🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. في الفم
منہ کی دیت
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27433 ترقیم الشثری: -- 28611
٢٨٦١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن محمد بن إسحاق عن مكحول قال: كانوا يجعلون في الفم إذا (انشق) (١) الدية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (لنشف)، وفي [م]: (إنتسف).
حضرت مکحول کا ارشاد ہے کہ جب منہ پھٹ جائے تو لوگ ا س میں دیت مقرر کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28611]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28611، ترقيم محمد عوامة 27433)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. إذا ذهب سمعه وبصره
سماعت اور بصارت ضائع کرنے کی دیت
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27434 ترقیم الشثری: -- 28612
٢٨٦١٢ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا ابن نمير عن حجاج عن مكحول عن زيد بن ثابت قال: إذا ضرب الرجل حتى يذهب سمعه ففيه الدية (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) منقطع؛ مكحول لم يسمع من زيد.

حضرت زید بن ثابت نے فرمایا ہے کہ جب آدمی کو اتنا مارا جائے اس کی شنوائی ختم ہوجائے تو اس میں دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28612]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28612، ترقيم محمد عوامة 27434)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27435 ترقیم الشثری: -- 28613
٢٨٦١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن في رجل ضرب فذهب سمعه وبصره وكلامه قال: له ثلاث ديات.
حضرت حسن سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ جس کو مارا گیا اور اس کی شنوائی، گویائی اور بینائی چلی گئی تو اس میں تین دیتیں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28613]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28613، ترقيم محمد عوامة 27435)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27436 ترقیم الشثری: -- 28614
٢٨٦١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن عوف قال: سمعت شيخا (قبل) (١) فتنة ابن الاشعث (فنعت نعته) (٢) (قالوا) (٣) : ذاك ابو المهلب عم ابي قلابة ⦗٤٤⦘ قال: رمي رجل (٤) بحجر في راسه فذهب سمعه ولسانه وعقله وذكره فلم (يقرب) (٥) (النساء) (٦) فقضى فيه عمر (باربع) (٧) ديات (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (قبل).
(٢) في [ط]: (فبعث بعثة).
(٣) في [أ، ط]: (قال).
(٤) في [هـ]: زيادة (رجلًا).
(٥) في [م]: (يغرب).
(٦) في [ك]: (الناس).
(٧) في [جـ]: (أربع).
(٨) مجهول؛ لإبهام الشيخ.

حضرت عوف کا ارشاد ہے کہ میں نے ایک بوڑھے سے سنا ہے ابن الاشعث کے فتنہ سے قبل، انہوں نے اس کا حلیہ بیان کیا تو لوگوں نے کہا کہ وہ ابو المہلب ہیں جو ابو قلابہ کے چچا ہیں، انہوں نے کہا کہ کسی آدمی کو پتھر لگا اس کے سر میں جس سے اس کی عقل، قوت مردانگی، شنوائی اور گویائی ختم ہوگئی اور وہ عورتوں کے قابل نہ رہا تو عمر نے اس کے بارے میں چار دیتوں کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28614]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28614، ترقيم محمد عوامة 27436)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27437 ترقیم الشثری: -- 28615
٢٨٦١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عمر (عن) (١) يونس عن الزهري عن سعيد ابن المسيب قال: في السمع الدية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ط]: (عن).
حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا ہے کہ سماعت میں دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28615]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28615، ترقيم محمد عوامة 27437)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27438 ترقیم الشثری: -- 28616
٢٨٦١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني ابن ابي نجيح عن مجاهد قال: في ذهاب السمع خمسون.
حضرت مجاہد کا ارشاد ہے کہ سماعت کے ختم ہوجانے پر پچاس اونٹ دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28616]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28616، ترقيم محمد عوامة 27438)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27439 ترقیم الشثری: -- 28617
٢٨٦١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال (١) : سالت عطاء عن رجل اصيب من اطرافه ما (قدره) (٢) اكثر من ديته؟ فقال: ما سمعت فيه بشيء وإني لاظنه سيعطى بكل ما اصيب منه، وإن كان اكثر من (ديته) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: زيادة (أخبرني ابن أبي نجيح عن مجاهد قال).
(٢) سقط من: [أ، ب، ز، ط، هـ].
(٣) في [ط]: (دينه).

حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے ایسے آدمی کے متعلق سوال کیا کہ جس کے اطراف و جوانب میں ایسے زخم آئے ہوں کہ ان کی مقدار اس کی دیت سے بھی زیادہ ہو؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے اس بارے میں کچھ نہیں سنا، اور میرا خیال ہے کہ اس کے تمام اطراف کے زخموں کا بدلہ دیا جائے اگرچہ اس کی دیت سے بڑھ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28617]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28617، ترقيم محمد عوامة 27439)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27440 ترقیم الشثری: -- 28618
٢٨٦١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال ابن شهاب في رجل فقا عين صاحبه وقطع انفه واذنه قال: يحسب ذلك كله.
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ ابن شہاب نے فرمایا ہے ایسے شخص کے بارے میں کہ جس نے اپنے صاحب کی آنکھ کو پھوڑا اور اس کے ناک اور کان کاٹ دیے کہ اس تمام کے تمام کا حساب لگایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28618]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28618، ترقيم محمد عوامة 27440)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27441 ترقیم الشثری: -- 28619
٢٨٦١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد عن قتادة (ان) (١) الحسن سئل عن رجل رمي بحجر او ضرب على راسه فذهب سمعه وبصره وانقطع كلامه فقال: ديات، في سمعه (دية) (٢) ، وفي بصره (دية) (٣) ، وفي لسانه دية، (فقيل) (٤) للحسن: ربح، فقال: والله ما ربح ولا افلح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عن).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، هـ]: (وقيل).

حضرت قتادہ سے مروی ہے کہ حسن سے ایسے شخص کے بارے سوال کیا گیا کہ جس کو پتھر مارا گیا یا اس کے سر کو مارا گیا پھر اس کی قوت گویائی ختم ہوگئی اور اس کی نظر اور شنوائی بھی چلی گئی؟ تو حسن نے فرمایا کہ اس میں کئی دیتیں لازم ہوں گی ایک اس کی سماعت کی ایک اس کی بینائی کی، اور ایک اس کی زبان کی تو حسن سے کہا گیا کہ ”پھر تو وہ اچھا رہا“ تو آپ نے جواب دیا کہ اللہ کی قسم نہ وہ اچھا رہا ہے اور نہ اس نے فلاح پائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28619]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28619، ترقيم محمد عوامة 27441)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
25. إذا ادعى أن سمعه قد ذهب
زوال سماعت کا دعویٰ
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27442 ترقیم الشثری: -- 28620
٢٨٦٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: بلغني ان عمر بن عبد العزيز جاء إليه رجل فقال: ضربني فلان حتى صمت إحدى اذني فقال: كيف (نعلم) (١) ؟ فقال: ادعوا الاطباء، (فدعاهم) (٢) فشموها فقالوا: هذه الصماء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (تعلم)، وفي [م]: (يعلم).
(٢) في [جـ، م]: (فدعوهم).

حضرت ابن جریج نے فرمایا ہے کہ مجھ کو یہ خبر ملی ہے کہ عمر بن عبدالعزیز کے پاس ایک آدمی نے آ کر کہا کہ مجھے فلاں شخص نے مارا ہے یہاں تک کہ میرا ایک کان بہرا ہوگیا ہے تو حضرت عمر نے فرمایا ہمیں کیسے پتہ چلے گا تو اس نے جواب دیا کہ اطباء کو بلا لیجیے تو انہوں نے اطباء کو بلایا پھر انہوں نے سونگھ کر کہا کہ یہ بہرہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28620]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28620، ترقيم محمد عوامة 27442)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں