🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. ما يدعو به الرجل إذا قام من مجلسه
اس دعا کا بیان جو آدمی اپنی مجلس سے اُٹھتے وقت مانگے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29940 ترقیم الشثری: -- 31299
٣١٢٩٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن ابي الاحوص في قوله: ﴿وسبح بحمد ربك حين تقوم﴾ [الطور: ٤٨] ، قال: (إذا) (١) قمت فقل: (سبحان) (٢) الله وبحمده.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [أ، ب]: (بسم).

حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الاحوص نے اللہ تعالیٰ کے اس قول کے بارے میں ارشاد فرمایا: (اور تسبیح کرو اپنے رب کی حمد کے ساتھ جب تم اٹھو) جب تو اٹھے تو یہ کلمات کہہ: اللہ پاک ہے اور میں اس کی حمد بیان کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31299]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31299، ترقيم محمد عوامة 29940)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29941 ترقیم الشثری: -- 31300
٣١٣٠٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن مسلم عن عمرو بن دينار عن عبيد بن عمير قال: كنا نعد الاواب الحفيظ، إذا قام من مجلسه قال: اللهم اغفر لي ما اصبت في (مجلسي) (١) هذا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (مجلس).
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت عبید بن عمیر نے ارشاد فرمایا: ہم اس شخص کو اواب حفیظ (بہت رجوع کرنے والا، اپنی نگہبانی کرنے والا) شمار کرتے تھے جو اپنی مجلس سے کھڑا ہوتا تو یہ دعا پڑھتا: اے اللہ! تو میری مغفرت فرما ان کاموں کی وجہ سے جو میں نے اپنی اس مجلس میں کیے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31300]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31300، ترقيم محمد عوامة 29941)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29942 ترقیم الشثری: -- 31301
٣١٣٠١ - حدثنا وكيع عن سفيان (عن حبيب) (١) عن يحيى بن جعدة قال: كفارة المجلس: سبحانك وبحمدك، استغفرك واتوب إليك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ح، ط، هـ].
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ حضرت یحییٰ بن جعدہ نے ارشاد فرمایا: مجلس کا کفارہ یہ کلمات ہیں: میں تیری پاکی بیان کرتا ہوں، اور تیری حمد بیان کرتا ہوں میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31301]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31301، ترقيم محمد عوامة 29942)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. ما ذكر فيما دعا به النبي ﷺ عند وفاته
جو دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات کے وقت مانگی اس کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29943 ترقیم الشثری: -- 31302
٣١٣٠٢ - حدثنا ابو اسامة وابن نمير عن هشام بن عروة عن عباد بن عبد الله بن الزبير قال: سمعت عائشة تقول: سمعت رسول الله ﷺ (يقول) (١) وهو مستند إلى (صدري) (٢) :"اللهم اغفر لي وارحمني والحقني بالرفيق" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [أ، جـ، س، ط، هـ]: (ظهري).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٦٧٤)، ومسلم (٢٤٤٤).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ کلمات ارشاد فرماتے سنا، اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے سینہ سے ٹیک لگائی ہوئی تھی: اے اللہ! میری مغفرت فرما، اور مجھ پر رحم فرما، اور مجھے رفیق اعلیٰ سے ملا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31302]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31302، ترقيم محمد عوامة 29943)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29944 ترقیم الشثری: -- 31303
٣١٣٠٣ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش (عن مسلم) (١) عن مسروق عن عائشة قالت: كان رسول الله ﷺ يكثر ان يقول قبل ان يموت:"سبحانك اللهم وبحمدك استغفرك واتوب إليك"، (قال) (٢) : فقلت: يا رسول الله، ما هذه الكلمات التي (قد) (٣) احدثتها (تقولها) (٤) ؛ قال:"جعلت لي علامة لامتي إذا رايتها قلتها: ﴿إذا جاء نصر الله والفتح﴾" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، س، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب، ك]: (قالت).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٩٦٧)، ومسلم (٤٨٤).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وصال فرمانے سے پہلے کثرت سے یہ دعا مانگ رہے تھے: اے اللہ! میں تیری پاکی بیان کرتا ہوں اور تیری حمد بیان کرتا ہوں، میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! یہ کون سے نئے کلمات ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ادا فرما رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے لیے میری امت کے بارے میں یہ نشانی رکھ دی گئی ہے کہ جب میں اسے دیکھوں گا تو یہ کلمات کہوں گا: جب آگئی اللہ کی مدد اور فتح۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31303]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31303، ترقيم محمد عوامة 29944)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29945 ترقیم الشثری: -- 31304
٣١٣٠٤ - (حدثنا يونس بن محمد) (١) حدثنا ليث بن سعد (عن يزيد عن) (٢) موسى بن سرجس عن القاسم بن محمد عن عائشة (قالت) (٣) : (قال) (٤) (٥) رسول الله ﷺ وهو يموت وعنده قدح فيه ماء فيدخل يده في القدح ويمسح وجهه بالماء ثم يقول:"اللهم اعني على سكرات الموت" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر في: [جـ].
(٢) سقط من النسخ، وزاد في [هـ]: (بن حبيب) أخذًا من السنن؛ ولم يرد ذلك في جميع النسخ، وقد ذكر الحافظ في النكت الظراف ١٢/ ٢٨٦، أنه راجع نسخ مسند ابن أبي شيبة فوجدها (عن يزيد)، غير منسوب، وصوب أنه ابن الهاد وأن ابن ماجه وهم في قوله: (ابن حبيب).
(٣) في [ط]: (قال).
(٤) في [ط]: (قلت)، وفي [هـ]: (رأيت).
(٥) زيادة في [ط]: (يا).
(٦) مجهول؛ لجهالة موسى بن سرجس، أخرجه أحمد (٢٤٣٥٦)، وابن ماجه (١٦٢٣)، والترمذي (٩٧٨)، والحاكم ٢/ ٤٦٥، والنسائي في الكبرى (٧١٠١)، وأبو يعلى (٤٥١٠)، وابن سعد ٢/ ٢٥٨، والخطيب ٧/ ٢٠٨، وأصله بدون الدعاء عند البخاري (٤٤٤٩).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب موت کے قریب تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک پیالہ تھا جس میں پانی موجود تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پیالہ میں اپنا ہاتھ داخل فرمایا، اور اپنے چہرے کا پانی سے مسح فرمایا، پھر یہ دعا فرمانے لگے: اے اللہ! تو موت کی سختیوں پر میری مدد فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31304]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31304، ترقيم محمد عوامة 29945)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29946 ترقیم الشثری: -- 31305
٣١٣٠٥ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن مسلم عن مسروق عن عائشة قالت: لما ثقل رسول الله ﷺ قال:"اللهم اغفر لي والحقني (بالرفيق) (١) "، قالت: فكان هذا آخر ما سمعت من (كلامه) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (الرفيع).
(٢) في [ط]: (للامه).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢١٩١)، وأحمد (٢٤١٨٢)، وأصله عند البخاري (٥٧٥٠).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (بیماری نے) بوجھل کردیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ دعا فرمائی: اے اللہ! تو میری مغفرت فرما، اور مجھے رفیق اعلیٰ سے ملا دے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: پس یہ آخری جملہ تھا جو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام سے سنا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31305]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31305، ترقيم محمد عوامة 29946)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. في الدعاء في الليل: ما هو؟
رات کی دعا کا بیان: وہ کیا ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29947 ترقیم الشثری: -- 31306
٣١٣٠٦ - حدثنا زيد بن الحباب عن مالك بن انس عن ابي الزبير عن طاوس عن ابن عباس قال: كان رسول الله ﷺ إذا تهجد من الليل قال:"اللهم لك الحمد انت نور السماوات والارض (١) ، ولك الحمد (و) (٢) انت قيام السماوات (والارض) (٣) ، ولك الحمد وانت رب السماوات والارض ومن فيهن، انت الحق (وقولك الحق) (٤) ، والجنة حق والنار حق والساعة حق، اللهم (لك) (٥) اسلمت وبك، آمنت، وعليك توكلت، (٦) وبك خاصمت، وإليك حاكمت، (اغفر لي) (٧) ما قدمت وما اخرت وما اسررت وما اعلنت وما انت اعلم به مني، (٨) انت المقدم والمؤخر (لا) (٩) إله إلا انت" (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (ومن فيهن).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط].
(٣) في [ك]: (والحمد).
(٤) سقط من: [ك].
(٥) سقط من: [أ، ط، ك].
(٦) زاد في [هـ]: (وإليك أنبت).
(٧) في [هـ]: (فأغفر لي).
(٨) زاد في [هـ]: (و).
(٩) في [ط]: (أنه).
(١٠) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧٤٩٩ و ١١٢٠)، ومسلم (٧٦٩).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رات کو تہجد کی نماز پڑھتے تو یوں دعا فرماتے: اے اللہ! تیرے لیے ہی تعریف ہے، تو آسمانوں اور زمین کا نور ہے، اور تیرے ہی لیے تعریف ہے تو ہی آسمانوں اور زمین کو قائم رکھنے والا ہے، اور تیرے ہی لیے تعریف ہے، تو ہی آسمانوں اور زمین کا رب ہے، اور ان کا رب ہے جو ان میں ہیں، تو ہی حق ہے، اور تیری بات حق ہے، اور جنت حق ہے، اور آگ حق ہے، اور قیامت حق ہے، اے اللہ! میں تیرے ہی لیے تابع ہوگیا، اور تجھی پر میں ایمان لایا، اور تجھ پر ہی میں نے بھروسہ کیا، اور تیری ہی مدد کے ساتھ میں نے جھگڑا کیا (دشمن سے)، اور تیری طرف میں فیصلہ لے کر آیا۔ پس مجھے بخش دے وہ سب جو کام میں نے پہلے کیے اور جو میں نے پیچھے کیے، اور جو میں نے چھپاکر کیے، اور جو میں نے اعلانیہ کیے، اور تو ان کو مجھ سے زیادہ جانتا ہے، تو ہی آگے کرنے والا اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31306]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31306، ترقيم محمد عوامة 29947)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29948 ترقیم الشثری: -- 31307
٣١٣٠٧ - حدثنا زيد بن حباب عن معاوية بن صالح قال: حدثني ازهر بن (سعيد) (١) عن عاصم بن حميد قال: سالت عائشة ماذا كان رسول الله ﷺ يفتتح به ⦗١٧٧⦘ قيام الليل؟ قالت: لقد سالتني عن شيء ما سالني عنه احد قبلك، كان يكبر عشرا ويحمد عشرا ويسبح عشرا ويستغفر عشرا، ويقول:"اللهم اغفر لي واهدني وارزقني وعافني، ويتعوذ من ضيق المقام يوم القيامة" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (سعد).
(٢) حسن؛ معاوية بن صالح صدوق، أخرجه أحمد (٢٥١٤٥)، وأبو داود (٧٦٦)، والنسائي ٣/ ٢٠٨، وابن حبان (٢٦٠٢)، وابن ماجه (١٣٥٦)، والبغوي في التفسير ٤/ ٢٤٣، والطبراني في مسند الشاميين (٢٠٤٨) والأوسط (٨٤٢٧)، والبخاري في التاريخ ١/ ٤٥٧.

حضرت عاصم بن حمید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کن کلمات کے ساتھ رات کو قیام شروع فرماتے تھے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرمانے لگیں: البتہ تحقیق تو نے مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا ہے جس کا تجھ سے پہلے کسی نے بھی سوال نہیں کیا، پھر فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دس مرتبہ تکبیر کہتے، اور دس مرتبہ حمد بیان کرتے، اور دس مرتبہ پاکی بیان کرتے، اور دس مرتبہ استغفار فرماتے، اور یوں دعا فرماتے:”اے اللہ! تو میری مغفرت فرما، اور مجھے ہدایت عطا فرما، اور مجھے رزق عطا فرما، اور مجھے عافیت بخش دے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قیامت کے دن جگہ کی تنگی سے بھی پناہ مانگتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31307]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31307، ترقيم محمد عوامة 29948)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29949 ترقیم الشثری: -- 31308
٣١٣٠٨ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن ابي الضحى عن مسروق قال: كنا مع ابي موسى (فجننا) (١) الليل إلى بستان خرب، قال: فقام من الليل يصلي فقرا قراءة حسنة، ثم قال: اللهم إنك مؤمن تحب المؤمن، ومهيمن تحب المهيمن، سلام تحب السلام، صادق تحب الصادق (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، هـ]: (فجئنا).
(٢) صحيح؛ أخرجه أبو نعيم في الحلية ١/ ٢٥٩، وابن عساكر ٣٢/ ٨٨.

حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ تھے رات کافی تاریک ہوگئی تو ہم نے ایک ویران باغ میں پناہ لی، حضرت مسروق فرماتے ہیں: حضرت ابوموسی نے کھڑے ہو کر رات کو تہجد کی نماز شروع کی اور بہت ہی اچھی قراءت کی۔ پھر یوں دعا فرمائی: اے اللہ! تو امن و ایمان دینے والا ہے، امن دینے والے کو پسند کرتا ہے، اور تو نگہبان ہے، نگہبانی کو پسند کرتا ہے، اور تو سلام ہے، سلامتی کو پسند کرتا ہے، تو سچا ہے سچ بولنے والے کو پسند کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31308]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31308، ترقيم محمد عوامة 29949)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں