مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
66. وذكر أن أبا حنيفة قال: تكون رافضة للحج وعليها دم وعمرة مكانها
عورت نے عُمرہ کے لئے تلبیہ کہہ دیا اور پھر اس کو حیض آ جائے
ترقیم عوامۃ: 37430 ترقیم الشثری: -- 39031
٣٩٠٣١ - حدثنا ابن فضيل عن يزيد قال: استاذنت على عبد الرحمن بن ابي ليلى وهو يصلي فسبح بالغلام ففتح لي.
حضرت یزید فرماتے ہیں کہ میں نے عبد الرحمان بن ابی لیلیٰ سے (گھر میں داخلے کی) اجازت طلب کی اور وہ نماز پڑھ رہے تھے انہوں نے غلام کو تسبیح کہی۔ پس اس نے میرے لئے دروازہ کھولا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39031]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39031، ترقيم محمد عوامة 37430)
ترقیم عوامۃ: 37431 ترقیم الشثری: -- 39032
٣٩٠٣٢ - حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن قال: استاذن رجل على جابر بن عبد الله فسبح فدخل فجلس حتى انصرف (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ الحسن مدلس.
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے (داخلے کی) اجازت طلب کی۔ تو انہوں نے تسبیح پڑھی۔ وہ آدمی اندر آ کر بیٹھ گیا یہاں تک کہ وہ نماز سے فارغ ہوگئے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: وہ فرمایا کرتے تھے۔ کہ نمازی ایسا نہیں کرے گا۔ اور وہ اس کو مکروہ خیال کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39032]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39032، ترقيم محمد عوامة 37431)
67. وذكر أن أبا حنيفة (كان يقول): لا يفعل ذلك وكرهه
مردوں کے لئے تسبیح کہنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37432 ترقیم الشثری: -- 39033
٣٩٠٣٣ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: كان رجل من المسلمين اعمى، فكان ياوي إلى امراة يهودية، فكانت تطعمه وتسقيه وتحسن إليه، وكانت لا تزال تؤذيه في رسول الله ﷺ، فلما سمع (ذلك منها) (١) ليلة من الليالي قام فخنقها حتى قتلها، فرفع ذلك إلى النبي ﷺ فنشد الناس في امرها، فقام الرجل فاخبره انها كانت تؤذيه في النبي ﷺ وتسبه وتقع فيه فقتلها لذلك، فابطل النبي ﷺ دمها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (منها ذلك).
(٢) مرسل؛ الشعبي تابعي، وقد ورد متصلًا من طريق الشعبي عن علي، أخرجه هكذا أبو داود (٤٣٦٢)، والضياء في المختارة (٥٤٧)، والبيهقي ٧/ ٦٠.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مسلمانوں میں ایک اندھا آدمی تھا اور وہ ایک یہودی عورت کے گھر میں رہائش پذیر تھا وہ عورت اس کو کھلاتی پلاتی تھی اور اس کے ساتھ اچھا رویہ رکھتی تھی۔ لیکن یہ عورت اس مسلمان کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کے بارے میں مسلسل اذیت دیتی تھی۔ پس جب اس نابینا مسلمان نے اس عورت کے منہ سے ایک رات کو یہ باتیں سُنیں۔ تو وہ کھڑا ہوا اور اس کا گلا گھونٹ دیا یہاں تک کہ یہ عورت مرگئی۔ یہ معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اٹھایا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت کے معاملہ میں لوگوں سے سوال کیا تو وہ نابینا مسلمان کھڑے ہوئے اور بتایا کہ یہ انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں اذیت دیتی تھی اور آپ کو سب و شتم کرتی تھی۔ انہوں نے اس عورت کو اس لئے قتل کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت کے خون کو رائیگاں ٹھہرایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39033]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39033، ترقيم محمد عوامة 37432)
ترقیم عوامۃ: 37433 ترقیم الشثری: -- 39034
٣٩٠٣٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حصين عن شيخ عن ابن عمر انه (تفلت) (١) على راهب سب النبي ﷺ بالسيف وقال: إنا (لم) (٢) نصالحكم على شتم نبينا ﷺ (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أصلت).
(٢) في [س]: (لا).
(٣) مجهول؛ لإبهام راويه.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں منقول ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گالی دینے والے ایک راہب پر تلوار سونتی اور فرمایا: ہم نے تمہارے ساتھ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گالیاں دینے پر صلح نہیں کی۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39034]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39034، ترقيم محمد عوامة 37433)
68. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يقتل
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دینے والے کو قتل کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37434 ترقیم الشثری: -- 39035
٣٩٠٣٥ - حدثنا شريك عن قيس بن وهب عن رجل من بني (سواءة) (١) قال: قلت لعائشة: اخبريني عن خلق النبي ﷺ، فقالت: اوما تقرا القرآن: ﴿وإنك لعلى خلق عظيم﴾ [القلم: ٤] ، قالت: فإن النبي ﷺ مع اصحابه فصنعت له طعاما وصنعت له حفصة طعاما، فسبقتني حفصة، قالت: فقلت للجارية: ⦗٢٧٢⦘ انطلقي فاكفئي قصعتها، قالت: فاهوت ان تضعها بين يدي النبي ﷺ فكفاتها فانكسرت القصعة وانتثر الطعام، قالت: فجمعها النبي ﷺ وما فيها من الطعام على الارض فاكلوا، ثم بعث بقصعتي فدفعها النبي ﷺ إلى حفصة فقال:"خذوا ظرفا مكان ظرفكم، وكلوا ما فيها"، قالت: فما رايته في وجه رسول الله ﷺ (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سوادة).
(٢) مجهول؛ لإبهام راويه، أخرجه أحمد (٢٤٨٠٠)، والنسائي ٧/ ٧٠، وابن ماجه (٢٣٣٣)، والطحاوي في شرح المشكل (٣٣٥٦).
بنی سواء ہ کے ایک صاحب بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا۔ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق کے متعلق خبر دیجئے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا تم نے قرآن نہیں پڑھا؟ { وَإِنَّک لَعَلَی خُلُقٍ عَظِیمٍ } فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کے ہمراہ تشریف فرما تھے۔ میں نے آپ کے لئے کھانا بنایا اور حضرت حفصہ نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کھانا بنایا۔ حضرت حفصہ نے مجھ سے پہل کرلی۔ فرماتی ہیں کہ میں نے لونڈی سے کہا۔ جاؤ اور حفصہ کا پیالہ الٹ دو۔ فرماتی ہیں کہ وہ پیالہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے رکھنے کے لئے جھکیں تو (لونڈی نے) پیالہ کو الٹ دیا۔ پیالہ ٹوٹ گیا اور کھانا بکھر گیا۔ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیالہ کو جمع کیا اور جو کچھ اس میں سے زمین پر گرا تھا اس کو بھی اس میں جمع کیا پھر سب نے کھایا۔ پھر میرا پیالہ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ پیالہ حفصہ کی طرف بھیج دیا اور فرمایا: اپنے برتن کی جگہ یہ برتن لے لو۔ اور جو اس میں ہے اس کو کھالو۔ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ میں نے اس واقعہ (کی وجہ سے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ میں کچھ نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39035]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39035، ترقيم محمد عوامة 37434)
ترقیم عوامۃ: 37435 ترقیم الشثری: -- 39036
٣٩٠٣٦ - حدثنا يزيد عن حميد عن انس قال: اهدى بعض ازواج النبي ﷺ إلى النبي ﷺ قصعة فيها ثريد وهو في بيت بعض ازواجه، فضربت القصعة، فوقعت فانكسرت، فجعل النبي ﷺ ياخذ الثريد فيرده إلى القصعة بيده ويقول:"كلوا، غارت امكم"، ثم انتظر حتى جاءت قصعة صحيحة، فاخذها فاعطاها صاحبة القصعة المكسورة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٤٨١)، وأحمد (١٢٠٢٧).
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے کسی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ایک پیالہ ثرید کا بطور ہدیہ کے بھیجا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (اس وقت) اپنی کسی (دوسری) زوجہ کے گھر میں تھے۔ تو ان زوجہ صاحبہ نے پیالہ کو مارا وہ گرا اور ٹوٹ گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ثرید کو پکڑ کر پیالہ میں اپنے ہاتھ سے جمع کرنا شروع کیا اور فرمایا: کھاؤ! تمہاری ماں کو غیرت آگئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انتظار فرمایا یہاں تک کہ صحیح پیالہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ لیا اور ٹوٹے پیالہ کی مالکن کو عطا فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39036]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39036، ترقيم محمد عوامة 37435)
ترقیم عوامۃ: 37436 ترقیم الشثری: -- 39037
٣٩٠٣٧ - حدثنا حفص عن اشعث عن ابن سيرين عن (شريح) (١) قال: من كسر عودا فهو له وعليه مثله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (شريك)، وانظر: مصنف عبد الرزاق (١٤٩٧٨)، وأخبار القضاة ٢/ ٣٢٨.
حضرت شریح فرماتے ہیں جو کوئی لکڑی توڑ دے تو وہ ٹوٹی ہوئی لکڑی توڑنے والے کی ہوگی اور اس کے ذمہ اس کا مثل لازم ہوگا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول اس کے برخلاف ذکر کیا گیا ہے کہ: اور کہا ہے کہ اس پر اس کی قیمت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39037]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39037، ترقيم محمد عوامة 37436)
69. وذكر أن أبا حنيفة قال: بخلافه وقال: عليه قيمتها
پیالہ کو ٹوٹنا اور اس کے ضمان کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37437 ترقیم الشثری: -- 39038
٣٩٠٣٨ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سالم عن ابن عمر قال: اخبرني زيد ابن ثابت ان النبي ﷺ رخص في العرايا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٣٨٠)، ومسلم (١٥٣٩).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرایا (درختوں پر لگی ہوئی کھجوروں کے ہدیہ کو کٹی ہوئی کھجوروں سے بدلنا) میں رخصت دی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39038]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39038، ترقيم محمد عوامة 37437)
ترقیم عوامۃ: 37438 ترقیم الشثری: -- 39039
٣٩٠٣٩ - حدثنا ابو اسامة عن الوليد بن كثير قال: حدثني (بشير) (١) بن يسار انه سمع سهل بن ابي حثمة ورافع بن (٢) خديج يقولان: نهى رسول الله ﷺ عن (المحاقلة) (٣) والمزابنة إلا اصحاب العرايا، فإنه قد اذن لهم (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بشر).
(٢) في [أ، ط، هـ]: زيادة (أبي).
(٣) في [س]: (المحاطة)، وفي [أ]: (المحالقة).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٣٨٤)، ومسلم (١٥٤٠).
حضرت سہل بن ابی حثمہ اور رافع بن خدیج فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محاقلہ اور مزابنہ سے منع فرمایا تھا لیکن عرایا والوں کو رخصت دی تھی۔ (محاقلہ: کٹی ہوئی کھیتی کو لگی ہوئی کھیتی کا عوض بنانا) (مزابنہ: کٹے ہوئے پھل کو لگے ہوئے پھل کا عوض بنانا)۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: یہ درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39039]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39039، ترقيم محمد عوامة 37438)
70. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا (يصلح) ذلك
درختوں پر لگی ہوئی ہدیہ شدہ کھجوروں کے حکم کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 37439 ترقیم الشثری: -- 39040
٣٩٠٤٠ - حدثنا ابن عيينة ومروان بن معاوية عن معمر عن الزهري عن سالم عن ابن عمر ان غيلان بن سلمة اسلم وعنده ثمان نسوة، فامره النبي ﷺ ان يختار منهن اربعا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) معلول؛ صوابه عن الزهري مرسلًا، أخرجه عن معمر متصلًا أحمد (٤٦٠٩)، وابن ماجه (١٩٥٣)، والترمذي (١١٢٨)، وعبد الرزاق (١٢٦٢١)، والشافعي ٢/ ١٦، والبيهقي ٧/ ١٨١، والبغوي (٢٢٨٨)، وابن حبان (٤١٥٧)، والحاكم ٢/ ١٩١٣، والدارقطني ٣/ ٢٦٩، وابن عدي ١/ ١٨٢، والطبراني (٦٥٨)، وأخرجه عن معمر عن الزهري مرسلًا أبو داود في المراسيل (٢٣٤)، والطحاوي ٣/ ٢٥٢، والدارقطني ٣/ ٢٧٠، والبيهقي ٧/ ١٨٢.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ غیلان بن سلمہ اسلام لائے تو ان کے پاس آٹھ عورتیں تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ ان میں سے چار کا چُناؤ کرلو۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: پہلی چار عورتیں نکاح میں رہیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39040]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39040، ترقيم محمد عوامة 37439)