مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
25. ما قالوا: في الرجل (ما يدعو به) إذا أصابه هم أو حزن
بعض حضرات فرماتے ہیں ایسے آدمی کے بارے میں جس کو کوئی فکر یا غم پہنچے تو وہ یوں دعا کرے
ترقیم عوامۃ: 29930 ترقیم الشثری: -- 31289
٣١٢٨٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن فضيل بن مرزوق قال: حدثنا ابو سلمة الجهني عن القاسم بن عبد الرحمن عن ابيه عن ابن مسعود قال: قال رسول الله ﷺ:"ما قال عبد قط إذا اصابه هم او حزن: اللهم إني عبدك بن عبدك بن امتك ناصيتي بيدك، ماض في حكمك عدل في قضاؤك، اسالك بكل اسم هو لك، سميت به نفسك او انزلته في كتابك، او علمته احدا من خلقك، او استاثرت به في علم الغيب عندك، ان تجعل القرآن ربيع قلبي، ونور صدري، وجلاء حزني وذهاب (همي) (١) ، إلا اذهب الله همه، وابدله مكان حزنه فرحا"، قالوا: يا رسول الله ينبغي لنا ان نتعلم هذه الكلمات؟ قال:"اجل ⦗١٧٠⦘ ينبغي لمن سمعهن ان يتعلمهن" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (غمي).
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي سلمة الجهني، أخرجه أحمد (٣٧١٢)، وأبو يعلى (٥٢٩٧)، والشاشي (٢٨٢)، وابن حبان (٩٧٢)، والطبراني (١٠٣٥٢)، والحاكم ١/ ٥٠٩، والبزار (٣١٢٢/ كشف)، وابن السني (٢٤٢).
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہرگز کوئی بندہ یہ دعا نہیں پڑھتا جب اسے کوئی فکر یا غم پہنچتا ہے: اے اللہ! میں خود تیرا بندہ ہوں، اور تیرے بندے کا بیٹا ہوں، اور تیری لونڈی کی اولاد ہوں۔ میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے۔ میرے حق میں تیرا جو بھی فیصلہ ہو وہ نافذ ہونے والا ہے، اور تیرا میرے بارے میں جو بھی حکم ہے وہ سب انصاف ہی انصاف ہے، اور میں تیرے ہر اس نام کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں جو خود تو نے اپنا مقرر فرمایا ہے یا اپنی کتاب میں اس کو اتارا ہے، یا اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا ہے، یا خاص اپنے ہی علم غیب میں اسے پوشیدہ رکھا ہے کہ تو قرآن کو میرے دل کی بہار، اور میرے سینہ کا نور، میرے غم کو دور کرنے والا اور میرے غم کے ازالہ کا سبب بنا دے۔ مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس بندے کی فکر کو ختم فرما دیتے ہیں اور اس کے غم کے بدلے اس کو فرحت و خوشی عنایت فرماتے ہیں۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! تب تو ہمارے لیے مناسب ہے کہ ہم ان کلمات کو سیکھ لیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! مناسب ہے ان لوگوں کے لیے جنہوں نے اس کو سنا ہے کہ وہ اس دعا کو سیکھ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31289]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31289، ترقيم محمد عوامة 29930)
26. ما يقال: في طلب الحاجة وما يدعى به
جو بات ضرورت کے مانگنے میں کہی جائے اور جو دعا مانگی جائے اس کا بیان
ترقیم عوامۃ: 29931 ترقیم الشثری: -- 31290
٣١٢٩٠ - حدثنا ابو الاحوص عن منصور عن ربعي عن عبد الله بن شداد عن عبد الله بن جعفر قال: قال لي (علي) (١) :"الا اعلمك كلمات لم اعلمها حسنا ولا حسينا، إذا طلبت حاجة واحببت ان تنجح فقل: (٢) لا إله إلا الله وحده لا شريك له، العلي العظيم، ولا إله إلا الله وحده لا شريك له (الحليم) (٣) الكريم، (ثم) (٤) سل حاجتك (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط]، وفي [هـ]: (رسول اللَّه ﷺ).
(٢) في [هـ]: زيادة (و).
(٣) في [هـ]: (الحكيم).
(٤) سقط من: [ط].
(٥) صحيح؛ أخرجه النسائي (١٠٤٦٩)، والطبراني في الدعاء (١٠١٤)، وورد مرفوعًا، أخرجه النسائي في الكبرى (١٠٤٦٥)، وابن حبان (٨٦٥)، والحاكم ١/ ٦٨٨، والبزار (٤٦٩)، وابن السني (٦٢٩)، والبيهقي في الدعوات (١٦٢)، وشعب الإيمان (٦٢٣)، والخرائطي في المكارم (٥٧٧).
حضرت عبد اللہ بن جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: کیا میں تجھے چند ایسے کلمات نہ سکھا دوں جو میں نے حضرت حسن اور حضرت حسین کو بھی نہیں سکھائے؟ جب تو کوئی ضرورت مانگے اور تو پسند کرتا ہے کہ تجھے اس میں کامیابی ہو تو پہلے یہ کلمات کہہ لیا کر! اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے بہت بلند وبالا، عظمت والا ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے بڑا بردبار، بہت کرم کرنے والا ہے، پھر تو اپنی ضرورت کا سوال کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31290]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31290، ترقيم محمد عوامة 29931)
ترقیم عوامۃ: 29932 ترقیم الشثری: -- 31291
٣١٢٩١ - حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن ليث عن خالد (عن) (٢) سعيد عن ⦗١٧١⦘ المسيب قال: (٣) دخلت المسجد وانا ارى اني قد اصبحت (وإذا) (٤) علي ليل طويل، (فإذا) (٥) (٦) ليس فيه احد غيري، فقمت فسمعت حركة خلفي ففزعت فقال: ايها الممتلئ قلبه فرقا، لا تفرق (و) (٧) لا تفزع وقل: اللهم إنك مليك مقتدر ما تشاء من امر يكون، ثم سل ما بدا لك، قال سعيد: فما سالت الله شيئا إلا استجاب لي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [أ، ط، هـ]: (بن).
(٣) في [هـ]: زيادة (سعيد).
(٤) في [جـ، ك]: (فإذا).
(٥) في [جـ، ك]: (وإذا).
(٦) في [أ، ب، ط]: زيادة (فيه).
(٧) في [جـ، ك]: (أو).
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب نے ارشاد فرمایا: میں مسجد میں داخل ہوا اور میرا خیال تھا کہ صبح ہوچکی ہے، جبکہ ابھی مجھ پر لمبی رات باقی تھی، اور مسجد میں میرے علاوہ کوئی بھی نہیں تھا، تو میں کھڑا ہوا۔ اچانک میں نے اپنے پیچھے کسی کی حرکت کی آواز سنی، تو میں ڈر گیا۔ پس کوئی کہنے لگا: اے اپنے دل کو گھبراہٹ سے بھرنے والے! ڈر مت، یا خوف مت کھا، اور یہ کلمات کہہ: اے اللہ! یقینا تو ہی بادشاہ ہے، قدرت رکھنے والا ہے، جس کام کا تو ارادہ کرتا ہے وہ ہوجاتا ہے۔ پھر تو سوال کر جو بات تیرے سامنے ظاہر ہو۔ حضرت سعید فرماتے ہیں: پھر میں نے اللہ سے کوئی چیز نہیں مانگی مگر یہ کہ اللہ نے میری دعا قبول فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31291]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31291، ترقيم محمد عوامة 29932)
ترقیم عوامۃ: 29933 ترقیم الشثری: -- 31292
٣١٢٩٢ - حدثنا وكيع عن مالك بن مغول قال: طلبت الحكم في حاجة فلم اجده ثم طلبته فوجدته (وقال) (١) الحكم: قال خيثمة: إذا طلب احدكم الحاجة فوجدها فليسال الله الجنة، لعله يومه الذي يستجاب له فيه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فقال).
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ حضرت مالک بن مغول نے فرمایا: میں نے حضرت حکم کو کسی ضرورت کے معاملہ میں تلاش کیا تو ان کو نہ پاسکا۔ پھر میں نے دوبارہ ان کی تلاش شروع کی تو ان کو ڈھونڈ لیا۔ اور حضرت حکم فرمانے لگے: حضرت خثیمہ نے ارشاد فرمایا: جب تم مں سے کوئی اپنی ضرورت کا سوال کرے پھر اس کی ضرورت پوری ہوجائے تو اس شخص کو چاہیے کہ وہ اللہ رب العزت سے جنت کا بھی سوال کرلے۔ شاید کہ وہ دن ایسا ہو کہ اس میں اس کی ہر دعا قبول کرلی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31292]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31292، ترقيم محمد عوامة 29933)
27. ما يدعى به للعامة: كيف هو؟
جو دعا عوام کے لیے مانگی جاتی ہے؟ وہ کیسے مانگی جائے؟
ترقیم عوامۃ: 29934 ترقیم الشثری: -- 31293
٣١٢٩٣ - حدثنا ابو اسامة عن مسعر عن سعد بن إبراهيم قال: كان طلق بن حبيب يقول: اللهم ابرم لهذه الامة امرا (رشيدا) (١) تعز فيه وليك وتذل (فيه) (٢) عدوك، ويعمل فيه بطاعتك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (راشدًا)، وانظر: حلية الأولياء ٣/ ٦٥.
(٢) في [هـ]: (به).
حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت طلق بن حبیب یوں فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! تو اس امت کے لیے درست معاملہ کا قطعی فیصلہ فرما، جس میں تو اپنے دوست کو عزت بخش، اور اپنے دشمن کو ذلیل فرما، اور اس میں تیری ہی فرمانبرداری کے ساتھ عمل کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31293]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31293، ترقيم محمد عوامة 29934)
ترقیم عوامۃ: 29935 ترقیم الشثری: -- 31294
٣١٢٩٤ - حدثنا حسين بن علي عن (عبيد بن) (١) عبد الملك قال: اخبرني من راى عمر بن عبد العزيز واقفا بعرفة يدعو وهو يقول باصبعه هكذا يشير بها: اللهم ⦗١٧٢⦘ زد محسن امة محمد إحسانا، و (راجع) (٢) بمسيئهم إلى التوبة، ثم يقول هكذا ثم يدير باصبعه: وحط من وراءهم برحمتك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (ارجع).
حضرت عبید بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے بتلایا ہے جس نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو مقام عرفات میں کھڑے ہو کر یہ دعا مانگتے ہوئے دیکھا ہے۔ وہ یوں فرما رہے تھے اور اپنی انگلی کے ساتھ اشارہ بھی فرما رہے تھے۔ اے اللہ! تو امت محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بھلائی کرنے والوں کی بھلائی میں اضافہ فرما، اور ان کے گناہ کرنے والوں کو توبہ کی طرف پھیر دے۔ پھر اس طریقہ سے دعا فرمائی، اور اپنی انگلی کو بھی گھمایا اور تو اپنی رحمت کے ساتھ ان کا پیچھے سے احاطہ فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31294]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31294، ترقيم محمد عوامة 29935)
ترقیم عوامۃ: 29936 ترقیم الشثری: -- 31295
٣١٢٩٥ - حدثنا حسين بن علي عن عبيد بن عبد الملك قال: كان عمر بن عبد العزيز يقول: اللهم اصلح من كان صلاحه صلاحا لامة محمد، اللهم واهلك من كان هلاكه صلاحا للامة محمد ﷺ.
حضرت عبید بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! تو اصلاح فرما اس شخص کی جس کا ٹھیک ہونا امت محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حق میں بہتر ہو۔ اے اللہ! اور تو ہلاک فرما دے اس شخص کو جس کی ہلاکت امت محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حق میں بہتر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31295]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31295، ترقيم محمد عوامة 29936)
28. ما يدعو به الرجل إذا قام من مجلسه
اس دعا کا بیان جو آدمی اپنی مجلس سے اُٹھتے وقت مانگے
ترقیم عوامۃ: 29937 ترقیم الشثری: -- 31296
٣١٢٩٦ - حدثنا عبدة بن سليمان عن حجاج بن دينار عن ابي هاشم عن ابي العالية عن ابي برزة الاسلمي قال: كان رسول الله ﷺ يقول إذا اراد ان يقوم من المجلس:"سبحانك اللهم وبحمدك، اشهد ان لا إله إلا انت، استغفرك واتوب إليك" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ والرفع زيادة ثقة مقبولة، أخرجه أحمد (١٩٧٦٩)، وأبو داود (٤٨٥٩)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٤٢٦)، والحاكم ١/ ٥٣٧، والدارمي (٢٦٥٨)، وأبو يعلى (٧٤٢٦)، والطبراني في الدعاء (١٩١٧) وفي الكبير (٤٤٤٥)، والبيهقي في الآداب (٣٠٥)، والمزي ٢٨/ ٢٣.
حضرت ابو برزۃ الاسلمی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی مجلس سے اٹھنے کا ارادہ فرماتے تو یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! تو پاک ہے اور میں تیری حمد بیان کرتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں، اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31296]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31296، ترقيم محمد عوامة 29937)
ترقیم عوامۃ: 29938 ترقیم الشثری: -- 31297
٣١٢٩٧ - حدثنا ابن فضيل (حدثنا حصين بن عبد الرحمن) (١) عن مجاهد عن عبد الله بن عمر قال: من قال حين يقوم من مجلسه: سبحانك اللهم وبحمدك، اشهد ان لا إله إلا انت استغفرك واتوب إليك، قال: كفى الله عنه كل ذنب في ذلك المجلس (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من كتاب الدعاء لابن فضيل (١٠٧).
(٢) صحيح.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جو شخص مجلس سے اٹھتے وقت یہ دعا پڑھے: اے اللہ! تو پاک ہے اور میں تیری حمد بیان کرتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ رب العزت اس مجلس میں ہونے والے ہر گناہ کو اس سے ہٹا دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31297]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31297، ترقيم محمد عوامة 29938)
ترقیم عوامۃ: 29939 ترقیم الشثری: -- 31298
٣١٢٩٨ - حدثنا جرير عن منصور عن فضيل بن عمرو عن زياد بن الحصين قال: دخلت على ابي العالية فلما اردت ان اخرج من عنده قال: الا ازودك كلمات علمهن جبريل محمدا ﷺ (١) قال: قلت: بلى! قال: فإنه لما كان (بآخرة) (٢) كان إذا قام من مجلسه قال:"سبحانك اللهم وبحمدك، اشهد ان لا إله إلا انت، استغفرك واتوب إليك" (٣) ، فقيل: يا رسول الله ما هؤلاء الكلمات التي تقولهن؟ قال:"هن كلمات علمنيهن جبريل (كفارات) (٤) لما يكون في المجلس (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [ط]: (باحر).
(٣) في [ك]: زيادة (قال).
(٤) في [ب]: (كفارة).
(٥) مرسل؛ أبو العالية تابعي، أخرجه النسائي في عمل اليوم والليلة (٤٣٥)، وتقدم متصلًا برقم [٣١٣٤١] ورجح أبو حاتم وأبو زرعه كما في العلل لابن أبي حاتم ٢/ ١٨٨، والدارقطني ٦/ ٣٧ إرساله، والاتصال زيادة ثقة فتقبل.
حضرت زیاد بن الحصین فرماتے ہیں: میں حضرت ابو العالیہ کی خدمت میں حاضر ہوا، جب میں نے ان کے پاس سے نکلنے کا ارادہ کیا تو وہ فرمانے لگے: کیا میں تجھے ایسے کلمات نہ بتادوں جو کلمات حضرت جبرائیل نے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سکھلائے تھے؟ حضرت زیاد فرماتے ہیں: کہ میں نے کہا: کیوں نہیں؟ (ضرور سکھلائیں) تو حضرت ابو العالیہ فرمانے لگے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عمر کے آخری حصہ میں جب مجلس سے اٹھنے لگتے تھے تو یہ کلمات پڑھتے: اے اللہ! تو پاک ہے اور میں تیری حمد بیان کرتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہں ج، میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں ا ورتیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔ حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں: پھر پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! جو کلمات آپ نے کہے ہیں وہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ کلمات حضرت جبرائیل نے مجھے سکھائے ہیں، اور یہ مجلس میں ہونے والے کاموں کا کفارہ بن جاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31298]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31298، ترقيم محمد عوامة 29939)