مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
41. ما (ذكروا) في أهل نجران وما أراد النبي ﷺ (بهم)
اہل نجران کے بارے میں ذکر ہونے والی احادیث اور جو کچھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ ارادہ کیا، اس کا بیان
ترقیم عوامۃ: 38171 ترقیم الشثری: -- 39793
٣٩٧٩٣ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد ان عمر اجلى اهل نجران اليهود والنصارى، واشترى بياض ارضهم وكرومهم، فعامل عمر الناس إن هم جاءوا بالبقر والحديد من عندهم (١) فلهم الثلثان ولعمر الثلث، وإن جاء عمر بالبذر من عنده (فله الشطر) (٢) ، وعاملهم النخل على ان لهم الخمس ولعمر اربعة اخماس، وعاملهم الكرم على ان لهم الثلث ولعمر الثلثان (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: زيادة (منهم).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) منقطع؛ يحيى بن سعيد لم يدرك عمر.
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے اہل نجران - یہودو نصاریٰ - کو جلا وطن کیا اور ان کی زمینوں اور انگوروں کی بیلوں کو خرید لیا اور حضرت عمر نے (لوگوں سے یہ) معاملہ کیا کہ اگر وہ بیل اور ہل کا سامان خود مہیا کریں تو ان کو (پیداوار کا) دو ثلث اور حضرت عمر کو ایک ثلث ملے گا اور اگر حضرت عمر بیج مہیا کریں تو حضرت عمر کو نصف حصہ ملے گا۔ اور حضرت عمر نے ان کے ساتھ کھجوروں کا اس شرط پر معاملہ کیا کہ (پیداوار کا) ایک خمس ان کا ہوگا اور چار خمس حضرت عمر کے ہوں گے - اور انگوروں میں ان کے ساتھ اس شرط پر معاملہ کیا کہ ان کا حصہ ایک ثلث ہوگا اور حضرت عمر کا حصہ دو ثلث ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39793]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39793، ترقيم محمد عوامة 38171)
ترقیم عوامۃ: 38172 ترقیم الشثری: -- 39794
٣٩٧٩٤ - حدثنا وكيع حدثنا الاعمش عن سالم قال: كان اهل نجران قد بلغوا اربعين الفا، قال: وكان عمر يخافهم ان يميلوا على المسلمين فتحاسدوا بينهم، قال: فاتوا عمر، فقالوا: إنا قد تحاسدنا بيننا فاجلنا، قال: وكان رسول الله ﷺ قد كتب لهم كتابا ان لا يجلوا، قال: فاغتنمها عمر فاجلاهم فندموا فاتوه، فقالوا: اقلنا، فابى ان يقيلهم، فلما قدم علي اتوه فقالوا: إنا نسالك بخط يمينك وشفاعتك عند نبيك (١) الا اقلتنا، فابى وقال: ويحكم، إن عمر كان رشيد الامر، قال سالم: ⦗١٢٥⦘ فكانوا يرون ان عليا لو كان طاعنا على عمر في شيء من امره طعن عليه في اهل نجران (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(٢) منقطع؛ سالم بن أبي الجعد لم يدرك عمر، أخرجه مسدد كما في المطالب (٣٨٨٥)، وأبو عبيد في الأموال (٢٧٣)، ومقاتل في التفسير ١/ ٢١٢، والآجري في الشريعة (١٢٣٥)، والبيهقي ١٠/ ١٢٠، وابن عساكر ٤٤/ ٣٦٤، والفاكهي في أخبار مكة (٢٩١٩)، والبلاذري في فتوح البلدان ص ٧٨.
حضرت سالم سے روایت ہے کہ اہل نجران کی تعداد (جب) چالسد ہزار کو پہنچ گئی - راوی کہتے ہیں: حضرت عمر ان سے اس بات کا خوف کرتے تھے کہ یہ مسلمانوں پر حملہ آور ہوجائیں گے۔ تو (اتفاقاً) ان میں باہم حسد پیدا ہوگیا۔ راوی کہتے ہیں۔ یہ لوگ حضرت عمر کے پاس حاضر ہوئے اور کہنے لگے۔ ہم لوگوں میں باہم حسد پیدا ہوگیا ہے پس آپ ہمیں جلا وطن کردیں - راوی کہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لئے ایک تحریر لکھ دی تھی کہ انہیں جلا وطن نہیں کیا جائے گا۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عمر نے اس کو غنیمت سمجھا اور ان کو جلا وطن فرما دیا۔ اس کے بعد اہل نجران کو ندامت ہوئی اور وہ آپ کے پاس حاضر ہوئے اور کہنے لگے آپ ہماری درخواست واپس کردیں۔ حضرت عمر نے ان کی یہ بات ماننے سے انکار فرما دیا۔ پھر جب حضرت علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو یہ لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہنے لگے۔ ہم آپ سے آپ کے ہاتھ کی لکھی ہوئی تحریر اور آپ کے نبی کے ہاں آپ کی سفارش کے ذریعہ سوال کرتے ہیں کہ آپ ہماری درخواست واپس کروا دیں۔ لیکن حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بھی انکار فرما دیا اور کہا۔ تم ہلاک ہو جاؤ۔ حضرت عمر تو ایک بصیرت والے شخص تھے۔ سالم راوی کہتے ہیں۔ اسلاف کی رائے یہ ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہاگر حضرت عمر کی کسی بات پر معترض ہوتے تو وہ آپ کو اہل نجران کے بارے میں اعتراض دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39794]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39794، ترقيم محمد عوامة 38172)
ترقیم عوامۃ: 38173 ترقیم الشثری: -- 39795
٣٩٧٩٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن ابي إسحاق عن صلة بن زفر عن حذيفة قال: اتى النبي ﷺ اسقفا نجران: العاقب والسيد، فقالا: ابعث معنا رجلا امينا حق امين، حق امين، فقال:"لابعثن معكم رجلا حق امين"، فاستشرف لها اصحاب محمد (١) ، قال:"قم يا ابا عبيدة بن الجراح"، فارسله معهم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٧٤٥)، ومسلم (٢٤٢٠).
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس نجران کے دو اسقف عاقب اور سید حاضر ہوئے اور انہوں نے عرض کیا۔ آپ ہمارے ساتھ خوب امانتدار شخص بھیج دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں ضرور بالضرور تمہارے ہمراہ ایک کامل امانتدار آدمی کو بھیجوں گا“ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ اس معاملہ کا انتظار کرنے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ا بو عبیدہ بن الجراح! اٹھو“ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو ان کے ہمراہ بھیج دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39795]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39795، ترقيم محمد عوامة 38173)
ترقیم عوامۃ: 38174 ترقیم الشثری: -- 39796
٣٩٧٩٦ - حدثنا ابن إدريس عن ابيه عن سماك عن علقمة بن وائل عن المغيرة ابن شعبة قال: بعثني رسول الله ﷺ إلى نجران فقالوا (لي) (١) : إنكم (تقراون) (٢) : ﴿يااخت هارون﴾ [مريم: ١٢٨] وبين (موسى وعيسى) (٣) ما شاء الله من السنين؟ فلم ادر ما (اجيبهم) (٤) به، حتى رجعت إلى النبي ﷺ (فسالته) (٥) فقال:"الا اخبرتهم انهم كانوا يسمون بانبيائهم والصالحين من قبلهم" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (إلا)، وفي [س]: (إلى).
(٢) في [ع]: (تقرون).
(٣) في [ع]: (عيسى وموسى).
(٤) في [س]: (أخيمهم).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) حسن؛ سماك وعلقمة صدوقان، أخرجه مسلم (٢١٣٥)، وأحمد (١٨٢٠١).
حضرت مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے نجران (والوں) کی طرف بھیجا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا۔ تم لوگ تو پڑھتے ہو { یَا أُخْتَ ہَارُونَ } حالانکہ حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ کے درمیان بہت زیادہ سالوں کا وقفہ ہے؟ مجھے ان کے اس سوال کا جواب معلوم نہیں تھا۔ یہاں تک کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے انہیں یہ کیوں نہیں بتایا کہ وہ لوگ اپنے سے پہلے والے انبیاء اور صالحین کے ناموں کے مطابق نام رکھتے تھے“۔؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39796]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39796، ترقيم محمد عوامة 38174)
ترقیم عوامۃ: 38175 ترقیم الشثری: -- 39797
٣٩٧٩٧ - حدثنا (معتمر) (١) عن ابيه عن قتادة قال: قال رسول الله ﷺ (لاسقف) (٢) نجران:"يا ابا الحارث اسلم"، فقال: إني مسلم، قال:"يا ابا الحارث اسلم"، قال: قد اسلمت قبلك، قال نبي الله ﷺ (٣) :"كذبت منعك من الإسلام ثلاثة: ادعاؤك لله ولدا، واكللك الخنزير، وشربك الخمر" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق، هـ]: (معمر).
(٢) في [أ، ب]: (أشلق).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) مرسل؛ قتادة تابعي.
حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نجران کے اسقف سے فرمایا۔ ”اے ابو الحارث! اسلام لے آؤ“ اس نے جواب دیا۔ میں تو مسلمان ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (دوبارہ) فرمایا۔ اے ابو الحارث! اسلام لے آؤ“ اس نے (دوبارہ) جواب میں کہا۔ تحقیق میں آپ سے پہلے ہی اسلام لے آیا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو جھوٹ بولتا ہے۔ تجھے تین چیزوں نے اسلام سے روکا ہے۔ تمہارا خدا کے لئے بیٹے کا دعویٰ کرنا۔ تمہارا خنزیر کھانا۔ تمہارا شراب پینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39797]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39797، ترقيم محمد عوامة 38175)
42. ما جاء في (وفاة) النبي ﷺ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بارے میں آنے والی احادیث
ترقیم عوامۃ: 38176 ترقیم الشثری: -- 39798
٣٩٧٩٨ - حدثنا ابن فضيل عن ابيه عن نافع عن ابن عمر قال: لما قبض رسول الله ﷺ كان ابو بكر في ناحية المدينة، فجاء فدخل على رسول الله ﷺ وهو مسجى، فوضع فاه على جبين رسول الله ﷺ فجعل يقبله ويبكي ويقول: بابي (١) وامي (طبت) (٢) حيا و (طبت) (٣) ميتا، فلما خرج مر بعمر بن الخطاب وهو يقول: ما مات رسول الله ﷺ (٤) ولا يموت حتى (يقتل) (٥) الله المنافقين، (وحتى يخزي الله المنافقين) (٦) ، قال: وكانوا قد استبشروا بموت رسول الله ﷺ، فرفعوا رؤوسهم، ⦗١٢٧⦘ فقال: ايها الرجل اربع على نفسك، فإن رسول الله ﷺ (٧) قد مات، الم تسمع الله يقول: ﴿إنك ميت وإنهم ميتون﴾ [الزمر: ٣٠] وقال (٨) : ﴿ (وما) (٩) جعلنا لبشر من قبلك الخلد افإن مت فهم الخالدون﴾ [الانبياء: ٣٤] ، قال: ثم اتى المنبر فصعده فحمد الله واثنى عليه ثم قال: ايها الناس، إن كان (محمد) (١٠) (١١) إلهكم الذي تعبدون فإن (إلهكم) (١٢) (١٣) قد مات، وإن كان إلهكم الذي في السماء فإن إلهكم لم يمت، ثم تلا: ﴿وما محمد إلا رسول قد خلت من قبله (الرسل) (١٤) افإن مات او قتل انقلبتم على اعقابكم﴾ [آل عمران: ١٤٤] حتى ختم الآية، ثم نزل (وقد استبشر المسلمون بذلك) (١٥) واشتد فرحهم، (واخذت) (١٦) (المنافقين) (١٧) الكآبة قال عبد الله بن (عمر) (١٨) : فو الذي نفسي بيده لكانما كانت على وجوهنا اغطية فكشفت (١٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (أنت).
(٢) في [ع]: (طيب).
(٣) في [ع]: (طيب).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [س]: (يقبل).
(٦) سقط من: [ق، هـ].
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) في [س]: زيادة (تعالى).
(٩) سقط من: [س].
(١٠) في [أ، ب]: (محمدًا).
(١١) في [جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(١٢) سقط من: [س].
(١٣) في [هـ]: في [جـ، س، ع، ي]: زيادة (محمدًا).
(١٤) في [هـ]: (الرجل).
(١٥) في [جـ]: تكررت.
(١٦) في [ع]: (وأخذ).
(١٧) في [ع]: (المنافقون).
(١٨) في [أ]: (عمره).
(١٩) صحيح؛ أخرجه البزار (١٠٣)، والبخاري في التاريخ ١/ ٢٠١، والذهبي في العلو (١٦٦).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روح مبارک قبض ہوئی تو (اس وقت) حضرت ابوبکر، مدینہ کے گوشہ میں تھے پھر آپ تشریف لائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس داخل ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ڈھکا ہوا تھا۔ اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی پر اپنا منہ رکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بوسہ دے کر رونا شروع کردیا اور کہنے لگے۔ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ آپ زندگی میں بھی خوشبودار تھے اور مر کر بھی خوشبودار ہیں۔ پھر جب حضرت ابوبکر (وہاں سے) نکلے تو ان کا گزر عمر بن خطاب سے ہوا۔ وہ کہہ رہے تھے۔ اللہ کے رسول کو موت نہیں آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موت نہیں آئے گی حتی کہ اللہ تعالیٰ منافقوں کو موت دے دے اور یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ منافقوں کو رسوا کر دے۔ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موت کی وجہ سے (منافقین نے) خوشی محسوس کی تھی چناچہ انہوں نے اپنے سر اٹھا لئے تھے۔ حضرت ابوبکر نے کہا۔ اے آدمی! ٹھہرو (ذرا چپ کرو) کیونکہ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وفات پا گئے ہیں۔ کیا تم نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نہیں سُنا۔ {إِنَّک مَیِّتٌ، وَإِنَّہُمْ مَیِّتُونَ } اور ارشاد خداوندی ہے۔ { وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِنْ قَبْلِکَ الْخُلْدَ، أَفَإِنْ مِتَّ فَہُمُ الْخَالِدُونَ }۔ پھر حضرت ابوبکر منبر کے پاس آئے اور اس پر چڑھ گئے۔ اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر فرمایا اے لوگو! اگر تو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے الہٰ تھے جس کی تم عبادت کرتے تھے تو یقین جانو کہ تمہارے الہٰ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وفات پا گئے ہیں۔ اور اگر تمہارا الہٰ وہ ذات ہے جو آسمانوں میں ہے تو پھر یقین کرو کہ تمہارا الہٰ نہیں مرا۔ پھر حضرت ابوبکر نے یہ آیت تلاوت کی۔ { وَمَا مُحَمَّدٌ إِلاَّ رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ، أَفَإِنْ مَاتَ، أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَی أَعْقَابِکُمْ }۔ یہاں تک کہ آپ نے یہ آیت مکمل فرما دی۔ پھر آپ نیچے تشریف لے آئے اور (اب) ان باتوں سے مسلمانوں نے خوشی محسوس کی اور یہ خوب خوش ہوئے اور منافقین کو مصیبت پڑگئی۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا ارشاد ہے۔ اس ذات کی قسم! جس کے قبضہ میں میری جان ہے۔ یوں لگتا تھا جیسا کہ ہمارے چہروں پر پردے تھے جو ہٹا دیئے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39798]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39798، ترقيم محمد عوامة 38176)
ترقیم عوامۃ: 38177 ترقیم الشثری: -- 39799
٣٩٧٩٩ - حدثنا عيسى بن يونس عن ابن جريج عن ابيه انهم شكوا في قبر النبي ﷺ اين يدفنونه؟ فقال ابو بكر: سمعت النبي ﷺ يقول:"إن النبي لا يحول عن مكانه يدفن حيث يموت"، فنحوا فراشه فحفروا له موضع فراشه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ عبد العزيز بن جريج لم يدرك أبا بكر، أخرجه أحمد (٢٧)، وعبد الرزاق (٦٥٣٤)، والمروزي في مسند أبي بكر (١٠٥).
حضرت ابن جریج اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ صحابہ کرام کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر کے متعلق تردد ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہاں دفن کریں؟ حضرت ابوبکر نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سُنا تھا کہ ”نبی کو اس کی جگہ سے نہیں ہٹایا جاتا اور جہاں وہ فوت ہوتا ہے وہیں دفن کیا جاتا ہے“ چناچہ صحابہ کرام نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بستر ایک طرف کردیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بستر والی جگہ پر آپ کی قبر کھودی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39799]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39799، ترقيم محمد عوامة 38177)
ترقیم عوامۃ: 38178 ترقیم الشثری: -- 39800
٣٩٨٠٠ - حدثنا ابن إدريس عن إسماعيل بن ابي خالد عن قيس (بن) (١) ابي حازم عن جرير قال: كنت باليمن فلقيت رجلين من اهل اليمن ذا كلاع وذا عمرو، فجعلت (احدثهما) (٢) عن رسول الله ﷺ (فقالا) (٣) : إن كان حقا ما تقول فقد مر صاحبك على اجله منذ ثلاث، فاقبلت واقبلا معي حتى إذا كنا في بعض الطريق (رفع) (٤) لنا ركب من قبل المدينة، فسالناهم فقالوا: قبض رسول الله ﷺ واستخلف ابو بكر والناس صالحون، قال: فقالا لي: اخبر صاحبك انا قد جئنا، ولعلنا سنعود إن شاء الله، ورجعا إلى اليمن، (قال) (٥) : فاخبرت ابا بكر بحديثهم، قال: افلا جئت بهم! قال: فلما كان بعد قال لي ذو عمرو: يا جرير إن بك علي كرامة، وإني مخبرك خبرا، إنكم معشر العرب (لن) (٦) (تزالوا) (٧) (بخير) (٨) ما كنتم إذا هلك امير ⦗١٢٩⦘ تامرتم في آخر، فإذا (كانت) (٩) بالسيف كانوا ملوكا يغضبون غضب الملوك ويرضون رضى الملوك (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عن).
(٢) في [ع]: (أحدثهم)، وفي [س]: (أخبرهما).
(٣) في [ع]: (فقال).
(٤) في [ق، هـ]: (وقع).
(٥) سقط من: [ع].
(٦) سقط من: [ع].
(٧) في [ب]: (تنالوا).
(٨) في [أ، ب]: (الخير).
(٩) في [ع]: (كانوا).
(١٠) صحيح؛ أخرجه عن طريق المؤلف: البخاري (٤٣٥٩)، وأحمد وابنه عبد اللَّه (١٩٢٤٤)، ويعقوب بن سفيان في المعرفة ٣/ ٢٩٠، وابن عساكر ١٧/ ٣٨٣، وابن البخاري في مشيخته ١/ ٣٦٠.
حضرت جریر سے روایت ہے کہ میں یمن میں تھا کہ مجھے اہل یمن میں سے دو آدمی ملے جن کے نام ذوکلاع اور ذو عمرو تھے۔ پس میں نے ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں بتانا شروع کیا تو ان دونوں نے کہا۔ جو کچھ تم کہہ رہے ہو اگر یہ سچ ہے تو پھر تمہارے یہ ساتھی (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تین دن پہلے اپنی مدت عمر گزار چکے ہیں۔ چناچہ میں بھی چلا اور وہ بھی چلے یہاں تک کہ جب ہم کچھ راستہ طے کرچکے تو مدینہ کی جانب سے سواروں کا ایک قافلہ ہماری جانب آ رہا تھا تو ہم نے ان سے پوچھا۔ انہوں نے جواب دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وفات پا گئے ہیں اور حضرت ابوبکر کو خلیفہ مقرر کردیا گیا ہے۔ اور لوگ اچھی حالت میں ہیں۔ راوی کہتے ہیں: پھر ان دونوں نے مجھ سے کہا۔ آپ اپنے ساتھی (حضرت ابوبکر) کو بتادینا کہ ہم آئے تھے۔ اور شاید کہ ہم واپس آئیں گے انشاء اللہ۔ اور (پھر) وہ دونوں یمن کی طرف چلے گئے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے حضرت ابوبکر کو ان کی بات بتائی تو انہوں نے فرمایا: تم انہیں لے کر کیوں نہ آئے۔!!! راوی کہتے ہیں: پھر اس کے بعد ذو عمرو نے مجھ سے کہا۔ اے جریر! تمہیں مجھ پر ایک عزت و شرافت حاصل ہے اور میں تمہیں ایک بات بتایا ہوں۔ تم اہل عرب ہمیشہ خیر کی حالت میں رہو گے۔ جب تک تمہاری کیفیت یہ ہوگی کہ جب (تمہارا) امیر فوت ہوجائے تو تم کسی اور کو امیر مان لو۔ لیکن جب تلوار آجائے گی تو پھر (تمہارے امیر) بادشاہ ہوں گے اور ان کے غصے بادشاہوں کے غصے ہوں گے اور ان کی رضا بادشاہوں کی رضا کی طرح ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39800]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39800، ترقيم محمد عوامة 38178)
ترقیم عوامۃ: 38179 ترقیم الشثری: -- 39801
٣٩٨٠١ - حدثنا جعفر بن عون عن ابن جريج عن عطاء قال: بلغنا ان رسول الله ﷺ حين مات، قال: اقبل الناس يدخلون فيصلون عليه ثم يخرجون ويدخل آخرون كذلك، قال: قلت لعطاء: يصلون ويدعون، قال: يصلون ويستغفرون (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عطاء تابعي.
حضرت عطاء سے روایت ہے فرماتے ہیں ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر (حجرہ میں) داخل ہوتے۔ آپ پر نماز پڑھتے اور نکل جاتے پھر اسی طرح اور لوگ اندر چلے جاتے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے حضرت عطاء سے پوچھا۔ وہ نماز پڑھتے تھے اور دعا مانگتے تھے؟ عطاء نے کہا۔ نماز پڑھتے تھے اور استغفار کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39801]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39801، ترقيم محمد عوامة 38179)
ترقیم عوامۃ: 38180 ترقیم الشثری: -- 39802
٣٩٨٠٢ - حدثنا حفص عن جعفر عن ابيه قال: لم يؤم على النبي ﷺ إمام وكانوا يدخلون افواجا يصلون (١) ويخرجون (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (عليه).
(٢) مرسل؛ أبو جعفر ليس صحابيًا، أخرجه ابن سعد ٢/ ٢٩١، وابن الجوزي في المنتظم ٤/ ٤٧.
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کسی امام نے (نماز جنازہ کی) امامت نہیں کروائی۔ بلکہ لوگ جماعت جماعت کی شکل میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر (حجر ہ میں) داخل ہوتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نماز جنازہ پڑھتے اور نکل آتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39802]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39802، ترقيم محمد عوامة 38180)