مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
36. (ما حفظت) في (بعث) مؤتة
غزوہ مؤتہ میں بھیجنے کے بارے میں محفوظ روایات
ترقیم عوامۃ: 38135 ترقیم الشثری: -- 39753
٣٩٧٥٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هشام بن عروة عن ابيه ان رسول الله ﷺ كان قطع بعثا قبل مؤتة وامر عليهم اسامة بن زيد، وفي ذلك (البعث) (١) ابو بكر وعمر قال: [فكان اناس من الناس يطعنون في ذلك لتامير رسول الله ﷺ اسامة عليهم (قال) (٢) ] (٣) : فقام رسول الله ﷺ فخطب الناس ثم قال:"إن اناسا منكم قد طعنوا علي في تامير اسامة، وإنما طعنوا في تامير (اسامة) (٤) كما طعنوا في تامير ابيه من قبله، وايم الله إن كان (لحقيقا) (٥) للإمارة، وإن كان (لمن) (٦) احب الناس إلي، وإن ابنه من احب الناس إلي من بعده، وإني ارجو ان يكون من صالحيكم، فاستوصوا به خيرا" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (اليعث).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) سقط ما بين المعكوفين من: [س].
(٤) في [ع]: (أنا به).
(٥) في [ع]: (لحقيق).
(٦) في [ع]: (من).
(٧) مرسل؛ عروة تابعي، وأخرجه ابن سعد ٤/ ٦٧، وابن عساكر ٨/ ٦٢.
حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مؤتہ کی طرف ایک لشکر روانہ فرمایا اور ان پر حضرت اسامہ بن زید کو امیر مقرر فرمایا۔ اسی لشکر میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر بھی تھے، راوی کہتے ہیں: بعض لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے حضرت اسامہ کو اس لشکر والوں پر امیر بنانے پر اعتراض کیا۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا اور کہا: ”یقینا تم میں سے کچھ لوگ میری طرف سے اسامہ کو امیر بنانے پر اعتراض کر رہے ہیں۔ یہ لوگ حضرت اسامہ کے امیر بنانے پر اسی طرح اعتراض کرتے ہیں جیسا کہ انہوں نے اس سے پہلے حضرت اسامہ کے والد کو امیر بنانے پر اعتراض کیا تھا۔ خدا کی قسم!ً بلاشبہ وہ امیر بننے کے لائق تھے اور مجھے محبوب ترین لوگوں میں سے تھے۔ اور ان کا بیٹا ان کے بعد مجھے محبوب ترین لوگوں میں سے ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ تم میں سے نیکوکار لوگوں میں سے ہوگا۔ تم اس کے ساتھ اچھائی کا ارادہ کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39753]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39753، ترقيم محمد عوامة 38135)
ترقیم عوامۃ: 38136 ترقیم الشثری: -- 39754
٣٩٧٥٤ - حدثنا علي بن مسهر عن (الاجلح) (١) عن الشعبي قال: لما اتى رسول الله ﷺ (٢) قتل جعفر بن ابي طالب ترك رسول الله ﷺ امراته اسماء بنت عميس حتى افاضت (عبرتها) (٣) ، (وذهب) (٤) بعض حزنها، ثم اتاها فعزاها ودعا بني جعفر فدعا لهم، ودعا لعبد الله بن جعفر ان يبارك له (في) (٥) صفقة (يده) (٦) ، فكان لا يشتري (شيئا) (٧) إلا ربح (فيه) (٨) ، فقالت له اسماء: يا رسول الله إن هؤلاء يزعمون انا لسنا من المهاجرين؟ فقال:"كذبوا، لكم الهجرة مرتين، هاجرتم إلى النجاشي وهاجرتم إلي" (٩) (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الأحلج).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [ع]: (غبرتها).
(٤) في [هـ]: (فذهب).
(٥) سقط من: [ع].
(٦) في [س]: (يدي).
(٧) سقط من: [ق، هـ].
(٨) سقط من: [ب].
(٩) مرسل؛ الشعبي تابعي، وأخرجه ابن سعد ٨/ ٢٨١.
(١٠) مكتوب في نسخة [ع]: (تم الجزء الثاني من المغازي) وفي [ط]: (تم الجزء الثاني من المغازي ويتلوه الثالث بحول اللَّه تعالى، بسم اللَّه الرحمن الرحيم).
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت جعفر بن ابی طالب کے قتل کی خبر پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت جعفر کی بیوی اسماء بنت عمیس کو چھوڑ دیا یہاں تک کہ انہوں نے آنسو بہا لئے اور غم ہلکا ہوگیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت اسمائ کے پاس گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے تعزیت کی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت جعفر کے بیٹوں کو بلایا اور ان کے لئے دُعا فرمائی۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن جعفر کے لئے یہ دعا کی کہ ان کے سودے میں برکت دی جائے۔ پس عبد اللہ جب بھی کوئی چیز خریدتے تو انہیں اس میں نفع ہوتا۔ پھر حضرت اسمائ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عر ض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ ہم مہاجرین میں سے نہیں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ”لوگ جھوٹ کہتے ہیں۔ تم نے دو مرتبہ ہجرت کی ہے۔ (ایک مرتبہ) تم نے نجاشی کی طرف ہجرت کی اور (ایک مرتبہ) تم نے میری طرف ہجرت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39754]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39754، ترقيم محمد عوامة 38136)
ترقیم عوامۃ: 38137 ترقیم الشثری: -- 39755
٣٩٧٥٥ - حدثنا (ابو) (١) إسحاق الازدي قال: حدثني ابو اويس عن (عبيد الله) (٢) بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: (كنت) (٣) بمؤتة، فلما فقدنا جعفر ابن ابي طالب طلبناه في القتلى فوجدنا فيه بين طعنة (ورمية) (٤) ، ووجدنا ⦗٨٩⦘ (ذلك) (٥) فيما اقبل من جسده (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ابن).
(٢) في [أ، ب، جـ، س]: (عبد اللَّه).
(٣) في [أ، ب]: (كانت).
(٤) سقط من: [جـ، س، ي]، وفي [هـ]: زيادة (بضعًا وتسعين).
(٥) سقط من: [ق، هـ].
(٦) صحيح؛ أبو إسحاق الأزدي هو إسماعيل بن أبان الوراق، وأخرجه من طريقه الحاكم ٣/ ٢٣٤ (٤٩٤٤)، وابن سعد ٤/ ٣٨، والطبراني (١٤٦٤)، وأبو عوانة ٤/ ٥١٤ (٧٥٤٤)، لكن قال أبو حاتم كما في العلل ١/ ٣٣٥: "هذا حديث منكر من حديث عبد اللَّه "، وأصل الخبر عند البخاري (٤٢٦٠).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں مقام مؤتہ میں موجود تھا۔ پس جب ہم نے حضرت جعفر بن ابی طالب کو غیر موجود پایا تو ہم نے ان کو مقتولین میں تلاش (کرنا شروع) کیا چناچہ ہم نے ان کو اس حالت میں پایا کہ ان کو نیزوں اور تیروں کے زخم لگے ہوئے تھے۔ اور ہم نے یہ سارے زخم حضرت جعفر کے جسم کے اگلے حصہ میں پائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39755]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39755، ترقيم محمد عوامة 38137)
37. غزوة حنين وما جاء فيها
غزوہ حنین کے بارے میں منقول احادیث
ترقیم عوامۃ: 38138 ترقیم الشثری: -- 39756
٣٩٧٥٦ - [حدثنا ابو عبد الرحمن، (حدثنا) (١) ابو بكر (حدثنا) (٢) ] (٣) ابو اسامة عن زكريا عن ابي إسحاق قال: قال رجل للبراء: هل كنتم وليتم يوم حنين (يا ابا) (٤) عمارة؟ (فقال) (٥) : اشهد على النبي ﷺ (٦) ما ولى، ولكن انطلق (اخفاء) (٧) من الناس (وحسر) (٨) إلى هذا الحي (من) (٩) هوازن، وهم قوم رماة فرموهم برشق من نبل كانها رجل من جراد، قال: (فانكشفوا) (١٠) فاقبل القوم ⦗٩٠⦘ (هنالك) (١١) إلى رسول الله ﷺ، وابو سفيان بن (الحارث) (١٢) يقود بغلته، فنزل رسول الله ﷺ فاستنصر وهو يقول:"انا النبي لا كذب … انا ابن عبد المطلب اللهم (نزل) (١٣) نصرك"، قال: (كنا) (١٤) والله إذا احمر (الباس) (١٥) نتقي به، وإن الشجاع الذي يحاذي به (١٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [ع]: (أخبرنا).
(٣) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ، ق، ي].
(٤) في [ع]: (يابا).
(٥) في [ع]: (قال).
(٦) في [هـ]: زيادة (أنه).
(٧) في [جـ، ع، ي]: (جفا)، وفي [أ]: (جتا)، وفي [ب]: (حيا).
(٨) في [أ، ب]: (وحشر).
(٩) سقط من: [جـ].
(١٠) في [ق]: (نانكشفنا).
(١١) في [ق]: (هناك)، وسقط من: [ع].
(١٢) في [ع]: (حرب).
(١٣) سقط من: [هـ].
(١٤) في [أ، ب]: (وكان).
(١٥) في [ب]: (الناس).
(١٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٩٣٠)، ومسلم (١٧٧٦).
حضرت ابو اسحاق روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت براء سے کہا۔ اے ابو عمارہ! کیا تم لوگ حنین کے دن پیٹھ پھیر گئے تھے؟ حضرت براء نے کہا۔ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیٹھ نہیں پھیری تھی۔ لیکن کچھ لوگ جلد بازی میں خالی ہاتھ قبیلہ ہوازن کی طرف چل پڑے تھے حالانکہ ہوازن والے تو ایک تیر انداز قوم تھے۔ چناچہ انہوں نے اس (خالی ہاتھ) جماعت کو تیز تیر پھینکنے والی کمان کے ذریعہ سے خوب تیر برسائے یوں لگتا تھا کہ گویا ٹڈی دل آ رہا ہے۔ راوی کہتے ہیں: پس لوگ چھٹ گئے اور اس وقت ہوازن کے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف بڑھے جبکہ ابو سفیان بن حارث آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خچر کو ہانک رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (خچر سے) نیچے تشریف لائے اور مدد کے لئے پکارا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہہ رہے تھے۔ ”میں جھوٹا نبی نہیں ہوں۔ میں تو عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔“ اے اللہ! اپنی مدد نازل فرما“ راوی کہتے ہیں: خدا کی قسم! جب جنگ خوب شعلہ زن ہوتی تھی تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آڑ میں (اپنا) بچاؤ کرتے تھے۔ اور یقینا (اس وقت) بہادر وہی شخص ہوتا تھا جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھڑا ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39756]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39756، ترقيم محمد عوامة 38138)
ترقیم عوامۃ: 38139 ترقیم الشثری: -- 39757
٣٩٧٥٧ - حدثنا شريك عن ابي إسحاق عن البراء قال: لا والله ما ولى رسول الله ﷺ (١) يوم حنين دبره، قال: والعباس وابو سفيان (آخذان) (٢) بلجام بغلته وهو يقول:"انا النبي لا كذب … انا ابن عبد المطلب" (٣)
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [ع]: (آخذين).
(٣) حسن؛ شريك صدوق، وقوله والعباس شاذ، وأصل الحديث أخرجه البخاري (٢٨٦٤)، ومسلم (١٧٧٦).
حضرت براء سے روایت ہے کہ نہیں خدا کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حنین کی جنگ کے دن اپنی پشت نہیں پھیری۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عباس اور ابو سفیان، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خچر کی لگام کو پکڑے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہہ رہے تھے۔ ”میں جھوٹا نبی نہیں ہوں میں تو عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39757]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39757، ترقيم محمد عوامة 38139)
ترقیم عوامۃ: 38140 ترقیم الشثری: -- 39758
٣٩٧٥٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن حميد عن انس قال: كان من دعاء النبي ﷺ يوم حنين:"اللهم إنك إن تشا لا تعبد بعد هذا اليوم" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٤٢٢٠)، والخطيب ٣/ ٣٩٤، وبنحوه مسلم (١٧٤٣).
حضرت انس سے روایت ہے کہ حنین کے دن، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعاء یہ تھی۔ ”اے اللہ! اگر آپ چاہتے ہیں تو آج کے بعد آپ کی عبادت نہیں کی جائے گی۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39758]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39758، ترقيم محمد عوامة 38140)
ترقیم عوامۃ: 38141 ترقیم الشثری: -- 39759
٣٩٧٥٩ - حدثنا عفان حدثنا سليم بن اخضر حدثني ابن عون حدثني هشام بن زيد عن انس قال: لما كان يوم حنين جمعت هوازن وغطفان للنبي ﷺ جمعا كثيرا، والنبي ﷺ يومئذ في عشرة آلاف او اكثر من عشرة آلاف، ( (قال) (١) : ومعه الطلقاء) (٢) ، قال: فجاؤوا (بالنفر) (٣) والذرية، (فجعلوا) (٤) خلف ظهورهم، قال: فلما التقوا ولى الناس، والنبي ﷺ يومئذ على بغلة بيضاء، قال: فنزل فقال:"إني عبد الله ورسوله"، قال: ونادى يومئذ (نداءين لم يخلط) (٥) بينهما (كلاما) (٦) ، فالتفت عن يمينه فقال:"اي معشر الانصار"، فقالوا: لبيك يا رسول الله، نحن معك، (ثم التفت عن يساره فقال:"اي معشر الانصار"، فقالوا: لبيك يا رسول الله نحن معك) (٧) ، ثم نزل إلى الارض، فالتقوا فهزموا واصابوا من الغنائم، فاعطى النبي ﷺ الطلقاء وقسم فيها، فقالت الانصار: ندعى عند الشدة وتقسم الغنيمة لغيرنا، فبلغ ذلك النبي ﷺ فجمعهم وقعد في قبة فقال:"اي معشر الانصار (ما حديث) (٨) بلغني عنكم؟" فسكتوا، (فقال) (٩) :"يا معشر الانصار! لو ان الناس (سلكوا) (١٠) (واديا) (١١) (وسلكت) (١٢) الانصار شعبا ⦗٩٢⦘ لاخذت شعب الانصار"، ثم (قال) (١٣) :"اما ترضون ان يذهب الناس بالدنيا (وتذهبون) (١٤) برسول الله تحوزونه إلى بيوتكم"، فقالوا: رضينا (رضينا) (١٥) (يا رسول) (١٦) الله، قال: ابن عون قال هشام بن زيد: قلت: لانس وانت شاهد ذلك؟ قال: واين اغيب عن ذلك (١٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قالوا).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [أ، ب]: (والبقر).
(٤) في [أ، ب]: (فجعلوه).
(٥) في [ب]: (نداء من لم يخطط).
(٦) في [ع]: (كلام).
(٧) سقط من: [أ، ب].
(٨) سقط من: [ب].
(٩) سقط من: [ع].
(١٠) سقط من: [أ، ب].
(١١) سقط من: [ع].
(١٢) في [ع]: (أرسكت).
(١٣) في [ي]: (قالوا).
(١٤) في [ط، ق، هـ]: (وتذهبوا).
(١٥) سقط من: [هـ].
(١٦) في [ب]: (برسول).
(١٧) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٣٣٣)، ومسلم (١٠٥٩).
حضرت انس سے روایت ہے کہ جب حنین کا دن تھا تو قبیلہ ہوازن اور غطفان نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک بہت بڑی تعداد جمع کرلی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اس دن دس ہزار یا دس ہزار سے بھی زیادہ کی تعداد کے ہمراہ تھے۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ طلقاء (فتح مکہ کے موقع کے مسلمان) بھی تھے۔ راوی کہتے ہیں: دشمن اپنے مال مویشی اور بیوی بچوں کو ساتھ لایا تھا اور انہیں اپنے پیچھے چھوڑا ہوا تھا۔ پس جب دونوں گروہوں کی آپس میں مڈبھیڑ ہوئی تو لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دن ایک سفید خچر پر سوار تھے۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (خچر سے) نیچے اترے اور فرمایا: ”میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔“ راوی کہتے ہیں: اس دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو مرتبہ (یہ) آواز لگائی اور ان کے درمیان کوئی اور کلام مخلوط نہیں فرمایا چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دائیں طرف رُخ کیا اور آواز لگائی۔ ”اے گروہ انصار!“ انصار نے جواب میں کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم حاضر ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بائیں طرف رُخ کیا اور آواز دی، اے گروہ انصار!“ انصار نے جواب دیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم حاضر ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زمین پر اترے اور (دوبارہ) آمنا سامنا ہوا تو دشمن شکست خوردہ ہوا اور مسلمانوں کو بہت سی غنیمتیں ملیں۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ غنائم طلقاء کو عطا فرمائیں اور ان میں تقسیم کردیں۔ (اس پر) انصار نے کہا۔ سختی کے وقت ہمیں پکارا جاتا ہے اور غنیمتیں ہمارے سوا اوروں کو تقسیم کی جاتی ہیں۔ یہ بات جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچ گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام انصار کو جمع فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (ان کے ساتھ) ایک قبہ میں بیٹھ گئے اور ارشاد فرمایا: ”اے گروہ انصار! مجھے تمہاری طرف سے کیا بات پہنچی ہے؟“ انصار صحابہ خاموش رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اے گروہ انصار! اگر لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار ایک پہاڑی گھاٹی پر چلیں تو میں انصار کی گھاٹی کو (چلنے کے لئے) پکڑوں گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ دوسرے لوگ دنیا (کا سامان) لے جائیں اور تم اللہ کے رسول کو لے جاؤ اور اپنے گھروں میں پناہ دو؟“ انصار کہنے لگے۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم راضی ہیں، ہم راضی ہیں۔ ابن عون کہتے ہیں کہ ہشام بن زید کہتے ہیں میں نے حضرت انس سے پوچھا۔ آپ اس وقت حاضر تھے۔ انہوں نے جواب دیا۔ تو میں اس وقت کہاں غائب ہوتا؟۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39759]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39759، ترقيم محمد عوامة 38141)
ترقیم عوامۃ: 38142 ترقیم الشثری: -- 39760
٣٩٧٦٠ - حدثنا ابو اسامة عن سليمان (بن) (١) المغيرة (عن ثابت) (٢) عن انس قال: جاء ابو طلحة يوم حنين يضحك رسول الله ﷺ فقال: يا رسول الله، الم تر إلى ام سليم معها خنجر؟ فقال لها رسول الله ﷺ:" (يا) (٣) ام سليم ما اردت إليه؟" قالت: اردت إن (دنا) (٤) إلي احد منهم طعنته به (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عن).
(٢) سقط من: [س].
(٣) سقط من: [ق].
(٤) في [أ، ب]: (إليك).
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٨٠٩)، وأحمد (١٢١٠٨).
حضرت انس سے روایت ہے کہ حضرت ابو طلحہ حنین کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہنسانے لگے اور فرمایا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ نے ام سلیم کو نہیں دیکھا ان کے ہاتھ میں چھرا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ام سلیم سے پوچھا۔ ”اے ام سلیم! اس چھرے سے تمہارا کیا ارادہ ہے؟“ حضرت ام سلیم نے جواب دیا۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ اگر کوئی دشمن میرے قریب آیا تو میں یہ چھرا اسے گھونپ دوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39760]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39760، ترقيم محمد عوامة 38142)
ترقیم عوامۃ: 38143 ترقیم الشثری: -- 39761
٣٩٧٦١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) حماد بن سلمة عن إسحاق ابن عبد الله بن ابي طلحة عن انس ان النبي ﷺ قال يوم حنين:"من قتل قتيلا فله سلبه"، فقتل (يومئذ ابو طلحة) (٢) عشرين رجلا؛ فاخذ اسلابهم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع، ي]: (أنبأنا).
(٢) في [أ، ب، ع]: (طلحة يومئذ).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٢٢٣٦)، والحاكم ٣/ ٣٥٣، وابن حبان (٤٨٤١)، وأبو داود (٢٧١٨)، والبيهقي ٦/ ٣٠٧، والدارمي (٢٤٨٤)، والطحاوي ٣/ ٢٢٧، والضياء (١٥٢٣)، والطيالسي (٢٠٧٩).
حضرت انس سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ حنین کے دن ارشاد فرمایا تھا۔ ”جس نے کسی کو قتل کیا تو اس (قاتل) کو مقتول کا سامان ملے گا۔“ چناچہ حضرت ابو طلحہ نے اس دن بیس آدمی قتل کیے اور ان کا سامان حاصل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39761]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39761، ترقيم محمد عوامة 38143)
ترقیم عوامۃ: 38144 ترقیم الشثری: -- 39762
٣٩٧٦٢ - حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن طلحة بن مصرف قال: انهزم المسلمون يوم حنين (فنودوا) (١) : يا اصحاب سورة البقرة، قال: فرجعوا ولهم حنين -يعني: بكاء- (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط]: (فردوا).
(٢) مرسل؛ طلحة بن مصرف تابعي.
حضرت طلحہ بن مصرف سے روایت ہے کہ حنین کے دن مسلمانوں کو شکست ہوئی تو انہیں آواز دی گئی۔ اے سورة بقرہ والو! راوی کہتے ہیں: پس صحابہ کرام واپس پلٹ آئے اور ان کے رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39762]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39762، ترقيم محمد عوامة 38144)