🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا بأس باتخاذه
کتے کو پالنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37420 ترقیم الشثری: -- 39021
٣٩٠٢١ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن طاوس ان معاذا قال: ليس في الاوقاص شيء (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف ليث، وأخرجه الدارقطني ٢/ ٩٩، والطبراني ٢٠/ (٢٤٩)، وورد مرفوعًا، أخرجه مالك في المدونة ٢/ ٣١١، والطبرانى ٢٠/ (٣٥٦).
حضرت معاذ فرماتے ہیں کہ دو نصابوں کے مابین مقدار پر کچھ لازم نہیں ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: زیادتی کے حساب سے اس میں بھی زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39021]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39021، ترقيم محمد عوامة 37420)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
64. وذكر أن أبا حنيفة قال: فيها بحساب ما زاد
زکوۃ میں نصاب سے فاضل مقدار کے حکم کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37421 ترقیم الشثری: -- 39022
٣٩٠٢٢ - حدثنا ابن إدريس عن عاصم بن كليب عن ابيه قال: كنا في المغازي لا يؤمر علينا إلا اصحاب رسول الله ﷺ، فكنا بفارس علينا رجل من مزينة من اصحاب النبي ﷺ (فغلت) (١) علينا المسان حتى كنا نشتري المسن بالجذعتين والثلاث، فقام فينا هذا الرجل فقال: إن هذا اليوم ادركنا فغلت علينا المسان حتى كنا نشتري المسن بالجذعتين والثلاث، فقام فينا النبي ﷺ فقال:"إن المسن يوفى مما يوفى منه الثني" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فقلّت).
(٢) حسن؛ كليب صدوق، أخرجه أحمد (٢٣١٢٣)، وأبو داود (٢٧٩٩)، وابن ماجه (٣١٤٠)، والنسائي ٧/ ٢١٩، والحاكم ٤/ ٢٢٦، والطبراني ٢٠/ (٧٦٤)، والبيهقي ٩/ ٢٧٠، والمزي ٢٧/ ٢١٧.

حضرت عاصم بن کلیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم جہاد میں ہوتے تھے اور ہم پر صحابہ کرام میں سے ہی کوئی امیر ہوتا تھا۔ پس ہم فارس میں تھے اور ہم پر قبیلہ مزینہ سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) امیر تھے۔ ہمارے پاس دو سالہ گائے کے بچے (قربانی کے لئے) مہنگے ہوگئے یہاں تک کہ ہم دو یا تین کے جذعہ (ایک سالہ گائے) کے بدلہ میں ایک مُسِن (دو سالہ بچہ) خریدتے تھے۔ تو یہ (صحابی رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) کھڑے ہوئے اور فرمایا: یہ دن ہم پر بھی آیا تھا کہ ہمیں دو سالہ بچے مہنگے مل رہے تھے یہاں تک کہ ہم (بھی) دو یا تین جذعہ دے کر مُسِن خریدتے تھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ مُسِنّ جانور اس جگہ پورا ہے جہاں ثنی پورا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39022]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39022، ترقيم محمد عوامة 37421)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37422 ترقیم الشثری: -- 39023
٣٩٠٢٣ - حدثنا قاسم بن مالك عن عاصم بن كليب عن ابيه عن رجل من مزينة ان النبي ﷺ ضحى في السفر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ كليب صدوق، وانظر: ما قبله.
مزینہ کے قبیلہ کے ایک صاحب روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حالت سفر میں قربانی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39023]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39023، ترقيم محمد عوامة 37422)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37423 ترقیم الشثری: -- 39024
٣٩٠٢٤ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن انه كان لا يرى باسا إذا سافر الرجل ان يوصي اهله ان يضحوا عنه.
حسن سے منقول ہے کہ وہ اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی سفر کرتے وقت اپنے گھر والوں کو اپنی طرف سے قربانی کی وصیت کرے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: مسافر پر قربانی لازم نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39024]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39024، ترقيم محمد عوامة 37423)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
65. وذكر أن أبا حنيفة قال: ليس على المسافر أضحية
کیا مسافر پر قربانی لازم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37424 ترقیم الشثری: -- 39025
٣٩٠٢٥ - حدثنا عبدة عن هشام بين عروة عن ابيه عن عائشة قال: خرجنا مع النبي ﷺ في حجة الوداع موافين لهلال ذي الحجة، فقال النبي ﷺ:"من اراد منكم ان يهل بعمرة فليهل، فإني لولا اني اهديت لاهللت بعمرة"، قالت: فكان من القوم من اهل بعمرة، ومنهم من اهل بحج، قالت: فكنت انا ممن اهل بعمرة، قالت: فخرجنا حتى قدمنا مكة فادركني يوم عرفة وانا حائض لم احل من عمرتي، فشكوت ذلك إلى النبي ﷺ فقال:"دعي عمرتك، وانقضي راسك، وامتشطي واهلي بالحج"، قالت: ففعلت، فلما كانت ليلة (الحصبة) (١) وقد قضى الله حجنا ارسل معي عبد الرحمن بن ابي بكر فاردفني وخرج (بي) (٢) إلى التنعيم، فاهللت بعمرة، فقضى الله حجنا وعمرتنا، لم يكن في ذلك هدي ولا صدقة ولا صوم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (المحصبة).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٧٨٦)، ومسلم (١٢١١).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ذی الحجہ کے چاند پر حجۃ الوداع میں نکلے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جو کوئی عمرہ کے لئے تلبیہ کہنا چاہتا ہو تو وہ تلبیہ کہہ لے۔ کیونکہ اگر میں ہدی کا جانور ساتھ نہ لایا ہوتا تو میں بھی عمرے کے لئے تلبیہ کہتا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ قوم میں سے کچھ نے عمرے کے لئے تلبیہ کہا اور بعض نے حج کے لئے تلبیہ کہا۔ فرماتی ہیں میں عمرہ کا تلبیہ کہنے والوں میں تھی۔ فرماتی ہیں کہ ہم چلے یہاں تک کہ مکہ آپہنچے۔ مجھ پر یوم عرفہ اس حالت میں آیا کہ میں حائضہ تھی۔ اور اپنے عمرہ سے بھی حلال نہیں ہوئی تھی۔ میں نے اس بات کی شکایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے عمرے کو چھوڑ دو اور اپنا سر کھول لو اور کنگھی کرلو اور حج کے لئے تلبیہ کہہ لو۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے یہ کام کیا پس جب ایام تشریق کے بعد والی رات آئی اور اللہ تعالیٰ نے ہمارا حج مکمل فرما دیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے ساتھ عبد الرحمان بن ابی بکر کو بھیجا۔ انہوں نے مجھے اپنے ہمراہ لیا اور مجھے تنعیم کی طرف لے کر نکل گئے۔ پھر میں نے عمرہ کے لئے تلبیہ کہا۔ پس اللہ تعالیٰ نے ہمارا حج اور عمرہ پورا فرمایا۔ اس میں ہدی، صدقہ اور روزہ (کچھ بھی) نہیں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39025]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39025، ترقيم محمد عوامة 37424)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37425 ترقیم الشثری: -- 39026
٣٩٠٢٦ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن ابن ابي نجيح عن مجاهد (و) (١) عطاء قال: سالتهما عن امراة قدمت مكة بعمرة فحاضت (فخشيت) (٢) ان يفوتها الحج؟ فقالا: تهل بالحج وتمضي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عن).
(٢) سقط من: [جـ].

حضرت ابن ابی نجیح، مجاہد اور عطاء کے بارے میں روایت بیان کرتے ہیں کہ میں نے ان دونوں سے اس عورت کے بارے میں پوچھا جو مکہ میں عمرہ کے لئے آئے اور حائضہ ہوجائے۔ اور اس کو حج کے فوت ہونے کا اندیشہ ہو؟ تو ان دونوں نے فرمایا: یہ عورت حج کا تلبیہ کہہ لے گی اور اس کو پورا کرے گی۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: عورت عمرہ کو چھوڑ دے گی اور اس پر دَم واجب ہوگا اور عمرہ کی جگہ عمرہ ادا کرنا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39026]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39026، ترقيم محمد عوامة 37425)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
66. وذكر أن أبا حنيفة قال: تكون رافضة للحج وعليها دم وعمرة مكانها
عورت نے عُمرہ کے لئے تلبیہ کہہ دیا اور پھر اس کو حیض آ جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37426 ترقیم الشثری: -- 39027
٣٩٠٢٧ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن ابي سلمة عن ابي هريرة عن النبي ﷺ قال:"التسبيح للرجال، والتصفيق للنساء" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٢٠٣)، ومسلم (٤٢٢).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے۔ مردوں کے لئے تسبیح کہنا ہے اور عورتوں کے لئے تالی بجانا ہے (یعنی امام کے بھولنے پر یا د دہانی کے لئے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39027]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39027، ترقيم محمد عوامة 37426)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37427 ترقیم الشثری: -- 39028
٣٩٠٢٨ - حدثنا هشيم عن الجريري عن ابي نضرة عن ابي هريرة قال: صلى النبي ﷺ بالناس ذات يوم فلما قام ليكبر قال:"إن انساني الشيطان شيئا من صلاتي فالتسبيح للرجال والتصفيق للنساء" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) معلول؛ هشيم مدلس وخالفه جماعة، فرووه من طريق أبي نضرة عن الطفاوي، انظر: علل الدارقطني ٥/ ٣٣، وأخرجه أبو داود (٢١٧٤)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٧٥٢).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن لوگوں کو نماز پڑھائی۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تکبیر کہنے کے لئے کھڑے ہوئے تو فرمایا: اگر شیطان مجھے نماز میں سے کچھ بھلا دے تو مردوں کے لئے تسبیح اور عورتوں کے لئے تالی بجانا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39028]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39028، ترقيم محمد عوامة 37427)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37428 ترقیم الشثری: -- 39029
٣٩٠٢٩ - حدثنا هشيم عن عبد الحميد (عن) (١) ابن جعفر عن ابي حازم عن سهل بن سعد عن النبي ﷺ قال:"التسبيح للرجال والتصفيق للنساء" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ]، وعبد الحميد هو ابن سليمان المديني، وابن جعفر هو محمد، انظر: مسند ابن أبي شيبة (٨٩).
(٢) ضعيف؛ لضعف عبد الحميد، أخرجه الطبراني (٥٨٥٤)، وقد أخرج نحوه البخاري (١٢٠٤)، ومسلم (٤٢١).

حضرت سہل بن سعد سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ مردوں کے لئے تسبیح کہنا اور عورتوں کے لئے تالی بجانا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39029]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39029، ترقيم محمد عوامة 37428)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37429 ترقیم الشثری: -- 39030
٣٩٠٣٠ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن ابيه عن ابي الزبير عن جابر قال: التسبيح (في الصلاة للرجال) (١) ، والتصفيق للنساء (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (للرجال في الصلاة).
(٢) صحيح؛ وورد مرفوعًا عند أحمد (١٤٦٥٤)، والبزار (٥٧٣/ كشف)، وأبي يعلى (٢١٧٢)، والطبراني في الأوسط (٥٢١).

حضرت جابر سے منقول ہے کہ نماز میں مردوں کے لئے تسبیح کہنا ہے اور عورتوں کے لئے تالی بجانا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39030، ترقيم محمد عوامة 37429)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں