🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
108. من قال: دية اليهودي والنصراني مثل دية المسلم
جو شخص یوں کہے! یہودی اور عیسائی کی دیت مسلمان کی دیت کی طرح ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28017 ترقیم الشثری: -- 29241
٢٩٢٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن ابي العميس عن حماد عن إبراهيم عن علقمة قال: دية المعاهد مثل دية المسلم.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ارشادفرمایا: معاہد کی دیت مسلمان کی دیت کی مانند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29241]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29241، ترقيم محمد عوامة 28017)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28018 ترقیم الشثری: -- 29242
٢٩٢٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن ابن ابي نجيح عن مجاهد وعطاء قالا: دية المعاهد مثل دية المسلم.
حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور حضرت عطاء ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: معاہد کی دیت مسلمان کی دیت کی مانند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29242]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29242، ترقيم محمد عوامة 28018)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28019 ترقیم الشثری: -- 29243
٢٩٢٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) عن اشعث عن الشعبي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (عبد الرحمن).
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ یہودی، عیسائی، مجوسی اور معاہد کی دیت مسلمان کی دیت کی مانند ہے، اور ان کی عورتوں کی دیت آدمیوں کی دیت سے آدھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29243]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29243، ترقيم محمد عوامة 28019)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29244
٢٩٢٤٤ - (و) (١) عن الحكم (وحماد) (٢) عن إبراهيم قالا: دية اليهودي والنصراني والمجوسي والمعاهد مثل دية المسلم، ونساؤهم على النصف من دية الرجال، وكلان عامر يتلو هذه الآية: ﴿وإن كان من قوم بينكم وبينهم ميثاق فدية مسلمة إلى اهله﴾ [النساء: ٩٢] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، ك].
(٢) سقط من: [ك].

اور حضرت حکم اور حضرت حماد نے ابراہیم سے نقل کیا۔ ان دونوں حضرات (شعبی اور ابراہیم) نے ارشاد فرمایا: یہودی، عیسائی، مجوسی اور معاہد کی دیت مسلمان کی دیت کی مانند ہے، اور ان کی عورتوں کی دیت آدمیوں کی دیت سے آدھی ہے اور حضرت عامر شعبی یہ آیت تلاوت کرتے تھے ترجمہ:۔ اور اگر مقتول ایسی قوم میں سے ہو کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدہ ہو توخون بہا ادا کیا جائے اس کے وارثوں کو۔ [النساء: 92] [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29244]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29244، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28020 ترقیم الشثری: -- 29245
٢٩٢٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن ايوب عن الزهري قال: سمعته يقول: دية المعاهد دية المسلم وتلا هذه الآية: ﴿وإن كان من قوم بينكم وبينهم ميثاق (فدية مسلمة إلى اهله) (١) ﴾.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ك، م].
ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے امام زہری کو یوں فرماتے ہوئے سنا: معاہد کی دیت مسلمان کی دیت کی طرح ہے اور انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: اور اگر مقتول ہو اسی قوم میں سے کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدہ ہو تو خون بہا ادا کیا جائے اس کے وارثوں کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29245]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29245، ترقيم محمد عوامة 28020)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28021 ترقیم الشثری: -- 29246
٢٩٢٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: دية اهل العهد من المشركين مثل دية المسلمين.
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: مشرکین میں سے معاہدہ والے لوگوں کی دیت مسلمانوں کی دیت کے مثل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29246]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29246، ترقيم محمد عوامة 28021)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
109. من قال: (دية) الذمي على النصف أو أقل
جو شخص یوں کہے: ذمی کی دیت نصف ہے یا اس سے کم
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28022 ترقیم الشثری: -- 29247
٢٩٢٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن ⦗١٦٢⦘ إسحاق عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده عن النبي ﵇ (١) قال:"دية الكافر نصف دية المؤمن" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: ﷺ.
(٢) حسن؛ صرح ابن إسحاق بالتحديث عند أحمد والبيهقي والبغوي، أخرجه أحمد (٦٧١٦)، وأبو داود (٤٥٨٣)، والترمذي (١٤١٣)، والنسائي ٨/ ٤٥، وابن ماجه (٢٦٤٤)، والبيهقي ٨/ ١٠١، والدارقطني ٣/ ١٧١، وابن الجارود (١٠٥٢)، والبغوي (٢٥٤٢)، والطيالسي (٢٢٦٨)، وعبد الرزاق (١٨٤٧٥).

حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کافر کی دیت مومن کی دیت کا نصف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29247]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29247، ترقيم محمد عوامة 28022)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28023 ترقیم الشثری: -- 29248
٢٩٢٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد الله بن ذكوان ابي الزناد عن عمر بن عبد العزيز قال: دية المعاهد على النصف من دية المسلم.
حضرت ابو الزناد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا معاہد کی دیت مسلمان کی دیت کا نصف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29248]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29248، ترقيم محمد عوامة 28023)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28024 ترقیم الشثری: -- 29249
٢٩٢٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام قال: قرات كتاب عمر ابن عبد العزيز: إن دية اليهودي والنصراني على الثلث من دية المسلم.
حضرت ہشام نے فرمایا میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کا خط پڑھا: کہ یہودی اور عیسائی کی دیت مسلمان کی دیت کا ایک تہائی حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29249]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29249، ترقيم محمد عوامة 28024)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28025 ترقیم الشثری: -- 29250
٢٩٢٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابي المقدام عن سعيد بن المسيب عن عمر بن الخطاب قال: دية اليهودي والنصراني اربعة آلاف، ودية المجوسي ثمانمائة (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ سعيد بن المسيب لم يسمع من عمر.
(٢) زاد في [هـ]: (حدثنا أبو بكر حدثنا ابن عيينة عن صدقة بن يسار عن سعيد بن المسيب قال: قضى عثمان في دية اليهودي والنصراني بأربعة آلاف درهم)، وسيأتي آخر الباب [٢٩٢٥٥].

حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں حضرت عمر بن خطاب نے ارشاد فرمایا یہودی اور عیسائی کی دیت چار ہزار درہم ہیں اور مجوسی کی دیت آٹھ سو درہم ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29250]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29250، ترقيم محمد عوامة 28025)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں