مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
37. غزوة حنين وما جاء فيها
غزوہ حنین کے بارے میں منقول احادیث
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39773
٣٩٧٧٣ - قال يعلى بن عطاء: فحدثني (ابناؤهم) (١) عن آبائهم انهم قالوا: لم يبق منا احد إلا امتلات عيناه وفمه ترابا، وسمعنا صلصلة بين السماء والارض كإمرار الحديد على (الطست) (٢) (الجديد) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ي]: (آباؤهم).
(٢) في [أ، ب، ع، ي]: (المست).
(٣) في [أ، ب، ش، ع]: (الحديد).
(٤) مجهول؛ لجهالة الأبناء، أخرجه أحمد ٥/ ٢٨٦ (٢٢٤٦٧)، وابن سعد ٢/ ١٥٦، وابن أبي عاصم في الآحاد (٨٦٣)، والطيالسي (١٣٧١)، وأبو نعيم في الدلائل (٣٢٩)، والبيهقي في الدلائل ٥/ ١٤١، والدولابي ١/ ١٢٥، وابن الجوزي في المنتظم ٣/ ٣٣٥، والمزي ١٦/ ٣٢٨.
یعلی بن عطاء کہتے ہیں۔ مجھ سے مخالفین کے بیٹوں نے اپنے آباء کی سند سے بیان کیا کہ ہم میں سے کوئی بھی نہیں بچا مگر یہ کہ اس کی آنکھیں اور منہ مٹی سے بھر گیا اور ہم نے آسمان اور زمین کے درمیان ایک جھنکار سُنی جیسا کہ نئے طشت پر لوہا گزارنے سے نکلتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39773]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39773، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 38154 ترقیم الشثری: -- 39774
٣٩٧٧٤ - حدثنا عفان قال: (حدثنا) (١) حماد بن سلمة عن إسحاق بن عبد الله بن ابي طلحة عن انس بن مالك ان هوازن (جاءت يوم حنين بالصبيان) (٢) ⦗١٠١⦘ والنساء والإبل والغنم، فجعلوها صفوفا يكثرون على رسول الله ﷺ فلما التقوا ولى المسلمون كما قال الله، فقال رسول الله ﷺ:"يا عباد الله! انا عبد الله ورسوله"، ثم قال:"يا معشر المهاجرين! انا عبد الله ورسوله"، قال: فهزم الله المشركين ولم يضرب بسيف (ولم) (٣) يطعن برمح، قال: وقال رسول الله ﷺ يومئذ:"من قتل كافرا فله سلبه"، قال: فقتل ابو طلحة يومئذ عشرين رجلا، فاخذ اسلابهم، وقال ابو قتادة: يا رسول الله إني ضربت رجلا على (حبل العاتق) (٤) وعليه درع له (فاتخفضت) (٥) عنه، وقد قال حماد: فاعجلت عنه، قال:"فانظر من اخذها؟" قال: فقام رجل فقال: انا اخذتها فارضه منها واعطنيها، وكان رسول الله ﷺ لا يسال شيئا إلا اعطاه او سكت، فسكت رسول الله ﷺ، قال: فقال عمر: لا والله لا (يفيئها) (٦) الله على اسد من اسده ويعطيكها، قال: فضحك رسول الله ﷺ، (و) (٧) قال:"صدق عمر"، ولقي ابو طلحة ام سليم ومعها خنجر فقال ابو طلحة: يا ام سليم (ما) (٨) هذا معك؟ قالت: اردت إن دنا مني بعض المشركين ان ابعج به بطنه، فقال ابو طلحة: يا رسول الله! الا تسمع ما تقول ام سليم؟ قالت: يارسول الله (قتل) (٩) (من) (١٠) بعدنا من الطلقاء، انهزموا بك يا رسول الله فقال:"إن الله قد كفى واحسن" (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع، ي]: (أخبرنا).
(٢) في [ع]: (جاءت بالصبيان يوم حنين).
(٣) في [ع]: (فلم).
(٤) في [س]: (جبل العانق).
(٥) في [أ، جـ، ي]: (فانخفضت)، وفي [ع]: (قد انخفصت)، وفي [ب]: (فانخفنت)، وفي [ق، هـ]: (فأجهضت).
(٦) في [س]: (يغنيها).
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) في [ب]: (جا).
(٩) في [ق]: (أقتل).
(١٠) سقط من: [ع].
(١١) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٣٩٧٥)، ومسلم (١٨٠٩).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ ہوازن والے غزوہ حنین کے موقع پر (اپنے) بچوں عورتوں، اونٹوں اور بکریوں کو ساتھ لائے اور انہیں صفوں کی حالت میں جمع کردیا تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے زیادہ لگیں۔ پس جب آمنا سامنا ہوا۔ اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ مسلمان بھاگ نکلے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندو! میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول (موجود) ہوں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اے گروہ مہاجرین! میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول (موجود) ہوں۔“ راوی کہتے ہیں: پھر اللہ تعالیٰ نے مشرکین کو شکست سے دوچار کیا۔ کوئی تلوار نہیں ماری گئی اور نہ ہی کوئی نیزہ بازی کی گئی۔ راوی کہتے ہیں: اور رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس دن ارشاد فرمایا: ”جو کسی کافر کو قتل کرے گا وہی اس کا سامان لے گا۔“ حضرت انس کہتے ہیں، چناچہ اس دن حضر ت ابو طلحہ نے بیس (20) آدمیوں کو قتل کیا اور ان کے سامان کو لے لیا۔ حضرت ابو قتادہ کہتے ہیں۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں نے ایک آدمی کو گردن پر تلوار مار کر ہلاک کیا اس کے جسم پر زرہ تھی لیکن مجھ سے پہلے ہی کسی نے وہ زرہ اتار لی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم دیکھ لو کس نے وہ زرہ لی ہے۔ راوی کہتے ہیں: ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا۔ میں نے وہ زرہ لی ہے۔ آپ اس کو اس زرہ سے راضی کردیں۔ (یعنی چھوڑنے پر) اور یہ زرہ مجھے دے دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جب بھی کسی شئی کا سوال کیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ چیز عطا فرما دیتے یا خاموش رہتے (یعنی انکار نہ کرتے)۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (یہ بات سن کر) خاموش ہوگئے۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت عمر کہنے لگے۔ نہیں خدا کی قسم! اللہ تعالیٰ اپنے شیروں میں سے ایک شیر پر سے یہ غنیمت نہیں ہٹائیں گے اور نہ یہ تجھے دیں گے۔ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنس پڑے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عمر نے سچ کہا ہے۔“ حضرت ابو طلحہ کی ام سلیم سے ملاقات ہوئی۔ حضرت ام سلیم کے پاس چھُرا تھا۔ حضرت ابو طلحہ نے پوچھا۔ اے اُم سلیم! یہ آپ کے پاس کیا ہے؟ وہ فرمانے لگیں۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ اگر مشرکنا میں سے کوئی میرے قریب آیا تو میں اس چھرے کے ذریعہ سے پیٹ پھاڑ کر اس کی آنتیں باہرنکال دوں گی۔ حضرت ابو طلحہ نے (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے) عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اُم سلیم جو کچھ کہہ رہی ہیں۔ آپ نے نہیں سُنا۔ حضرت ام سلیم کہنے لگیں۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہمارے بعد طلقاء میں سے جو لوگ ہیں ان کو خوب قتل کریں۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ لوگ آپ کے ذریعہ (خوب) شکست کھاچکے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب میں فرمایا: ”یقینا اللہ نے کفایت فرمائی اور بھلائی کی۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39774]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39774، ترقيم محمد عوامة 38154)
ترقیم عوامۃ: 38155 ترقیم الشثری: -- 39775
٣٩٧٧٥ - حدثنا هاشم بن القاسم قال: (حدثنا) (١) عكرمة بن عمار قال: حدثنا إياس بن سلمة قال: حدثني ابي قال: غزوت مع رسول الله ﷺ هوازن فبينما نحن نتضحى، وعامتنا مشاة فينا ضعفة، إذ جاء رجل على جمل احمر، فانتزع طلقا من (حقبه) (٢) فقيد به جمله رجل شاب، ثم جاء يتغدى مع القوم، فلما راى ضعفهم وقلة (ظهرهم) (٣) خرج يعدو إلى جمله فاطلقه ثم اناخه فقعد عليه ثم خرج يركضه، واتبعه رجل من اسلم من صحابة النبي ﷺ على ناقة ورقاء هي امثل ظهر القوم، فقعد فاتبعه، فخرجت (اعدو) (٤) فادركته وراس الناقة عند ورك الجمل وكنت عند ورك الناقة، (ثم) (٥) تقدمت حتى اخذت بخطام الجمل فانخته، فلما وضع ركبتيه بالارض اخترطت سيفي فاضرب راسه، فندر فجئت (براحلته) (٦) وما عليها (اقوده) (٧) فاستقبل رسول الله ﷺ مقبلا فقال:"من قتل الرجل؟" فقالوا: ابن الاكوع، فنفله سلبه (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع، ي]: (أخبرنا).
(٢) في [أ، ب]: (جفنة).
(٣) في [س]: (سهرهم).
(٤) في [أ، ب]: (أغذو)، وفي [ع]: (أعذوا)، وفي [هـ]: (أعد).
(٥) في [ق، هـ]: (وكنت).
(٦) في [ع]: (براحلتها).
(٧) في [ق]: (أقودها).
(٨) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٥٤)، وأحمد (١٦٥٢٣)، وأصله عند البخاري (٣٠٥١).
حضرت ایاس بن سلمہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہوازن کے جہاد میں شرکت کی تھی۔ ہم صبح کا کھانا کھا رہے تھے اور ہمارے اکثر لوگ پیدل تھے اور ہم میں کمزور لوگ بھی تھے کہ ایک آدمی سرخ اونٹ پر سوار ہو کر آیا اور اس نے اپنے (اونٹ) کے کجاوہ کے پچھلے حصے سے ایک چمڑے کی رسی نکالی اور اس کے ساتھ اپنے اونٹ کو باندھ دیا، وہ ایک نوجوان آدمی تھا۔ پھر وہ آیا اور اس نے لوگوں کے ہمراہ کھانا کھایا۔ جب اس نے لوگوں کی کمزوری اور کمی کو دیکھا تو وہ اپنے اونٹ کی طرف بھاگ نکلا اور اس نے اس کو کھول لیا پھر اس کو بٹھایا اور اس پر سوار ہوگیا اور پھر اس اونٹ کو مہمیز کرنا شروع کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک آدمی، جن کا تعلق بنو اسلم سے تھا، ایک خاکستری اونٹنی پر، جو لوگوں کی سواریوں میں سب سے عمدہ تھی، اس کے پیچھے گئے۔ میں نے بھاگتے ہوئے اس شخص کا پیچھا کیا۔ میں نے اس کو اس حال میں جا لیا کہ اونٹنی کا سر اونٹ کے پٹھے کے پاس تھا اور میں اونٹنی کے پٹھے کے پاس تھا، پھر میں نے آگے بڑھ کر اونٹ کی لگام کو پکڑ لیا اور اس کو بٹھا دیا۔ جونہی اس نے اپنے گھٹنے زمین پر رکھے میں نے اپنی تلوار سونت لی اور اس آدمی کے سر پر وار کیا تو سر الگ ہو کر جا گرا۔ پھر میں اس کی سواری اور جو کچھ اس پر تھا اسے کھینچتا ہوا لے کر آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سامنے سے تشریف لاتے ہوئے ملے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ اس آدمی کو کس نے مارا؟ لوگوں نے بتایا کہ ابن اکوع نے۔ پس آپ نے اس کا ساز و سامان مجھے دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39775]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39775، ترقيم محمد عوامة 38155)
ترقیم عوامۃ: 38156 ترقیم الشثری: -- 39776
٣٩٧٧٦ - حدثنا عفان (حدثنا) (١) وهيب (حدثنا) (٢) عمرو بن يحيى عن عباد بن تميم عن عبد الله بن زيد قال: لما افاء الله على رسوله يوم حنين ما افاء قسم في ⦗١٠٣⦘ الناس في المؤلفة قلوبهم، ولم يقسم ولم يعط الانصار شيئا، فكانهم وجدوا إذ لم يصيبهم ما اصاب الناس، فخطبهم فقال:"يا معشر الانصار! الم اجدكم ضلالا فهداكم الله بي، وكنتم متفرقين فجمعكم الله بي، وعالة فاغناكم الله بي"، قال: كلما قال شيئا قالوا: الله ورسوله امن، قال:"فما يمنعكم ان تجيبوا؟" قالوا: الله ورسوله امن، قال:"لو شئتم قلتم: جئتنا كذا وكذا، اما ترضون ان يذهب الناس بالشاة والبعير، وتذهبون برسول (٣) الله إلى رحالكم، (لولا) (٤) الهجرة لكنت امرا من الانصار، لو سلك الناس واديا او شعبا لسلكت وادي الانصار وشعبهم، الانصار شعار والناس دثار، وإنكم ستلقون بعدي اثرة فاصبروا حتى تلقوني على الحوض" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (أخبرنا).
(٢) في [أ، ب]: (أخبرنا).
(٣) في [جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(٤) في [أ]: (لولى).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٣٣٠)، ومسلم (١٠٦١).
حضرت عبد اللہ بن زید سے روایت ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو غزوہ حنین میں جو مال غنیمت میں دینا مقصود تھا وہ عطا فرمایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ مال لوگوں میں اور مؤلفۃ القلوب میں تقسیم فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار میں کوئی مال بھی تقسیم نہیں فرمایا اور ان کو نہیں دیا۔ اس پر گویا جب انہیں حصہ نہیں ملا تو انہوں نے محسوس کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو خطبہ ارشاد فرمایا اور کہا۔ ”اے گروہ انصار! کیا میں نے تمہیں گمراہ نہیں پایا تھا پھر اللہ تعالیٰ نے تمہیں میرے ذریعہ سے ہدایت بخشی اور تم لوگ پراگندہ و منتشر تھے پھر اللہ تعالیٰ نے تمہیں میرے ذریعہ سے اکٹھا فرمایا۔ اور کیا میں نے تمہیں تنگدست نہیں پایا تھا کہ پھر اللہ تعالیٰ نے تمہیں میرے ذریعہ سے غنی کردیا۔“ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی کوئی بات پوچھتے تو صحابہ جوا ب میں کہتے: اللہ اور اس کے رسول زیادہ بڑے محسن ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں جواب دینے سے کیا چیز مانع ہے؟ صحابہ نے عرض کیا۔ اللہ اور اس کے رسول زیادہ بڑے محسن ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم چاہو تو یوں کہو۔ آپ ایسی ایسی حالت میں ہمارے پاس آئے تھے۔ کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ لوگ تو بکریاں اور اونٹ لے جائیں اور تم اپنے کجاو وں کی طرف اللہ کے رسول کو لے جاؤ؟ اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں بھی انصار میں سے ایک آدمی ہوتا۔ اگر سب لوگ ایک وادی یا گھاٹی میں چلیں تو میں انصار کی وادی یا گھاٹی میں چلوں گا۔ انصار لوگ جسم سے متصل کپڑے (کی مانند) ہیں اور بقیہ لوگ جسم سے اوپر کے کپڑے (کی مانند) ہیں۔ تم لوگ میرے بعد ترجیح نفس کا مشاہدہ کرو گے لیکن تم صبر کرنا، یہاں تک کہ تم میرے ساتھ حوض پر آ ملو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39776]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39776، ترقيم محمد عوامة 38156)
38. (ما جاء) في غزوة (ذى) قرد
غزوہ ذی قرد کے بارے میں روایات
ترقیم عوامۃ: 38157 ترقیم الشثری: -- 39777
٣٩٧٧٧ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : (حدثنا) (٢) هاشم بن القاسم (ابو) (٣) (النضر) (٤) قال: (حدثنا) (٥) عكرمة بن عمار قال: حدثني إياس بن سلمة ⦗١٠٤⦘ عن ابيه قال: قدمت المدينة (من) (٦) الحديبية مع النبي ﷺ، فخرجت انا ورباح غلام (رسول الله ﷺ، بعثه رسول الله ﷺ مع الإبل وخرجت معه بفرس طلحة) (٧) (ابديه) (٨) مع الإبل. فلما كان بغلس اغار عبد الرحمن بن عيينة على ابل رسول الله ﷺ فقتل (راعيها) (٩) وخرج يطرد بها هو واناس معه في خيل، فقلت: يا رباح، اقعد على هذا الفرس فالحقه بطلحة واخبر رسول الله ﷺ انه قد اغير على سرحه، قال: فقمت على تل وجعلت وجهي من قبل المدينة ثم ناديت ثلاث مرات: يا صباحاه. ثم اتبعت القوم معي سيفي ونبلي فجعلت ارميهم واعقر بهم، وذاك حين يكثر (الشجر) (١٠) ، قال: فإذا رجع إلي فارس جلست له في اصل شجرة ثم رميت فلا يقبل علي فارس إلا عقرت به، فجعلت ارميهم واقول: انا ابن الاكوع … (واليوم) (١١) يوم الرضع (فالحق برجل فارميه وهو على رحله فيقع سهمي في الرجل، حتى انتظمت كتفه قلت: خذها) (١٢) : (انا ابن الاكوع … واليوم يوم الرضع) (١٣) ⦗١٠٥⦘ فإذا كنت في الشجرة احرقتهم بالنبل، وإذا (تضايقت) (١٤) الثنايا علوت الجبل (فرديتهم) (١٥) بالحجارة. فما زال ذلك شاني وشانهم: اتبعهم وارتجز حتى ما خلق الله شيئا من ظهر النبي ﷺ إلا خلفته وراء ظهري، واستنقذته من ايديهم، قال: ثم لم ازل ارميهم حتى القوا اكثر من ثلاثين رمحا واكثر من ثلاثين بردة، يستخفون منها، ولا يلقون من ذلك شيئا إلا جعلت عليه (١٦) (الحجارة) (١٧) وجمعته على طريق رسول الله ﷺ. حتى إذا امتد الضحى اتاهم عيينة بن بدر الفزاري ممدا لهم وهم في ثنية ضيقة، ثم علوت الجبل فانا فوقهم، قال عيينة: ما هذا الذي ارى؟ قالوا: لقينا من هذا البرح، ما (فارقنا) (١٨) (بسحر) (١٩) حتى الآن، واخذ كل شيء في ايدينا وجعله وراء ظهره، فقال عيينة: لولا ان هذا يرى ان وراءه طلبا لقد ترككم، قال: ليقم إليه نفر منكم. فقام إلي نفر منهم اربعة فصعدوا في الجبل، فلما اسمعتهم الصوت قلت لهم: اتعرفوني؟ قالوا: ومن انت؟ قلت: انا ابن الاكوع، والذي كرم وجه محمد (٢٠) لا يطلبني رجل منكم فيدركني، ولا اطلبه فيفوتني، قال رجل منهم: اظن. ⦗١٠٦⦘ قال: فما برحت مقعدي ذاك حتى نظرت إلى فوارس رسول الله ﷺ يتخللون الشجر، وإذا اولهم الاخرم الاسدي، وعلى اثره ابو قتادة فارس رسول الله ﷺ، وعلى اثر ابي قتادة: المقداد الكندي، قال: فولوا المشركين مدبرين، وانزل من الجبل فاعرض للاخرم فآخذ عنان فرسه، قلت: يا اخرم! انذر بالقوم -يعني احذرهم، فإني لا آمن ان يقطعوك، فاتئد حتى يلحق (رسول الله) (٢١) ﷺ (٢٢) واصحابه، قال: يا سلمة! إن كنت تؤمن بالله واليوم الآخر، وتعلم ان الجنة حق والنار حق فلا تحل بيني وبين الشهادة. قال: فخليت عنان فرسه فيلحق بعبد الرحمن بن عيينة ويعطف عليه عبد الرحمن فاختلفا طعنتين فعقر الاخرم بعبد الرحمن، وطعنه عبد الرحمن فقتله، وتحول عبد الرحمن على فرس الاخرم، (فيلحق) (٢٣) ابو قتادة بعبد الرحمن واختلفا طعنتين فعقر بابي قتادة، وقتله ابو قتادة، وتحول ابو قتادة على فرس الاخرم. ثم إني خرجت اعدو في اثر القوم حتى ما ارى من غبار صحابة النبي ﷺ شيئا، ويعرضون قبل غيبوبة الشمس إلى شعب فيه ماء يقال له: ذو قرد، فارادوا ان يشربوا منه فابصروني اعدو وراءهم، فعطفوا عنه وشدوا في الثنية ثنية ذي (ثبير) (٢٤) وغربت الشمس فالحق (بهم) (٢٥) رجلا فارميه، فقلت: خذها: وانا ابن الاكوع … (اليوم) (٢٦) يوم الرضع ⦗١٠٧⦘ فقال: يا ثكلتني امي اكوعي بكرة، قلت: نعم اي عدو نفسه، وكان الذي رميته بكرة فاتبعته بسهم آخر، فعلق فيه سهمان (وتخلفوا) (٢٧) فرسين. فجئت بهما اسوقهما إلى رسول الله ﷺ وهو على الماء الذي (خلاتهم) (٢٨) عنه (ذي) (٢٩) قرد، فإذا نبي الله ﷺ في (خمسمائة) (٣٠) ، وإذا بلال قد نحر جزورا مما خلفت، فهو (يشوي) (٣١) لرسول الله ﷺ من كبدها وسنامها. فاتيت رسول الله ﷺ فقلت: يا رسول الله خلني، فانتخب من اصحابك مائة رجل فآخذ على الكفار بالعشوة فلا يبقى منهم مخبر إلا قتلته، قال:"اكنت فاعلا ذاك يا سلمة؟" قال: نعم، والذي اكرم وجهك، فضحك رسول الله ﷺ حتى رايت نواجذه في ضوء (النار) (٣٢) ، قال: ثم قال:"يقرون الآن بارض غطفان"، فجاء رجل من غطفان قال: مروا على فلان الغطفاني، (فنحر) (٣٣) لهم جزورا، فلما اخذوا يكشطون جلدها راوا غبرة فتركوها وخرجوا هرابا. فلما اصبحنا قال رسول الله ﷺ:"خير فرساننا اليوم ابو قتادة، وخير رجالتنا سلمة"، فاعطاني رسول الله ﷺ سهم الفارس والراجل جميعا، ثم اردفني وراءه على العضباء راجعين إلى المدينة، فلما كان بيننا وبينها قريب من ضحوة وفي القوم رجل من الانصار، كان لا يسبق فجعل ينادي: (هل من مسابق) (٣٤) ، الا رجل ⦗١٠٨⦘ يسابق إلى المدينة، فعل ذلك مرارا، وانا وراء رسول الله ﷺ مردفا، قلت له: (اما) (٣٥) تكرم كريما ولا تهاب شريفا، قال: لا، إلا رسول الله (٣٦) ، قلت: يا رسول (الله) (٣٧) -بابي انت وامي- خلني، (فلاسابق) (٣٨) الرجل، قال:"إن شئت قلت: اذهب إليك"، (فطفر) (٣٩) عن راحلته وثنيت رجلي فطفرت عن الناقة، (ثم) (٤٠) إني ربطت (عليه) (٤١) شرفا او شرفين، يعني استبقيت نفسي، ثم إني (عدوت) (٤٢) حتى الحقه فاصك بين كتفيه بيدي، فقلت: سبقتك والله او كلمة نحوها، قال: فضحك (وقال: (إن) (٤٣) اظن) (٤٤) حتى قدمنا المدينة (٤٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) في [ع]: (أخبرنا).
(٣) في [ب]: (ابن).
(٤) في [أ، ب، ق، ع، هـ]: (النصر).
(٥) في [ع]: (أخبرنا).
(٦) في [هـ]: (زمن).
(٧) سقط من: [أ، ب، جـ، ع، ي].
(٨) أي: أخرج به للبادية، وفي [س، ع]: (أنديه)، وفي [ي]: (أبذيه).
(٩) في [جـ]: (اعيها).
(١٠) في [أ، ب]: (السخر).
(١١) هكذا في: [ق، هـ]، وفي بقية النسخ: (اليوم).
(١٢) سقط من: [ع].
(١٣) سقط من: [ع].
(١٤) سقط من: [أ، ب].
(١٥) في [جـ]: (فرداتهم).
(١٦) في [هـ]: زيادة (آرامًا من).
(١٧) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ي].
(١٨) في [أ، ب]: (فارقت).
(١٩) في [أ، ب]: (السجر)، وفي [جـ]: (بشجر).
(٢٠) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(٢١) في [ع]: (برسول اللَّه).
(٢٢) سقط من: [ق، هـ].
(٢٣) في [جـ، ع]: (فلحق).
(٢٤) في [ط، ع]: (تبير)، وفي [هـ]: (بئر).
(٢٥) في [ع]: (منهم).
(٢٦) في [هـ]: (واليوم).
(٢٧) في [ع]: (ويخلفوا).
(٢٨) في [س، ق، ع، ي]: (جلاتهم)، وفي [هـ]: (جلينهم).
(٢٩) في [ع]: (ذو).
(٣٠) في [س]: (خمس ماية).
(٣١) في [أ، ب]: (نشوي).
(٣٢) في [ب، س]: (النيار)، وفي [هـ]: (النهار).
(٣٣) في [جـ]: (نحر).
(٣٤) في [أ، ب]: (هل يسابق).
(٣٥) في [ع]: (الماء).
(٣٦) في [أ، ب، س، ي]: زيادة ﷺ.
(٣٧) سقط من: [ط، ق، هـ].
(٣٨) في [ب]: (فلأسايق).
(٣٩) في [ي]: (فظفر).
(٤٠) سقط من: [ع].
(٤١) في [ق، هـ]: (عليها).
(٤٢) في [أ، ب]: (غدوت).
(٤٣) في [ع]: (أني).
(٤٤) في [أ، ب، جـ، ع، ي]: (إن أظن وقال).
(٤٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٨٠٧)، وابن حبان (٧١٧٥) من طريق المؤلف، وأخرجه أحمد ٤/ ٥٢ (١٦٥٣٩).
حضرت ایاس بن سلمہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں صلح حدیبیہ کے دنوں میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ مدینہ میں آیا تھا۔ پس (ایک مرتبہ) میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غلام حضرت رباح باہر نکلے۔ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رباح کو اونٹوں کے ہمرا ہ بھیجا اور میں ان کے ساتھ حضرت طلحہ کا گھوڑا لے کر نکلا اور اونٹوں کے ساتھ میں گھوڑے کو چراگاہ کی طرف لے جاتا رہا۔ پس جب صبح کا اندھیرا (چھایا ہوا) تھا تو عبد الرحمان بن عیینہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اونٹوں پر حملہ کردیا اور اونٹوں کے چرواہے کو قتل کردیا۔ اور وہ اس کے ساتھ جو گھڑ سوار لوگ تھے وہ اونٹوں کو لے گئے۔ میں نے کہا۔ اے رباح! اس گھوڑے پر بیٹھ جاؤ اور یہ حضرت طلحہ تک پہنچا دو۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خبر دے دو کہ ان پر حملہ ہوگیا ہے۔ 2۔ سلمہ کہتے ہیں: پھر میں ایک ٹیلہ پر کھڑا ہوگیا اور اپنا منہ مدینہ کی طرف کیا اور پھر میں نے تین مرتبہ آواز لگائی۔ یا صباحاہ! اس کے بعد ان لوگوں کے پیچھے چل نکلا۔ میرے پاس میری تلوار اور تیر تھے۔ پس میں نے ان کی طرف تیر پھینکنے شروع کیے اور ان کو زخمی کر کے روکنے لگا۔ اور یہ بات تب ہوتی جب درخت زیادہ ہوتے، کہتے ہیں: جب میری طرف کوئی سوار آتا تو میں کسی درخت کی اوٹ میں بیٹھ جاتا اور پھر تیر اندازی کرتا۔ چناچہ کوئی سوار میری طرف نہ بڑھتا مگر یہ کہ میں اس کو زخمی کر کے روک دیتا میں ان پر تیر برساتا اور یہ کہتا۔ میں ابن الاکوع ہوں اور آج کا دن ذلیلوں کی ہلاکت کا دن ہے۔ 3۔ پھر میں ایک آدمی کے پاس پہنچا تو میں نے اس کو تیر مارا جبکہ وہ اپنی سواری پر تھا۔ میرا تیر اس آدمی کو لگا یہاں تک کہ وہ اس کے کندھے میں پیوست ہوگیا۔ میں نے کہا۔ اس کو پکڑ۔ اور ”میں ابن الاکوع ہوں۔ اور آج کا دن ذلیلوں کی ہلاکت کا دن ہے۔“ 4۔ جب میں درختوں (کے جھرمٹ) میں ہوتا تو میں ان لوگوں پر خوب تیر اندازی کرتا اور جب گھاٹیاں تنگ ہوجاتیں تو میں پہاڑ پر چڑھ جاتا اور ان پر پتھر پھینکتا۔ میری اور ان کی یہی حالت رہی کہ میں ان کے پیچھے دوڑتا رہا اور رجزیہ اشعار پڑھتا رہا۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سواریوں میں سے جو کچھ پیدا کیا ہو اتھا میں اس سب کو اپنے پیچھے چھوڑ آیا اور میں نے اس کو حملہ آوروں سے چھڑا لیا۔ 5۔ سلمہ کہتے ہیں: پس میں ان پر تیر اندازی کرتا رہا یہاں تک کہ تیس سے زیادہ نیزے اور تیس سے زیادہ چادریں گرا دیں جن کو پھینک کر وہ اپنا بوجھ ہلکا کرتے تھے۔ وہ جو کچھ بھی پھینکتے تھے میں ان پر پتھروں کو رکھ دیتا تھا۔ اور میں اس کو رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے راستہ پر جمع کردیتا تھا۔ یہاں تک کہ جب چاشت کا وقت ہوا تو حملہ آوروں کے پاس عیینہ بن بدر فزاری مدد کرنے کے لئے آپہنچا اور یہ لوگ ایک تنگ گھاٹی میں تھے۔ میں پہاڑ پر چڑھ گیا چناچہ میں ان سے بلند ہوگیا۔ عیینہ نے کہا میں یہ کیا دیکھ رہا ہوں؟ حملہ آوروں نے جواب دیا۔ ہمیں یہ مصیبت چمٹی ہوئی ہے۔ صبح سے ابھی تک اس نے ہما را ساتھ نہیں چھوڑا۔ جو کچھ ہمارے پاس تھا وہ اس نے ہم سے لے لیا ہے اور اس کو اپنے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس پر عیینہ نے کہا۔ اگر اس کو اپنے پیچھے سے کسی طلب (کمک) کا خیال نہ ہوتا تو البتہ یہ تمہیں چھوڑ دیتا۔ عیینہ نے کہا۔ تم میں سے ایک جماعت اس کی طرف (لڑنے کے لئے) اٹھنی چاہیے۔ چناچہ میری جانب ایک جماعت اٹھی جس میں چار افراد تھے۔ انہوں نے پہاڑ پر چڑھنا شروع کیا پس جب وہ میری آواز کے قریب پہنچے تو میں نے ان سے کہا۔ کیا تم مجھے جانتے ہو؟ انہوں نے پوچھا تم کون ہو؟ مں پ نے جواب دیا۔ میں ابن الاکوع ہوں۔ قسم اس ذات کی جس نے محمد کے چہرے کو عزت بخشی تم میں سے کوئی آدمی مجھے پکڑنا چاہے تو نہیں پکڑ سکتا اور میں جس کو پکڑنا چاہوں وہ چھوٹ نہیں سکتا۔ ان میں سے ایک آدمی نے کہا۔ مجھے بھی یہی گمان ہے۔ 6۔ سلمہ کہتے ہیں: پھر میں اپنی اسی جگہ بیٹھا رہا یہاں تک کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سواروں کو درختوں کے درمیان سے دیکھا کہ ان کے اول میں اخرم اسدی ہیں اور ان کے پیچھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شہسوار حضرت ابو قتادہ تھے اور ابو قتادہ کے پیچھے مقداد کندی تھے۔ سلمہ کہتے ہیں۔ پس مشرکین پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے۔ میں پہاڑ سے اترا اور حضرت اخرم کے پاس پہنچا اور میں نے ان کے گھوڑے کی لگام پکڑ لی۔ میں نے کہا۔ اے اخرم! ان لوگوں سے ڈرو (یعنی ابھی رک جاؤ) کیونکہ مجھے اس بات پر امن نہیں ہے کہ یہ لوگ تمہیں قتل کردیں گے۔ پس تم رکو یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ (ہم تک) پہنچ جائیں۔ اخرم نے کہا۔ اے سلمہ! اگر تم اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہو اور یہ جانتے ہو کہ جنت حق ہے اور دوزخ حق ہے تو میرے اور شہادت کے درمیان حائل نہ ہو۔ سلمہ کہتے ہیں: پس میں نے ان کے گھوڑے کی لگام چھوڑ دی۔ پھر وہ عبد الرحمان بن عیینہ تک جا پہنچے اور عبد الرحمان ان کی طرف پلٹا۔ دونوں نے ایک دوسرے پر نیزے کا وار کیا۔ اخرم نے عبد الرحمان کے گھوڑے کو زخمی کردیا اور عبد الرحمان نے انہیں نیزہ مار کر قتل کردیا اور عبد الرحمان، اخرم کے گھوڑے پر منتقل ہوگیا۔ پھر حضرت ابو قتادہ، عبد الرحمان تک جا پہنچے اور دونوں نے ایک دوسرے پر نیزے کا وار کیا۔ حضرت ابو قتادہ کے گھوڑے کو زخمی کردیا گیا اور حضرت ابو قتادہ نے اسے قتل کردیا اور حضرت ابو قتادہ، اخرم کے گھوڑے پر منتقل ہوگئے۔ 7۔ پھر میں ان لوگوں کے پیچھے دوڑتا ہوا نکلا یہاں تک کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کا غبار بھی کچھ دکھائی نہ دیتا تھا۔ سورج غروب ہونے سے پہلے وہ لوگ ایک گھاٹی کی طرف مڑے جس میں پانی تھا اور اسے ذو قرد کہا جاتا تھا۔ انہوں نے اس سے پانی پینا چاہا لیکن مجھے اپنے پیچھے دوڑتے ہوئے دیکھ لیا تو وہ اس سے ہٹ گئے اور گھاٹی یعنی ذی ثبیر کی گھاٹی میں تیزی سے چلے گئے۔ اور سورج غروب ہوگیا۔ میں ان کے ایک آدمی کو جا پہنچا اور اسے تیر مارا اور کہا۔ اس کو پکڑ۔ ”میں ابن الاکوع ہوں۔ اور آج کا دن ذلیلوں کی ہلاکت کا دن ہے۔“ اس نے کہا۔ میری ماں مجھے گم پائے! کیا تم صبح والے میرے اکوع ہو؟ میں نے کہا۔ ہاں، اے اپنی جان کے دشمن! اور یہ وہی آدمی تھا جسے میں نے صبح تیر مارا تھا۔ پھر میں نے اس کے پیچھے ایک اور تیر مارا تو اس میں دو تیر پیوست ہوگئے۔ اور وہ دو گھوڑے پیچھے چھوڑ گئے۔ میں انہیں ہانکتا ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذو قرد کے اسی پانی پر تھے جس سے میں نے انہیں ہٹایا تھا۔ وہاں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانچ سو آدمیوں میں تھے اور حضرت بلال نے ان اونٹوں میں سے جو میں نے پیچھے چھوڑے تھے ایک اونٹ نحر کیا ہوا تھا اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے اس کی کلیجی اور کوہان میں سے بھون رہے تھے۔ 8۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مجھے چھوڑ دیجئے کہ میں آپ کے صحابہ میں سے سو آدمی چن لوں اور رات کے اندھیرے میں کفار کو جا پکڑوں، پھر ان میں سے کوئی خبر دینے والا بھی نہ بچے مگر میں اسے قتل کردوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اے سلمہ! کیا تم واقعی ایسا کرتے؟“ انہوں نے کہا: ہاں، قسم اس ذات کی جس نے آپ کے چہرے کو عزت بخشی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنس پڑے یہاں تک کہ میں نے آگ کی روشنی میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی داڑھیں دیکھیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اب غطفان کی سرزمین میں ان کی مہمان نوازی ہو رہی ہے۔“ پھر غطفان کا ایک آدمی آیا اور اس نے کہا۔ وہ فلاں غطفانی کے پاس سے گزرے تو اس نے ان کے لئے ایک اونٹ نحر کیا۔ جب وہ اس کی کھال اتارنے لگے تو انہوں نے گرد اڑتی دیکھی، چناچہ وہ اسے چھوڑ کر بھاگتے ہوئے نکل گئے۔ 9۔ جب ہم نے صبح کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آج ہمارے سواروں میں سب سے بہتر ابو قتادہ ہیں اور ہمارے پیادوں میں سب سے بہتر سلمہ ہیں۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے سوار اور پیادے دونوں کا حصہ عطا فرمایا۔ پھر مدینہ واپس لوٹتے ہوئے مجھے عضباء پر اپنے پیچھے بٹھا لیا۔ جب ہمارے اور مدینہ کے درمیان تقریباً چاشت بھر کا فاصلہ رہ گیا اور لوگوں میں انصار کا ایک آدمی تھا جس سے کوئی آگے نہیں نکل سکتا تھا، تو وہ پکارنے لگا۔ کیا کوئی مقابلہ کرنے والا ہے؟ کیا کوئی آدمی ہے جو مدینہ تک دوڑ لگائے؟ اس نے کئی مرتبہ ایسا کیا اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سوار تھا۔ میں نے اس سے کہا۔ کیا تم کسی معزز کی عزت نہیں کرتے اور کسی شریف سے نہیں ڈرتے؟ اس نے کہا۔ نہیں، سوائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرے ماں باپ آپ پر قربان! مجھے چھوڑ دیجئے تاکہ میں اس آدمی سے مقابلہ کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو۔“ میں نے کہا۔ میں تمہاری طرف آتا ہوں۔ چناچہ وہ اپنی سواری سے کود پڑا اور میں نے اپنے پاؤں موڑے اور اونٹنی سے کود پڑا۔ پھر میں ایک یا دو بلند جگہوں تک اس کے پیچھے رکا رہا، یعنی میں نے اپنا سانس بچائے رکھا۔ پھر میں دوڑا یہاں تک کہ اسے جا لیا اور اس کے دونوں کندھوں کے درمیان اپنے ہاتھ سے مارا اور کہا۔ خدا کی قسم! میں تم سے آگے نکل گیا، یا اسی طرح کا کوئی کلمہ کہا۔ راوی کہتے ہیں: وہ ہنس پڑا اور کہنے لگا۔ میرا بھی یہی گمان ہے، یہاں تک کہ ہم مدینہ پہنچ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39777]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39777، ترقيم محمد عوامة 38157)
ترقیم عوامۃ: 38158 ترقیم الشثری: -- 39778
٣٩٧٧٨ - حدثنا وكيع (حدثنا) (١) سفيان عن ابي بكر بن ابي الجهم بن (صخير) (٢) العدوي عن عبيد الله بن عبد الله بن (عتبة) (٣) عن ابن عباس قال: ⦗١٠٩⦘ صلى رسول الله ﷺ صلاة الخوف بذي قرد ارض من (ارض) (٤) بني سليم، فصف الناس خلفه صفين: صف خلفه، وصف (موازي) (٥) العدو، فصلى بالصف الذي يليه ركعة، ثم نهض هؤلاء إلى مصاف هؤلاء، وهؤلاء إلى مصاف هؤلاء، فصلى بهم ركعة (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [ع]: (صخيرة).
(٣) في [ع]: (عبتة).
(٤) في [ع]: (أرضًا).
(٥) في [ع]: (يوازي).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٠٦٣)، وابن حبان (٢٨٧١)، والحاكم ١/ ٣٣٥، والنسائي ٣/ ١٦٩، وعبد الرزاق (٤٢٥١)، وابن خزيمة (١٣٤٤)، والطحاوي ١/ ٣٠٩، والطبري ٥/ ٢٤٨، والبيهقي ٣/ ٢٦٢.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام ذی قرد میں … بنو سلیم کے علاقہ میں …نماز خوف ادا فرمائی۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے لوگوں نے دو صفیں بنالیں۔ ایک صف نے آپ کے پیچھے (پہلے ایک رکعت) نماز پڑھی اور ایک صف دشمن کے مقابل کھڑی ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس صف کو جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھی ایک رکعت نماز پڑھائی پھر یہ لوگ ان لوگوں کی صف کی جگہ چلے گئے اور وہ لوگ ان لوگوں کی صف کی جگہ چلے آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو بھی ایک رکعت پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39778]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39778، ترقيم محمد عوامة 38158)
ترقیم عوامۃ: 38159 ترقیم الشثری: -- 39779
٣٩٧٧٩ - حدثنا وكيع (حدثنا) (١) سفيان عن الركين (الفزاري) (٢) عن القاسم بن حسان عن زيد بن ثابت ان رسول الله ﷺ صلى صلاة الخوف -فذكر مثل حديث ابن عباس (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [ع]: (الفزازي).
(٣) حسن؛ القاسم بن حسان صدوق، أخرجه أحمد (٢١٥٩٣)، وابن خزيمة (١٣٤٥)، وابن حبان (٢٨٧٠)، وعبد الرزاق (٤٢٥٠)، والطحاوي ١/ ٣١٠، والطبراني (٤٩١٩)، والبيهقي ٣/ ٢٦٢.
حضرت زید بن ثابت سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز خوف ادا فرمائی … پھر اس کے بعد حضرت زید نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما والی روایت بیان فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39779]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39779، ترقيم محمد عوامة 38159)
39. ما (حفظ) أبو بكر في غزوة تبوك
غزوہ تبوک کے بارے میں احادیث
ترقیم عوامۃ: 38160 ترقیم الشثری: -- 39780
٣٩٧٨٠ - حدثنا عبد الله بن المبارك عن معمر عن الزهري عن عبد الرحمن بن كعب (بن مالك) (١) عن ابيه قال: كان رسول الله ﷺ إذا اراد غزوة (ورى) (٢) بغيرها ⦗١١٠⦘ حتى كان غزوة تبوك، سافر رسول الله ﷺ في حر شديد واستقبل سفرا بعيدا، فجلى للمسلمين عن امرهم واخبرهم بذلك ليتاهبوا اهبة (عدوهم) (٣) واخبرهم بالوجه الذي يريد (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (وسمى).
(٣) في [ع]: (غدوهم).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٩٤٩)، ومسلم (٢٧٦٩).
حضرت عبد الرحمان بن کعب بن مالک، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کی عادت یہ تھی کہ) جب کسی غزوہ کا ارادہ کرتے تو کسی دوسرے کے ساتھ توریہ فرما لیتے حتی کہ غزوہ تبوک پیش آیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تبوک کا سفر سخت گرمی میں کیا اور اس سفر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دور جگہ جانا تھا۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کو ان کے معاملہ (یعنی غزوہ) کے بارے میں وضاحت فرما دی اور انہیں اس کی خبر دے دی تاکہ لوگ دشمن کے سامان کی شایان شان تیاری کرلیں۔ اور جس طرف آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارادہ تھا وہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کو بتادیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39780]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39780، ترقيم محمد عوامة 38160)
ترقیم عوامۃ: 38161 ترقیم الشثری: -- 39781
٣٩٧٨١ - حدثنا عفان (حدثنا) (١) وهيب (حدثنا) (٢) عمرو بن يحيى عن العباس ابن سهل بن سعد الساعدي عن ابي حميد الساعدي قال: خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه اوسلم عام تبوك حتى (جئنا) (٣) وادي القرى، وإذا امراة في حديقة لها، (فقال) (٤) رسول الله ﷺ (٥) :"اخرصوا"، (قال) (٦) : (فخرص) (٧) القوم، (وخرص) (٨) رسول الله ﷺ عشرة اوسق، وقال للمراة:"احصي ما يخرج منها حتى ارجع إليك إن شاء الله". (قال) (٩) : فخرج رسول الله ﷺ حتى قدم تبوك، فقال:"إنها ستهب عليكم الليلة ريح شديدة، فلا يقومن (رجل فيها) (١٠) ، فمن كان له بعير فليوثق عقاله"، قال: قال ابو حميد: فعقلناها، فلما كان من الليل هبت ريح شديدة، فقام ⦗١١١⦘ فيها رجل فالقته في (جبلي) (١١) طيء. ثم جاء رسول الله ﷺ إلى ملك ايلة، فاهدى إلى رسول الله ﷺ بغلة بيضاء، فكساه رسول الله ﷺ بردا، (وكتب) (١٢) له رسول الله ﷺ (١٣) ببحرهم، قال: ثم اقبل واقبلنا معه حتى جئنا وادي القرى، فقال (للمراة) (١٤) :"كم حديقتك؟" قالت: عشرة اوسق، خرص رسول الله ﷺ. (قال) (١٥) (رسول الله) (١٦) ﷺ (١٧) :"إني متعجل فمن احب منكم ان يتعجل فليفعل"، قال: فخرج رسول الله ﷺ وخرجنا معه، حتى إذا (اوفى) (١٨) على المدينة قال:"هذه طابة"، فلما راى احدا قال:"هذا جبل يحبنا ونحبه" (١٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [ع]: (أخبرنا).
(٣) في [س]: (جاء)، وفي [ط]: (أتى).
(٤) في [ب، جـ، ع، ي]: (قال).
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [أ].
(٦) سقط من: [ع].
(٧) في [أ]: (فحرض).
(٨) في [أ، ب]: (وحرض).
(٩) سقط من: [س].
(١٠) في [جـ، ع، ي]: (فيها رجل).
(١١) في [ق، هـ]: (جبل).
(١٢) في [ع]: (فكتب).
(١٣) سقط من: [ع].
(١٤) سقط من: [ع].
(١٥) في [ع]: (فقال).
(١٦) في [أ، ب]: (يا رسول اللَّه).
(١٧) سقط من: [ع].
(١٨) في [ع]: (وافا).
(١٩) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٤٨١)، ومسلم (١٣٩٢).
حضرت ابو حمید ساعدی سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تبوک کے سال (غزوہ کے لئے) نکلے یہاں تک کہ جب ہم وادی قُریٰ میں پہنچے تو ایک عورت (کو ہم نے دیکھاجو) اپنے باغ میں کھڑی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا: ”(کھجوروں کا) اندازہ لگاؤ۔“ راوی کہتے ہیں۔ لوگوں نے (کھجوروں کا) اندازہ لگایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی کھجوروں کا اندازہ لگایا اور دس وسق کا اندازہ ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت سے فرمایا: ”ان کھجوروں سے جتنا پھل نکلتا ہے اس کا حساب کرلینا۔ میں ان شاء اللہ تمہارے پاس واپس آؤں گا۔“ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (وہاں سے) نکلے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تبوک میں تشریف فرما ہوئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ”آج کی رات تم پر شدید ہوا چلے گی۔ پس کوئی آدمی اس ہوا میں کھڑا نہ ہو۔ اور جس آدمی کے پاس اونٹ ہو وہ اس اونٹ کی رسی باندھ دے۔ راوی کہتے ہیں: حضرت ابوحمید بیان کرتے ہں ز۔ ہم نے اونٹوں کو باندھ لیا۔ پس جب رات ہوئی تو خوب تیز ہوا چلی۔ اور اس ہوا میں ایک آدمی کھڑا ہوا تو ہوا نے اس کو طَیْ کے دو پہاڑوں میں دے مارا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شاہ ایلہ کے پاس تشریف لائے اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک سفید خچر ہدیہ کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ایک چادر عطا فرمائی اور اس کو ان کے سمندر کے بارے میں تحریر لکھ دی۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے بڑھے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ آگے بڑھے یہاں تک کہ ہم وادی قُریٰ میں پہنچے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت سے پوچھا۔ تمہارے باغ (کی پیداوار کتنی) ہوئی؟ عورت نے جواب دیا۔ آپ کے اندازہ کے مطابق دس وسق ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو جلدی چلوں گا۔ تم میں سے جو آدمی جلدی چلنا چاہے وہ بھی (میرے ساتھ) چلے“ راوی کہتے ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکلے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نکلے یہاں تک کہ جب ہم مدینہ کے سامنے پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ پاکیزہ جگہ ہے“ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احدپہاڑ کو دیکھا تو فرمایا ”یہ ایسا پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39781]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39781، ترقيم محمد عوامة 38161)
ترقیم عوامۃ: 38162 ترقیم الشثری: -- 39782
٣٩٧٨٢ - حدثنا خالد بن مخلد (حدثنا) (١) عبد الرحمن بن عبد العزيز الانصاري قال: حدثني ابن شهاب قال: حدثني عبد الرحمن بن عبد الله بن كعب بن مالك (٢) عن ابيه كعب قال: إن رسول الله ﷺ لما هم ببني الاصفر ان (يغزوهم) (٣) (جلى) (٤) ⦗١١٢⦘ للناس امرهم؟ وكان قل ما اراد غزوة إلا ورى عنها بغيرها، حتى كانت (تلك) (٥) الغزوة، فاستقبل حرا شديدا وسفرا (بعيدا) (٦) وعدوا (حديدا) (٧) ، فكشف للناس الوجه الذي (خرج) (٨) بهم إليه ليتاهبوا اهبة (عدوهم) (٩) . فتجهز رسول الله ﷺ وتجهز الناس معه، (وطفقت) (١٠) اغدو لاتجهز فارجع ولم اقض شيئا؛ حتى فرغ الناس وقيل: إن رسول الله ﷺ غاد وخارج إلى وجهه، فقلت: (اتجهز) (١١) بعده (بيوم) (١٢) او (يومين) (١٣) ثم ادركهم، وعندي راحلتان، ما اجتمعت عندي راحلتان (قط قبلهما) (١٤) فانا قادر في نفسي، قوي بعدتي. فما زلت اغدو بعده وارجع ولم اقض شيئا حتى امعن القوم واسرعوا، وطفقت اغدو للحديث، (وشغلني) (١٥) (الرجال) (١٦) ، فاجمعت القعود حتى سبقني القوم، وطفقت اغدو فلا ارى ( (الاسي) (١٧) ، لا ارى) (١٨) إلا رجلا ممن عذر الله او رجلا مغموصا عليه في النفاق، فيحزنني ذلك، فطفقت اعد العذر ⦗١١٣⦘ لرسول الله ﷺ إذا (جاء) (١٩) واهيئ الكلام. وقدر (برسول) (٢٠) الله ﷺ ان لا يذكرني حتى نزل تبوك، فقال في الناس بتبوك وهو جالس:"ما فعل كعب بن مالك؟" فقام إليه رجل من قومي فقال: شغله برداه والنظر في عطفيه، (قال) (٢١) : فتكلم رجل آخر فقال: والله -يا رسول الله- إن علمنا (٢٢) إلا خيرا، (فصمت) (٢٣) رسول الله ﷺ. فلما قيل: إن رسول الله ﷺ (قد اظل) (٢٤) قادما (زاغ) (٢٥) عني الباطل وما كنت اجمع من الكذب والعذر، وعرفت انه لن ينجيني منه إلا الصدق، فاجمعت صدقه. وصبح رسول الله ﷺ المدينة فقدم، فغدوت إليه فإذا هو في الناس جالس في المسجد، وكان إذا قدم من سفر دخل المسجد [ (فركع) (٢٦) فيه ركعتين، ثم دخل على اهله فوجدته جالسا في المسجد] (٢٧) ، فلما نظر إلي دعاني فقال:"هلم يا كعب ما خلفك عني؟" وتبسم تبسم المغضب قال: قلت: يا رسول الله لا عذر لي، ما كنت قط اقوى ولا ايسر مني حين تخلفت عنك، وقد (جاءه) (٢٨) المتخلفون يحلفون فيقبل منهم ويستغفر لهم ويكل سرائرهم في ذلك إلى الله ﷿، فلما صدقته قال:"اما هذا فقد صدق، فقم حتى يقضى الله فيك ما هو قاض". ⦗١١٤⦘ فقمت فقام إلي رجال من بني سلمة فقالوا: والله ما صنعت شيئا، والله (٢٩) (إن) (٣٠) كان (لكافيك) (٣١) من ذنبك الذي اذنبت استغفار رسول الله ﷺ لك كما صنع (٣٢) ذلك (لغيرك) (٣٣) ، (فقد) (٣٤) قبل منهم عذرهم واستغفر لهم، فما زالوا يلومونني حتى هممت ان ارجع فاكذب نفسي، ثم قلت لهم: هل قال هذه المقالة (احد) (٣٥) او (اعتذر) (٣٦) بمثل ما اعتذرت به؟ قالوا: نعم، قلت: من؟ قالوا: هلال بن امية الواقفي، (وربيعة بن مرارة العمري) (٣٧) ، (وذكروا) (٣٨) لي رجلين صالحين قد شهدا بدرا قد اعتذرا بمثل الذي اعتذرت به، (وقيل) (٣٩) لهما مثل الذي قيل لك. قال: ونهى رسول الله ﷺ عن كلامنا فطفقنا نغدو في الناس، لا يكلمنا احد ولا يسلم علينا احد ولا يرد علينا سلاما، حتى إذا (وفت) (٤٠) اربعون ليلة جاءنا ⦗١١٥⦘ (رسول) (٤١) رسول الله ﷺ ان اعتزلوا نساءكم، فاما هلال بن امية فجاءت امراته إلى رسول الله فقالت له: إنه شيخ قد ضعف بصره فهل تكره ان اصنع له طعامه؟ قال:"لا، ولكن لا يقربنك"، قالت: إنه والله ما به حركة إلى شيء، والله ما زال يبكي منذ كان من امره ما كان إلى (يومه) (٤٢) هذا. قال: فقال لي بعض اهلي: لو استاذنت رسول الله ﷺ في امراتك كما استاذنت امراة هلال بن امية فقد اذن لها ان تخدمه، قال: (فقلت) (٤٣) : (والله) (٤٤) لا استاذنه فيها، وما ادري ما يقول (٤٥) رسول الله ﷺ إن استاذنته، وهو شيخ كبير وانا رجل شاب، فقلت لامراتي: الحقي باهلك حتى يقضي الله ما هو قاض. وطفقنا نمشي في الناس ولا يكلمنا احد ولا يرد علينا سلاما، قال: فاقبلت حتى تسورت جدارا لابن عم لي في حائطه، فسلمت فما حرك شفتيه يرد علي السلام، فقلت: انشدك (بالله) (٤٦) اتعلم اني احب الله ورسوله؟ فما كلمني كلمة، ثم (عدت) (٤٧) فلم يكلمني حتى إذا كان في الثالثة او الرابعة قال: الله ورسوله اعلم، فخرجت. فإني لامشي في السوق إذا الناس يشيرون (إلي) (٤٨) بايديهم، وإذا نبطي من نبط الشام يسال عني، فطفقوا يشيرون له إلي حتى جاءني فدفع إلي كتابا من بعض ⦗١١٦⦘ قومي بالشام: انه قد بلغنا ما صنع بك صاحبك وجفوته عنك فالحق بنا، فإن الله لم يجعلك بدار هوان ولا دار مضيعة، (نواسك) (٤٩) في اموالنا، قال: قلت: إنا لله (٥٠) ، قد طمع في اهل الكفر، فيممت به تنورا فسجرته (به) (٥١) . فوالله (إني) (٥٢) لعلى تلك الحال التي قد ذكر الله، قد ضاقت علينا الارض بما رحبت، وضاقت علينا انفسنا، (صباحية) (٥٣) خمسين ليلة (منذ) (٥٤) نهي عن كلامنا، انزلت التوبة على رسول الله ﷺ، (ثم آذن رسول الله ﷺ) (٥٥) بتوبة الله علينا حين صلى الفجر. فذهب الناس يبشروننا، وركض رجل إلي فرسا وسعى ساع من اسلم (فاوفى) (٥٦) على الجبل، وكان الصوت اسرع من الفرس، فنادى: يا كعب بن مالك ابشر، فخررت ساجدا وعرفت ان قد جاء الفرج، فلما جاءني الذي سمعت صوته (خففت) (٥٧) له ثوبين ببشراه، والله ما املك يومئذ ثوبين غيرهما واستعرت ثوبين. فخرجت قبل رسول الله ﷺ (فلقيني) (٥٨) الناس فوجا فوجا (يهنئونني) (٥٩) بتوبة الله علي حتى دخلت المسجد، فقام إلي طلحة بن عبيد الله يهرول حتى ⦗١١٧⦘ (صافحني) (٦٠) وهناني، ما قام إلي من المهاجرين غيره، فكان كعب لا ينساها لطلحة. ثم اقبلت حتى وقفت على رسول الله ﷺ كان وجهه قطعة قمر، (و) (٦١) كان إذا سر (استنار) (٦٢) وجهه كذلك، فناداني:"هلم يا كعب ابشر بخير يوم مر عليك منذ ولدتك امك"، قال: (فقلت) (٦٣) : امن عند الله (ام) (٦٤) من عندك؟ قال:"لا، بل من عند الله، إنكم صدقتم الله (فصدقكم) (٦٥) (٦٦) "، قال: (قلت) (٦٧) : إن من توبتي اليوم ان اخرج من مالي صدقة إلى الله (وإلى رسوله) (٦٨) ، قال (رسول الله ﷺ) (٦٩) :"امسك عليك بعض مالك"، قلت: امسك سهمي بخيبر، قال كعب: فوالله ما ابلى الله رجلا في صدق الحديث ما ابلاني (٧٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [هـ]: زيادة (حدثني عبد اللَّه بن كعب بن مالك).
(٣) في [أ، ب]: (يقروهم).
(٤) في [ع]: (حكى).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) سقط من: [هـ].
(٧) في [هـ]: (جديدًا).
(٨) في [أ، ب]: (جرى)، وفي [ط، ق، هـ]: (يخرج).
(٩) في [ع]: (غزوهم).
(١٠) في [س]: (وطننت).
(١١) في [ع]: (تجهز).
(١٢) في [ع]: (يومًا).
(١٣) في [جـ]: (بيومين).
(١٤) في [ع]: (قلبهما قط).
(١٥) في [س، ي]: (ويشغلني)، وفي [ع]: (تشغلني).
(١٦) في [س، ط، هـ]: (الرحال).
(١٧) في [جـ]: (شيء)، وفي [ق]: (شيئًا)، وفي [ي]: (الأسى).
(١٨) سقط من: [س].
(١٩) في [ع]: (جاه).
(٢٠) في [ب، ط، هـ]: (رسول).
(٢١) سقط من: [ع].
(٢٢) في [ق، هـ]: زيادة (عليه).
(٢٣) في [أ، ب]: (وصمت).
(٢٤) سقط من: [ع].
(٢٥) في [ق، هـ]: (زاح).
(٢٦) في [ي]: (ركع).
(٢٧) ما بين المعكوفين سقط من: [جـ، ق].
(٢٨) في [جـ]: (جا).
(٢٩) في [ق]: زيادة (قال).
(٣٠) في [ع]: (لئن).
(٣١) في [ع]: (كافيك).
(٣٢) في [أ، ب]: زيادة (لك).
(٣٣) في [جـ]: (بغيرك).
(٣٤) في [أ، ب]: (وقد).
(٣٥) في [أ، ب، جـ، ي]: (أحدًا).
(٣٦) في [أ، جـ]: (واعتذر).
(٣٧) في [أ، ب]: (ربيعة بن بدار العمري)، وفي [هـ]: (سرارة بن ربيعة العامري)، وفي [جـ]: (ربيعة بن مرارة اليعمري)، وفي [ق]: (مرارة بن الربيع العامري)، وفي [ع]: (ربعية بن مرار العمري)، والذي في البخاري: (مرارة بن الربيع العمري)، وعند مسلم: (العامري)، والمثبت موافق لما في المعجم الكبير ١٩/ (٩٥).
(٣٨) في [أ، ب]: (فذكروا).
(٣٩) في [أ، ب]: (فقيل).
(٤٠) في [ق، هـ]: (مضت).
(٤١) سقط من: [أ، ط، هـ]، وفي [ق]: زيادة (أمر).
(٤٢) في [هـ]: (يوم).
(٤٣) في [ع]: (قلت).
(٤٤) في [ع]: (فواللَّه).
(٤٥) في [ي]: زيادة (فيها).
(٤٦) في [ع]: (اللَّه).
(٤٧) في [أ، ب، ق]: (عددت).
(٤٨) سقط من: [ع].
(٤٩) في [ع]: (نواسيك).
(٥٠) في [هـ]: زيادة (وإنا إليه راجعون).
(٥١) في [س، ع]: (بها).
(٥٢) في [جـ]: (إنه).
(٥٣) في [ق]: (صباح)، وفي [س]: (صباحته)، وفي [أ، هـ]: (صاحبته).
(٥٤) في [أ، ب، س، ي]: (مذ)، وفي [ق، هـ]: (من).
(٥٥) سقط من: [ي].
(٥٦) في [ع]: (فأوفى).
(٥٧) في [ي]: (خفضت)، وفي [س]: (خصصت)، وفي [هـ]: (خصضت).
(٥٨) في [ع]: (فلقاني).
(٥٩) في [ع]: (يهنئوني).
(٦٠) في [ع]: (صالحني).
(٦١) سقط من: [هـ].
(٦٢) في [ع]: (استنات).
(٦٣) في [ع]: (قلت).
(٦٤) في [ع]: (أو).
(٦٥) في [أ، ب]: (وصدقكم).
(٦٦) في [ع]: زيادة (اللَّه).
(٦٧) في [ق، هـ]: (فقلت).
(٦٨) في [ع]: (ورسوله).
(٦٩) سقط من: [ع].
(٧٠) حسن؛ خالد بن مخلد صدوق، وعبد الرحمن سمع من جده، والحديث أخرجه البخاري (٤٦٧٦)، ومسلم (٢٧٦٩).
حضرت عبد الرحمان بن عبد اللہ بن کعب بن مالک، اپنے والد حضرت کعب بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب بنو الاصفر کا ارادہ فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے ساتھ لڑائی کریں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کے سامنے ان کے معاملہ کو کھول کر بیان فرمایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عادت یہ تھی کہ جب بھی کسی غزوہ کا ارادہ کرتے تو کسی دوسرے سفر سے توریہ فرما لیتے، تاآنکہ یہ غزوہ پیش آیا۔ اس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شدید گرمی، دور کے سفر اور سخت دشمن سے سابقہ پیش آیا چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو وہ مقصد کھول کر بیان کردیا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں لے کر جا رہے تھے تاکہ مسلمان، دشمن کے شایانِ شان تیاری کرلیں۔ 2۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیاری فرمائی اور لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تیاری کرلی۔ میں نے صبح کے وقت تیاری کرنا چاہی لیکن میں تیاری نہ کرسکا یہاں تک کہ لوگ (تیار ہو کر) فارغ ہوگئے اور کہا جانے لگا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح ہوتے ہی اپنے سفر پر روانہ ہوجائیں گے۔ میں نے (دل میں) کہا۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ایک دو دن میں تیاری کرلوں گا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پالوں گا۔ میرے پاس دو سواریاں تھیں۔ جبکہ میرے پاس اس سے پہلے کبھی دو سواریاں اکٹھی نہیں ہوئی تھیں۔ پس میں اپنی ذات کے اعتبار سے بھی قادر تھا اور اپنے زاد راہ کے حوالہ سے بھی قوی تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد مسلسل دن گزرتے رہے اور میں کچھ بھی نہ کرسکا یہاں تک کہ لشکر کے لوگ تیزی سے سفر کرتے ہوئے دور نکل گئے۔ پھر میں صبح کو باتوں کے لئے نکلنے لگا اور لوگوں نے مجھے مشغول رکھا، چناچہ میں نے بیٹھے رہنے کا پختہ ارادہ کرلیا یہاں تک کہ لشکر مجھ سے آگے نکل گیا۔ پھر جب میں صبح کو نکلتا تو (پیچھے رہنے والوں میں) صرف ایسے آدمی کو دیکھتا جس کو اللہ تعالیٰ نے معذور قرار دے رکھا تھا۔ یا ایسے آدمی کو دیکھا جس کے بارے میں نفاق کا چرچا تھا۔ اس بات نے مجھے بہت غمگین کردیا۔ 3۔ اب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واپس آجانے کے وقت کے لئے عذر تیار کرنا شروع کیا اور باتیں بنانے کی کوشش شروع کی۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایسی تقدیر پیش آئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تبوک کے مقام پر پہنچنے تک میری یاد ہی نہیں آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقام تبوک میں لوگوں کے درمیان بیٹھے ہوئے پوچھا۔ کعب بن مالک نے کیا کیا؟“ میری قوم کے آدمی نے کھڑے ہو کر عرض کیا۔ اسے اس کی دو چادروں اور اپنے پہلوؤں کو دیکھنے (یعنی خود پسندی) نے روک رکھا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ ایک دوسرا آدمی بولا اور اس نے کہا۔ خدا کی قسم! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم تو اچھی بات ہی کو جانتے ہیں۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش ہوگئے۔ 4۔ پھر جب کہا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس پہنچنے والے ہیں۔ تو مجھ سے ہر باطل اور جو کچھ میں نے جھوٹ، عذر گھڑے تھے وہ سب دور ہوگئے۔ مجھے معلوم ہوگیا کہ مجھے اس حالت میں صرف سچ ہی نجات دے سکتا ہے۔ چناچہ میں نے سچ بولنے کا پختہ ارادہ کرلیا۔ (جب) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صبح کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مدینہ میں) تشریف لائے۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے درمیان تشریف فرما تھے اور مسجد میں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عادت یہ تھی کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر سے واپسی فرماتے تو مسجد میں آتے اور وہاں دو رکعات ادا کرتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اہل خانہ کے پاس تشریف لے جاتے۔ چناچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسجد میں بیٹھا ہوا پایا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری طرف دیکھا تو مجھے بلایا اور فرمایا۔ اے کعب! ادھر آؤ تمہیں کس چیز نے میرے ساتھ سے پیچھے رکھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غصہ والے آدمی کی طرح مسکرائے۔ کعب کہتے ہیں: میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرے پاس کوئی عذر نہیں ہے۔ میں آپ کے ساتھ سے پیچھے رہنے کے وقت جس قدر وسعت اور قدرت میں تھا اتنا میں کبھی نہیں ہوا۔ (اس وقت) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پیچھے رہ جانے والے لوگ آ کر قسمیں کھا رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی قسموں کا اعتبار کر کے ان کے لئے مغفرت طلب کر رہے تھے۔ اور ان کے خفیہ ارادوں کو اللہ کی طرف سپرد فرما رہے تھے۔ پس جب مں و نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سچ بات کہہ ڈالی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رہا یہ آدمی! تو اس نے سچ بولا ہے۔ پس تم کھڑے ہو جاؤ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے بارے میں جو فیصلہ کرنا ہے وہ کر دے۔“ چناچہ میں (وہاں سے) اٹھ کھڑا ہوا۔ 5۔ بنو سلمہ کے کچھ آدمی اٹھ کر میرے پاس آئے اور کہنے لگے۔ خدا کی قسم! تم نے کچھ بھی نہیں کیا۔ خدا کی قسم! تمہارے اس گناہ کے لئے جو تم سے ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تمہارے لئے استغفار کافی ہوجاتا، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسروں کے لئے کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا عذر قبول فرمایا اور ان کے لئے استغفار فرمایا۔ وہ مجھے مسلسل ملامت کرتے رہے یہاں تک کہ میں نے ارادہ کرلیا کہ واپس جا کر اپنے آپ کو جھٹلا دوں۔ پھر میں نے ان سے کہا۔ کیا کسی اور نے بھی یہ بات کہی ہے یا میری طرح عذر پیش کیا ہے؟ انہوں نے کہا۔ ہاں۔ میں نے پوچھا۔ کس نے؟ انہوں نے کہا۔ ہلال بن امیہ واقفی اور ربیعہ بن مرارہ عمری نے۔ اور انہوں نے مجھ سے دو ایسے نیک آدمیوں کا ذکر کیا جو بدر میں شریک ہوئے تھے، انہوں نے بھی میری طرح عذر پیش کیا تھا اور ان سے بھی وہی کہا گیا تھا جو تم سے کہا گیا۔ 6۔ کعب کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے بات کرنے سے منع فرما دیا۔ چناچہ ہم لوگوں کے درمیان چلتے پھرتے تھے مگر نہ کوئی ہم سے بات کرتا، نہ کوئی ہمیں سلام کرتا اور نہ ہمارے سلام کا جواب دیتا۔ یہاں تک کہ جب چالیس راتیں پوری ہوگئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قاصد ہمارے پاس آیا کہ اپنی بیویوں سے الگ ہوجاؤ۔ ہلال بن امیہ کی بیوی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا۔ وہ بوڑھے ہیں اور ان کی نظر کمزور ہوگئی ہے۔ کیا آپ اس بات کو ناپسند فرماتے ہیں کہ میں ان کا کھانا تیار کردوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، لیکن وہ تمہارے قریب نہ آئے۔“ اس نے عرض کیا۔ خدا کی قسم! انہیں کسی چیز کی طرف کوئی رغبت نہیں۔ خدا کی قسم! جب سے ان کا یہ معاملہ ہوا ہے وہ آج کے دن تک مسلسل رو رہے ہیں۔ کعب کہتے ہیں: میرے بعض گھر والوں نے مجھ سے کہا۔ اگر تم بھی اپنی بیوی کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت لے لو جیسا کہ ہلال بن امیہ کی بیوی نے اجازت لی ہے، آپ نے اسے ان کی خدمت کی اجازت دے دی ہے۔ میں نے کہا۔ خدا کی قسم! میں اس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت نہیں لوں گا۔ مجھے معلوم نہیں کہ اگر میں نے اجازت مانگی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا فرمائیں گے، وہ بہت بوڑھے ہیں اور میں جوان آدمی ہوں۔ پھر میں نے اپنی بیوی سے کہا۔ اپنے گھر والوں کے پاس چلی جاؤ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ جو فیصلہ کرنا ہے وہ کر دے۔ 7۔ ہم لوگوں کے درمیان چلتے رہے مگر نہ کوئی ہم سے بات کرتا اور نہ ہمارے سلام کا جواب دیتا۔ کعب کہتے ہیں: میں آیا یہاں تک کہ اپنے ایک چچا زاد کے باغ کی دیوار پھلانگ کر (اندر چلا گیا) اور اسے سلام کیا لیکن اس نے سلام کا جواب دینے کے لئے اپنے ہونٹ بھی نہ ہلائے۔ میں نے کہا۔ میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم جانتے ہو کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں؟ اس نے مجھ سے ایک کلمہ بھی نہ کہا۔ میں نے پھر (یہی) کہا تو اس نے مجھ سے بات نہ کی، یہاں تک کہ تیسری یا چوتھی مرتبہ اس نے کہا۔ اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ چناچہ میں وہاں سے نکل آیا۔ میں بازار میں چل رہا تھا کہ لوگ اپنے ہاتھوں سے میری طرف اشارہ کر رہے تھے اور شام کے نبطیوں میں سے ایک نبطی میرے بارے میں پوچھ رہا تھا۔ لوگ اسے میری طرف اشارہ کرتے رہے یہاں تک کہ وہ میرے پاس آیا اور اس نے مجھے شام میں میری قوم کے بعض لوگوں کا ایک خط دیا کہ ہمیں یہ خبر پہنچی ہے کہ تمہارے ساتھی نے تمہارے ساتھ کیا کیا اور تم سے بے رخی برتی۔ پس تم ہمارے پاس آجاؤ کیونکہ اللہ نے تمہیں ذلت اور بربادی کے گھر میں نہیں رکھا۔ ہم اپنے مالوں میں تمہارے ساتھ غم خواری کریں گے۔ میں نے کہا۔ ہم اللہ ہی کے ہیں۔ اہل کفر مجھ میں طمع کرنے لگے ہیں۔ چناچہ میں اسے لے کر ایک تنور کی طرف گیا اور اس میں جلا دیا۔ 8۔ خدا کی قسم! میں اسی حالت میں تھا جس کا اللہ نے ذکر فرمایا ہے کہ زمین اپنی وسعت کے باوجود ہم پر تنگ ہوگئی اور ہماری جانیں بھی ہم پر تنگ ہوگئیں کہ ہم سے بات کرنے کی ممانعت کے پچاس راتوں کے بعد کی صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر توبہ نازل ہوئی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز فجر پڑھنے کے بعد ہم پر اللہ کی توبہ کا اعلان فرمایا۔ چناچہ لوگ ہمیں خوشخبری دینے چل پڑے۔ ایک آدمی نے میری طرف گھوڑا دوڑایا اور قبیلہ اسلم کا ایک دوڑنے والا دوڑ کر پہاڑ پر چڑھ گیا اور آواز گھوڑے سے زیادہ تیز تھی۔ اس نے پکارا۔ اے کعب بن مالک! خوش ہوجاؤ۔ میں سجدے میں گر پڑا اور جان گیا کہ کشادگی آگئی ہے۔ پھر جب وہ آدمی میرے پاس آیا جس کی آواز میں نے سنی تھی تو میں نے اس کی خوشخبری کے بدلے اسے دو کپڑے دے دیئے۔ خدا کی قسم! اس دن میرے پاس ان کے سوا دو کپڑے نہیں تھے اور میں نے دو کپڑے ادھار لئے۔ 9۔ پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف نکلا۔ لوگ گروہ در گروہ مجھ سے ملتے اور مجھ پر اللہ کی توبہ کی مبارک باد دیتے یہاں تک کہ میں مسجد میں داخل ہوا۔ حضرت طلحہ بن عبید اللہ تیز تیز چلتے ہوئے میری طرف اٹھے یہاں تک کہ مجھ سے مصافحہ کیا اور مجھے مبارک باد دی۔ مہاجرین میں سے ان کے سوا کوئی میری طرف نہیں اٹھا اور کعب، طلحہ کی یہ بات نہیں بھولتے تھے۔ پھر میں آیا یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کھڑا ہوگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ انور گویا چاند کا ٹکڑا تھا اور جب آپ خوش ہوتے تو آپ کا چہرہ اسی طرح روشن ہوجاتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے پکارا: ”اے کعب! ادھر آؤ، تمہیں اس بہترین دن کی خوشخبری ہو جو تمہاری پیدائش سے لے کر اب تک تم پر گزرا ہے۔“ میں نے عرض کیا۔ کیا یہ اللہ کی طرف سے ہے یا آپ کی طرف سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ اللہ کی طرف سے ہے۔ تم نے اللہ سے سچ کہا تو اس نے بھی تم سے سچ کر دکھایا۔“ میں نے عرض کیا۔ آج میری توبہ میں سے یہ ہے کہ میں اپنا مال اللہ اور اس کے رسول کے لئے صدقہ کر دوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا کچھ مال اپنے پاس رکھ لو۔“ میں نے عرض کیا۔ میں خیبر والا اپنا حصہ رکھ لیتا ہوں۔ کعب کہتے ہیں: خدا کی قسم! اللہ تعالیٰ نے سچ بولنے میں کسی آدمی کو اس طرح نہیں آزمایا جس طرح مجھے آزمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39782]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39782، ترقيم محمد عوامة 38162)