کی موت شہادت ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 83]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، ابن الاعرابي: 1956، العلل للدار قطني: 2795، الموضوعات لابن الجوزي: 132/2» عبد اللہ بن ایوب اور اس کا استاد ابراہیم بن بکر متروک ہیں۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
58. الْعِلْمُ لَا يَحِلُّ مَنَعُهُ
علم سے روکنا جائز نہیں ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 84
84 - حَدَّثَ شَيْخِنَا أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْمُقْرِئُ، ثنا أَبُو الطَّيِّبِ الْعَبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّافِعِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ الْمُؤَذِّنُ، ثنا أَبُو نُفَيْلٍ عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ صَدَقَةَ، إِمَامُ أَنْطَاكِيَةَ، ثنا عُمَرُ بْنُ شَاكِرٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّ شَيْءٍ لَا يَحِلُّ مَنَعُهُ؟، فَقَالَ بَعْضُهُمُ: الْمِلْحُ، وَقَالَ آخَرُ: النَّارُ، فَلَمَّا أَعْيَاهُمْ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: «ذَلِكَ الْعِلْمُ لَا يَحِلُّ مَنَعُهُ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کون سی چیز ہے جس سے روکنا جائز نہیں؟ کسی نے کہا: نمک۔ کسی نے کہا: آگ۔ پھر جب اس (سوال) نے انہیں (جواب دینے سے) عاجز کر دیا تو کہنے لگے: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ علم ہے جس سے روکنا جائز نہیں ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 84]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، عمر بن شاکر ضعیف ہے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
59. الشَّاهِدُ يَرَى مَالًا يَرَى الْغَائِبُ
حاضر شخص جو کچھ دیکھتا ہے غائب شخص وہ نہیں دیکھ پاتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 85
85 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ أَبِي غَسَّانَ الْفَارِسِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْحَافِظُ، ثنا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أبنا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ وَعُقَيْلٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ جَمِيعًا عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الشَّاهِدُ يَرَى مَا لَا يَرَى الْغَائِبُ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (موقع پر) حاضر شخص جو کچھ دیکھتا ہے غائب شخص وہ نہیں دیکھ پاتا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 85]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، این لہيعه مدلس و مختلط ہے، اس میں ایک اور بھی علت ہے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
60. الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ
نیکی کی طرف راہنمائی کرنے والا نیکی کرنے والے کی مانند ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 86
86 - أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْقَاسِمِ النَّهْرَدَيْرِيُّ، بِهَا، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُوَيْدٍ الذَّارِعُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ»
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیکی کی طرف راہنمائی کرنے والا نیکی کرنے والے کی مانند ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 86]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم: 1893، وأبو داود: 5129، و الترمذي: 2671»
وضاحت: تشریح:
اس حدیث میں بتایا گیا ہے کہ نیکی کی طرف راہنمائی کرنے والا بھی اجر و ثواب کا اتنا ہی مستحق ہے جتنا عمل کرنے والا ہے۔ یعنی جتنا ثواب نیکی کرنے والے کو ملتا ہے اتنا ہی نیکی کرانے والے، بتانے والے اور ترغیب دلانے والے کو ملتا ہے اور اہم بات یہ کہ کسی کے ثواب میں کمی نہیں آتی۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
61. سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ شُرْبًا
لوگوں کو پلانے والا سب سے آخر میں پیئے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 87
87 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ بُنْدَارٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ فِيلٍ، ثنا أَبِي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنِي السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى، عَنْ ثَابِتٍ وَكَانَ، جَلِيسًا لِلْحَسَنِ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ شُرْبًا»
سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کو پلانے والا سب سے آخر میں پیئے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 87]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، المعجم الاوسط: 1174» ثابت اور مغیرہ کے درمیان انقطاع ہے۔ دیکھئے: مجمع الزوائد5/ 95۔
وضاحت: فائدہ:
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کو پلانے والا سب سے آخر میں پیئے۔ (مسلم: 681 ؛ ترندی: 1894)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
62. كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ
ہر نیکی صدقہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 88
88 - أَخْبَرَ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْمُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ الْحَسَنِ الْهِلَالِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ»
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نیکی صدقہ ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 88]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 6021، وترمذي: 1970،وأحمد: 3/ 344»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 89
89 - أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى عَنِ فَرْقَدٍ السَّبَخِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ»
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نیکی صدقہ ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 89]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، مكارم الاخلاق للخرائطى: 83، قضاء الحوائج: 11،المعجم الكبير: 10047» فرقد سخبی اور صدقہ بن موسیٰ ضعیف ہیں۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 90
90 - وَأَخْبَرَنَاهُ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو الْقَاسِمِ الْعَدْلُ، أنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ، أنا قُتَيْبَةُ، أنا الْمُنْكَدِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ، مِثْلَهُ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری سند کے ساتھ بھی اسی کی مثل مروی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 90]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 6021، وترمذي: 1970،وأحمد: 3/ 344»
وضاحت: تشریح:
نیکی کی تڑپ رکھنے والوں کے لیے یہ حدیث نہایت ہمت افزٱ ہے۔ اب کوئی فقیر بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میرے پاس صدقہ و خیرات کرنے کی استطاعت نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر نیک کام کو صدقہ قرار دیا ہے خواہ اس کا تعلق قول سے ہو یا فعل سے، جو بھی نیک عمل ہے اس کا ثواب ایسا ہی ہے جیسے اللہ تعالیٰ ٰ کی راہ میں مال خرچ کرنے کا ہے۔ اب اس سلسلے کی چند احادیث ملاحظہ کیجیے:
نیکی کے کسی بھی کام کو معمولی نہ سمجھو خواہ تم اپنے بھائی کو خندہ پیشانی سے ملو۔ [مسلم: 2626]
② انسان کے ہر جوڑ پر روزانہ صدقہ کرنا واجب ہے، دو آدمیوں کے درمیان عدل کرنا صدقہ ہے، کسی آدمی کی اس کی سواری کے بارے میں مدد کرنا کہ وہ اسے سواری پر بٹھائے یا اس کا سامان اس پر رکھوائے یہ بھی صدقہ ہے، اچھی بات کرنا بھی صدقہ ہے، نماز کی طرف ہر قدم اٹھانا صدقہ ہے، اور راستے سے کسی تکلیف دہ چیز کا دور کرنا بھی صدقہ ہے۔ [بخاري: 2989 ومسلم: 1009]
③ ہر تسبیح صدقہ ہے، ہر تکبیر صدقہ ہے، ہر تحمید صدقہ ہے، ہر تہلیل صدقہ ہے، امر بالمعروف صدقہ ہے، نہی عن المنکر صدقہ ہے، اور تمہارا اپنی بیوی سے جماع کرنا بھی صدقہ ہے۔ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا ہم میں سے کوئی اپنی شہوت پوری کرتا ہے تو اسے اس پر اجر ملے گا؟ فرمایا: مجھے بتاؤ اگر وہ حرام طریقے سے اپنی شہوت پوری کرے تو اسے اس پر گناہ ہو گا؟ اسی طرح جب وہ حلال طریقے سے اسے پورا کرے گا تو اسے اجر ملے گا۔ [مسلم: 1006]
④ کسی کو دودھ دینے والی بہترین اونٹنی عاریتہً دینا اور وہ دودھ دینے والی بکری جو صبح و شام برتن بھر دے عاریتہً دینا بھی بہترین صدقہ ہے۔ [بخاري: 5608]
⑤ جو مسلمان شجر کاری کرتا ہے یا کاشتکاری کرتا ہے پھر کوئی پرندہ یا کوئی حیوان اس میں سے کھا لیتا ہے تو یہ اس کے لیے صدقہ ہے۔ [بخاري: 6012]
اور دوسری روایت میں ہے کہ جو اس میں سے چوری ہو جائے وہ بھی صدقہ ہے۔ [مسلم: 1552]
تمہارا اپنے بھائی کو دیکھ کر مسکرانا، نیکی کا حکم دینا، برائی سے منع کرنا، راہ بھولے شخص کی راہنمائی کرنا، نابینا شخص کی مدد کرنا، پتھر، کانٹے اور ہڈی (وغیرہ) کو راستے سے ہٹا دینا اور اپنی بالٹی سے کسی بھائی کی بالٹی میں پانی ڈالنا بھی صدقہ ہے۔ [الترمذي: 1956وسنده حسن]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں