مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
104. العمد والصلح والاعتراف
جان بوجھ کر نقصان پہنچانے، صلح کرنے اور جرم تسلیم کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 28000 ترقیم الشثری: -- 29221
٢٩٢٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن اشعث، عن الحسن والشعبي قالا: الخطا على العاقلة، والعمد والصلح على الذي اصابه في ماله.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت شعبی ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: خطا کی صورت میں دیت خاندان پر ہوگی اور عمد اور صلح کی صورت میں دیت نقصان پہنچانے والے کے مال میں لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29221]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29221، ترقيم محمد عوامة 28000)
ترقیم عوامۃ: 28001 ترقیم الشثری: -- 29222
٢٩٢٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن هشام بن عروة عن ابيه انه كان يقول: لا (تعقل) (١) العاقلة في العمد إلا ان (تشاء) (٢) ، وإنما تعقل ⦗١٥٧⦘ (العشيرة) (٣) الخطا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ط]: (يعقل).
(٢) في [ب، ط]: (يشاء).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (العشرة).
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ فرمایا کرتے تھے قتل عمد کی صورت میں خاندان والے دیت ادا نہیں کریں گے مگر اپنی چاہت سے اس لیے کہ قبیلہ غلطی کی صور ت میں دیت ادا کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29222]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29222، ترقيم محمد عوامة 28001)
ترقیم عوامۃ: 28002 ترقیم الشثری: -- 29223
٢٩٢٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك (عن جابر عن عامر) (١) قال: اصطلح المسلمون على ان لا تعقل العاقلة صلحا ولا عمدا ولا اعترافا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (عن عامر عن جابر).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: مسلمانوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ خاندان والے دیت ادا نہیں کریں گے صلح کی صورت میں نہ ہی عمد کی صورت میں اور نہ ہی اعتراف کی صورت میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29223]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29223، ترقيم محمد عوامة 28002)
ترقیم عوامۃ: 28003 ترقیم الشثری: -- 29224
٢٩٢٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حماد بن خالد عن مالك بن انس عن الزهري قال: مضت السنة ان العاقلة لا تعقل دية عمد إلا عن طيب نفس (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الزهري تابعي، ومراسيله ضعيفة.
حضرت مالک بن انس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام زہری نے ارشاد فرمایا: سنت گزرچکی ہے اس میں کہ خاندان والے کسی عمد کی دیت ادا نہیں کریں گے مگر اپنی خوشنودی سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29224]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29224، ترقيم محمد عوامة 28003)
105. جناية الصبي العمد والخطأ
بچہ کا جان بوجھ کر یا غلطی سے جرم کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 28004 ترقیم الشثری: -- 29225
٢٩٢٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن القاسم (بن) (١) نافع عن علي بن ماجدة قال: قاتلت غلاما فجدعت انفه، فاتي (بي) (٢) (ابو) (٣) بكر فقاسني فلم يجد في (قصاصا) (٤) فجعل على عاقلتي الدية (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (عن).
(٢) في [جـ]: (بنا)، وزاد بعدها في [هـ]: (إلى).
(٣) في [هـ]: (أبي).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (قصاص).
(٥) مجهول؛ لجهالة علي بن ماجدة.
حضرت قاسم بن نافع فرماتے ہیں کہ حضرت علی بن ماجدہ رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے کسی بچہ سے لڑائی کی اور میں نے اس کی ناک کاٹ دی پھر مجھے حضرت ابوبکر کے پاس لایا گیا۔ انہوں نے میری پیمائش کی تو مجھ پر قصاص لازم نہ پایا اور آپ نے میرے خاندان والوں پر دیت کو لازم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29225]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29225، ترقيم محمد عوامة 28004)
ترقیم عوامۃ: 28005 ترقیم الشثری: -- 29226
٢٩٢٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام [عن الحسن انه قال: في الصبي والمجنون: خطاهما وعمدهما سواء على عاقلتهما.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے بچہ اور مجنون دونوں کے بارے میں ارشاد فرمایا: ان دونوں کا غلطی سے یا جان بوجھ کر کسی کو نقصان پہنچانا ان کے خاندان والوں کے حق میں برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29226]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29226، ترقيم محمد عوامة 28005)
ترقیم عوامۃ: 28006 ترقیم الشثری: -- 29227
٢٩٢٢٧ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد عن عبيدة عن إبراهيم، قال: عمد الصبي وخطؤه على العاقلة] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، ط، هـ].
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: بچہ کا جان بوجھ کر اور غلطی سے نقصان پہنچانا خاندان والوں کے حق میں برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29227]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29227، ترقيم محمد عوامة 28006)
ترقیم عوامۃ: 28007 ترقیم الشثری: -- 29228
٢٩٢٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث] (١) عن الشعبي والحكم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [ب].
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ بچہ کا جان بوجھ کر اور غلطی سے نقصان پہنچانا برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29228]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29228، ترقيم محمد عوامة 28007)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29229
٢٩٢٢٩ - وحماد عن إبراهيم (قالا) (١) : عمد الصبي وخطؤه سواء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (قال).
حضرت حکم اور حضرت حماد نے یہی بات ابراہیم سے نقل کی ہے۔ ان دونوں حضرات (شعبی اور ابراہیم) نے فرمایا: بچہ کا جان بوجھ کر اور غلطی سے نقصان پہنچانا برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29229]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29229، ترقيم محمد عوامة ---)
106. الدية في كم (تؤدي)
دیت کتنے عرصہ میں اد ا کی جائے گی؟
ترقیم عوامۃ: 28008 ترقیم الشثری: -- 29230
٢٩٢٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن الشعبي (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف أشعث، والشعبي لم يدرك عمر.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے تنخواہ مقرر کرنے والے حضرت عمر بن خطاب ہیں اور آپ نے مکمل دیت تین سالوں میں مقرر فرمائی: دیت کے دو تہائی حصے دوسالوں میں اور آدھا حصہ دو سالوں میں اور ایک تہائی ایک سال میں اور جو اس سے کم ہو تو وہ اسی سال میں ادا کرنی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29230]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29230، ترقيم محمد عوامة 28008)