مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
34. (حديث فتح مكة)
فتح مکہ کی احادیث
ترقیم عوامۃ: 38095 ترقیم الشثری: -- 39713
٣٩٧١٣ - حدثنا الفضل بن دكين قال: (حدثنا) (١) يونس بن (ابي) (٢) إسحاق عن ابي السفر قال: لما دخل رسول الله ﷺ مكة دعا شيبة بن عثمان بالمفتاح مفتاح الكعبة، فتلكا فقال لعمر: قم فاذهب معه، فإن جاء بها وإلا فاجلد راسه، قال: فجاء بها، قال: فاجالها في حجره وشيبة قائم، قال: فبكى شيبة، فقال (له) (٣) رسول الله ﷺ:"هاك فخذها، فإن الله قد رضي لكم بها في الجاهلية والإسلام" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) سقط من: [ق، هـ].
(٤) مرسل؛ أبو السفر سعيد بن يحمد تابعي.
حضرت ابو السفر سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شیبہ بن عثمان (صحیح قول کے مطابق یہ نام عثمان بن طلحہ ہے) کو پیغام بھیجا کہ کعبہ کی چابی لے آئیں۔ انہوں نے ٹال مٹول کی تو آپ نے حضرت عمر سے فرمایا کہ اٹھو، ان کے ساتھ جاؤ، اگر وہ چابی لے آئیں تو ٹھیک ورنہ ان کے سر پر کوڑے مارنا۔ وہ چابی لے آئے۔ آپ نے چابی کو اپنی گود میں الٹا پلٹا جبکہ شیبہ کھڑے تھے، تو شیبہ رونے لگے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ چابی لے لو، اللہ تعالیٰ جاہلیت اور اسلام میں تمہارے پاس اس چابی کے ہونے سے خوش ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39713]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39713، ترقيم محمد عوامة 38095)
ترقیم عوامۃ: 38096 ترقیم الشثری: -- 39714
٣٩٧١٤ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن ابي السوداء عن ابن سابط ان النبي ﷺ ناول عثمان بن طلحة المفتاح من وراء الثوب (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ ابن سابط تابعي.
حضرت ابن سابط سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عثمان بن طلحہ کو (بیت اللہ کی) چابی پردے کے پیچھے سے عطا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39714]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39714، ترقيم محمد عوامة 38096)
ترقیم عوامۃ: 38097 ترقیم الشثری: -- 39715
٣٩٧١٥ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: (حدثنا) (١) محمد بن إسحاق عن الزهري عن عبيد الله بن عبد الله بن (عتبة) (٢) عن ابن عباس قال: خرج رسول الله ﷺ عام الفتح لعشر مضت من رمضان (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [ب]: (عقبة).
(٣) حسن؛ صرح ابن إسحاق بالتحديث عند أحمد، وأخرجه أحمد (٢٨٨٢)، وأصله عند البخاري (٢٩٥٣)، ومسلم (١١١٣).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے سال رمضان کے دس دن گزرنے کے بعد (سفر مکہ پر) نکلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39715]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39715، ترقيم محمد عوامة 38097)
ترقیم عوامۃ: 38098 ترقیم الشثری: -- 39716
٣٩٧١٦ - حدثنا حفص عن جعفر عن ابيه ان النبي ﷺ امر ان تطمس التماثيل التي حول الكعبة يوم فتح مكة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ أبو جعفر تابعي.
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے دن حکم فرمایا کہ جو تصاویر کعبہ کے گرد موجود ہیں ان کو مٹا دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39716]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39716، ترقيم محمد عوامة 38098)
ترقیم عوامۃ: 38099 ترقیم الشثری: -- 39717
٣٩٧١٧ - حدثنا عبدة بن (سليمان) (١) عن هشام عن ابيه ان النبي ﷺ اعتمر عام الفتح من الجعرانة، فلما فرغ من عمرته استخلف ابا بكر على مكة وامره ان يعلم الناس المناسك، وان يؤذن في الناس:"من حج العام فهو آمن، ولا يحج بعد العام مشرك، ولا يطوف بالبيت (عريان) (٢) " (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (سلمان).
(٢) في [أ، ب]: (عريانًا).
(٣) مرسل؛ عروة تابعي.
حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے سال مقام جعرانہ سے عمرہ فرمایا۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے عمرہ سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر کو مکہ پر خلیفہ بنادیا اور انہیں یہ حکم دیا کہ لوگوں کو افعال حج کی تعلیم دیں۔ اور یہ کہ وہ لوگوں میں اس بات کا اعلان کردیں کہ جو شخص اس سال بیت اللہ کا حج کرے گا وہ امن پا جائے گا اور اس سال کے بعد کوئی مشرک بیت اللہ کا حج نہیں کرسکے گا۔ اور نہ ہی بیت اللہ کا ننگا طواف کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39717]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39717، ترقيم محمد عوامة 38099)
ترقیم عوامۃ: 38100 ترقیم الشثری: -- 39718
٣٩٧١٨ - حدثنا ابو اسامة (قال: حدثني) (١) (عبد) (٢) الحميد بن جعفر عن ⦗٦٦⦘ يزيد بن ابي حبيب عن عطاء عن جابر بن عبد الله قال: سمعت رسول الله ﷺ عام الفتح يقول:"إن الله ورسوله حرما بيع الخمر والخنازير والميتة والاصنام"، قال: فقال رجل: يا رسول الله ما ترى في شحوم الميتة فإنها تدهن بها السفن والجلود (ويستصبح) (٣) بها؟ قال:"قاتل الله اليهود إن الله لما حرم عليهم شحومها اخذوها فجملوها ثم باعوها واكلوا اثمانها" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [ع]: (بعد).
(٣) في [أ، ب]: (ونصطبح).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٢٣٦)، ومسلم (١٥٨١).
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فتح مکہ کے سال یہ بات سُنی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرما رہے تھے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے شراب، خنزیروں، مردار اور بتوں کی بیع کو حرام قرار دیا ہے۔ راوی کہتے ہیں: ایک آدمی نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مردار کی چربی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیونکہ ان کے ذریعہ سے تو کشتیوں کو تیل ملا جاتا ہے اور کھالوں کو بھی۔ اور ان کے ذریعہ سے چراغ روشن کیے جاتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ یہود کو ہلاک کرے کہ جب اللہ تعالیٰ نے ان پر (مردار کی) چربیوں کو حرام کیا تو انہوں نے اس کو پکڑ کر پگھلا لیا اور پھر اس کو بیچ کر اس کا ثمن (آمدنی) کھالیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39718]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39718، ترقيم محمد عوامة 38100)
ترقیم عوامۃ: 38101 ترقیم الشثری: -- 39719
٣٩٧١٩ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: (اخبرنا) (١) اسامة بن زيد عن الزهري عن عبد الرحمن بن الازهر قال: رايت رسول الله ﷺ عام الفتح وانا غلام (شاب) (٢) يسال عن منزل خالد بن الوليد، (واتي) (٣) بشارب فضربوه بما في ايديهم، فمنهم من ضرب بالسوط وبالنعل وبالعصى، (وحثا) (٤) عليه النبي ﷺ التراب، فلما كان ابو بكر اتي بشارب فسال اصحابه: كم ضرب رسول الله ﷺ الذي ضرب؟ (فحزره) (٥) اربعين فضرب ابو بكر اربعين (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع، ي]: (أنبأنا).
(٢) في [هـ]: (مثاب).
(٣) في [هـ]: (فأتي).
(٤) في [أ، ب، جـ، ي]: (وحثى)، وفي [ع]: (وحصا)، وفي [س]: (وجثي).
(٥) في [جـ، س، ي]: (فحزره)، وفي [ق]: (فجدره)، وفي [هـ]: (فحرز)، وفي [ع]: (فحرر).
(٦) منقطع؛ الزهري لا يروي عن عبد الرحمن بن الأزهر، أخرجه أحمد (١٦٨٠٩)، وأبو داود (٤٤٨٩)، والنسائي في الكبرى (٥٢٨٣)، والبيهقي ٨/ ٣٢٠، ويعقوب في المعرفة ١/ ٢٨٣، وابن أبي عاصم في الآحاد (٦٣٨)، والحاكم ٤/ ٣٧٤.
حضرت عبد الرحمان بن ازہر سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فتح مکہ کے سال دیکھا جبکہ میں ایک نو عمر لڑکا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت خالد بن ولید کے گھر کا پوچھ رہے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک شرابی کو لایا گیا تو جو کچھ لوگوں کے ہاتھ میں تھا اسی سے انہوں نے اسے مارنا شروع کیا۔ کچھ نے کوڑے کے ساتھ اور کچھ نے جوتیوں کے ساتھ اور کچھ نے لاٹھی کے ساتھ مارا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر مٹی گرائی پھر حضرت ابوبکر کی خدمت میں ایک شرابی کو لایا گیا تو انہوں نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا۔ جس آدمی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مارا تھا اس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنا مارا تھا؟ تو اس کا اندازہ چالیس لگایا گیا چناچہ حضرت ابوبکر نے چالیس کوڑے لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39719]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39719، ترقيم محمد عوامة 38101)
ترقیم عوامۃ: 38102 ترقیم الشثری: -- 39720
٣٩٧٢٠ - حدثنا يونس بن محمد قال: (حدثنا) (١) ليث بن سعد عن عقيل عن ⦗٦٧⦘ ابن شهاب عن عمرو بن عبد الرحمن بن امية بن يعلى بن (منية) (٢) ان اباه اخبره ان يعلى قال: جئت رسول الله ﷺ (بابي) (٣) امية يوم الفتح، فقلت: يا رسول الله بايع ابي على الهجرة، فقال رسول الله ﷺ:"بل ابايعه على الجهاد فقد انقطعت الهجرة" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [هـ]: (أمية).
(٣) في [ع]: (في أمية).
(٤) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن بن أمية وابنه، أخرجه أحمد (١٧٩٥٨)، والنسائي ٧/ ١٤٥، وابن حبان (٤٨٦٤)، والحاكم ٣/ ٤٢٣، وابن أبي عاصم في الآحاد (١١٧١)، والبيهقي ٩/ ١٦، والزي ١٦/ ٥٣٩، والطبراني ٢٢/ (٦٦٥)، والطحاوي في شرح المشكل (٢٦٢٢)، والفسوي في المعرفة ١/ ٤٠٠.
حضرت یعلیٰ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں فتح مکہ کے موقع پر اپنے والد امیہ کو لے کر حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرے والد کو ہجرت پر بیعت کرلیجئے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ (نہیں) بلکہ میں تو ان سے جہاد پر بعتب لوں گا کیونکہ ہجرت تو ختم ہوگئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39720]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39720، ترقيم محمد عوامة 38102)
ترقیم عوامۃ: 38103 ترقیم الشثری: -- 39721
٣٩٧٢١ - حدثنا عفان قال: (حدثنا) (١) وهيب قال: (حدثنا) (٢) عبد الله بن عثمان بن خثيم عن مجاهد عن السائب انه كان يشارك رسول الله ﷺ قبل الإسلام في التجارة، فلما كان يوم الفتح اتاه فقال:"مرحبا باخي وشريكي، كان لا يداري ولا يماري، يا سائب قد كنت تعمل اعمالا في الجاهلية لا تتقبل منك، وهي اليوم تتقبل منك"، وكان ذا سلف وصلة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [ع]: (أخبرنا).
(٣) صحيح؛ مجاهد مولى السائب، وقد لقيه وروى عنه ولا يصح أن يطعن في ذلك، بما رواه إبراهيم بن مهاجر عن مجاهد عن قائد السائب؛ لأن ابن مجاهد ضعيف، والحديث أخرجه أحمد (١٥٥٠٥)، وأبو داود (٤٨٣٦)، والنسائي في الكبرى (١٠١٤٤)، وإبن ماجه (٢٢٨٧)، والحاكم ٢/ ٦١، والبيهقي ٦/ ٧٨، والطبراني (٦٦٢٠).
حضرت سائب سے روایت ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اسلام (کی آمد) سے پہلے تجارت میں شریک تھے۔ چناچہ جب فتح مکہ کا دن تھا تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مرحبا! میرے بھائی اور میرے شریک (تجارت)! جو نہ دھوکہ دیتا تھا اور نہ ہی بحث و مباحثہ کرتا تھا۔ اے سائب! تحقیق تم جاہلیت میں کچھ ایسے (اچھے) اعمال کرتے تھے جو تم سے قبول نہیں کیے جاتے تھے۔ آج وہ اعمال تم سے قبول کئے جائیں گے۔ اور حضرت سائب نیکیوں میں پیش قدمی اور صلہ رحمی والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39721]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39721، ترقيم محمد عوامة 38103)
ترقیم عوامۃ: 38104 ترقیم الشثری: -- 39722
٣٩٧٢٢ - حدثنا حسين بن علي عن حمزة الزيات قال: لما كان يوم فتح مكة دخل رسول الله ﷺ من (اعلى) (١) مكة، ودخل خالد بن الوليد من اسفل مكة، ⦗٦٨⦘ قال: [فقال (رسول) (٢) الله ﷺ:"لا تقتلن"، فوضع يده في القتل، فقال رسول الله ﷺ:"لا تقتلن"، فوضع يده في القتل] (٣) ، فقال:"ما حملك على ما صنعت؟" فقال: يا رسول الله ما قدرت على ان لا اصنع إلا الذي (صنعت) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ع]: (أعلا).
(٢) في [س]: (يا رسول).
(٣) في [هـ]: تكرر ما بين المعكوفين.
(٤) في [س]: (صنعته).
(٥) مرسل؛ حمزة الزيات من تابعي التابعين.
حضرت حمزہ زیات روایت کرتے ہیں کہ جب فتح مکہ کا دن تھا تو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ کے بالائی حصہ سے داخل ہوئے اور حضرت خالد بن ولید مکہ کے نچلے حصہ سے داخل ہوئے۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم ارشاد فرمایا: تم ہرگز قتل نہ کرنا۔ پھر ان کا ہاتھ قتل میں ملوث ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے جو کچھ کیا اس پر تمہیں کس چیز نے ابھارا تھا؟ انہوں نے جواب دیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں نے جو کچھ کیا ہے میں اس کے سوا کسی بات کی قدرت نہیں رکھتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39722]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39722، ترقيم محمد عوامة 38104)