مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
34. (حديث فتح مكة)
فتح مکہ کی احادیث
ترقیم عوامۃ: 38105 ترقیم الشثری: -- 39723
٣٩٧٢٣ - حدثنا هوذة بن خليفة قال: (حدثنا) (١) ابن جريج قال (٢) : محمد بن جعفر حدثني حديثا رفعه إلى ابي سلمة بن سفيان وعبد الله بن عمرو عن عبد الله ابن السائب قال: حضرت رسول الله ﷺ يوم الفتح فصلى في قبل الكعبة، فخلع نعليه فوضعهما عن يساره، ثم استفتح سورة المؤمنين فلما جاء ذكر (عيسى او موسى) (٣) اخذته سعلة فركع (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [س]: زيادة (أخبرنا).
(٣) في [ع]: (موسى أو عيسى).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٤٥٥)، وأحمد ٣/ ٤١١ (١٥٤٣٤).
حضرت عبد اللہ بن سائب سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کعبہ کی طرف رُخ کر کے نماز پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے نعلین مبارک اتار کر اپنے بائیں طرف رکھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورة المومنون شروع فرمائی۔ پھر جب حضرت عیسیٰ یا موسیٰ کا ذکر (سورۃ) میں آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھانسی آگئی چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع فرما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39723]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39723، ترقيم محمد عوامة 38105)
ترقیم عوامۃ: 38106 ترقیم الشثری: -- 39724
٣٩٧٢٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) ابو (مالك) (٢) الاشجعي قال: حدثنا سالم بن ابي الجعد عن محمد بن الحنفية قال: خرج رسول الله ﷺ من بعض حجره فجلس عند بابها، وكان إذا جلس وحده لم ياته احد حتى يدعوه، قال:"ادع لي (ابا بكر) (٣) "، قال: فجاء فجلس (٤) بين يديه فناجاه طويلا، ثم امره فجلس عن يمينه او عن يساره، ثم قال:"ادع لي عمر"، فجاء فجلس ⦗٦٩⦘ (مجلس) (٥) ابي بكر فناجاه طويلا، فرفع عمر صوته فقال: يا رسول الله هم راس الكفر، هم الذين زعموا انك ساحر، وانك كاهن، وانك كذاب، وانك مفتر، ولم يدع شيئا مما كان اهل مكة يقولونه إلا ذكره، فامره ان يجلس من الجانب الآخر فجلس احدهما عن يمينه والآخر عن يساره، ثم دعا الناس فقال:"الا احدثكم بمثل صاحبيكم هذين؟" قالوا: نعم يا رسول الله، فاقبل بوجهه إلى ابي بكر فقال:"إن إبراهيم كان الين في الله من الدهن (باللبن) (٦) "، ثم اقبل على عمر فقال:"إن نوحا كان اشد في الله من الحجر، وإن الامر امر عمر فتجهزوا"، فقاموا فتبعوا ابا بكر فقالوا: يا ابا بكر إنا كرهنا ان نسال عمر ما هذا الذي (ناجاك) (٧) به رسول الله ﷺ (٨) ؟ قال: قال لي:"كيف (تامرني) (٩) في (غزو) (١٠) مكة؟"، قال: قلت: يا رسول الله هم قومك، قال: حتى رايت انه (سيطيعني) (١١) ، قال: ثم دعا عمر، فقال عمر: إنهم راس الكفر حتى ذكر كل سوء كانوا (يقولونه) (١٢) ،"وايم الله لا تذل العرب حتى يذل اهل مكة فآمركم (بالجهاز) (١٣) (لتغزوا) (١٤) مكة" (١٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع، ي]: (أنبأنا).
(٢) في [هـ]: (ملك).
(٣) في [أ، ب]: (عمر).
(٤) في [أ، ب]: زيادة (مجلس).
(٥) في [ع]: (إلى).
(٦) في [ع]: (بالليل)، وفي [هـ]: (في اللبن).
(٧) في [أ، ب]: (ناجاه).
(٨) سقط من: [ع].
(٩) في [ق، هـ]: (تأمروني).
(١٠) في [هـ]: (غزوة).
(١١) في [س]: (سيطيني).
(١٢) في [هـ]: (يذكرونه).
(١٣) في [أ، ب، ط، ق، هـ]: (بالجهاد).
(١٤) في [هـ]: (ولتغزوا).
(١٥) مرسل؛ محمد بن الحنفية تابعي.
حضرت محمد بن الحنفیہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے کسی حجرہ مبارک سے باہر نکلے اور اس کے دروازہ پر تشریف فرما ہوگئے اور (عادت یہ تھی کہ) جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکیلے تشریف فرما ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کوئی بھی نہیں آتا تھا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی کو خود بلاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر کو میرے پاس بلاؤ۔ راوی کہتے ہیں: پس حضرت ابوبکر تشریف لے آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بیٹھ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر سے کافی دیر تک سرگوشی کی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر کو حکم دیا چناچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں جانب یا بائیں جانب بیٹھ گئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حضرت عمر کو میرے پاس بلاؤ۔ چناچہ حضرت عمر حاضر ہوئے اور حضرت ابوبکر کی جگہ (سامنے) بیٹھ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے بھی کافی لمبی سرگوشی فرمائی اس دوران حضرت عمر کی آواز بلند ہوگئی اور کہنے لگے۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ تو کفر کے سردار ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آپ کو جادو گر گمان کیا اور آپ کو کاہن کہا اور آپ کو کذاب سمجھا اور آپ کو جھوٹ باندھنے والا کہا۔ حضرت عمر نے ان تما م باتوں کا ذکر فرمایا جو اہل مکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے کہتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر کو حکم دیا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دوسری جانب بیٹھ جائیں۔ چناچہ ان حضرات شیخین میں سے ایک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں جانب اور دوسرا بائیں جانب بیٹھ گیا۔ پھر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو بلایا اور ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں تمہارے ان دو ساتھیوں کی مثال نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا رُخ مبارک حضرت ابوبکر کی طرف پھیرا اور ارشاد فرمایا: یقین کرو کہ ابراہیم اللہ تعالیٰ کے بارے میں دودھ میں تیل سے بھی زیادہ نرم تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا رُخ مبارک حضرت عمر کی طرف کیا اور فرمایا۔ حضرت نوح اللہ کے بارے میں پتھر سے بھی زیادہ سخت تھے۔ اور فیصلہ تو وہی ہے جو عمر کی رائے ہے، لہٰذا تم تیاری کرو۔ پھر صحابہ کرام کھڑے ہوگئے۔ اور حضرت ابوبکر کے پیچھے چل پڑے اور کہنے لگے۔ اے ابوبکر! حضرت عمر سے پوچھنا تو ہم پسند نہیں کرتے۔ (لیکن) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کے ساتھ کیا سرگوشی کی تھی؟ حضرت ابوبکر نے فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یہ فرمایا تھا کہ تم مکہ (والوں سے) لڑنے کے بارے میں مجھے کیا کہتے ہو؟ حضرت ابوبکر کہتے ہیں۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! وہ آپ ہی کی قوم ہے۔ (میں یہی کہتا رہا) یہاں تک کہ مجھے خیال ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری بات مان لیں گے۔ حضرت ابوبکر کہتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر کو بلایا تو حضرت عمر نے کہا۔ یہ لوگ تو کفر کے سردار ہیں حتی کہ حضرت عمر نے ہر اس بُری بات کا ذکر کردیا جو وہ لوگ کہتے تھے۔ اور خدا کی قسم! جب تک مکہ والے ذلیل نہیں ہوں گے تب تک عرب والے ذلیل نہیں ہوں گے۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمہیں تیاری کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ مکہ پر حملہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39724]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39724، ترقيم محمد عوامة 38106)
35. ما (ذكر) في الطائف
وہ احادیث جو غزوہ طائف کے بارے میں ذکر ہوئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 38107 ترقیم الشثری: -- 39725
٣٩٧٢٥ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : (حدثنا) (٢) سفيان بن عيينة عن عمرو عن ابي العباس عن عبد الله بن عمرو (و) (٣) قال مرة: عن ابن عمر قال: حاصر رسول الله ﷺ اهل الطائف فلم ينل منهم شيئا، فقال:"إنا قافلون غدا"، فقال المسلمون: (نرجع) (٤) ولم نفتتحه، فقال رسول الله ﷺ:"اغدوا على القتال"، فغدوا، (فاصابتهم) (٥) جراح فقال رسول الله ﷺ:"إنا قافلون غدا"، فاعجبهم ذلك، فضحك رسول الله ﷺ (٦) (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) في [ع]: (أخبرنا).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) في [س]: (ترجع).
(٥) في [ع]: (فأصابهم).
(٦) سقط من: [ع].
(٧) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٣٢٥)، ومسلم (١٨٧٨)، وقد رواه أحمد (٤٥٨٨)، وقال: (قيل لسفيان: ابن عمرو؟ قال: لا، ابن عمر).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل طائف کا محاصرہ کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ ان میں سے کوئی بھی نہیں آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہم کل واپس چلے جائیں گے۔ مسلمانوں نے عرض کیا۔ ہم واپس لوٹ جائیں گے حالانکہ ہم نے اس کو فتح نہیں کیا۔ اس پر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (چلو) صبح بھی لڑائی کرلو۔ چناچہ صحابہ نے صبح قتال کیا تو انہی کو زخم پہنچ گئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم کل واپس روانہ ہوجائیں گے۔ تو یہ بات صحابہ کرام کو پسندآئی۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسکرا دیئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39725]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39725، ترقيم محمد عوامة 38107)
ترقیم عوامۃ: 38108 ترقیم الشثری: -- 39726
٣٩٧٢٦ - حدثنا عبيد الله بن موسى عن طلحة بن (جبر) (١) عن المطلب بن عبد الله عن مصعب بن عبد الرحمن (عن عبد الرحمن) (٢) بن عوف قال: لما افتتح رسول الله ﷺ مكة انصرف إلى الطائف، فحاصرهم تسع عشرة او ثماني عشرة فلم ⦗٧١⦘ يفتتحها، ثم (اوغل) (٣) روحة او غدوة، (فنزل) (٤) (ثم هجر) (٥) ، ثم قال:"ايها الناس، إني فرط لكم فاوصيكم بعترتي خيرا، (وإن) (٦) موعدكم الحوض، والذي نفسي بيده (ليقيمن) (٧) الصلاة (وليؤتن) (٨) الزكاة او لابعثن إليهم رجلا مني او كنفسي (فليضربن) (٩) اعناق مقاتلتهم وليسبين ذراريهم"، (قال) (١٠) : (فراى) (١١) الناس انه ابو بكر (او عمر) (١٢) ، فاخذ بيد علي (١٣) فقال:"هذا" (١٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (جابر)، وفي [س]: (جبير).
(٢) سقط من: [ع، ي].
(٣) في [ق، هـ]: (ارتحل).
(٤) في [أ، ب]: (ثم نزل).
(٥) في [ع]: (ثم هجز)، وسقط من: [هـ].
(٦) في [ي]: (أو أن).
(٧) في [س]: (لتقيمن).
(٨) في [س]: (ولتؤتن).
(٩) في [س]: (فلتضربن).
(١٠) في [أ، ب، جـ، س، ي]: (قالوا).
(١١) في [ع]: (فرا).
(١٢) في [ب]: (وعمر).
(١٣) في [أ، ب]: زيادة ﵁.
(١٤) ضعيف جدًّا؛ طلحة بن جبر متروك، أخرجه أبو يعلى (٨٥٩)، والحاكم ٢/ ١٢٠، وابن عساكر ٤٢/ ٣٤٣، والبزار (١٠٥٠)، والمروزي في تعظيم الصلاة (٩٦٨)، وخليفة بن خياط في التاريخ ص ٨٩، والفاكهي (١٩٦٢)، وابن جرير في الجزء المفقود من تهذيب الآثار (٢١٦).
حضرت عبد الرحمان بن عوف روایت بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ کو فتح کرلیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طائف کی طرف چل پڑے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طائف والوں کا اٹھارہ یا انیس (دن) محاصرہ کیا لیکن طائف کو فتح نہ کرسکے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک صبح یا ایک شام محاصرہ کو شدید کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پڑاؤ ڈالا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوپہر کے وقت (ہی) چل پڑے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! میں تم سے پہلے (آگے) پہنچنے والا ہوں لہٰذا میں تمہیں اپنی عترت (اہل بیت) کے ساتھ خیر کی وصیت کرتا ہوں۔ اور یقین جانو کہ تمہارے ساتھ میرے وعدہ کی جگہ حوض ہے۔ قسم اس ذات کی جس کے قبضہ مں ے میری جان ہے وہ لوگ نماز کو ضرور بالضرور قائم کریں گے اور زکوۃ کو ضرور بالضرور ادا کریں گے ورنہ میں ان کی طرف اپنے میں سے ایک آدمی یا اپنی طرح کا ایک آدمی بھیج دوں گا۔ جو ان کے لڑنے والوں کی گردنیں مارے گا اور ان کی اولاد کو قیدی بنا لائے گا۔ راوی کہتے ہیں: لوگوں کا خیال یہ ہوا کہ یہ آدمی حضرت ابوبکر ہوں گے یا حضرت عمر ہوں گے۔ لیکن جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور ارشاد فرمایا: وہ آدمی یہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39726]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39726، ترقيم محمد عوامة 38108)
ترقیم عوامۃ: 38109 ترقیم الشثری: -- 39727
٣٩٧٢٧ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن عبد الله بن عثمان بن (خثيم) (١) عن ابي الزبير ان رسول الله ﷺ حاصر (اهل) (٢) الطائف، (٣) (فجاءه) (٤) اصحابه ⦗٧٢⦘ (فقالوا) (٥) : يا رسول الله (احرقتنا) (٦) نبال ثقيف، فادع الله عليهم، فقال:"اللهم اهد ثقيفا" -مرتين، قال: وجاءته خولة فقال: إني نبئت ان بنت خزاعة ذات حلي، فنفلني حليها (إن) (٧) (فتح) (٨) الله عليك الطائف غدا، قال:"إن لم يكن اذن لنا في قتالهم؟" [فقال رجل - (نراه) (٩) عمر-: يا رسول الله ما مقامك على قوم لم (يؤذن) (١٠) لك في قتالهم؟] (١١) قال:"فاذن في الناس بالرحيل"، فنزل الجعرانة، فقسم بها غنائم حنين، ثم دخل منها بعمرة، ثم انصرف إلى المدينة (١٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (خيثم).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [ع]: زيادة (قال).
(٤) في [جـ، س، ق]: (فجاء).
(٥) في [أ، ب]: (فقال).
(٦) في [س]: (أهرقتنا).
(٧) سقط من: [أ، ب].
(٨) في [أ، ب]: (ففتح).
(٩) في [ي]: (تراه).
(١٠) في [أ، ب]: (تؤذن).
(١١) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ].
(١٢) مرسل؛ أبو الزبير تابعي، وورد بنحوه من حديث أبي الزبير عن جابر أخرجه أحمد وابنه (١٤٧٠٢)، والترمذي (٣٩٤٢)، وابن عدي ١/ ٣١٢.
حضرت ابو الزبیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل طائف کا محاصرہ کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ حاضر ہوئے اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہمیں تو بنو ثقیف کے تیروں نے جلا ڈالا ہے لہٰذا آپ اللہ تعالیٰ سے ان کے خلاف بد دعا کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! بنو ثقیف کو ہدایت دے۔ دو مرتبہ فرمایا۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حضرت خولہ حاضر ہوئیں اور عرض کیا۔ مجھے خبر ملی ہے کہ خزاعہ کی بیٹی بہت زیورات والی ہے۔ لہٰذا اگر اللہ تعالیٰ کل آپ کو طائف فتح کروا دیں تو آپ اس کے زیورات مجھے ہدیہ فرما دیجئے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان سے لڑائی کی جازت ہی نہ دی ہو؟ اس پر ایک آدمی نے (ہمارے خیال میں حضرت عمر تھے) کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! جس قوم کے بارے میں آپ کو لڑائی کی اجازت نہیں دی گئی اس پر آپ نے پڑاؤ کیوں ڈالا ہوا ہے؟ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو کوچ کرنے کا حکم دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (آ کر) مقام جعرانہ میں اترے اور وہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حنین کی غنیمتوں کو تقسیم فرمایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہیں سے عمرہ کے لئے داخل ہوگئے پھر (عمرہ کے بعد) مدینہ منورہ چلے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39727]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39727، ترقيم محمد عوامة 38109)
ترقیم عوامۃ: 38110 ترقیم الشثری: -- 39728
٣٩٧٢٨ - حدثنا ابو معاوية عن الحجاج عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس قال: [اعتق رسول الله ﷺ يوم الطائف كل من خرج إليه من رقيق المشركين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج بن أرطأة مدلس، أخرجه أحمد ١/ ٢٤٨ (٢٢٢٩)، والشافعي في الأم، ومحمد بن الحسن في السير (١٨)، وأبو يعلى (٢٥٦٤)، وابن سعد ٢/ ١٦٠، والطحاوي ٣/ ٢٧٨، والدارمي (٢٥٠٨)، والطبراني (١٢٠٧٩)، والبيهقي ٩/ ٢٢٩، والخطيب ٧/ ١٢٧، وابن عساكر ٦٢/ ٢٠٩، وخليفة في التاريخ ص ٨٩.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طائف کے دن، مشرکین کے غلاموں میں سے جو کوئی بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف آیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو آزاد فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39728]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39728، ترقيم محمد عوامة 38110)
ترقیم عوامۃ: 38111 ترقیم الشثری: -- 39729
٣٩٧٢٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن الحجاج عن الحكم عن مقسم (عن ابن عباس) (١) قال] (٢) : خرج غلامان (إلى النبي) (٣) ﷺ يوم الطائف فاعتقهما، احدهما ابو بكرة (فكانا مولييه) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [ي].
(٣) في [أ، ب]: (للنبي).
(٤) في [أ، ب]: (فكانا موالييه)، وفي [جـ]: (وكانا موالييه).
(٥) منقطع حكمًا؛ الحجاج مدلس، وانظر: ما قبله.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف دو غلام طائف کے دن نکل کر آئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کو آزاد فرما دیا تھا۔ ان میں سے ایک ابو بکرہ تھے۔ چناچہ یہ دونوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موالی (آزاد کردہ) تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39729]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39729، ترقيم محمد عوامة 38111)
ترقیم عوامۃ: 38112 ترقیم الشثری: -- 39730
٣٩٧٣٠ - حدثنا ابو اسامة عن كهمس عن عبد الله بن شقيق قال: كان النبي ﷺ (١) محاصر وادي القرى (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) مرسل؛ عبد اللَّه بن شقيق تابعي، أخرجه ابن جرير ١/ ٨٠، وقد ورد عن ابن شقيق عن رجل من بلقين، ومرة عن رجل عن ابن عم له، أخرجه سعيد بن منصور ١/ (٢٦٨٠)، وأحمد ٥/ ٣٢ (٢٠٣٦٦)، وعبد الرزاق (٩٤٩٦)، وأبو يعلى (٧١٧٩)، والطحاوي ٣/ ٢٢٩، والثعلبي في التفسير ١/ ١٢٤، والبيهقي ٦/ ٣٢٤، وأحمد بن منيع كما في المطالب العالية (٢٠٦٥)، وأبو عبيد في الأموال (٧٦٥)، والمروزي في تعظيم الصلاة (١١)، وابن الأثير في أسد الغابة ٦/ ٤٢٦.
حضرت عبد اللہ بن شقیق بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وادی قُریٰ کا محاصرہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39730]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39730، ترقيم محمد عوامة 38112)
ترقیم عوامۃ: 38113 ترقیم الشثری: -- 39731
٣٩٧٣١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) قيس عن ابي حصين عن عبد الله بن سنان ان النبي ﷺ حاصر اهل الطائف خمسة وعشرين يوما يدعو عليهم في دبر كل صلاة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ي]: (أنبأنا).
(٢) مرسل؛ عبد اللَّه بن سنان الكوفي الأسدي تابعي.
حضرت عبد اللہ بن سنان سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل طائف کا پچیس دن تک محاصرہ فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے خلاف ہر نماز کے بعد بد دعا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39731]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39731، ترقيم محمد عوامة 38113)
ترقیم عوامۃ: 38114 ترقیم الشثری: -- 39732
٣٩٧٣٢ - حدثنا وكيع عن سعيد بن السائب قال: سمعت شيخا من بني عامر احد بني سواءة يقال له: عبيد الله بن معية قال: اصيب رجلان يوم الطائف، قال: ⦗٧٤⦘ فحملا إلى النبي ﷺ قال: فاخبر بهما، (فامر) (١) بهما (ان) (٢) (يدفنا) (٣) حيث اصيبا ولقيا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (وأمر).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [ع]: (يدفنان).
(٤) مرسل؛ عبيد اللَّه بن معية وقيل: عبد اللَّه حديثه مرسل كما في تقريب التهذيب (٣٦٣٧)، والكاشف (٣٠٠٠)، وتحفة التحصيل ص ١٨٨، والحديث أخرجه النسائي ٤/ ٧٩، وابن أبي شيبة في المسند (٥٥٦)، وابن سعد ٥/ ٥١٧، وابن قانع ٢/ ١٧٩، وصالح بن أحمد بن حنبل في مسائل أبيه ٢/ ٩٦ (٦٤٩)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٤٦١)، وابن أبي عمر كما في المطالب العالية (٨٣١)، وابن عساكر ٥٣/ ٣٤٥.
حضرت عبید اللہ بن معیہ بیان کرتے ہیں کہ طائف کے دن دو افراد زخمی ہوگئے۔ راوی کہتے ہیں: انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کے بارے میں بتایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے بارے میں یہ حکم دیا کہ جہاں پر یہ پائے گئے اور قتل ہوئے وہیں پر ان کو دفن کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39732]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39732، ترقيم محمد عوامة 38114)