🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
223. الرجل (يوقف) دابته
اس آدمی کا بیان جو اپنی سواری کو ٹھہرالے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28601 ترقیم الشثری: -- 29871
٢٩٨٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن نمير عن اشعث (عن الشعبي) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، هـ، ط].
حضرت شعبی اور حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے راستہ میں سواری کو باندھ دیا تو وہ ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29871]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29871، ترقيم محمد عوامة 28601)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29872
٢٩٨٧٢ - وعن حماد عن إبراهيم (قالا) (١) : من ربط دابة في طريق فهو ضامن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (قال: لا)، وفي [هـ، أ]: (قال).
حضرت حماد ابراہیم سے نقل کرتے ہیں کہ ان دونوں (امام شعبی اور ابراہیم) نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے راستہ میں سواری کو باندھ دیا تو وہ ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29872]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29872، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
224. الدامية والباضعة والهاشمة
سر کا وہ زخم جس سے خون نکلے اور نہ بہے وہ ہڈی جس سے خون نہ بہے اور ہڈی توڑ زخم کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28602 ترقیم الشثری: -- 29873
٢٩٨٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن اشعث عن الحسن انه كان لا يوقت في الهاشمة شيئا.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری ہڈی توڑ زخم میں کوئی چیز مقرر نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29873]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29873، ترقيم محمد عوامة 28602)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28603 ترقیم الشثری: -- 29874
٢٩٨٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن حماد بن سلمة عن قتادة ان عبد الملك بن مروان قضى في الدامية ببعير، وفي الباضعة ببعيرين، وقضى في المتلاحمة بثلاثة ابعرة.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ عبدالملک بن مروان سر کے اس زخم میں جس سے خون نکلے اور نہ بہے ایک اونٹ کا فیصلہ فرمایا: اور اس زخم میں جو گوشت کو کاٹ دے دو انٹوں کا فیصلہ فرمایا۔ اور آپ نے اس زخم میں جس میں گوشت پھٹ جائے اور ہڈی نہ ٹوٹے اس میں تین اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29874]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29874، ترقيم محمد عوامة 28603)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
225. (العبدان) يجرح أحدهما
ان دو غلاموں کا بیان جس میں سے ایک زخمی کر دیا جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28604 ترقیم الشثری: -- 29875
٢٩٨٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم.
حضرت مغیرہ اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایسے دو غلاموں کے بارے میں مروی ہے کہ جن میں سے ایک نے اپنے ساتھی کی آنکھ پھوڑ دی۔ آپ نے فرمایا: اگر ان دونوں کی قیمت برابر ہے تو آنکھ کے بدلے میں آنکھ پھوڑی جائے گی اور اگر ان میں سے ایک کی قیمت دوسرے سے زیادہ ہے تو زیادہ قیمت والے کو کم قیمت والے پر لوٹائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29875]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29875، ترقيم محمد عوامة 28604)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29876
٢٩٨٧٦ - وعن حماد عن إبراهيم في العبدين يفقا احدهما عين صاحبه، قال: إن كانت قيمتهما سواء فالعين بالعين، وإن كانت قيمة احدهما اكثر من (الآخر) (١) (رد) (٢) الاكثر على الاقل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الأخرى).
(٢) في [ط]: (و).

حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے ایسے دو غلاموں کے بارے میں مروی ہے کہ جن میں سے ایک نے اپنے ساتھی کی آنکھ پھوڑ دی۔ آپ نے فرمایا: اگر ان دونوں کی قیمت برابر ہے تو آنکھ کے بدلے آنکھ ہے اور اگر ان میں سے ایک کی قیمت دوسرے سے زیادہ ہے تو زیادہ کو کم پر لوٹایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29876]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29876، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28605 ترقیم الشثری: -- 29877
٢٩٨٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: العبد يقتل العبد عمدا، المقتول خير من القاتل؟ قال: ليس لسادة المقتول إلا قاتل عبدهم [ليس لهم غيره.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا اس غلام کے متعلق جس نے قصداً ایک غلام کو قتل کردیا درا نحالی کہ مقتول قاتل سے بہتر تھا تو اس کا کیا حکم ہوگا؟ آپ نے فرمایا: مقتول کے آقا کو صرف اپنے غلام قاتل ملے گا انہیں اس کے سوا کچھ نہیں ملے گا اور حضرت عمرو بن دینار نے اس کے جواب میں فرمایا: انہیں صرف اپنے غلام کا قاتل ملے گا اگر وہ چاہیں تو اسے قتل کردیں اور اگر چاہیں تو اسے غلام بنالیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29877]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29877، ترقيم محمد عوامة 28605)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29878
٢٩٨٧٨ - وقالها عمرو بن دينار: ليس لهم إلا قاتل عبدهم] (١) (إن شاءوا) (٢) قتلوه، وإن شاءوا استرقوه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، هـ، ط].
(٢) سقط من [جـ].

حضرت عمرو بن دینار نے بھی یہی فرمایا: انہیں صرف اپنے غلام کا قاتل ملے گا اگر وہ چاہیں تو اسے قتل کردیں اور اگر چاہیں تو اسے غلام بنالیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29878]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29878، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
226. الرجل يقدم بأمان فيقتله المسلم
اس آدمی کا بیان جو امان طلب کر کے آیا اور کسی مسلمان نے اسے قتل کردیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28606 ترقیم الشثری: -- 29879
٢٩٨٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن (معمر) (١) (عن زياد بن مسلم) (٢) ان رجل من اهل الهند قدم بامان (عدن) (٣) فقتله رجل من المسلمين باخيه، فكتب في ذلك إلى عمر بن عبد العزيز فكتب: ان لا تقتله، وخذ منه الدية فابعث بها إلى ورثته، وامر به فسجن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك، م]: (مغيرة).
(٢) سقط من النسخ واثبته مما سيأتي برقم (١٢/ ٤٦٤) والخبر أخرجه سعيد بن منصور (٢٨٢٦)، والبيهقي (٩/ ٩٤)، وبنحوه عبد الرزاق (١٨٥١٩)، وانظر: التاريخ الكبير (٣/ ٣٧١)، والجرح والتعديل (٣/ ٥٤٦)، والثقات (٦/ ٣٢٩).
(٣) سقط من [أ، هـ، ط]؛ وعدن مدينة باليمين.

حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زیاد بن مسلم نے ارشاد فرمایا: ہندوستان کا ایک آدمی امن لیکر عدن آیا تو مسلمانوں میں سے ایک شخص نے اپنے بھائی کی وجہ سے اسے قتل کردیا سو اس بارے میں حضرت عمر بن عبدالعزیر کو خط لکھا گیا تو آپ نے جواب لکھا: کہ اس کو قتل مت کرو اس سے دیت لے کر وہ دیت اس مقتول کے ورثاء کو بھیج دو اور آپ کے حکم سے اسے قید کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29879]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29879، ترقيم محمد عوامة 28606)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28607 ترقیم الشثری: -- 29880
٢٩٨٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن (يوسف بن) (١) يعقوب ان رجلا من المشركين قتل رجلا من المسلمين ثم دخل بامان، فقتله اخوه، فقضى عليه عمر بن عبد العزيز بالدية وجعله عليه في ماله، وحبسه في السجن، وبعث بديته إلى ورثته من اهل الحرب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [ط].
حضرت یوسف بن یعقوب فرماتے ہیں کہ مشرکین میں سے ایک شخص نے مسلمانوں کے ایک آدمی کو قتل کردیا پھر وہ شخص امان لے کر داخل ہوا تو اس مسلمان کے بھائی نے اس کو قتل کردیا سو اس کے خلاف حضرت عمر بن عبدالعزیر نے دیت کی ادائیگی کا فیصلہ فرمایا: اور آپ نے اس دیت کا بوجھ اس کے مال میں ڈالا اور اسے جیل میں قید کردیا اور وہ دیت مقتول کے اہل حرب میں موجود ورثاء کو بھیج دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29880]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29880، ترقيم محمد عوامة 28607)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں