🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. غزوة الحديبية
غزوہ حدیبیہ
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37998 ترقیم الشثری: -- 39613
٣٩٦١٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن عطاء قال: خرج النبي ﷺ معتمرا (في ذي القعدة معه المهاجرين والانصار) (١) حتى اتى الحديبية، (فخرجت) (٢) إليه قريش فردوه عن البيت، حتى كان بينهم كلام (وتنازع) (٣) حتى كاد يكون بينهم قتال، قال: فبايع النبي ﷺ اصحابه (وعدتهم) (٤) الف (و) (٥) خمسمائة تحت الشجرة، وذلك يوم بيعة الرضوان، فقاضاهم النبي ﷺ فقالت قريش: نقاضيك على ان تنحر الهدي مكانه وتحلق وترجع، حتى إذا كان (العام المقبل) (٦) (نخلي) (٧) لك مكة ثلاثة ايام، ففعل، قال: (فخرجوا) (٨) إلى عكاظ فاقاموا فيها ثلاثا، واشترطوا عليه ان لا (يدخلها) (٩) بسلاح إلا بالسيف، ولا (تخرج) (١٠) باحد من اهل مكة إن خرج معك، فنحر الهدي مكانه وحلق ⦗٥٢٣⦘ ورجع، حتى إذا كان في قابل (في) (١١) تلك الايام (دخل) (١٢) مكة، وجاء بالبدن معه، وجاء الناس معه، فدخل المسجد الحرام، فانزل الله عليه: ﴿لقد صدق الله رسوله الرؤيا بالحق لتدخلن المسجد الحرام إن شاء الله آمنين﴾ [الفتح: ٢٧] ، قال: وانزل عليه: ﴿الشهر الحرام بالشهر الحرام والحرمات قصاص فمن اعتدى عليكم﴾ [البقرة: ١٩٤] ، فإن قاتلوكم في المسجد الحرام فقاتلوهم، فاحل (١٣) لهم إن (قاتلوه) (١٤) في (المسجد الحرام ان يقاتلوهم) (١٥) ، فاتاه ابو جندل بن سهيل بن عمرو، وكان (موثقا) (١٦) (اوثقه) (١٧) ابوه، (فرده) (١٨) إلى ابيه (١٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (وخرجت).
(٣) في [أ، ب]: (وتنازعوا).
(٤) في [أ، ب]: (وعددهم).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [أ، ب]: (في قابل).
(٧) في [أ، ب]: (تجلى).
(٨) في [أ، ب]: (وخرجوا).
(٩) في [أ، ب]: (يدخولها).
(١٠) في [أ، ب]: (يخرج).
(١١) سقط من: [هـ].
(١٢) في [أ]: (خل).
(١٣) في [ع]: زيادة (اللَّه).
(١٤) في [أ، ب]: (قاتلوا).
(١٥) في [أ، ب]: (في المسجد أن يقاتلهم).
(١٦) في [أ، ب]: (موثقه)، وفي [ع]: (موثوقًا).
(١٧) سقط من: [أ، ب].
(١٨) في [أ، ب]: (ورده).
(١٩) مرسل ضعيف؛ عطاء تابعي، وأشعث ضعيف.

حضرت عطاء سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذوالقعدہ میں عمرہ کرنے کے لئے نکلے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مہاجرین و انصار کی ایک جماعت بھی تھی۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ میں پہنچے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس قریش کے لوگ آگئے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیت اللہ سے واپس کردیں اس دوران ان کے درمیان سخت گفتگو اور نزاع کھڑا ہوگیا۔ قریب تھا کہ یہ لوگ باہم لڑ پڑتے۔ راوی کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ سے ایک درخت کے نیچے بیعت لی۔ صحابہ کی تعداد ایک ہزار پانچ سو تھی۔ یہی بیعت رضوان کا دن کہلاتا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قریش کے ساتھ مصالحت فرمائی۔ قریش نے کہا۔ ہم آپ کے ساتھ اس شرط پر صلح کرتے ہیں کہ آپ ہدی کے جانور یہیں ذبح کردیں اور حلق کر کے لوٹ جائیں۔ اور جب آئندہ سال آئے گا تو ہم آپ کو تین دن تک مکہ میں رہنے کی اجازت دیں گے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات مان لی۔ راوی کہتے ہیں: پھر لوگ عکاظ کی طرف نکل گئے اور انہوں نے وہاں پر تین دن قیام کیا۔ مشرکین نے یہ بھی شرط رکھی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں تلوار کے علاوہ کوئی اسلحہ لے کر داخل نہیں ہوں گے۔ اور اہل مکہ میں سے اگر کوئی آپ کے ساتھ جانا چاہے گا تو آپ اسے لے کر نہیں جائیں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہدی کے جانور کو اسی جگہ نحر کردیا اور حلق کروا کر واپس تشریف لے آئے۔ جب آئندہ سال کے یہی ایام آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہمراہ کئی اونٹ لے کر تشریف لائے اور بہت سے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ پس یہ لوگ مسجد حرام میں داخل ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ کلمات نازل فرمائے۔ { لَقَدْ صَدَقَ اللَّہُ رَسُولَہُ الرُّؤْیَا بِالْحَقِّ، لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ إِنْ شَائَ اللَّہُ آمِنِینَ } راوی کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت بھی نازل فرمائی۔ { الشَّہْرُ الْحَرَامُ بِالشَّہْرِ الْحَرَامِ وَالْحُرُمَاتُ قِصَاصٌ، فَمَنِ اعْتَدَی عَلَیْکُمْ فَاعْتَدُوا عَلَیْہِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَی عَلَیْکُمْ } یعنی اگر وہ تم سے مسجد حرام میں لڑیں تو تم بھی ان سے لڑو۔ پس اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے یہ بات حلال کردی ہے کہ اگر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسجد حرام مں ت لڑیں تو آپ بھی مسجد حرام میں ان سے لڑیں۔ ابو جندل بن سہیل بن عمرو، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے جبکہ وہ بندھے ہوئے تھے اور انہیں ان کے والد نے باندھا تھا۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ان کے والد کی طرف رد کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39613]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39613، ترقيم محمد عوامة 37998)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37999 ترقیم الشثری: -- 39614
٣٩٦١٤ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن ابي ليلى عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس قال: قدم رسول الله ﷺ واصحابه في الهدنة التي كانت قبل الصلح الذي كان بينه وبينهم، قال: والمشركون عند باب الندوة مما يلي الحجر، وقد تحدثوا ان برسول الله ﷺ واصحابه جهدا وهزلا، فلما استلموا، [قال: قال لهم رسول الله ⦗٥٢٤⦘ ﷺ: ("إنهم قد تحدثوا ان بكم (جهدا وهزلا) ) (١) (٢) ] (٣) (فارملوا) (٤) ثلاثة اشواط حتى يروا ان بكم قوة"، قال: فلما استلموا الحجر رفعوا ارجلهم فرملوا، حتى قال بعضهم لبعض: اليس زعمتم ان بهم (هزلا) (٥) ، وهم لا يرضون بالمشي حتى يسعوا سعيا (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (هزلًا وجهدًا).
(٢) سقط من: [س].
(٣) سقط ما بين المعكوفين من: [ي].
(٤) في [ع]: (فارسلوا).
(٥) هكذا في [هـ]، وفي بقية النسخ زيادة: (وجهد)، وفي [ع]: (مزلٌ وجهدٌ).
(٦) ضعيف؛ ابن أبي ليلى سيء الحفظ، أخرجه أحمد (٣٣٤٧)، وعبد بن حميد (٦٥٥)، والطبراني (١٢٠٧٧)، وأصله في البخاري (١٦٠٢)، ومسلم (١٢٦٦).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ، مشرکین اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان ہونے والی صلح سے پہلے کی جنگ بندی میں تشریف لائے۔ راوی کہتے ہیں: مشرکین حطیم (حجر) سے متصل باب الندوۃ کے پاس موجود تھے اور باہم یہ گفتگو کر رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو کمزوری اور لاغری لاحق ہوگئی ہے۔ تو جب صحابہ نے استلام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا: یہ لوگ باہم یہ گفتگو کر رہے ہیں کہ تمہیں کمزوری اور لاغری لاحق ہوچکی ہے۔ پس تم تین چکروں میں رمل کرو۔ تاکہ وہ دیکھ لیں کہ تم قوی ہو۔ راوی کہتے ہں ت: جب صحابہ نے استلام کیا تو قدم اٹھاتے ہی انہوں نے رمل شروع کردیا۔ اس پر مشرکین میں سے بعض نے بعض سے کہا۔ تمہارا تو خیال یہ نہیں تھا کہ انہیں کمزوری اور لاغری لاحق ہوچکی ہے۔ جبکہ یہ لوگ تو خالی چلنے پر راضی نہیں ہیں جب تک کہ دوڑ نہ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39614]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39614، ترقيم محمد عوامة 37999)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38000 ترقیم الشثری: -- 39615
٣٩٦١٥ - حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا مجمع بن يعقوب قال: حدثني ابي عن عمه عبد الرحمن بن يزيد عن مجمع بن (جارية) (١) قال: شهدت الحديبية مع رسول الله ﷺ، فلما انصرفنا عنها إذا الناس يوجفون الاباعر، فقال بعض الناس لبعض: ما للناس؟ فقالوا: اوحي إلى رسول الله ﷺ، قال: فخرجنا نوجف مع الناس حتى وجدنا رسول الله ﷺ (٢) واقفا عند كراع الغميم، فلما اجتمع إليه بعض ما يريد من الناس قرا عليهم: ﴿إنا فتحنا لك فتحا مبينا﴾ فقال رجل من اصحابه: يا رسول الله او فتح هو؟ قال:" (اي) (٣) والذي نفسي بيده، (إنه) (٤) لفتح"، قال: فقسمت على اهل الحديبية على ثمانية عشر سهما، وكان الجيش الفا ⦗٥٢٥⦘ وخمسمائة ثلاثمائة فارس فكان للفارس سهمان (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع، ي]: (حارثة).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) حسن؛ فيه بعض المخالفة، يعقوب صدوق، أخرجه أحمد (١٥٤٧٠)، وأبو داود (٢٧٣٦)، والحاكم ٢/ ١٣١، والبيهقي ٦/ ٣٢٥، والدارقطني ٤/ ١٠٥، والطبري في التفسير (سورة الفتح) ٢٦/ ٧١، والطبراني ١٩/ (١٠٨٢)، والمزي ٣٢/ ٢٦٤.

حضرت مجمع بن جاریہ سے روایت ہے کہ میں، حدیبیہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھا۔ پس جب ہم حدیبیہ سے واپس پلٹے تو لوگوں نے اونٹوں کو تیز رفتار سے بھگانا شروع کیا۔ پھر بعض صحابہ نے بعض سے پوچھا۔ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی نازل ہوئی ہے۔ راوی کہتے ہیں: پھر ہم بھی لوگوں کے ہمراہ سواریاں دوڑاتے ہوئے نکلے یہاں تک کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کراع غمیم نامی پہاڑ کے پاس کھڑے پایا۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آپ کے مطلوبہ افراد جمع ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ {إنَّا فَتَحْنَا لَک فَتْحًا مُبِینًا } آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک صاحب نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا یہ فتح ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہاں! قسم اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے۔ بلاشبہ یہ فتح ہے۔ راوی کہتے ہیں: پس اہل حدیبیہ پر اٹھارہ حصوں میں یہ فتح تقسیم کی گئی۔ لشکر کی تعداد پندرہ سو تھی۔ اور تین سو (ان میں) گھڑ سوار تھے۔ اور گھڑ سوار کو دو حصے ملے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39615]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39615، ترقيم محمد عوامة 38000)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38001 ترقیم الشثری: -- 39616
٣٩٦١٦ - حدثنا عبيد الله بن موسى عن موسى بن عبيدة عن إياس بن سلمة عن ابيه قال: خرجنا مع رسول الله ﷺ في غزوة الحديبية فنحر مائة بدنة ونحن سبع عشرة (مائة) (١) ومعهم عدة السلاح والرجال والخيل، وكان في بدنه جمل، فنزل (بالحديبية) (٢) (فصالحته) (٣) قريش على ان هذا الهدي محله حيث حبسناه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [ح، ق، هـ]: (الحديبية).
(٣) في [ق، هـ]: (فصالحه).
(٤) ضعيف؛ لحال موسى بن عبيدة، أخرجه ابن ماجه (٣١٠١)، وابن سعد ٢/ ١٠٣، وابن جرير في التفسير ٢٦/ ٩٦، والفاكهي في أخبار مكة (٢٨٨٢)، والطبراني (٦٢٦٤)، وصالح ابن أحمد بن حنبل في مسائل والده ٢/ ٤٠٥ (١٠٨٤).

حضرت ایاس بن سلمہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ غزوہ حدیبیہ میں نکلے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک صد جانور نحر کئے۔ ہماری تعداد سترہ سو تھی اور ان کے پاس، اسلحہ، افراد اور گھوڑوں کی تیاری بھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جانوروں میں اونٹ بھی تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حدیبیہ میں پڑاؤ ڈالا تو قریش نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بات پر صلح کرلی کہ ہم نے جہاں پر ہدی کے جانوروں کو روکا ہے وہیں پر ان کو حلال کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39616]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39616، ترقيم محمد عوامة 38001)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38002 ترقیم الشثری: -- 39617
٣٩٦١٧ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: (حدثنا) (١) عبد العزيز بن سياه قال: حدثنا حبيب بن ابي ثابت عن ابي وائل عن (سهل) (٢) بن حنيف قال: لقد كنا مع رسول الله ﷺ لو نرى قتالا لقاتلنا، وذلك في الصلح الذي كان بين رسول الله ﷺ (٣) وبين المشركين، فجاء عمر بن الخطاب فاتى رسول الله ﷺ فقال: (يا رسول الله) (٤) : السنا على حق وهم على باطل؟ قال:"بلى"، قال: اليس قتلانا في الجنة وقتلاهم في النار؟ قال:"بلى"، قال: ففيم نعطي الدنية ونرجع ولما يحكم الله بيننا ⦗٥٢٦⦘ وبينهم؟ قال: ["يا ابن الخطاب، إني رسول الله ولن يضيعني الله ابدا"، قال: فانطلق عمر ولم يصبر متغيظا حتى اتى ابا بكر، فقال: يا ابا بكر، السنا على حق وهم على باطل؟ قال: بلى، قال: اليس قتلانا في الجنة وقتلاهم في النار؟ قال: بلى، قال: فعلام نعطي الدنية في ديننا ونرجع ولما يحكم الله بيننا وبينهم قال: يا ابن الخطاب] (٥) إنه رسول الله ولن يضيعه الله ابدا، قال: فنزل القرآن على رسول الله ﷺ بالفتح، فارسل إلى عمر فاقراه إياه، فقال: يا رسول الله، او فتح هو؟ قال:"نعم"، (فطابت) (٦) نفسه ورجع (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [ع]: (سهيل).
(٣) سقط من: [أ، ب، ع].
(٤) في [س]: (رسول اللَّه).
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٦) في [جـ]: (فعابت)، وفي [أ]: (فعاتب).
(٧) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٨٢، ٤٨٤٤)، ومسلم (١٧٨٥).

حضرت سہل بن حنیف سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ اگر ہماری رائے قتال کی ہوجاتی تو ہم قتال کرتے۔ یہ اس صلح کے دوران کی بات ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مشرکین کے درمیان ہوئی تھی۔ حضرت عمر بن خطاب آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا ہم لوگ حق پر نہیں ہیں اور وہ لوگ باطل پر نہیں ہیں؟ ّ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیوں نہیں! پھر حضرت عمر نے پوچھا۔ کیا ہمارے مقتولین جنت میں اور ان کے مقتولین جہنم میں نہیں جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیوں نہیں! حضرت عمر نے عرض کیا۔ پھر ہم ایسی گھٹیا بات کہہ کر کیوں لوٹ رہے ہیں؟ ابھی تک اللہ تعالیٰ نے ہمارے اور ان کے درمیان فیصلہ نہیں کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خطاب کے بیٹے! میں اللہ کا رسول ہوں۔ اللہ تعالیٰ مجھے ہرگز ضائع نہیں کریں گے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر حضرت عمر کو صبر نہ آیا اور وہ غصہ کی حالت میں چل دیئے اور حضرت ابوبکر کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا۔ اے ابوبکر! کیا ہم لوگ حق پر اور وہ لوگ باطل پر نہیں ہیں؟ حضرت ابوبکر نے فرمایا: کیوں نہیں! حضرت عمر نے پوچھا۔ کیا ہمارے مقتولین جنت میں اور ان کے مقتولین جہنم میں نہیں جائیں گے؟ حضرت ابوبکر نے فرمایا: کیوں نہیں۔ حضرت عمر نے کہا۔ پھر ہم اپنے دین کے متعلق ایسی گھٹیا بات کہہ کر کیوں جا رہے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ نے ابھی تک ہمارے اور ان کے درمیان فیصلہ نہیں کیا؟ حضرت ابوبکر نے کہا۔ خطاب کے بیٹے! وہ خدا کے رسول ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کو کبھی ضائع نہیں کریں گے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر فتح (کے وعدہ کے) ساتھ قرآن نازل ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر کی طرف آدمی بھیجا اور (بلا کر) انہیں یہ قرآن پڑھایا۔ حضرت عمر نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا یہ فتح ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! اس پر حضرت عمر کا دل خوش ہوگیا اور وہ لوٹ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39617]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39617، ترقيم محمد عوامة 38002)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38003 ترقیم الشثری: -- 39618
٣٩٦١٨ - حدثنا عفان قال: حماد بن سلمة عن ثابت عن انس ان قريشا صالحوا النبي ﷺ فيهم سهيل بن عمرو، فقال النبي ﷺ لعلي:"اكتب: بسم الله الرحمن الرحيم"، فقال سهيل: اما"بسم الله الرحمن الرحيم"، (فما ندري) (١) ما"بسم الله الرحمن الرحيم"، ولكن (اكتب) (٢) بما نعرف"باسمك اللهم" فقال:"اكتب: من محمد رسول الله (٣) "، قالوا: لو علمنا انك رسول الله اتبعناك، ولكن اكتب اسمك واسم ابيك، فقال النبي ﷺ:"اكتب: من محمد بن عبد الله"، فاشترطوا على النبي ﷺ ان من جاء منكم لم نرده عليكم، ومن جاءكم (منا) (٤) رددتموه علينا، فقالوا: يا رسول الله اتكتب هذا؟ قال:"نعم، إنه من ذهب منا إليهم فابعده ⦗٥٢٧⦘ الله، ومن جاءنا منهم سيجعل الله (له) (٥) فرجا ومخرجا" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [جـ]: زيادة (س).
(٤) في [ع]: (منكم).
(٥) سقط من: [أ، ب]، وفي [س، ع، ي]: (لهم).
(٦) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٨٤)، وأحمد (١٣٨٢٧).

حضرت انس سے روایت ہے کہ قریش نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مصالحت کی جبکہ ان (مصالحت کرنے والوں) میں سہیل بن عمر و بھی تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: لکھو! بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ سہیل نے کہا یہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ ہم نہیں جانتے۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ کیا ہے۔ ہاں وہ بات لکھو جس کو ہم جانتے ہیں۔ بِاسْمِکَ اللّٰھُمَّ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لکھو! محمد رسول اللہ کی طرف سے۔ وہ کہنے لگے۔ اگر ہم آپ کو اللہ کا رسول مانتے تو ہم آپ کی اتباع ہی کرلیتے۔ ہاں اپنا اور اپنے والد کا نام لکھو۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ لکھو! محمد بن عبد اللہ کی طرف سے۔ پھر مشرکین قریش نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر یہ شرط لگائی کہ تم میں سے جو آدمی (ہمارے پاس) آئے گا ہم اس کو تمہیں واپس نہیں کریں گے۔ اور ہم میں سے جو آدمی تمہارے پاس آئے گا تو تم اس کو ہماری طرف واپس کرو گے۔ صحابہ نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا یہ بات بھی لکھی جائے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! جو آدمی ہم میں سے ان ی طرف جائے گا تو اللہ اس کو دور کر دے گا۔ اور جو ہمارے پاس ان میں سے آئے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے راہ اور مخرج پیدا کر دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39618]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39618، ترقيم محمد عوامة 38003)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38004 ترقیم الشثری: -- 39619
٣٩٦١٩ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو سمع جابرا يقول: كنا يوم الحديبية الفا واربع مائة، فقال لنا: انتم اليوم خير اهل الارض (١) . حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عروة عن المسور ومروان ان رسول الله ﷺ (عام الحديبية خرج) (٢) في بضع عشرة مائة من اصحابه، فلما كان بذي الحليفة قلد الهدي (واشعر) (٣) واحرم (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤١٥٤)، ومسلم (١٨٥٦).
(٢) في [ع]: (خرج عام الحديبية).
(٣) في [أ، ب]: (أو أشعر).
(٤) صحيح؛ رواية المسور لها حكم الاتصال، أخرجه البخاري (٤١٥٧)، وأحمد (١٨٩٠٩).

حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ ہم یوم الحدیبیہ کو چودہ سو کی تعداد میں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ارشاد فرمایا: آج کے دن تم لوگ اہل زمین میں سب سے زیادہ بہتر ہو۔
حضرت مسور اور مروان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ کے سال اپنے صحابہ کی دس سو سے کچھ اوپر کی تعداد کے ہمراہ نکلے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذو الحلیفہ میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہدی کو قلادہ پہنایا، اس کا اشعار کیا اور احرام باندھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39619]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39619، ترقيم محمد عوامة 38004)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38006 ترقیم الشثری: -- 39620
٣٩٦٢٠ - حدثنا عبيد الله بن موسى عن موسى بن عبيدة عن إياس (بن سلمة) (١) عن ابيه قال: بعثت قريش سهيل بن عمرو وحويطب بن عبد العزى و (٢) حفص إلى النبي ﷺ ليصالحوه، فلما رآهم رسول الله ﷺ فيهم سهيل، قال:"قد سهل من امركم، القوم ياتون إليكم (بارحامهم) (٣) ، (وسائلوكم) (٤) الصلح فابعثوا الهدي، واظهروا بالتلبية، (لعل ذلك يلين قلوبهم"، فلبوا من نواحي العسكر حتى ارتجت اصواتهم بالتلبية) (٥) [قال: فجاؤه فسالوا الصلح. ⦗٥٢٨⦘ قال: فبينما الناس قد توادعوا، وفي المسلمين ناس من المشركين، وفي المشركين ناس من المسلمين] (٦) (ففتك) (٧) ابو سفيان فإذا الوادي يسيل بالرجال والسلاح. قال: قال: (إياس) (٨) : قال (سلمة) (٩) : (فجئت) (١٠) (بستة) (١١) من المشركين مسلحين اسوقهم، ما يملكون لانفسهم نفعا ولا ضرا، فاتينا بهم النبي ﷺ فلم يسلب ولم يقتل وعفا، قال: فشددنا على ما في ايدي المشركين منا، فما تركنا فيهم رجلا منا إلا استنقذناه، قال: وغلبنا على من في ايدينا منهم. ثم إن قريشا اتت سهيل بن عمرو (وحويطب) (١٢) بن عبد العزى فولوا صلحهم، وبعث النبي ﷺ عليا وطلحة، فكتب علي بينهم:"بسم الله الرحمن الرحيم هذا ما صالح عليه محمد رسول الله (١٣) قريشا: صالحهم على انه: لا إغلال ولا إسلال، (و) (١٤) على انه: (من) (١٥) قدم مكة [من اصحاب محمد (١٦) حاجا او ⦗٥٢٩⦘ معتمرا او يبتغي من فضل الله فهو آمن (على) (١٧) دمه وماله، [ومن قدم المدينة من قريش مجتازا إلى مصر (او) (١٨) إلى الشام يبتغي من فضل الله فهو آمن على دمه وماله] (١٩) وعلى انه من جاء محمدا (٢٠) من قريش فهو رد، ومن جاءهم] (٢١) من اصحاب محمد (٢٢) [فهو لهم. فاشتد ذلك على المسلمين فقال رسول الله ﷺ] (٢٣) :"من جاءهم منا فابعده الله، ومن جاءنا منهم (رددناه) (٢٤) إليهم -يعلم الله الإسلام من نفسه- يجعل الله (له) (٢٥) مخرجا". وصالحوه على (انه) (٢٦) يعتمر عاما قابلا في مثل هذا الشهر، لا يدخل علينا بخيل ولا سلاح إلا ما يحمل المسافر في قرابه، فيمكث فيها ثلاث ليال، وعلى ان هذا الهدي حيث حبسناه فهو محله لا يقدمه علينا، فقال رسول الله ﷺ:"نحن نسوقه وانتم تردون وجهه" (٢٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (وسلمة).
(٢) كذا في النسخ؛ ولعله من أوهام موسى، وفي [ق، هـ]: زيادة (مكرز بن).
(٣) في [أ]: (بأرحامكم).
(٤) في [أ، ب، ع، ي]: (وسايلوكم)، وفي [ق]: (ويسألونكم).
(٥) سقط من: [س].
(٦) في [ع]: أخرها عن الجملة التي بعدها، ثم ذكر الجملة التي بعدها ثم ذكرها مرة أخرى.
(٧) في [ق]: (فأقبل)، وفي [جـ، ع]: (فقبل)، وفي تفسير ابن جرير ٢٦/ ٩٦: (فقيل به)، وفي تاريخه ٢/ ١٢٠: (ففتك به).
(٨) في [أ، ب، ع]: (أناس).
(٩) في [أ، ب]: (سلمت).
(١٠) في [أ، ب]: (بحيث).
(١١) في [ي]: (بسيه)، وفي [أ، ب]: (بسنه).
(١٢) في [س]: (وحوطب).
(١٣) في [جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(١٤) سقط من: [أ].
(١٥) في [أ]: (أن).
(١٦) في [جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(١٧) سقط من: [ي].
(١٨) في [س، ع، ي]: (وإلى).
(١٩) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ].
(٢٠) في [جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(٢١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٢٢) في [جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(٢٣) سقط ما بين المعكوفين من: [ي].
(٢٤) في [جـ]: تكررت.
(٢٥) سقط من: [أ، ب].
(٢٦) في [أ، ب]: (أن).
(٢٧) ضعيف؛ لحال موسى بن عبيدة، وأخرجه الطبراني (١٤٤)، وابن جرير في التفسير ٢٦/ ٨٦ و ٩٦، وفي التاريخ ٢/ ١٢٠.

حضرت ایاس بن سلمہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ قریش نے سہیل بن عمرو، حویطب ابن عبد العزی اور مکرز بن حفص کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف بھیجا تاکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے صلح کریں۔ پس جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں سہیل کو دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا معاملہ آسان ہوگیا ہے۔ لوگ تمہارے پاس اپنے رشتوں کے ہمراہ آ رہے ہیں۔ اور تم سے صلح کا سوال کر رہے ہیں۔ پس ہدی کے جانوروں کو کھڑا کردو اور تلبیہ کو ظاہر کرو۔ شاید کہ یہ ان کے دلوں کو نرم کر دے۔ صحابہ کرام نے لشکر کے اطراف سے تلبیہ بلند کیا یہاں تک کہ ان کے تلبیہ میں ان کی آوازوں سے گونج پیدا ہوگئی۔ راوی کہتے ہیں: پس مشرکین آئے اور انہوں نے صلح کی بات کی۔ 2۔ راوی کہتے ہیں: اس دوران جبکہ یہ لوگ باہم جنگ بندی کرچکے تھے اور مسلمانوں کے لشکر میں مشرکین اور مشرکین کے لشکر میں مسلمان موجود تھے، ابو سفیان نے دھوکے سے حملہ کردیا اور اچانک وادی لوگوں اور اسلحہ سے بہنے لگی۔ راوی کہتے ہیں: ایاس بیان کرتے ہیں کہ سلمہ نے کہا۔ میں نے مشرکین میں سے چھ مسلح افراد کو ہانک لیا درآنحالیکہ وہ اپنے لئے کسی نفع اور نقصان کے مالک نہیں تھے۔ ہم انہیں لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں قتل کیا اور نہ مال چھینا بلکہ معاف فرما دیا۔ راوی کہتے ہیں: پھر مشرکین کے قبضہ میں ہمارے جو ساتھی تھے ہم نے ان کے بارے میں سختی کی اور مشرکین کے قبضہ میں ان میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑا بلکہ چھڑا لیا۔ راوی کہتے ہیں: ہمارے قبضہ میں جو ان کے افراد تھے ہم ان پر غالب رہے۔ 3۔ پھر قریش، سہیل بن عمرو اور حویطب بن عبد العزی کے پاس گئے اور انہیں اپنی صلح کا متولی بنایا۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت طلحہ کو بھیجا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کے درمیان فیصلہ تحریر کیا۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ۔ یہ وہ تحریر ہے جس پر محمد رسول اللہ نے قریش سے صلح کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے اس بات پر صلح کی ہے کہ نہ تو دھوکہ دہی ہوگی اور نہ ہی شرائط کی خلاف ورزی اور یہ بھی شرط ہے کہ اصحابِ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں سے جو آدمی حج وعمرہ کرنے یا اللہ کا فضل تلاش کرنے کے لئے مکہ مکرمہ آئے گا تو اس کے خون اور مال کو امن ہوگا۔ اور قریش میں سے جو شخص مدینہ میں مصر یا شام کی طرف جانے کے لئے آئے اور اللہ کے فضل کا متلاشی ہو تو اس کا مال اور خون بھی مامون ہوگا۔ اور یہ شرط بھی تھی کہ قریش میں سے جو شخص محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے گا تو واپس کیا جائے گا اور جو شخص محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے قریش کی طرف آئے گا تو وہ انہی کے پاس ہوگا۔ 4۔ یہ بات اہل اسلام پر بہت شاق گزری۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص ہم میں سے ان کی طرف جائے گا تو اللہ اس کو دور کر دے، اور جو شخص ان میں سے ہماری طرف آئے گا تو ہم اس کو ان کی طرف واپس کردیں گے (حالانکہ) اللہ تعالیٰ اس کے دل سے اسلام کو جانتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے لئے راہ بنا دے گا۔ 5۔ قریش نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بات پر صلح کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئندہ سال اسی مہینے میں عمرہ کریں گے (لیکن) ہمارے پاس گھوڑے اور اسلحہ لے کر نہیں آئیں گے سوائے اس مقدار کے جو ایک مسافر اپنے تھیلے میں رکھتا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (آئندہ سال) مکہ میں تین دن قیام کریں گے۔ اور یہ شرط بھی تھی کہ اس ہدی کو جہاں پر ہم نے روکا ہے وہیں پر اس کو حلال کریں۔ ان کو مزید آگے نہیں ہانکیں گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ہم تو اس کو ہانکیں گے اور تم اس کو واپس موڑدینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39620]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39620، ترقيم محمد عوامة 38006)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38007 ترقیم الشثری: -- 39621
٣٩٦٢١ - حدثنا عبيد الله بن موسى عن موسى بن عبيدة قال: حدثني إياس ابن سلمة عن ابيه قال: بعثت قريش خارجة بن كرز يطلع (لهم) (١) طليعة، فرجع حامدا (يحسن) (٢) الثناء، فقالوا له: إنك اعرابي قعقعوا لك السلاح فطار فؤادك فما دريت ما قيل لك وما قلت. ثم (ارسلوا) (٣) عروة بن مسعود فجاءه فقال: يا محمد ما هذا الحديث؟ تدعو إلى ذات الله، ثم جئت قومك باوباش الناس، من (تعرف ومن لا تعرف) (٤) ، لتقطع ارحامهم وتستحل حرمتهم ودماءهم واموالهم، فقال:"إني لم آت قومي إلا لاصل ارحامهم، يبدلهم الله بدين خير من دينهم، ومعائش خير من معائشهم"، فرجع حامدا يحسن الثناء. قال: قال إياس عن ابيه: فاشتد البلاء على من (كان) (٥) في يد المشركين من المسلمين، قال: فدعا رسول الله ﷺ عمر فقال:"يا عمر هل انت مبلغ عني إخوانك من اسارى المسلمين؟" فقال: (لا) (٦) يا نبي الله، والله ما لي بمكة من عشيرة، غيري اكثر عشيرة مني. فدعا عثمان فارسله إليهم فخرج عثمان على راحلته حتى جاء عسكر المشركين، (فعيبوا) (٧) به (واساءوا) (٨) (له) (٩) القول، ثم (اجاره) (١٠) ابان بن ⦗٥٣١⦘ (سعيد) (١١) بن العاص بن عمه وحمله على السرج وردفه، فلما قدم قال: يا ابن (ابي) (١٢) ما لي اراك (متحشفا) (١٣) اسبل، قال: وكان إزاره إلى نصف ساقيه، فقال له عثمان: هكذا إزرة صاحبنا. فلم يدع احدا بمكة من اسارى المسلمين إلا ابلغهم ما قال رسول الله ﷺ. قال سلمة: فبينما نحن قائلون نادى منادي رسول الله ﷺ:"ايها الناس، البيعة، البيعة، نزل روح القدس"، قال: (فسرنا) (١٤) إلى رسول الله ﷺ، وهو تحت (الشجرة) (١٥) (سمرة) (١٦) فبايعناه، وذلك قول الله: ﴿لقد رضي الله عن المؤمنين إذ يبايعونك تحت الشجرة﴾ [الفتح: ١٨] . قال: فبايع لعثمان إحدى يديه على الاخرى، فقال الناس: هنيئا لابي عبد الله يطوف بالبيت ونحن ها هنا، فقال رسول الله ﷺ:"لو مكث كذا وكذا سنة ما (طاف) (١٧) حتى اطوف" (١٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق، هـ]: (عليهم).
(٢) في [س]: (بحسن).
(٣) في [أ، ب]: (فأرسلوا).
(٤) في [س]: (يعرف ومن لا يعرف).
(٥) سقط من: [س].
(٦) في [أ، ب، ق، هـ]: (بلى).
(٧) في [ق، هـ]: (فعتبوا).
(٨) في [أ، ب]: (أسلوا)، وفي [س]: (أشاؤا).
(٩) في [ي]: (إليه).
(١٠) في [أ، ب، ط]: (أجازه).
(١١) في [ع]: (سعد).
(١٢) في [ق، هـ]: (عم)، وفي [ع]: (لي).
(١٣) في [ق، هـ]: (متخشعًا)، وفي [س، ط]: (متحشنًا).
(١٤) في [ق، هـ]: (فثرنا).
(١٥) في [ق، هـ]: (شجرة).
(١٦) في [أ، ب]: (سهرة).
(١٧) في [أ، ب]: (طاق).
(١٨) ضعيف؛ لحال موسى بن عبيدة، أخرجه الترمذي في الشمائل (١٢٢)، وابن سعد ١/ ٤٦١، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٤٥)، والبزار (٣٥٣)، والطبراني (١٤٤)، والروياني (١١٥٥)، وابن عساكر ٣٩/ ٧٤، وابن جرير في التفسير ٢٦/ ٨٦، وابن أبي حاتم كما في تفسير ابن كثير ٤/ ١٩٢، والحربي في غريب الحديث ١/ ٥٤.

حضرت ایاس بن سلمہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ قریش نے خارجہ بن کرز کو اپنے لئے جاسوسی کرنے کے لئے بھیجا۔ تو وہ (صحابہ کرام کی) تعریفیں کرتے ہوئے واپس پلٹا۔ تو قریش نے اس سے کہا۔ تو دیہاتی آدمی ہے۔ انہوں نے تجھے اسلحہ کی جھنکار سنائی تو تیرا دل اڑ گیا۔ پس تجھے کچھ پتہ نہیں چلا کہ تجھے کیا کہا گیا اور تو نے کیا کہا۔ پھر قریش نے عروہ بن مسعود کو بھیجا۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اے محمد! یہ کیا بات ہے؟ تو خدا کی ذات کی طرف بلاتا ہے اور پھر تو اپنی قوم کے پاس اوباش لوگوں کو لاتا ہے۔ جن میں سے بعض کو تو جانتا ہے اور بعض کو نہیں جانتا، تاکہ تو ان سے قطع رحمی کرے اور ان کی حرمتوں، خون اور اموال کو حلال کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تو اپنی قوم کے پاس صرف اس لئے آیا ہوں تاکہ میں ان سے صلح رحمی کروں۔ اللہ ان کو ان کے دین کے بدلہ ایک اس سے بہتر دین اور ان کی معیشت سے بہتر معیشت دیتا ہے۔ پس (یہ بات سن کر) وہ بھی تعریفیں کرتے ہوئے لوٹا۔ راوی کہتے ہیں: حضرت ایاس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، مشرکین کے قبضہ میں جو مسلمان موجود تھے ان پر مصائب کی شدت اور بڑھ گئی۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر کو بلایا اور اشارہ فرمایا۔ اے عمر! کیا اپنے مسلمان قیدی بھائیوں کو تم اپنی طرف سے پیغام پہنچا (آؤ) گے۔ حضرت عمر نے عرض کیا۔ اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرا تو مکہ میں کوئی بڑا خاندان نہیں ہے۔ جبکہ میرے علاوہ لوگ مجھ سے زیادہ وہاں خاندانی روابط رکھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عثمان کو بلایا اور ان کو اہل مکہ کی طرف روانہ کیا۔ حضرت عثمان، اپنی سواری پر سوار ہو کر نکلے یہاں تک کہ آپ مشرکین کے لشکر کے پاس پہنچے۔ انہوں نے آپ سے لا یعنی باتیں شروع کیں۔ اور بیہودہ گفتگو کی۔ لیکن پھر حضرت عثمان کو ابان بن سعید بن العاص نے، جو حضرت عثمان کا چچا زاد تھا، پناہ دی۔ اور انہیں اپنی زین پر سوار کیا اور خود آپ کے پیچھے سوار ہوگیا پھر جب یہ کچھ آگے بڑھے تو اس نے کہا۔ اے چچا زاد! کیا وجہ ہے کہ میں تجھے پرانے کپڑے پہنے ہوئے دیکھ رہا ہوں؟ شلوار نیچے کرو (یعنی ٹخنے ڈھانپ لو)۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عثمان کی ازار نصف پنڈلی تک تھی، حضرت عثمان نے جواباً اس کو ارشاد فرمایا: ہمارے صاحب (نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازار بھی اسی طرح ہوتی ہے۔ پھر حضرت عثمان نے مسلمان قیدیوں میں سے کسی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام پہنچائے بیرے نہیں چھوڑا (یعنی سب کو پیغام دیا) حضرت سلمہ فرماتے ہیں۔ اس دوران جبکہ ہم قیلولہ کر رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منادی نے آواز دی۔ اے لوگو! بیعت (محمد) بیعت! روح القدس نازل ہوئے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: پس ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف چل دئیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک کیکر کے درخت کے نیچے تشریف فرما تھے۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی۔ اسی کا ذکر اس آیت میں ہے۔ { لَقَدْ رَضِیَ اللَّہُ عَنِ الْمُؤْمِنِینَ إِذْ یُبَایِعُونَکَ تَحْتَ الشَّجَرَۃِ } راوی کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عثمان کے لئے بیعت اس طرح لی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ایک ہاتھ دوسرے پر رکھ لیا۔ لوگ کہنے لگے۔ ابو عبد اللہ کی خوش قسمتی ہے۔ وہ بیت اللہ کا طواف کر رہا ہے اور ہم یہاں پر ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر وہ کئی سال بھی وہاں رہے تب بھی طواف نہیں کرے گا جب تک میں طواف نہیں کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39621]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39621، ترقيم محمد عوامة 38007)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38008 ترقیم الشثری: -- 39622
٣٩٦٢٢ - حدثنا يحيى بن سعيد عن محمد بن ابي يحيى عن ابيه عن ابي سعيد قال: قال رسول الله ﷺ يوم الحديبية:"لا توقدوا نارا بليل"، ثم قال: ⦗٥٣٢⦘" (اوقدوا) (١) (واصطنعوا) (٢) فإنه لن يدرك قوم بعدكم مدكم ولا صاعكم" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أقدوا).
(٢) في [أ، ب]: (واحطنعوا).
(٣) حسن؛ أبو يحيى سمعان صدوق، أخرجه أحمد (١١٢٠٨)، والنسائي (٨٨٥٤)، والحاكم ٣/ ٣٦، وأبو يعلى (٩٨٤)، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ٢/ ١٣٨، وأبو الشيخ في طبقات المحدثين بأصبهان ١/ ٣٩١، والفاكهي في أخبار مكة (٢٨٧٧).

حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حدیبیہ کے دن ارشاد فرمایا: تم لوگ رات کے وقت آگ نہ جلانا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آگ جلاؤا ور (کھانا) بناؤ۔ تمہارے بعد کوئی قوم تمہارے مُد اور صاع (کے ثواب) کو نہیں پا سکے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39622]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39622، ترقيم محمد عوامة 38008)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں