🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
110. من قال: إذا قتل الذمي المسلم قتل به
جو شخص یوں کہے:جب مسلمان نے ذمی کو قتل کردیا تو اس کوبھی قصاصاً قتل کیا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28036 ترقیم الشثری: -- 29261
٢٩٢٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم في المسلم (يقتل) (١) الذمي عمدا قال: يقتل به.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (قتل).
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اس مسلمان کے بارے میں جس نے ذمی کو عمداً قتل کردیا ہو یوں ارشاد فرمایا: کہ اس کو قصاصاً قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29261]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29261، ترقيم محمد عوامة 28036)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28037 ترقیم الشثری: -- 29262
٢٩٢٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابو الاشهب عن ابي نضرة قال: حدثنا ان عمر بن الخطاب اقاد رجلا من المسلمين برجل من اهل الذمة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة الواسطة بين عمر وأبي نضرة.
حضرت ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے بیان کیا گیا کہ حضرت عمر بن خطاب نے مسلمانوں میں سے ایک آدمی کو ایک ذمی کے بدلے قصاصاً قتل کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29262]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29262، ترقيم محمد عوامة 28037)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28038 ترقیم الشثری: -- 29263
٢٩٢٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن حماد عن إبراهيم (عن) (١) عمر بن الخطاب (انه) (٢) اقاد رجلا من المسلمين برجل من اهل الحيرة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (أن).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عمر.

حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے مسلمانوں کے ایک آدمی کو مقام حیرہ کے باشندے کے بدلے میں قصاصاً قتل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29263]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29263، ترقيم محمد عوامة 28038)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28039 ترقیم الشثری: -- 29264
٢٩٢٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن المساور قال: سمعت يقول: ⦗١٦٦⦘ من (اعترض ذمة) (١) محمد بقتلهم فاقتلوه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (أعرض).
حضرت مساور فرماتے ہیں کہ میں نے (ایک شخص کو) یوں فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذمہ کی مخالفت کرے ذمیوں کو قتل کرے تو تم اس کو قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29264]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29264، ترقيم محمد عوامة 28039)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28040 ترقیم الشثری: -- 29265
٢٩٢٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن عن ابن ابي ذئب عن الحارث بن عبد الرحمن ان رجلا من النبط عدا عليه رجل من اهل المدينة فقتله قتل غيلة، فاتي به ابان بن عثمان وهو إذ ذاك على المدينة، فامر بالمسلم الذي قتل الذمي ان يقتل.
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت حارث بن عبدالرحمن نے ارشاد فرمایا کہ مدینہ کے ایک باشندے نے قبیلہ نبط کے ایک آدمی پر حملہ کر کے اسے دھوکہ سے قتل کردیا اس کو حضرت ابان بن عثمان کے پاس لایا گیا جو اس وقت مدینہ کے گورنر تھے۔ آپ نے اس مسلمان کے قتل کا حکم دیا جس نے ذمی کو قتل کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29265]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29265، ترقيم محمد عوامة 28040)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28041 ترقیم الشثری: -- 29266
٢٩٢٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا محمد بن قيس الاسدي عن عبد الملك بن ميسرة عن النزال بن (سبرة) (١) ان رجلا من المسلمين قتل رجلا من اهل الحيرة فكتب (فيه) (٢) إلى عمر بن الخطاب فكتب عمر ان اقتلوه به، فقيل لاخيه حنين: اقتله قال: حتى يجيء الغضب قال: فبلغ عمر انه من فرسان المسلمين، قال: فكتب (عمر) (٣) ان لا تقيدوه به، قال: فجاءه الكتاب وقد قتل (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (شبرمة).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) سقط من: [جـ، ك، م].
(٤) صحيح.

حضرت عبدالملک بن میسرہ فرماتے ہیں کہ حضرت نزال بن سبرہ نے ارشاد فرمایا: مسلمانوں کے ایک آدمی نے مقام حیرہ کے ایک عیسائی باشندے کو قتل کردیا۔ پھر اس بارے میں حضرت عمر بن خطاب کو خط لکھا گیا تو حضرت عمر نے لکھا: تم اس کو اس کے قصاص میں قتل کردو پس اس مقتول کے بھائی حنین کو کہا گیا کہ اس کو قتل کردو اس نے کہا: یہاں تک کہ غصہ آجائے۔ راوی کہتے ہیں: پھر حضرت عمر کو یہ خبر پہنچی کہ قاتل مسلمانوں کے شہسواروں میں سے ہے حضرت عمر نے پھر خط لکھا کہ تم اسے قصاصاً قتل مت کرو راوی کہتے ہیں: آپ کا خط ان کے پاس آیا اس حال میں کہ اس کو قتل کردیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29266]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29266، ترقيم محمد عوامة 28041)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
111. من قال: لا يقتل مسلم بكافر
جو شخص یوں کہے! مسلمان کو کسی کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28042 ترقیم الشثری: -- 29267
٢٩٢٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن (مطرف) (١) عن الشعبي (عن ابي جحيفة) (٢) قال: قلنا لعلي: هل عندكم من رسول الله ﷺ شيء سوى القرآن، ⦗١٦٧⦘ فقال: لا، والذي فلق الحبة وبرا النسمة إلا ان يعطي الله رجلا فهما في كتاب الله وما في هذه الصحيفة، قال: قلت: وما في هذه الصحيفة؟ قال: العقل وفكاك الاسير ولا يقتل مسلم بكافر (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (مطرفي).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك، م].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٩٠٣)، وأحمد (٥٩٩)، والنسائي في الكبرى (٦٩٤٦) والترمذي (١٤١٢)، وابن ماجه (٢٨٥٨).

حضرت ابو جحیفہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ لوگوں کے پاس قرآن مجید کے سوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی حدیث وغیرہ موجود ہے؟ اس پر آپ نے فرمایا: نہیں! قسم ہے اس ذات کی جس نے دانے کو وجود بخشا اور ہر جاندار کو پیدا کیا مگر جو کچھ اللہ نے کسی آدمی کو قرآن مجید میں فہم عطا کی ہے اور جو کچھ اس صحیفہ میں ہے راوی کہتے ہیں میں نے عرض کیا: اس صحیفہ میں کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: دیت کے احکام قیدی کو چھڑانا اور یہ کہ کسی مسلمان کو کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29267]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29267، ترقيم محمد عوامة 28042)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28043 ترقیم الشثری: -- 29268
٢٩٢٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي (زائدة) (١) عن محمد بن إسحاق عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده عن النبي ﷺ قال:"لا يقتل مؤمن بكافر" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في النسخ (إسحاق)، وصوابه: (زائدة) كما في الاستذكار (٨/ ١٢٣)، وأخرجه ابن أبي عاصم في الديات (ص ٤٧) عن المؤلف عن ابن نمير به.
(٢) حسن؛ ابن إسحاق وشعيب صدوقان، وصرح ابن إسحاق بالتحديث عند البيهقي في السنن ٨/ ٢٩، ودلائل النبوة ٥/ ٨٦، أخرجه أحمد (٦٦٦٢)، وابن ماجه (٢٦٥٩)، والترمذي (١٤١٣)، وأبو داود (٢٧٥١)، وابن خزيمة (٢٢٨٠)، والبغوي (٢٥٣٢)، وابن عدي (٧/ ٢٦٤٩)، وعبد الرزاق (٩٤٤٥)، وابن الجارود (١٠٧٣).

حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کسی مومن کو کافر کے بدلہ قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29268]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29268، ترقيم محمد عوامة 28043)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28044 ترقیم الشثری: -- 29269
٢٩٢٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن معقل عن عطاء قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يقتل مسلم بكافر، ولا ذو عهد في عهده" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل، عطاء تابعي، أخرجه الشافعي في السنن (٦٣٣)، والبيهقي (٨/ ٢٩).
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کسی مسلمان کو کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی عہد والے کو اسکے معاہدے کے دوران۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29269]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29269، ترقيم محمد عوامة 28044)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28045 ترقیم الشثری: -- 29270
٢٩٢٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا بن مسهر عن بن ابي (عروبة) (١) عن قتادة عن ابي المليح ان رجلا من قومه رمى رجلا يهوديا بسهم فقتله، فرفع إلى عمر بن الخطاب فاغرمه اربعة آلاف ولم يقد منه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عروة).
(٢) منقطع؛ أبو المليح لم يدرك عمر.

حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الملیح نے ارشاد فرمایا: کہ میری قوم میں سے ایک شخص نے ایک یہودی آدمی کو تیر مار کر قتل کردیا۔ پس یہ معاملہ حضرت عمر بن خطاب کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ نے اس شخص پر چار ہزار درہم کا تاوان ڈالا اور اس کو قصاصاًقتل نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29270]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29270، ترقيم محمد عوامة 28045)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں