مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
58. وذكر أن أبا حنيفة قال: يجزئه أن يغسل مرة
کتے کے منہ مارنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37400 ترقیم الشثری: -- 39001
٣٩٠٠١ - حدثنا ابن ابي زائدة عن عبيد الله عن نافع عن ابن عمر ان النبي ﷺ نهى عن بيع العنب بالزبيب كيلا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٥٤٢)، وأحمد (٤٦٤٧)، وأبو داود (٣٣٦١)، وابن حبان (٤٩٩٩).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوروں کو کشمش کے بدلے میں ماپ کر بیچنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39001]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39001، ترقيم محمد عوامة 37400)
ترقیم عوامۃ: 37401 ترقیم الشثری: -- 39002
٣٩٠٠٢ - حدثنا ابو الاحوص عن طارق عن سعيد بن المسيب انه كره الرطب بالتمر مثلا بمثل، وقال: الرطب (منتفخ) (١) ، والتمر ضامر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (منتفج).
حضرت سعید بن مسیب سے منقول ہے کہ وہ کھجوروں کو چھوہاروں کے بدلے برابر برابر لینے کو مکروہ سمجھتے تھے اور فرماتے تھے کہ کھجور پھولی ہوئی جبکہ چھوہارے سکڑے ہوتے ہیں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39002]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39002، ترقيم محمد عوامة 37401)
59. وذكر أن أبا حنيفة وأبا يوسف قالا: لا بأس به
تازہ کھجوروں کو چھوہاروں کے بدلے بیچنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37402 ترقیم الشثری: -- 39003
٣٩٠٠٣ - حدثنا عبد الله بن مبارك عن سليمان التيمي عن ابي عثمان النهدي عن عبد الله عن النبي ﷺ انه نهى عن تلقي البيوع (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢١٤٩)، ومسلم (١٥١٨).
حضرت عبد اللہ سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خریداری کو پہلے ہی کرنے سے (شہر میں داخلہ سے پہلے) منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39003]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39003، ترقيم محمد عوامة 37402)
ترقیم عوامۃ: 37403 ترقیم الشثری: -- 39004
٣٩٠٠٤ - حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن عكرمة عن (ابن عباس قال: قال: النبي ﷺ) (١) لا تستقبلوا ولا تحفلوا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطربة، أخرجه أحمد (٢٣١٢)، والترمذي (١٢٦٨)، وأبو يعلى (٢٣٥٦)، والطحاوي ٤/ ٧، والطبراني (١١٧٤).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ تم (تاجروں کا آگے جا کر) استقبال نہ کرو اور نہ ہی (بیچے جانے والے جانور کے) تھنوں میں دودھ روکو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39004]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39004، ترقيم محمد عوامة 37403)
ترقیم عوامۃ: 37404 ترقیم الشثری: -- 39005
٣٩٠٠٥ - حدثنا ابن ابي زائدة عن عبيد الله عن نافع عن ابن عمر قال: نهى النبي ﷺ عن التلقي (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢١٦٥)، ومسلم (١٥١٧).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تلقی (شہر سے باہر ہی خریداری کرنے) سے منع فرمایا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39005]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39005، ترقيم محمد عوامة 37404)
60. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا بأس به
خریداری کو راستہ میں (یعنی شہر میں داخل ہونے سے قبل) کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37405 ترقیم الشثری: -- 39006
٣٩٠٠٦ - حدثنا هشيم عن ابي بشر عن سعيد بن جبير عن ابن عباس ان رجلا كان مع النبي ﷺ وهو محرم فوقصته ناقته فمات، فقال رسول الله ﷺ:"اغسلوه بماء وسدر، وكفنوه في ثوبيه، ولا تخمروا راسه، فإن الله يبعثه يوم القيامة ملبيا" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٨٥١)، ومسلم (١٢٠٦).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حالت احرام میں تھا۔ اس کی اونٹنی نے اس کو زمین پر پٹخ دیا تو وہ مرگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کو پانی اور بیری سے غسل دو اور اس کو انہی دو کپڑوں میں کفن دے دو اور اس کے سر کو نہ ڈھانپو کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کو بروز قیامت تلبیہ کہتے ہوئے اٹھائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39006]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39006، ترقيم محمد عوامة 37405)
ترقیم عوامۃ: 37406 ترقیم الشثری: -- 39007
٣٩٠٠٧ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن سعيد بن جبير عن ابن عباس عن النبي ﷺ قال: خر رجل عن بعيره (١) فمات فقال:"اغسلوه بماء وسدر، وكفنوه في ثوبيه ولا نخمروا راسه، فإن الله يبعثه يوم القيامة ملبيا" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (فوقص).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٢٠٦)، وأحمد (١٩١٤)، وانظر: ما قبله.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی اپنے اونٹ سے گر کر مرگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس کو پانی اور بیری کے ساتھ غسل دو اور اس کو اس کے (انہی) دو کپڑوں میں کفنا دو اور اس کے سر کو نہ ڈھانپو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کو بروز قیامت تلبیہ کہنے کی حالت میں اٹھائیں گے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس کا سر ڈھانپ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39007]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39007، ترقيم محمد عوامة 37406)
61. وذكر أن أبا حنيفة قال: يغطى رأسه
حالتِ احرام میں مرنے والے کے سر کو ڈھانپنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37407 ترقیم الشثری: -- 39008
٣٩٠٠٨ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري سمع سهل بن (سعد) (١) يقول: اطلع رجل من جحر في حجرة النبي ﷺ ومعه مدرى يحك به راسه فقال:"لو اعلم انك تنظر لطعنت به في عينيك، إنما الاستئذان من البصر" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في النسخ: (حنيف)، وتقدم في كتاب الأدب برقم [٢٧٩١٣]: (سعد)، وهو كذلك في مصادر التخريج وكتب الرجال.
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٩٠١)، ومسلم (٢١٥٦).
حضرت سہل بن سعد فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرہ میں ایک سوراخ سے جھانکا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کنگھی تھی جس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر کھجا رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر مجھے علم ہوتا کہ تو دیکھ رہا ہے تو میں یہ تیری آنکھوں میں دے مارتا۔ اجازت طلب کرنے کا تعلق دیکھنے ہی سے تو ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39008]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39008، ترقيم محمد عوامة 37407)
ترقیم عوامۃ: 37408 ترقیم الشثری: -- 39009
٣٩٠٠٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن حميد عن انس ان النبي ﷺ كان في بيته، فاطلع رجل من خلل الباب فسدد النبي ﷺ نحوه بمشقص فتاخر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٨٨٩)، ومسلم (٢١٥٧).
حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھر میں تھے کہ ایک آدمی نے دروازے کی سوراخوں میں جھانکا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی طرف تیر کے چوڑے پھل کے ساتھ (مارنے کے لئے) نشانہ بنایا تو وہ پیچھے ہٹ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39009]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39009، ترقيم محمد عوامة 37408)
ترقیم عوامۃ: 37409 ترقیم الشثری: -- 39010
٣٩٠١٠ - حدثنا خالد بن مخلد عن سليمان بن بلال عن سهيل عن ابيه عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"لو ان رجلا اطلع على قوم بغير إذنهم حل لهم ان (يفقاوا) (١) عينه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يفقوا).
(٢) حسن؛ خالد صدوق، أخرجه البخاري (٤٨٨٨)، ومسلم (٢١٥٨).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی آدمی کسی قوم کو ان کی اجازت کے بغیر جھانکے تو ان کے لئے اس آدمی کی آنکھ پھوڑنا حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39010]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39010، ترقيم محمد عوامة 37409)