🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. (ما حفظت) في (بعث) مؤتة
غزوہ مؤتہ میں بھیجنے کے بارے میں محفوظ روایات
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38125 ترقیم الشثری: -- 39743
٣٩٧٤٣ - حدثنا جعفر بن عون عن ابن جريج عن عطاء ان النبي ﷺ نعى الثلاثة الذين قتلوا بمؤتة ثم (صلى) (١) عليهم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (صلا).
(٢) مرسل؛ عطاء تابعي.

حضرت عطاء سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ مؤتہ میں قتل کیے جانے والے تین صحابہ کی موت کی خبر سنائی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر جنازہ پڑھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39743]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39743، ترقيم محمد عوامة 38125)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38126 ترقیم الشثری: -- 39744
٣٩٧٤٤ - حدثنا عيسى بن يونس عن صفوان بن (عمرو) (١) السكسكي عن عبد الرحمن بن جبير بن نفير قال: لما اشتد حزن اصحاب رسول الله ﷺ على من اصيب منهم مع زيد يوم مؤتة، قال رسول الله ﷺ:"ليدركن المسيح من هذه الامة اقوام إنهم (لمثلكم) (٢) او خير -ثلاث مرات- ولن يخزي الله امة انا اولها والمسيح آخرها" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عمر).
(٢) في [س]: (مثلكم).
(٣) مرسل؛ عبد الرحمن بن جبير تابعي، أخرجه نعيم بن حماد في الفتن (١٢١٧).

حضرت عبد الرحمان بن جبیر بن نفیر کہتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام کو غزوہ مؤتہ میں حضرت زید کے ساتھ شہید ہونے والے حضرات پر شدید غم ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ضرور بالضرور اسی امت میں سے کچھ قومیں حضرت مسیح کو پالیں گی۔ اور وہ لوگ تم سے بہتر یا تم جیسے ہوں گے۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ کہی۔ ”اور اللہ تعالیٰ ایسی امت کو رسوا نہیں کرے گا جس کے اول میں میں اور آخر میں مسیح ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39744]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39744، ترقيم محمد عوامة 38126)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38127 ترقیم الشثری: -- 39745
٣٩٧٤٥ - حدثنا (عبد الله) (١) (بن نمير) (٢) قال: (حدثنا) (٣) محمد بن إسحاق عن عبد الرحمن بن القاسم عن ابيه عن عائشة قالت: لما اتت (وفاة) (٤) جعفر عرفنا في وجه رسول الله ﷺ الحزن، قالت: فدخل عليه رجل فقال: يا رسول الله إن النساء يبكين، قال: فارجع إليهن فاسكتهن، فإن (ابين) (٥) فاحث (في) (٦) وجوههن التراب، (قال) (٧) : قالت عائشة: قلت في نفسي: والله ما تركت نفسك ⦗٨٤⦘ ولا انت مطيع رسول الله (٨) (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (عبيد اللَّه).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [ع]: (أخبرنا).
(٤) في [س]: (وقاة).
(٥) في [ع]: (أبو).
(٦) في [أ، ب]: (على).
(٧) في [ي]: (فإن).
(٨) في [أ، ب، جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(٩) حسن؛ ابن إسحاق صدوق، صرح بالسماع عند الحاكم ٣/ ٤٣ (٤٣٤٩)، وأحمد ٦/ ٢٧٦ (٢٣٦٣)، والحديث أخرجه البخاري (١٢٩٩)، ومسلم (٩٣٥).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت جعفر کی وفات (کی خبر) آئی تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ انور پر غم (کے آثار) دیکھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک صاحب حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! عورتیں رو رہی ہں ا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم ان کی طرف واپس جاؤ۔ انہیں خاموش کرواؤ۔ اور اگر وہ انکار کریں تو تم ان کے منہ پر مٹی ڈال دینا۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے اپنے دل میں کہا: خدا کی قسم! تو اپنے آپ کو بھی نہیں چھوڑتا اور نہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کو بجا لاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39745]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39745، ترقيم محمد عوامة 38127)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38128 ترقیم الشثری: -- 39746
٣٩٧٤٦ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن يحيى بن عباد (بن عبد الله) (١) بن الزبير عن ابيه عن جده قال: اخبرني الذي ارضعني من بني مرة، قال: كاني انظر إلى جعفر يوم مؤتة: نزل عن فرس له شقراء فعرقبها، ثم مضى فقاتل حتى قتل (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) حسن؛ ابن إسحاق صدوق، صرح بالتحدث عند البيهقي ٩/ ٨٧، والطبراني (١٤٦٢)، وأبي نعيم في الحلية ١/ ١٨، وابن عساكر ٦٨/ ٨٨، وأخرجه أبو داود (٢٥٧٣)، وابن سعد ٤/ ٣٧، والحاكم ٣/ ٢٠٩، وابن الأثير في أسد الغابة ١/ ٤٢٢، والطحاوي في شرح المشكل ١٢/ ١٠٧، وابن جرير في التاريخ ٢/ ١٥١.

حضرت یحییٰ بن عباد بن عبد اللہ بن زبیر، اپنے والد، دادا سے روایت کرتے ہیں کہ مجھے بنو مرہ کے اس آدمی نے بیان کیا جس نے (یعنی جس کی بیوی نے) مجھے دودھ پلایا تھا۔ اس نے کہا۔ گویا کہ میں غزوہ مؤتہ میں جعفر کو دیکھ رہا ہوں وہ اپنے سفید و سرخ گھوڑے سے نیچے اترے اور پھر اس کی کونچیں کاٹیں اور چل دیئے اور جا کر لڑائی کی یہاں تک کہ قتل (شہید) کردیئے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39746]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39746، ترقيم محمد عوامة 38128)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38129 ترقیم الشثری: -- 39747
٣٩٧٤٧ - حدثنا ابو اسامة عن مهدي بن ميمون عن محمد بن عبد الله بن ابي يعقوب عن الحسن (١) بن سعد قال: لما جاء النبي ﷺ (٢) خبر قتل زيد وجعفر وعبد الله بن رواحة نعاهم إلى الناس وترك اسماء حتى افاضت من عبرتها، ثم اتاها (فعزاها) (٣) (وقال) (٤) :"ادعي لي بني اخي"، قال: فجاءت بثلاثة بنين كانهم (افراخ) (٥) ، (قالت) (٦) : فدعا الحلاق فحلق رؤوسهم، فقال:"اما محمد فشبيه ⦗٨٥⦘ عمنا ( (ابي) (٧) طالب) (٨) ، واما عون (الله) (٩) فشبيه خلقى وخلقى، واما عبد الله -فاخذ بيده (فشالها) (١٠) ، ثم قال-: اللهم بارك (لعبد الله) (١١) في صفقة (يمينه) (١٢) "، قال: فجعلت (امهم) (١٣) (تفرح) (١٤) لهم، فقال لها رسول الله ﷺ:"اتخشين عليهم الضيعة، وانا وليهم في الدنيا والآخرة" (١٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: زيادة (عن).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [أ، ب]: (فقرأها).
(٤) في [أ، ب]: (فقال).
(٥) في [جـ، ع]: (أفرخ)، وفي [س]: (أقزح).
(٦) في [ق، هـ]: (وقالت).
(٧) في [ع]: (أبو).
(٨) سقط من: [أ، ب].
(٩) سقط من: [ب، س].
(١٠) في [ب]: (فسألها).
(١١) سقط من: [ق، هـ].
(١٢) في [س]: (يمينية)، وفي [ب]: (المنية).
(١٣) في [ب]: (فيه).
(١٤) في [ب]: (يفرح).
(١٥) مرسل؛ الحسن بن سعد تابعي، أخرجه الطيالسي (٩٨٦)، وأبو نعيم في معرفة الصحابة (٦٥٠)، وأخرجه متصلًا من حديث عبد اللَّه بن جعفر أحمد (١٧٥٠)، وأبو داود (٤١٩٢)، والنسائي ٨/ ١٨٢، وابن سعد ٤/ ٣٦، وابن أبي عاصم في الآحاد (٤٣٤)، والطبراني (١٤٦١)، والحاكم ١/ ٣٧٢.

حضرت حسن بن سعد روایت کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت زید، جعفر اور عبد اللہ بن رواحہ کے قتل کی خبر ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو یہ وفات کی خبر سُنائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت اسماء کو اس حالت میں چھوڑا تھا کہ وہ آنسو بہا رہی تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (دوبارہ) حضرت اسمائ کے پاس تشریف لائے اور ان سے تعزیت کی اور فرمایا: میرے پاس میرے بھتیجوں کو بلا کر لاؤ۔ راوی کہتے ہیں: پھر حضرت اسمائ … پرندوں کے بچوں کی طرح کے … تین بچے لے کر حاضر ہوئیں۔ اسماء کہتی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نائی کو بلایا اور ان کے سرمنڈوائے اور فرمایا: ”محمد تو ہمارے چچا ابو طالب کے مشابہ ہے اور عون اللہ تو صورت و سیرت میں میرے مشابہ ہے۔ اور عبد اللہ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اس کو اوپر اٹھایا اور دعا فرمائی۔ اے اللہ! عبد اللہ کے دائیں ہاتھ کے سودے میں برکت دے۔ راوی کہتے ہیں: ان کی ماں حضرت اسمائ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان کی (لاوارثی) کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں جواب دیا۔ کیا تم ان کے ضائع ہونے کا خوف کھاتی ہو؟ حالانکہ میں دنیا و آخرت میں ان کا ولی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39747]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39747، ترقيم محمد عوامة 38129)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38130 ترقیم الشثری: -- 39748
٣٩٧٤٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: (حدثنا) (١) قطبة عن الاعمش عن عدي بن ثابت عن سالم بن ابي الجعد قال: اريهم النبي ﷺ في النوم فراى جعفرا ملكا ذا جناحين مضرجا بالدماء، وزيد مقابله على السرير، قال: وابن رواحة جالس معهم كانهم (معرضون) (٢) عنه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [ع]: (معرضين).
(٣) مرسل؛ سالم تابعي، أخرجه الطبراني (١٤٦٨)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٦١)، وورد متصلًا من حديث أبي اليسر، أخرجه الطبراني ١٩/ ٣٧٨، وابن أبي عاصم في الجهاد (٢١٨)، وابن سعد ٢/ ١٣٠، وابن عساكر ٣٨/ ٢١٥.

حضرت سالم بن ابی جعد سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شہداء مؤتہ، خواب میں دکھائے گئے۔ چناچہ آپ نے حضرت جعفر کو ایک ایسے فرشتے کی شکل میں دیکھا جس کے دو پر تھے اور وہ خون میں لتھڑے ہوئے تھے اور حضرت زید کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے مقابل تخت پر دیکھا۔ راوی کہتے ہیں: ابن رواحہ ان کے ساتھ یوں بیٹھے ہوئے تھے گویا کہ وہ لوگ ان سے اعراض کیے ہوئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39748]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39748، ترقيم محمد عوامة 38130)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38131 ترقیم الشثری: -- 39749
٣٩٧٤٩ - حدثنا (عبد الرحيم) (١) بن سليمان عن إسماعيل بن ابي خالد عن ابي إسحاق عن ابي ميسرة انه لما اتى النبي ﷺ قتل (جعفر وزيد) (٢) وعبد الله بن رواحة (ذكر) (٣) امرهم فقال:" (اللهم اغفر لزيد) (٤) ، (اللهم اغفر لجعفر) (٥) وعبد الله بن رواحة" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (عبد الرحمن).
(٢) في [أ، ب]: (زيد وجعفر).
(٣) في [أ، ب]: (فذكر).
(٤) في [ع]: تكررت ثلاث مرات.
(٥) سقط من: [ع].
(٦) مرسل؛ أبو ميسرة عمرو بن شرحبيل تابعي، أخرجه أحمد في فضائل الصحابة (١٥٣٢)، وابن سعد ٣/ ٤٦، وابن عساكر ١٩/ ٣٦٩.

حضرت ابو میسرہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت جعفر اور زید بن حارثہ اور عبد اللہ بن رواحہ کے قتل کی خبر ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی بات کرتے ہوئے دُعا فرمائی۔ اے اللہ! زید کی مغفرت فرما۔ اے اللہ! جعفر کی مغفرت فرما۔ اور عبد اللہ بن رواحہ کی مغفرت فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39749]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39749، ترقيم محمد عوامة 38131)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38132 ترقیم الشثری: -- 39750
٣٩٧٥٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) إسماعيل بن ابي خالد عن قيس بن ابي حازم قال: جاء اسامة بن زيد بعد قتل ابيه، فقام بين يدي النبي ﷺ فدمعت عيناه، فلما كان من الغد جاء فقام مقامه ذلك، فقال النبي ﷺ:" (الاقي) (٢) منك اليوم ما لقيت منك امس" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع، ي]: (أنبأنا).
(٢) في [هـ]: (ألقى)، وفي [أ، ب]: (ألافي).
(٣) مرسل؛ قيس تابعي، أخرجه ابن سعد ٤/ ٦٣، والضياء في المختارة (١٣٤٢)، وورد من حديث قيس عن أسامة، أخرجه ابن عساكر ١٩/ ٣٧٠.

حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے کہ حضرت اسامہ، اپنے والد کے قتل کے بعد حاضر ہوئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کھڑے ہوگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھیں بھر آئیں۔ پھر جب اگلادن آیا اور حضرت اسامہ حاضر ہوئے اور پھر اپنی اسی جگہ پر کھڑے ہوگئے تو اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا مجھے آج بھی تم سے وہی (غم) پہنچے گا جو کل تم سے پہنچا تھا“؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39750]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39750، ترقيم محمد عوامة 38132)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38133 ترقیم الشثری: -- 39751
٣٩٧٥١ - حدثنا محمد بن عبيد قال: (حدثنا) (١) وائل بن داود قال: سمعت (البهي) (٢) يحدث ان عائشة كانت تقول: ما بعث رسول الله ﷺ زيد بن حارثة (في ⦗٨٧⦘ جيش قط) (٣) إلا امره عليهم ولو بقي بعده لاستخلفه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (أخبرنا).
(٢) في [أ، ب]: (الهني).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) حسن؛ البهي صدوق، أخرجه أحمد (٢٥٨٩٨)، والنسائي في الكبرى (٨١٨٢)، والحاكم ٣/ ٢١٥، وابن سعد ٣/ ٤٦، والحميدي (٢٦٧).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہا کرتی تھیں۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زید بن حارثہ کو کسی لشکر میں روانہ نہیں فرمایا مگر یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس لشکر میں امیر مقرر فرمایا۔ اور اگر حضرت زید آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد باقی ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں خلیفہ (بھی) بناتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39751]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39751، ترقيم محمد عوامة 38133)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38134 ترقیم الشثری: -- 39752
٣٩٧٥٢ - حدثنا محمد بن عبيد قال: (حدثنا) (١) إسماعيل عن (مجالد) (٢) (ابن) (٣) سعيد عن عامر ان عائشة كانت تقول: لو ان زيدا حي لاستخلفه رسول الله ﷺ (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [س]: (مجاهد).
(٣) في [ي]: (عن).
(٤) ضعيف؛ مجالد بن سعيد ضعيف، وانظر: ما قبله.

حضرت عامر سے روایت ہے کہ امی عائشہ رضی اللہ عنہا کہا کرتی تھیں کہ اگر حضرت زید زندہ ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو خلیفہ بناتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39752]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39752، ترقيم محمد عوامة 38134)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں