🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. في كسر الأنف
ناک توڑنے کی دیت
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27404 ترقیم الشثری: -- 28581
٢٨٥٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني عثمان بن ابي سليمان ان مملوكا لجبير بن ابي سليمان كسر] (١) إحدى قصبتي انف مولى لعطاء بن بخت وان ابن سراقة سال عمر بن عبد العزيز عن ذلك فقال (عمر) (٢) : وجدنا في كتاب لعمر بن الخطاب: ايما عظم كسر ثم جبر كما كان (ففيه) (٣) حقتان، فراجع ابن سراقة (عمر) (٤) فقال: إنما كسرت إحدى القصبتين، فابى عمر إلا ان يجعل فيها الحقتين وافيتين (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) في [هـ]: (فيه).
(٤) سقط من: [ط، هـ].
(٥) منقطع؛ عمر بن عبد العزيز لم يدرك عمر بن الخطاب.

حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ مجھ کو عثمان بن ابی سلیمان نے یہ بات بتائی ہے کہ جبیر بن ابی سلیمان کے ایک غلام نے عطاء بن بخت کے ایک غلام کی ناک کی ایک ہڈی توڑ دی، اور ابن سراقہ نے عمر بن عبدالعزیز سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے عمر بن خطاب کی کتاب میں دیکھا ہے کہ کوئی بھی ہڈی جب ٹوٹ کر دوبارہ اسی طرح جڑ جائے تو اس میں تو چوتھے سال والی اونٹنیاں دینی ہوں گی، پھر ابن سراقہ دوبارہ گویا ہوئے کہ اس کی تو ناک کی دو ہڈیوں میں سے ایک ہی ٹوٹی ہے، لیکن عمر بن عبدالعزیز نے پھر بھی اس میں دو کامل اونٹنیاں جو چوتھے سال میں چل رہی ہوں کا ہی فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28581]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28581، ترقيم محمد عوامة 27404)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. العين ما فيها؟
آنکھ کی دیت
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27405 ترقیم الشثری: -- 28582
٢٨٥٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن إدريس عن محمد بن عمارة عن ابي بكر بن عمرو بن (حزم) (١) قال: في كتاب رسول الله ﷺ لعمرو بن حزم:"وفي العين خمسون" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (جزم).
(٢) مرسل؛ أبو بكر بن عمرو بن حزم تابعي.

حضرت ابوبکر بن عمرو بن حزم کا ارشاد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو کتاب عمرو بن حزم کو لکھی تھی اس میں تھا کہ آنکھ میں پچاس اونٹ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28582]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28582، ترقيم محمد عوامة 27405)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27406 ترقیم الشثری: -- 28583
٢٨٥٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة عن علي قال: في العين نصف الدية (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عاصم صدوق.
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آنکھ میں آدھی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28583]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28583، ترقيم محمد عوامة 27406)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27407 ترقیم الشثری: -- 28584
٢٨٥٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن ابي ليلى عن عكرمة ابن خالد عن رجل من آل عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"في العين خمسون" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل ضعيف؛ ابن أبي ليلى ضعيف، والرجل أبو بكر بن عبيد اللَّه بن عمر تابعي، وانظر: [٢٨٥٠٢].
اٰل عمر کے کسی آدمی کا قول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ آنکھ میں پچاس اونٹ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28584]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28584، ترقيم محمد عوامة 27407)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27408 ترقیم الشثری: -- 28585
٢٨٥٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: (قال) (١) عطاء: العين خمسون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
حضرت عطاء کا ارشاد ہے کہ آنکھ میں پچاس اونٹ دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28585]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28585، ترقيم محمد عوامة 27408)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27409 ترقیم الشثری: -- 28586
٢٨٥٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن اشعث عن الشعبي عن عبد الله قال: في العين نصف الدية اخماسا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف منقطع؛ أشعث ضعيف، والشعبي لم يسمع من ابن مسعود، وانظر: [٢٨٥١٥].
حضرت عبداللہ کا ارشاد ہے کہ آنکھ میں آدھی دیت پانچ حصوں میں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28586]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28586، ترقيم محمد عوامة 27409)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27410 ترقیم الشثری: -- 28587
٢٨٥٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: في العين نصف الدية.
حضرت عمر بن عبدالعزیز کا ارشاد ہے کہ آنکھ میں آدھی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28587]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28587، ترقيم محمد عوامة 27410)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. (الحاجبان) ما فيهما؟
ابروئوں کی دیت
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27411 ترقیم الشثری: -- 28588
٢٨٥٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن مبارك عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب: في الحاجبين إذا اجتيحا: الدية، وفي احدهما نصف الدية.
حضرت سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ جب دونوں ابروئیں جڑ سے اکھڑ جائیں تو اس میں دیت ہے اور اگر ایک اکھڑ جائے تو اس میں آدھی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28588]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28588، ترقيم محمد عوامة 27411)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27412 ترقیم الشثری: -- 28589
٢٨٥٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو بكر بن عياش وابن إدريس عن الشيباني عن الشعبي قال: في الحاجبين الدية.
حضرت شعبی نے فرمایا ہے کہ دونوں ابروؤں میں دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28589]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28589، ترقيم محمد عوامة 27412)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27413 ترقیم الشثری: -- 28590
٢٨٥٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: في الحاجبين الدية، وفي احدهما نصف الدية.
حضرت حسن نے فرمایا کہ دونوں ابروؤں میں دیت (کاملہ) اور ایک میں آدھی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28590]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28590، ترقيم محمد عوامة 27413)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں