🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
156. في تعظيم دم المؤمن
مومن کے خون کے عزت و احترام کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28330 ترقیم الشثری: -- 29571
٢٩٥٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن مجاهد ﴿ومن احياها﴾ قال: [من انجاها من غرق او حرق فقد احياها.
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے { وَمَنْ أَحْیَاہَا } کا یوں معنی بیان کیا کہ جس نے اس کو ڈوبنے یا جلنے سے بچایا تحقیق اس نے اسے زندہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29571]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29571، ترقيم محمد عوامة 28330)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28331 ترقیم الشثری: -- 29572
٢٩٥٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (العلاء) (١) بن عبد الكريم قال: سمعت مجاهدا يقول: ﴿ومن احياها] (٢) فكانما احيا الناس جميعا﴾، قال: من كف عن قتلها فقد احياها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (العلي).
(٢) سقط من: [ك].

حضرت علاء بن عبدالکریم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو اس آیت کا معنی یوں بیان فرماتے ہوئے سنا؟ { وَمَنْ أَحْیَاہَا فَکَأَنَّمَا أَحْیَا النَّاسَ جَمِیعًا } ترجمہ:۔ اور جس نے اسے زندگی بخشی گویا اس نے پوری انسانیت کو زندگی بخشی۔ یعنی جو شخص اس کے قتل سے رک گیا تحقیق اس نے اسے زندہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29572]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29572، ترقيم محمد عوامة 28331)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28332 ترقیم الشثری: -- 29573
٢٩٥٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابي المقدام عن (حبة) (١) بن جوين الحضرمي عن علي: ﴿ربنا (ارنا) (٢) اللذين اضلانا من الجن ⦗٢٣٤⦘ والإنس﴾ [فصلت: ٢٩] ، ابن آدم الذي قتل اخاه وإبليس، [الابالس (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (حية).
(٢) سقط من: [أ].
(٣) ضعيف؛ لضعف حبة بن جوين.

حضرت حبہ بن جو ین حضرمی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آیت! اے ہمارے رب! دکھا تو ہمیں وہ دونوں گروہ جنہوں نے گمراہ کیا ہے ہمیں جنوں اور انسانوں کو کا معنی یوں بیان کیا کہ مراد آدم کا بیٹا ہے جس نے اپنے بھائی کو قتل کردیا اور شیطانوں کا سردار مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29573]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29573، ترقيم محمد عوامة 28332)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28333 ترقیم الشثری: -- 29574
٢٩٥٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن سلمة بن كهيل عن مالك بن حصين عن ابيه عن علي قال: ابن آدم الذي قتل اخاه وإبليس] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ط، هـ].
(٢) مجهول؛ لجهالة مالك بن حصين، أخرجه الطبري ٢/ ١١٣، وعبد الرزاق في التفسير ٣/ ١٨٦، والحاكم ٢/ ٣٤١، وابن عساكر ٤٩/ ٤٧.

حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مراد آدم کا بیٹا ہے جس نے اپنے بھائی کو قتل کیا اور شیطان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29574]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29574، ترقيم محمد عوامة 28333)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28334 ترقیم الشثری: -- 29575
٢٩٥٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن عبد الله بن مرة عن مسروق عن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"لا تقتل نفس ظلما إلا كان على ابن آدم الاول كفل من دمها؛ لانه اول من سن القتل" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٣٥)، ومسلم (١٦٧٧).
حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کسی بھی نفس کو ظلماً قتل نہیں کیا جاتا مگر آدم کے پہلے بیٹے پر اس کے خون کے گناہ کا بوجھ ہوتا ہے اس لیے کہ اس نے سب سے پہلے قتل کا طریقہ جاری کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29575]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29575، ترقيم محمد عوامة 28334)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28335 ترقیم الشثری: -- 29576
٢٩٥٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الحسن بن صالح عن إبراهيم (بن مهاجر عن إبراهيم) (١) قال: ما من نفس تقتل ظلما إلا كان على ابن آدم الاول والشيطان كفل منها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
حضرت ابراہیم بن مہاجر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا کسی بھی نفس کو ظلماً قتل نہیں کیا جاتا مگر یہ کہ آدم کے پہلے بیٹے اور شیطان پر اس کے گناہ کا بوجھ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29576]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29576، ترقيم محمد عوامة 28335)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28336 ترقیم الشثری: -- 29577
٢٩٥٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن ليث عن مجاهد: ﴿ظهر الفساد في البر والبحر بما كسبت ايدى الناس﴾ [الروم: ٤١] ، قال: في البر ابن آدم الذي قتل اخاه، وفي البحر الذي كان ياخذ كل سفينة غصبا

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے قرآن کی اس آیت کی تفسیر یوں بیان فرمائی: ترجمہ: فساد برپا ہوگیا خشکی اور تری میں بسبب اس کے جو کماتے ہیں ہاتھ انسانوں کے آپ نے فرمایا: خشکی میں آدم کا بیٹا مراد ہے جس نے اپنے بھائی کو قتل کردیا اور سمندر میں مراد وہ بادشاہ ہے جو ہر کشتی کو غصب کرلیتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29577]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29577، ترقيم محمد عوامة 28336)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28337 ترقیم الشثری: -- 29578
٢٩٥٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي قال: من قتل رجلين فهو جبار وتلا: ﴿اتريد ان ⦗٢٣٥⦘ تقتلني كما قتلت نفسا بالامس إن تريد إلا ان تكون جبارا في الارض (وما تريد ان تكون من المصلحين) (٢) ﴾ [القصص: ١٩] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك، م]: (أخبرنا).
(٢) سقط من: [جـ، ك، م].

حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا، جس شخص نے دو آدمیوں کو قتل کردیا تو وہ جبار ہے اور آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ترجمہ:۔ تم چاہتے ہو کہ قتل کردو مجھے جیسے تم نے قتل کردیا تھا ایک انسان کو کل؟ نہیں چاہتے ہو تم مگر یہ کہ ہو رہو جبار۔ الخ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29578]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29578، ترقيم محمد عوامة 28337)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
157. من قال: العمد قود
جو یوں کہے: قتل عمد کی صورت میں قصاص ہوگا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28338 ترقیم الشثری: -- 29579
٢٩٥٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: ما كان من قتل بسلاح (عمد) (١) ففيه القود.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عمدًا).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جو قتل ارادے سے اسلحہ کے ساتھ ہو تو اس میں قصاص ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29579]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29579، ترقيم محمد عوامة 28338)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28339 ترقیم الشثری: -- 29580
٢٩٥٨٠ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الشعبي قال: قال علي: العمد كله قود] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) ضعيف؛ لضعف أشعث.

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہر عمد کی صورت میں قصاص ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29580]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29580، ترقيم محمد عوامة 28339)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں