🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. من رخص في التصبح
جن لوگوں نے صبح کے سونے کی رخصت دی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25960 ترقیم الشثری: -- 27094
٢٧٠٩٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن مجاهد ان عائشة كانت إذا طلعت الشمس نامت نومة الضحى (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب سورج طلوع ہوجاتا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا صبح کی نیند سو جاتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27094]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27094، ترقيم محمد عوامة 25960)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25961 ترقیم الشثری: -- 27095
٢٧٠٩٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عبد الاعلى قال: اتيت سعيد بن جبير فوجدته نائما نومة الضحى.
حضرت عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کے پاس آیا تو میں نے ان کو صبح کی نیند کرتے ہوئے پایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27095]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27095، ترقيم محمد عوامة 25961)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25962 ترقیم الشثری: -- 27096
٢٧٠٩٦ - قال: قال: حدثنا (عبد) (١) الوارث قال: حدثنا ايوب عن ابن سيرين انه كان يتصبح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین صبح کے وقت سویا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27096]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27096، ترقيم محمد عوامة 25962)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25963 ترقیم الشثری: -- 27097
٢٧٠٩٧ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن ابي يزيد المديني قال: غدا عمر على صهيب (فوجده) (١) متصبحا، فقعد حتى استيقظ، (فقال) (٢) صهيب: امير المؤمنين قاعد على (مقعدته) (٣) وصهيب (ناعم) (٤) متصبح، فقال له عمر: ما كنت احب ان (تدع) (٥) نومة ترفق بك (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فوجدته).
(٢) في [ط]: (قال).
(٣) في [ع]: (معقدته).
(٤) في [أ، هـ]: (نائم).
(٥) في [ط]: (لا تدع).
(٦) منقطع؛ أبو يزيد لم يدرك عمر.

حضرت ابو یزید مدینی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر حضرت صہیب کے پاس صبح کے وقت آئے تو انہیں صبح کے وقت سویا ہوا پایا۔ آپ بیٹھ گئے یہاں تک کہ وہ بیدار ہوگئے تو حضرت صہیب نے فرمایا: امیر المؤمنین اپنی جگہ پر بیٹھے ہوئے ہیں اور صہیب ہے کہ وہ صبح کی نیند سویا ہوا ہے؟ حضرت عمر نے ان سے فرمایا: میں نے یہ بات پسند نہیں کی کہ میں تمہیں میٹھی نیند سے اٹھاؤں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27097]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27097، ترقيم محمد عوامة 25963)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. في الرجل يؤدب امرأته
اس آدمی کا بیان جو اپنی بیوی کو ادب سکھلاتا ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25964 ترقیم الشثری: -- 27098
٢٧٠٩٨ - حدثنا حفص (بن) (١) غياث عن هشام عن ابيه قال: كان الزبير شديدا على النساء، وكان يكسر عليهن عيدان (المشاجب) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (المساحب).
(٣) صحيح.

حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر عورتوں پر بہت سخت تھے، اور ان پر کپڑے سکھانے والی لکڑیاں توڑتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27098]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27098، ترقيم محمد عوامة 25964)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25965 ترقیم الشثری: -- 27099
٢٧٠٩٩ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: كان عمر يضرب النساء والخدم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الزهري لم يدرك عمر.
امام زہری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر عورتوں اور خادموں کو مارا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27099]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27099، ترقيم محمد عوامة 25965)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25966 ترقیم الشثری: -- 27100
٢٧١٠٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء عن ابيه عن عبد الله بن (عمرو) (١) قال: لا تضرب خادمك واضرب امراتك وولدك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (عمر).
(٢) مجهول؛ لجهالة عطاء.

حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم اپنے خادم کو مت مارو، اپنی بیوی اور بچوں کو مار لیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27100]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27100، ترقيم محمد عوامة 25966)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25967 ترقیم الشثری: -- 27101
٢٧١٠١ - حدثنا عبدة عن يحيى (بن) (١) سعيد عن القاسم ان رجالا نهوا عن ضرب النساء، وقيل: لن (يضرب) (٢) (خياركم) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (عن).
(٢) في [أ، ح، ط]: (تضرب).
(٣) في [أ، ح، ط]: (حبابكم).

حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم نے ارشاد فرمایا: بیشک آدمیوں کو عورتوں کے مارنے سے منع کیا گیا اور کہا گیا: تمہارے بہترین لوگ ہرگز نہیں مارتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27101]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27101، ترقيم محمد عوامة 25967)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 27102
٢٧١٠٢ - قال القاسم: وكان رسول الله ﷺ (خيرهم) (١) كان لا يضرب (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (خيارهم).
(٢) مرسل؛ القاسم تابعي.

حضرت قاسم نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں میں سب سے بہترین تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہیں مارتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27102]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27102، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25968 ترقیم الشثری: -- 27103
٢٧١٠٣ - حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن ابيه عن عائشة قالت: ما ضرب رسول الله ﷺ خادما (١) ولا امراة، ولا ضرب شيئا بيده (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (له).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٣٢٨)، وأحمد (٢٥٧١٥).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ کبھی کسی خادم کو مارا اور نہ ہی کسی عورت کو، اور اپنے ہاتھ سے بھی نہیں مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27103]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27103، ترقيم محمد عوامة 25968)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں