🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. في الرخصة في النبيذ، ومن شربه
نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24359 ترقیم الشثری: -- 25449
٢٥٤٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن عبد الملك قال: سالت ابن عمر عن النبيذ الشديد فقال: جلس رسول الله ﷺ مجلسا بمكة، فجاءه رجل فجلس إلى جنبه، فوجد منه ريحا شديدة فقال:"ما هذا الذي شربت؟" فقال: نبيذ، فقال:"جئ منه"، قال: فدعا بماء فصبه عليه وشرب ثم قال:"إذا اغتلمت اسقيتكم (١) فاكسروها بالماء" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (عليكم).
(٢) مجهول؛ لجهالة عبد الملك، أخرجه النسائي ٨/ ٣٢٣، والطحاوي ٤/ ٢١٩، والدارقطني ٤/ ٢٦٢، والبيهقي ٨/ ٣٠٥، وابن أبي حاتم في المجروحين ٢/ ١٣٢، والمزي ٢٨/ ٤٢٦، وابن الجوزي في التحقيق (١٩٩٨).

حضرت عبد الملک سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سخت نبیذ کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: ایک مرتبہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں تشریف فرما تھے کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں بیٹھ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ایک طرح کی سخت بُو محسوس کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ ”یہ تم نے کیا پیا ہے؟“ اس آدمی نے جواب دیا۔ نبیذ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ میرے پاس لاؤ۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی منگوایا اور اس میں ڈال دیا اور اس کو نوش فرما لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہارے مشکیزے تم پر حد کو تجاوز کر جائیں تو تم ان کو پانی سے توڑ ڈالو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25449]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25449، ترقيم محمد عوامة 24359)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24360 ترقیم الشثری: -- 25450
٢٥٤٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن نمير عن الاعمش عن ابي إسحاق قال: صنعت طعاما فدعوت اصحاب عبد الله: عمرو بن شرحبيل (وعبد الله) (١) بن ذئب، وعمارة، ومرة الهمداني، وعمرو بن ميمون (فسقيتهم) (٢) النبيذ والطلاء فشربوا، (فقال) (٣) الاعمش: قلت له: كانوا يرون الخوابي؟ قال: نعم، كانوا ينظرون إليها وهم يستقون منها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبد الرحمن).
(٢) في [ط]: (فسيقتهم).
(٣) في [جـ، ز]: (قال).

حضرت ابو اسحاق سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک (مرتبہ) کھانا تیار کیا اور حضرت عبد اللہ کے ساتھیوں، یعنی عمرو بن شرحبیل، عبد اللہ بن ذئب، عمارہ، مرہ ہمدانی اور عمرو بن میمون، کو دعوت دی اور میں نے ان کو نبیذ اور طلاء پلایا اور انہوں نے پیا۔ حضرت اعمش کہتے ہیں۔ میں نے ان (ابو اسحق) سے کہا۔ وہ لوگ مرتبانوں کو دیکھ رہے تھے؟ حضرت ابو اسحق نے کہا۔ ہاں۔ وہ مرتبانوں کو دیکھ رہے تھے اور انہی سے ان کو پلایا جا رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25450]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25450، ترقيم محمد عوامة 24360)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24361 ترقیم الشثری: -- 25451
٢٥٤٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن جعفر عن ابيه انه كان يشرب النبيذ (ينبذ له) (١) (غدوة) (٢) فيشربه عشية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (ينبذه).
(٢) في [ط]: (غدوًا).

حضرت جعفر، اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ نبیذ پیتے تھے۔ (اس طرح کہ) ان کے لئے صبح کو نبیذ بنائی جاتی جس کو وہ شام کے وقت پی لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25451]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25451، ترقيم محمد عوامة 24361)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24362 ترقیم الشثری: -- 25452
٢٥٤٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن ابي حيان عن يونس قال: كان الحسن يدعى إلى العرس فيشرب من نبيذهم.
یونس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حسن کو ولیموں میں بلایا جاتا تھا اور وہ ان کی نبیذ کو پیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25452]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25452، ترقيم محمد عوامة 24362)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24363 ترقیم الشثری: -- 25453
٢٥٤٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي إسحاق قال: اعرست، فدعوت اصحاب علي واصحاب عبد الله، من اصحاب علي: عمارة بن عبد وهبيرة بن (يريم) (١) والحارث الاعور، ومن اصحاب عبد الله: علقمة بن قيس وعبد الرحمن بن يزيد (وعبد الله) (٢) بن ذئب، فنبذت لهم في الخوابي، فكانوا يشربون منها، فقلت: وهم يرونها؟ قال: نعم، ينظرون إليها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (مريم).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (عبد الرحمن).

حضرت ابو اسحق سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ولیمہ کیا تو میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ کے ساتھیوں کو بلایا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں میں سے عمارہ بن عبد، ہبیرہ بن یریم، اور حارث اعور کو بلایا اور حضرت عبد اللہ کے ساتھیوں میں سے علقمہ بن قیس، عبد الرحمن بن یزید، اور عبد اللہ بن ذئب کو بلایا، پس میں نے ان کے لئے مٹکوں میں نبیذ تیار کی پس وہ ان مٹکوں میں سے پیتے تھے۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے کہا۔ وہ مٹکوں کو دیکھ رہے تھے؟۔ ابو اسحق نے کہا۔ ہاں۔ وہ مٹکوں کو دیکھ رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25453]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25453، ترقيم محمد عوامة 24363)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24364 ترقیم الشثری: -- 25454
٢٥٤٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن الحسن بن صالح عن جابر عن ابي جعفر قال: النبيذ حلال.
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ نبیذ حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25454]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25454، ترقيم محمد عوامة 24364)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24365 ترقیم الشثری: -- 25455
٢٥٤٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن سفيان العطار قال: سال رجل ماهان الحنفي (فقال) (١) : يا ابا سالم! ما تقول في النبيذ؟ فقال: اقول في النبيذ: إن من حرم ما احل الله كمن احل ما حرم الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر في: [ز].
حضرت سفیان عطار سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے ماہان حنفی سے سوال کیا اور کہا۔ اے ابو سالم! آپ نبیذ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا۔ میں نبیذ کے بارے میں یہ کہتا ہوں کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ اشیاء کو حرام کہے وہ ایسا ہی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ اشیاء کو حلال کہنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25455]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25455، ترقيم محمد عوامة 24365)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24366 ترقیم الشثری: -- 25456
٢٥٤٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن الجريري عن ابي ⦗٢٦٨⦘ العلاء (قال) (١) : انتهى قول رسول الله ﷺ في الاشربة إلى ان قال:" (لا) (٢) تشربوا ما يسفه احلامكم، (وما) (٣) يذهب اموالكم" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [أ، ز، هـ]: (لا).
(٤) مرسل؛ أبو العلاء تابعي.

حضرت ابو العلاء سے روایت ہے، و ہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قول مشروبات میں یہاں تک پہنچا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو چیز تمہاری عقلوں کو خراب کر دے اور تمہارے اموال کو ختم کر دے اس کو نہ پیو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25456]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25456، ترقيم محمد عوامة 24366)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24367 ترقیم الشثری: -- 25457
٢٥٤٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عاصم عن محمد انه كان لا ينبذ إلا (في) (١) سقاء موكى.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت محمد کے بارے میں روایت ہے کہ وہ صرف منہ باندھے ہوئے مشکیزہ میں نبیذ تیار کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25457]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25457، ترقيم محمد عوامة 24367)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24368 ترقیم الشثری: -- 25458
٢٥٤٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ملازم (بن) (١) عمرو عن عجيبة بن عبد الحميد عن عمه قيس بن طلق عن ابيه طلق بن علي قال: جلسنا عند النبي ﷺ فجاء وفد عبد القيس فقال:"ما لكم قد اصفرت الوانكم، وعظمت بطونكم، وظهرت عروقكم؟" قال: قالوا: اتاك سيدنا فسالك عن شراب كان لنا موافقا فنهيته عنه، (وكنا) (٢) بارض (محمة) (٣) ، قال:"فاشربوا ما طاب لكم" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) (عن) في: [ز].
(٢) (وكان) في: [جـ].
(٣) أي: ذات حمى، وفي [أ، ب، هـ]: (مخمة).
(٤) حسن؛ عجيبة بن عبد المجيد وقيس بن طلق صدوقان، أخرجه الطبراني (٨٢٥٦)، وابن حزم في المحلى (٧/ ٤٨٣)، وقد فسر ابن أبي شيبة قوله: "ما طاب لكم": يعني مما حل، كما في إتحاف الخيرة (٥١٢٢) نقلًا عن مسنده. وانظر: ما تقدم برقم: [٢٥٣٥٤].

حضرت طلق بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران عبد القیس کا وفد حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ان سے) پوچھا۔ ”تمہیں کیا ہوا ہے کہ تمہارے رنگ زرد پڑے ہوئے ہیں اور تمہارے پیٹ بڑھے ہوئے ہیں اور تمہاری رگں ھ نکلی ہوئی ہیں؟“ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے جواب دیا۔ ہمارا سردار آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا اور اس نے آپ سے اس مشروب کے بارے میں پوچھا تھا جو ہمارے موافق ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اس سے منع کردیا تھا۔ اور ہم ایسی زمین میں رہتے ہیں جہاں بخار کی وبا بہت عام ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو مشروب تمہیں موافق آئے تم وہی پی لو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25458]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25458، ترقيم محمد عوامة 24368)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں