🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. ما (حفظ) أبو بكر في غزوة تبوك
غزوہ تبوک کے بارے میں احادیث
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38163 ترقیم الشثری: -- 39783
٣٩٧٨٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن مصعب بن سعد (عن سعد) (١) قال: لما خرج رسول الله ﷺ في غزوة تبوك خلف عليا في النساء والصبيان، فقال: يا رسول الله تخلفني في النساء والصبيان، فقال:"اما ترضى ان ⦗١١٨⦘ تكون مني بمنزلة هارون من موسى، إلا انه (لا) (٢) (٣) نبي بعدي" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [أ، ب]: زيادة (منه).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٤١٦)، ومسلم (٢٤٠٤).

حضرت سعد سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوہ تبوک کے لئے نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو عورتوں اور بچوں میں چھوڑ دیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پوچھا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ مجھے عورتوں اور بچوں میں چھوڑ رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواباً ارشاد فرمایا: کیا تم اس پر راضی نہیں ہو کہ تم میرے لئے بمنزلہ موسیٰ سے ہارون کے ہو، مگر یہ بات ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39783]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39783، ترقيم محمد عوامة 38163)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38164 ترقیم الشثری: -- 39784
٣٩٧٨٤ - حدثنا يزيد بن هارون (اخبرنا) (١) سعيد بن ابي عروبة عن موسى عن (الحسن) (٢) (ان) (٣) عثمان اتى رسول الله ﷺ بدنانير في غزوة تبوك، فجعل رسول الله ﷺ (يقلبها) (٤) في حجره (ويقول) (٥) :"ما على عثمان بن عفان ما (عمل) (٦) بعد هذا" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع]: (أنبأنا).
(٢) كذا في النسخ، وفي فضائل الصحابة لأحمد: (يونس) هو ابن عبيد.
(٣) في [أ، ب]: (عن).
(٤) في [أ، ب، ع]: (يقبلها).
(٥) في [ب]: (يقول).
(٦) سقط من: [أ، ب].
(٧) مرسل؛ الحسن تابعي، أخرجه أحمد في فضائل الصحابة (٧٨٧)، وابن عساكر ٣٩/ ٦٩، والخلال في السنة (٤١٧)، وأخرجه الطبراني في الأوسط (٢٠١٣): عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن أنس.

حضرت حسن سے روایت ہے کہ حضرت عثمان، غزوہ تبوک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس دینار لے کر آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دیناروں کو اپنی جھولی میں ڈال لیا اور ان کو الٹ پلٹ کرنے لگے اور ارشاد فرمایا۔ ”اس (خیر کے کام) کے بعد عثمان بن عفان جو کچھ بھی کرے اس کو نقصان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39784]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39784، ترقيم محمد عوامة 38164)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38165 ترقیم الشثری: -- 39785
٣٩٧٨٥ - حدثنا يزيد بن هارون (اخبرنا) (١) حميد عن انس ان رسول الله ﷺ لما رجع من غزوة تبوك ودنا من المدينة قال:"إن بالمدينة لاقواما ما سرتم مسيرا، ولا قطعتم من واد إلا كانوا معكم فيه" قالوا: يا رسول الله وهم بالمدينة؟ [قال:" (نعم) (٢) ] (٣) (وهم بالمدينة) (٤) حبسهم العذر" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ع]: (أنبأنا)، وفي [ي]: (حدثنا).
(٢) سقط من: [س].
(٣) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٤) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٨٣٨)، وأحمد (١٢٠٢٨).

حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب غزوہ تبوک سے واپس ہوئے اور مدینہ کے قریب پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ”بلاشبہ مدینہ میں کچھ لوگ ایسے تھے کہ تم نے جو بھی سفر کیا یا جو وادی بھی قطع مسافت کی تو وہ لوگ اس میں (ثواب کے اعتبار سے) تمہارے ساتھ شریک تھے۔“ صحابہ نے پوچھا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! وہ لوگ مدینہ میں تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! وہ مدینہ میں تھے اور ان کو عذر نے (وہاں) روک رکھا تھا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39785]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39785، ترقيم محمد عوامة 38165)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38166 ترقیم الشثری: -- 39786
٣٩٧٨٦ - حدثنا (هشيم) (١) (اخبرنا) (٢) داود بن (عمرو) (٣) عن (بسر) (٤) بن عبيد الله الحضرمي عن ابي إدريس الخولاني (حدثنا) (٥) عوف بن مالك الاشجعي ان رسول الله ﷺ امر بالمسح على الخفين في غزوة تبوك ثلاثة ايام ولياليهن للمسافر، ويوما وليلة للمقيم (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (هشام).
(٢) في [أ، ب، ع، ي]: (أنبأنا).
(٣) في [ع]: (عمر).
(٤) في [أ، ب، ع، هـ]: (بشر).
(٥) في [ع]: (أخبرنا).
(٦) حسن؛ داود صدوق، أخرجه أحمد (٢٣٩٩٥)، والبزار (٢٧٥٧)، والطحاوي ١/ ٨٢، والطبراني ١٨/ (٦٩)، والدارقطني ١/ ١٩٧، والبيهقي ١/ ٢٧٥.

حضرت عوف بن مالک اشجعی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ تبوک میں مسافر کے لئے تین دن، رات اور مقیم کے لئے ایک دن رات تک موزوں پر مسح کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39786]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39786، ترقيم محمد عوامة 38166)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38167 ترقیم الشثری: -- 39787
٣٩٧٨٧ - حدثنا جعفر بن عون (اخبرنا) (١) المسعودي عن إسماعيل بن اوسط عن محمد بن ابي كبشة الانماري عن ابيه قال: لما كان في غزوة تبوك سارع (ناس إلى) (٢) اصحاب الحجر، فدخلوا عليهم، فبلغ ذلك رسول الله ﷺ، فامر فنودي: إن الصلاة جامعة، قال: فاتيته وهو ممسك ببعيره وهو يقول:"علام تدخلون على قوم غضب الله عليهم؟" (قال) (٣) : فناداه رجل تعجبا (منهم) (٤) : يا رسول الله، فقال رسول الله ﷺ:"افلا انبئكم بما هو اعجب من ذلك؟ رجل من انفسكم يحدثكم بما كان قبلكم وبما يكون بعدكم، (استقيموا) (٥) (و) (٦) سددوا فإن الله لا يعبا بعذابكم ⦗١٢٠⦘ شيئا، وسياتي الله بقوم لا يدفعون عن انفسهم (بشيء) (٧) " (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع، ي]: (أنبأنا).
(٢) في [أ، ب]: (ناسل أفي).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [أ، ب]: (منها).
(٥) في [س]: (تميقوا).
(٦) في [ي]: (أو).
(٧) في [جـ]: (بشيء).
(٨) مجهول؛ محمد بن أبي كبشة مجهول، أخرجه أحمد (١٨٠٢٩)، والطبراني ٢٢/ (٨٥٢)، والدولابي في الكنى ١/ ٥٠، والطحاوي في شرح المشكل (٢٧٤١)، والبيهقي في دلائل النبوة ٥/ ٢٣٥.

حضرت محمد بن ابی کبشہ انماری، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ (ہم لوگ) جب غزوہ تبوک (میں) تھے تو کچھ لوگ جلدی جلدی اصحاب الحجر (کے کھنڈرات) میں داخل ہونے لگے تو یہ بات جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا تو آواز لگائی گئی۔ ان الصلاۃ جامعۃ، راوی کہتے ہیں: میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اونٹ کو تھامے ہوئے تھے اور فرما رہے تھے: ”خدا کی غضب شدہ قوم پر تم کیوں داخل ہوئے؟“ راوی کہتے ہیں: ایک آدمی نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ان سے تعجب میں پڑ کر۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس سے بھی عجیب بات نہ بتاؤں؟ ایک آدمی تمہیں میں سے ہے اور وہ تم کو پہلوں کی باتیں بیان کرتا ہے اور آنے والی بھی بیان کرتا ہے۔ استقامت کا مظاہرہ کرو اور سیدھے ہو جاؤ کیونکہ اللہ تعالیٰ کو تمہیں عذاب دینے میں کسی شئی کی پروا نہیں ہے۔ اور عنقریب اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو لائیں گے جو خود سے کسی شئی کو دور نہیں کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39787]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39787، ترقيم محمد عوامة 38167)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
40. حديث عبد الله بن أبى (حدرد) الأسلمي
سیدنا عبد اللہ بن ابی حدرد اسلمی رضی اللہ عنہ کی حدیث
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38168 ترقیم الشثری: -- 39788
٣٩٧٨٨ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن (ابن) (١) إسحاق عن يزيد بن عبد الله بن قسيط عن القعقاع بن عبد الله بن ابي حدرد الاسلمي عن ابيه عبد الله بن (ابي) (٢) حدرد قال: بعثنا رسول الله ﷺ في سرية ( (إلى) (٣) إضم) (٤) قال: فلقينا عامر بن الاضبط، قال: فحيا بتحية الإسلام، فنزعنا عنه، وحمل عليه محلم بن جثامة فقتله، فلما قتله سلبه بعيرا له (واهبا) (٥) ، (ومتيعا) (٦) كان له، فلما قدمنا جئنا بشانه إلى رسول الله ﷺ فاخبرناه بامره فنزلت هذه الآية: ﴿ياايها الذين آمنوا إذا ضربتم في سبيل الله فتبينوا (ولا) (٧) (تقولوا) (٨) ...﴾ [النساء: ٩٤] الآية (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع]: (أبي).
(٢) هكذا في [ق، هـ]، وسقط من باقي النسخ.
(٣) في [هـ]: (أن).
(٤) في [ع]: (إلى أنعم)، وفي [س]: (إلى أختم).
(٥) في [ع]: (واهب)، وسقط من: [أ، ب، ط، ق، هـ].
(٦) في [ع]: (ومتبع).
(٧) سقط من: [س].
(٨) في [ع]: زيادة ﴿لِمَنْ أَلْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَامَ﴾.
(٩) مجهول؛ لجهالة القعقاع بن عبد اللَّه، أخرجه أحمد (٢٣٨٨١)، وابن هشام ٤/ ٢٧٥، وابن الجارود (٧٧٧)، وابن سعد ٤/ ٢٨٢، وابن جرير في التفسير ٥/ ٢٢٢، والبيهقي في دلائل النبوة ٤/ ٣٠٥.

حضرت عبد اللہ بن ابی حدرد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اضم کی طرف ایک لشکر کے ساتھ روانہ فرمایا۔ راوی کہتے ہیں: پس ہم عامر بن اضبط کو ملے۔ راوی کہتے ہیں: انہوں نے ہمیں مسلمانوں والا سلام کیا۔ تو ہم ان سے رک گئے۔ اور محلم بن جثامہ نے ان پر حملہ کردیا اور انہیں قتل کردیا۔ پھر جب اس کو قتل کردیا تو اس کا ایک اونٹ، سازوسامان قبضہ کرلیا۔ پس جب ہم واپس آئے تو ہم نے ان کا معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کے معاملہ کی خبر سنائی۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔”اے ایمان والو! جب تم اللہ کے راستے میں جہاد کرلو تو تحقیق کرلو اور ایسے شخص کو جو اسلام کا اظہار کرے اسے یہ نہ کہو کہ تو مؤمن نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39788]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39788، ترقيم محمد عوامة 38168)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39789
٣٩٧٨٩ - قال ابن إسحاق: فاخبرني محمد بن جعفر، عن زيد بن ضميرة، قال: حدثني ابي وعمي - (وكانا) (١) شهدا حنينا مع رسول الله ﷺ، قالا: صلى رسول الله ﷺ الظهر، ثم جلس تحت شجرة فقام (إليه) (٢) (الاقرع) (٣) بن حابس وهو سيد خندف، يرد (عن) (٤) (دم) (٥) محلم، وقام عيينة بن حصن يطلب بدم عامر بن الاضبط القيسي وكان (اشجعيا) (٦) ، قال: فسمعت عيينة بن حصن يقول: لاذيقن نساءه من الحزن مثل ما (ذاق) (٧) نسائي (٨) ، فقال النبي ﷺ:"تقبلون الدية؟" فابوا فقام رجل من بني ليث يقال له: (مكيتل) (٩) (١٠) : والله يا رسول الله (١١) ما شبهت (هذا) (١٢) (القتيل) (١٣) في (غرة) (١٤) الإسلام إلا (كغنم) (١٥) وردت فرميت فنفر ⦗١٢٢⦘ آخرها، (اسلل) (١٦) (اليوم) (١٧) (وغير) (١٨) غدا، قال: فقال النبي ﷺ بيديه:"لكم خمسون في سفرنا هذا، وخمسون إذا رجعنا"، قال: فقبلوا الدية، قال: فقالوا: ائتوا بصاحبكم يستغفر له رسول الله ﷺ (١٩) قال: فجيء به (فوصف) (٢٠) حليته، وعليه (حلة) (٢١) قد تهيا فيها للقتل حتى اجلس بين يدي النبي ﷺ فقال:"ما اسمك؟" (قال) (٢٢) : محلم بن جثامة، فقال النبي ﷺ (بيديه ووصف انه رفعهما) (٢٣) :"اللهم لا تغفر لمحلم بن جثامة"، قال: فتحدثنا بيننا انه إنما اظهر هذا وقد استغفر له في السر (٢٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (وكانوا).
(٢) في [ق]: (إليهم).
(٣) في [س]: (الأفذع).
(٤) في [أ، ب]: (على).
(٥) في [ط، هـ]: (أم).
(٦) في [ع]: (أشجعنا).
(٧) في [ق، هـ]: (أذاق).
(٨) في [ع]: زيادة (قال).
(٩) في [أ، ب]: (مكيبل)، وفي [جـ، ق]: (مكتبل)، وفي [س]: (مكيتل).
(١٠) في [ق، هـ]: زيادة (فقال).
(١١) في [ع]: زيادة (واللَّه).
(١٢) في [ع]: (بهذا).
(١٣) في [أ، ب]: (القيل).
(١٤) في [أ]: (عزره)، وفي [ب]: (غزوة)، وفي [ط، هـ]: (عزة).
(١٥) في [س]: (كغم)، وفي [ع]: (لغنم).
(١٦) في [أ، ب]: (أسي)، وفي [ق، هـ]: (أسير).
(١٧) في [أ، ب]: (القوم).
(١٨) في [جـ، س، ع]: (وغد).
(١٩) سقط من: [ع].
(٢٠) في [ق، هـ]: (فوصلت).
(٢١) في [أ، ب]: (جلت).
(٢٢) في [س، ع]: (فقال).
(٢٣) سقط من: [أ، ب].
(٢٤) مجهول؛ لجهالة زيد بن ضميرة، أخرجه أحمد (٢٣٨٧٩)، وابنه (٢١٠٨١)، وأبو داود (٤٥٠٣)، وابن ماجه (٢٦٢٥)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٩٧٨)، وابن الجارود (٧٧٧)، والبيهقي ٩/ ١١٦، والطبراني (٥٤٥٧).

ابن اسحق کہتے ہیں۔ مجھے محمد بن جعفر نے زید بن ضمیرہ سے روایت کر کے بیان کیا کہ وہ کہتے ہیں، مجھے میرے والد اور چچا نے بیان کیا، اور یہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حنین میں شریک تھے، یہ دونوں بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز ادا فرمائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک درخت کے نیچے تشریف فرما ہوئے۔ تو قبیلہ خندف کے سردار حضرت اقرع بن حابس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف کھڑے ہوئے اور یہ محلم کے خون سے مانع بن رہے تھے۔ اور حضرت عیینہ بن حصن کھڑے ہوئے اور عامر بن اضبط قیسی کا خون بہا طلب کرنے لگے، اور یہ اشجعی تھے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عیینہ بن حصن کو کہتے ہوئے سُنا کہ میں اس کی عورتوں کو غم و حزن کی وہ کیفیت ضرور چکھاؤں گا جو اس نے میری عورتوں کو چکھائی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ”تم لوگ دیت قبول کرلو؟“ انہوں نے انکار کیا۔ تو بنو لیث میں سے ایک آدمی کھڑا ہوا جس کو مکیتل کہا جاتا تھا اور اس نے کہا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! خدا کی قسم! میں اسلام کے روشن زمانے میں اس مقتول کو تشبیہ نہیں دوں گا مگر ایسی بکریوں سے جو پانی پر آئیں اور ان کو تیر مارا گیا تو ان کی آخری بھی بھاگ گئی۔ آپ آج کے دن ہی کوئی راستہ متعین کردیں اور کل (آنے والے حالات) کو بدل دیں۔ راوی کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کر کے فرمایا: ”ہمارے اس سفر میں تمہیں پچاس ملیں گے اور پچاس تب ملیں گے جب ہم واپس پلٹ آئیں گے“۔ راوی کہتے ہیں: پس انہوں نے دیت قبول کرلی۔ راوی کہتے ہیں: لوگوں نے کہا: تم اپنے آدمی کو لے آؤ تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے لئے استغفار کریں۔ پس اس آدمی کو لایا گیا۔ راوی اس کی حالت بیان کرتے ہیں کہ اس پر ایک جوڑا تھا جس میں اس نے قتل ہونے کی تیاری کی تھی۔ یہاں تک کہ اس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بٹھا دیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (اس سے) پوچھا: تمہارا نام کیا ہے؟ اس آدمی نے جواب دیا: محلم بن جثامہ۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں سے، اور راوی نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے، فرمایا: اے اللہ! محلم بن جثامہ کی مغفرت نہ فرمانا۔ راوی کہتے ہیں: ہم آپس میں یہ بات کرتے تھے کہ یہ (بد دعاء والی) بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظاہراً فرمائی تھی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لئے تنہائی میں استغفار کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39789]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39789، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39790
٣٩٧٩٠ - قال ابن إسحاق: فاخبرني عمرو بن عبيد عن الحسن قال: قال له رسول الله ﷺ:"امنته بالله ثم قتلته، فوالله ما مكث إلا سبعا حتى مات محلم"، قال: فسمعت الحسن (يحلف) (١) بالله: لدفن ثلاث مرات كل ذلك (تلفظه) (٢) ⦗١٢٣⦘ الارض، قال: فجعلوه بين (صدى) (٣) جبل (وضموا) (٤) عليه من الحجارة، فاكلته السباع فذكروا امره لرسول الله ﷺ (٥) فقال:"اما والله إن الارض (لتطبق) (٦) على من هو (شر) (٧) منه، ولكن الله اراد ان (يخبركم) (٨) (بحرمتكم) (٩) فيما بينكم" (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (يخلف).
(٢) في [ي]: بياض.
(٣) في: [ق، هـ]: (سدي).
(٤) في [هـ]: (ورصوا)، وفي [ص]: (وهموا).
(٥) سقط من: [ع].
(٦) في [ب]: (ليطبق)، وفي [س]: (التطبين).
(٧) في [ع]: (أشر).
(٨) في [ع]: بياض.
(٩) في [أ]: (لحرمتكم).
(١٠) مرسل؛ الحسن تابعي.

ابن اسحاق کہتے ہیں۔ عمرو بن عبید نے مجھے حسن کے حوالہ سے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محلم سے کہا۔ ”تم نے اس کو (پہلے) خدا کے نام پر پناہ دے دی اور پھر اس کو قتل کردیا۔“ خدا کی قسم! محلم سات دن بھی نہ رہا کہ مرگیا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے حسن کو خدا کی قسم کھاتے ہوئے سُنا کہ: محلم کو تین مرتبہ دفن کیا گیا لیکن ہر مرتبہ زمین اس کو باہر پھینک دیتی تھی۔ راوی کہتے ہیں: چناچہ لوگوں نے اسے ایک پہاڑ کے دو کناروں کے درمیان رکھا اور اس پر پتھر جمع کردیئے پھر اس کو درندوں نے کھالیا۔ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس کا معاملہ ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بہرحال خدا کی قسم! زمین تو اس سے بھی زیادہ شریر لوگوں کو چھپا لیتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ تم کو آپس کی حرمت کے بارے میں خبر دے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39790]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39790، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
41. ما (ذكروا) في أهل نجران وما أراد النبي ﷺ (بهم)
اہل نجران کے بارے میں ذکر ہونے والی احادیث اور جو کچھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ ارادہ کیا، اس کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38169 ترقیم الشثری: -- 39791
٣٩٧٩١ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: لما اراد رسول الله ﷺ ان يلاعن اهل نجران قبلوا الجزية ان يعطوها، فقال رسول الله ﷺ:"لقد اتاني البشير بهلكة اهل نجران لو تموا على الملاعنة حتى الطير على الشجر او العصفور على الشجر"، ولما غدا إليهم رسول الله ﷺ اخذ بيد حسن وحسين وكانت فاطمة تمشي خلفه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الشعبي تابعي، أخرجه سعيد بن منصور ٢/ (٥٠٠)، وابن جرير في التفسير ٣/ ٣٠٠.
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل نجران کے ساتھ مباہلہ کرنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جزیہ ادا کرنا قبول کرلیا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تحقیق مجھے ایک بشارت دینے والے نے اہل نجران کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی اگر یہ لوگ مباہلہ میں مکمل شریک ہوجاتے حتیٰ کہ درختوں پر پرندے بھی … یا … فرمایا… درختوں پر چڑیا بھی۔“ اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان اہل نجران کی طرف جا رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حسن اور حسین کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور حضرت فاطمہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے چل رہی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39791]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39791، ترقيم محمد عوامة 38169)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38170 ترقیم الشثری: -- 39792
٣٩٧٩٢ - حدثنا عفان (حدثنا) (١) عبد الواحد بن زياد (حدثنا) (٢) (مجالد) (٣) بن سعيد عن الشعبي قال: كتب رسول الله ﷺ إلى اهل نجران وهم نصارى:"ان من (بايع) (٤) منكم بالربا فلا ذمة له" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [ع]: (أخبرنا).
(٣) في [س]: (مجاهد).
(٤) في [ع]: (باع).
(٥) مرسل ضعيف؛ الشعبي تابعي، ومجالد ضعيف.

حضرت شعبی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل نجران کو تحریر فرمایا… یہ عیسائی لوگ ہیں … ”کہ تم میں سے جو سود پر خریدو فروخت کرے گا اس کا (ہم پر) کوئی ذمہ نہیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39792]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39792، ترقيم محمد عوامة 38170)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں