🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. ما قالوا: في مهاجر النبي ﷺ وأبي بكر وقدوم من قدم
جو باتیں محدثین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم و سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مقام ہجرت کے بارے میں کہی ہیں اور آنے والوں کے آنے کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37777 ترقیم الشثری: -- 39383
٣٩٣٨٣ - حدثنا خالد بن مخلد عن علي بن مسهر عن هشام بن عروة عن ابيه عن اسماء ابنة ابي بكر انها هاجرت إلى رسول الله ﷺ وهي حبلى بعبد الله بن الزبير، فوضعته بقباء فلم ترضعه حتى اتت به النبي ﷺ، فاخذه فوضعه في حجره فطلبوا تمرة ليحنكوه حتى وجدوها فحنكوه، فكان اول شيء دخل بطنه (ريق) (١) رسول الله ﷺ وسماه عبد الله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (رين).
(٢) حسن؛ خالد صدوق، والخبر أخرجه البخاري (٣٩٠٩)، ومسلم (٢١٤٦).

حضرت اسما بنت ابی بکر روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف اس حالت میں ہجرت کی کہ وہ عبد اللہ بن زبیر کو حمل میں اٹھائے ہوئے تھی۔ پس قباء کے مقام پر یہ حمل وضع ہوا۔ تو انہوں نے نومولود کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچنے تک دودھ نہیں پلایا، یہاں تک کہ اس کو لے کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو پکڑا اور اسے اپنی گود مبارک میں رکھا۔ لوگوں نے کھجور کی تلاش شروع کی۔ تاکہ اس کو تحنیک دے سکیں۔ یہاں تک کہ وہ مل گئی تو انہوں نے اس کو تحنیک دی۔ پس سب سے پہلی شئی جو ان کے پیٹ میں داخل ہوئی وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تھوک تھی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا نام عبد اللہ رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39383]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39383، ترقيم محمد عوامة 37777)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37778 ترقیم الشثری: -- 39384
٣٩٣٨٤ - حدثنا جعفر بن عون عن ابي العميس عن الحسن بن سعد عن عبد الرحمن بن عبد الله قال: قال عبد الله: إن اول من هاجر من هذه الامة (غلامان) (١) من قريش (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عثمان).
(٢) صحيح؛ سمع عبد الرحمن من أبيه على الصحيح.

حضرت عبد الرحمان بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں۔ اس امت میں سب سے پہلے ہجرت کرنے والے دو قریشی نوجوان تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39384]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39384، ترقيم محمد عوامة 37778)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37779 ترقیم الشثری: -- 39385
٣٩٣٨٥ - حدثنا ابو اسامة عن ابي هلال عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: قلت له: ما فرق ما بين المهاجرين الاولين والآخرين؟ قال: فرق ما بينهما القبلتان، فمن صلى مع رسول الله ﷺ القبلتين فهو من المهاجرين الاولين.
حضرت قتادہ، سعید بن مسیب کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ میں نے ان سے پوچھا: پہلے مہاجرین اور بعد کے مہاجرین میں حدِ فاصل کیا بات ہے؟ انہوں نے جواب دیا۔ ان دونوں کے درمیان حدِ فاصل دو قبلے ہیں۔ پس جس آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ دونوں قبلوں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی تو وہ مہاجرین اولین میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39385]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39385، ترقيم محمد عوامة 37779)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37780 ترقیم الشثری: -- 39386
٣٩٣٨٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: اخبرنا ثابت عن انس ان ابا بكر كان رديف النبي ﷺ من مكة إلى المدينة، وكان ابو بكر يختلف إلى الشام، فكان يعرف وكان النبي ﵊ لا يعرف، فكانوا يقولون: يا ابا بكر من هذا الغلام بيهت يديك؟ قال: (هاد) (١) يهديني السبيل، قال: فلما دنوا من المدينة نزلا الحرة و (بعثا) (٢) إلى الانصار فجاؤوا، قال: فشهدته يوم دخل المدينة فما رايت يوما كان احسن ولا اضوا من يوم دخل علينا فيه، وشهدت يوم مات فما رايت يوما كان اقبح ولا اظلم من يوم مات فيه ﷺ (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (هذا).
(٢) في [س]: (بعثنا)، وفي [ح]: (بعث).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٤٠٦٣)، وأخرج بعضه ابن ماجه (١٦٣١)، والترمذي (٣٦١٨)، وابن حبان (٦٦٣٤)، والحاكم ٣/ ٥٧، والدارمي (٨٨)، وأبو يعلى (٣٢٩٦)، والبغوي (٣٨٣٤).

حضرت انس سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر، مکہ سے لے کر مدینہ تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ردیف تھے۔ اور حضرت ابوبکر شام کی طرف آیا جایا کرتے تھے۔ تو آپ پہچانے جاتے تھے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہچانے نہیں جاتے تھے۔ تو لوگ پوچھتے تھے۔ اے ابوبکر! آپ کے آگے یہ نوجوان کون ہیں؟ حضرت ابوبکر فرماتے۔ یہ رہبر ہیں مجھے راستہ دکھاتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں۔ پس جب دونوں مدینہ کے قریب پہنچے۔ دونوں حرہ میں اترے۔ انصار کی طرف کسی کو بھیجا گیا تو وہ بھی تشریف لے آئے۔ حضرت انس کہتے ہیں۔ میں نے اس دن میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ میں داخل ہوئے تھے۔ تو میں نے کوئی دن اس دن سے زیادہ خوبصورت اور روشن نہیں دیکھا جس دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے۔ اور پھر جس دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی میں تب بھی حاضر تھا تو میں نے کوئی دن اس دن سے زیادہ بُرا اور اندھیرے والا نہیں دیکھا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39386]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39386، ترقيم محمد عوامة 37780)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. ما ذكر في كتب النبي ﷺ وبعوثه
وہ احادیث جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قاصدوں کا ذکر ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37781 ترقیم الشثری: -- 39387
٣٩٣٨٧ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا محمد بن فضيل عن حصين (عن) (٢) عبد الله بن شداد قال: كتب كسرى إلى باذام اني نبئت ان رجلا يقول شيئا لا ادري ما هو، فارسل إليه فليقعد في بيته ولا يكن من الناس في شيء وإلا ⦗٤٠٩⦘ فليواعدني موعدا القاه به، قال: فارسل باذام إلى رسول الله ﷺ رجلين حالقي لحاهما مرسلي شواربهما، فقال رسول الله ﷺ:"ما يحملكما على هذا؟" (قال) (٣) : فقالا له: يامرنا به (الذي) (٤) يزعمون انه ربهم قال: فقال رسول الله ﷺ:"لكنا نخالف سنتكم، نجز هذا، ونرسل هذا"، قال: فمر به رجل من قريش طويل الشارب فامره رسول الله ﷺ ان يجزهما، قال: (فتركهما) (٥) بضعا وعشرين يوما، ثم قال:"اذهبا إلى (الذي) (٦) يزعمون انه ربكما، فاخبراه ان ربي قتل الذي يزعم انه ربه"، قالا: متى؟ قال:"اليوم" قال: فذهبا إلى باذام فاخبراه الخبر، قال: فكتب إلى كسرى فوجدوا اليوم هو الذي قتل فيه كسرى (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق].
(٢) في [س، ي]: (بن).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (قال).
(٤) في [ط، ي]: (الذين).
(٥) في [ط، هـ]: (فتركها).
(٦) في [أ، ب، س]: (الذين).
(٧) مرسل؛ عبد اللَّه بن شداد تابعي.

حضرت عبد اللہ بن شداد سے روایت ہے کہ کسریٰ نے باذام کو لکھا کہ مجھے خبر دی گئی ہے۔ کہ ایک آدمی وہ بات کہتا ہے جو مجھے معلوم نہیں ہے۔ پس تم اس کی طرف کسی کو بھیجو تاکہ وہ اپنے گھر میں سکون کرے اور لوگوں میں کسی بات کو نہ پھیلائے وگرنہ میرے ساتھ کوئی وقت اور جگہ مقرر کرلے میں اس سے وہاں ملوں گا۔ راوی کہتے ہیں۔ باذام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس دو داڑھی منڈے ہوئے آدمیوں کو بھیجا جن کی مونچھیں لمبی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہیں اس بات پر کس نے ابھارا ہے؟ راوی کہتے ہیں: ان دونوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا۔ کہ ہمیں اس نے اس بات کا حکم دیا ہے جو لوگوں کے گمان کے مطابق ان کا پروردگار ہے۔ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لیکن ہم تمہارے طریقہ کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہم اس کو (مونچھوں کو) صاف کرتے ہیں اور اس (داڑھی) کو بڑھاتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے ایک دراز مونچھوں والا قریشی مرد گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو حکم دیا کہ انہیں کاٹ دو۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان قاصدوں کو بیس سے کچھ اوپر دن چھوڑے رکھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم دونوں اس کے پاس جاؤ جس کو تم اپنا پروردگار گمان کرتے ہو اور اس کو بتاؤ کہ میرے رب نے اس شخص کو قتل کردیا ہے جو اپنے گمان میں رب بنا ہوا تھا۔ ان آدمیوں نے پوچھا: یہ کب ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آج کے دن۔ راوی کہتے ہیں: پس یہ دونوں باذام کی طرف گئے اور جا کر اس کو یہ خبر دی۔ راوی کہتے ہیں: ا س نے کسریٰ کو خط لکھا تو انہوں نے کسریٰ کے قتل کو آج ہی کے دن میں رونما پایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39387]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39387، ترقيم محمد عوامة 37781)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37782 ترقیم الشثری: -- 39388
٣٩٣٨٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الرحمن بن حرملة الاسلمي قال: سمعت سعيد بن المسيب يقول: كتب رسول الله ﷺ إلى كسرى وقيصر والنجاشي:"اما بعد، تعالوا إلى كلمة سواء بيننا وبينكم ان لا نعبد إلا الله، ولا نشرك به شيئا، ولا (يتخذ) (١) بعضنا بعضا اربابا من دون الله، فإن تولوا فقولوا اشهدوا بانا مسلمون"، قال سعيد بن المسيب: فمزق كسرى الكتاب ولم ينظر فيه، قال نبي الله:"مزق ومزقت امته"، فاما النجاشي فآمن (٢) من كان عنده، وارسل إلى رسول الله ﷺ بهدية حلة، فقال رسول الله ﷺ:"اتركوه ما ترككم"، واما قيصر فقرا ⦗٤١٠⦘ كتاب رسول الله ﷺ فقال: هذا كتاب لم اسمع به بعد سليمان النبي (٣) بسم الله الرحمن الرحيم، ثم ارسل إلى (ابي) (٤) سفيان والمغيرة بن شعبة كانا تاجرين بارضه، فسالهما عن بعض شان رسول الله ﷺ وسالهما: من تبعه؟ فقالا: تبعه النساء وضعفة الناس، فقال: ارايتما الذين يدخلون معه ويرجعون؟ قالا: لا، قال: هو نبي، ليملكن ما تحت قدمي، لو كنت عنده لقبلت قدميه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ي]: (تتخذ).
(٢) أي: من الأمان لمن عنده من الصحابة، وفي رواية أبي عبيد: (فآمن أو قال: فأسلم وآمن من كان عنده من أصحاب النبي ﷺ)، وفي [ق، هـ]: (فآمن وآمن).
(٣) في [جـ، ق، ي]: زيادة ﵇.
(٤) سقط من: [ب].
(٥) مرسل؛ سعيد بن المسيب تابعي، وأخرجه سعيد بن منصور ق/ ١ (٢٤٨٠)، والقزويني في التدوين ٣/ ٤١٨، وأبو عبيد في الأموال (٥٩)، وأشار له البخاري في الصحيح (٦٤).

حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسریٰ، قیصر اور نجاشی کو خط لکھا۔ اما بعد! ”ایک ایسی بات کی طرف آجاؤ جو ہم تم میں مشترک ہے (اور وہ یہ ہے) کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اور اللہ کو چھوڑ کر ہم ایک دوسرے کو رب نہ بنائیں“ پھر بھی اگر وہ منہ موڑیں تو کہہ دو ”گواہ رہنا ہم مسلمان ہیں۔ حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں: کسریٰ نے خط کو پھاڑ دیا اور اس کو دیکھا ہی نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ خود پھٹ گیا ہے اور اس کی امت بھی پھٹ گئی ہے۔ اور نجاشی نے ایمان قبول کرلیا اور اس کے پاس جو لوگ تھے وہ بھی ایمان لے آئے۔ اور اس نے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک جوڑا ہدیہ میں بھیجا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تک وہ تمہیں چھوڑے رکھے تم بھی ا ن کو چھوڑ دو۔ اور قیصر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خط پڑھا اور کہا۔ میں نے سلیمان نبی کے خط کے بعد بسم اللّٰہ الرحمان الرحیم والا خط نہیں سُنا۔ پھر اس نے ابو سفیان اور مغیرہ بن شعبہ کی طرف قاصد بھیجا۔ یہ دونوں ارض قیصر میں تاجر کی حیثیت سے موجود تھے۔ قیصر نے ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعض احوال کے متعلق سوال کیا۔ اور ان سے یہ سوال کیا۔ کون لوگ اس کے تابع دار ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: ان کے پیچھے چلنے والے کمزور لوگ اور عورتیں ہیں۔ پھر اس نے پوچھا: یہ بتاؤ! جو لوگ اس کے پاس گئے ہیں وہ واپس پلٹے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا۔ نہیں! قیصرنے کہا۔ یہ شخص نبی ہے۔ میرے قدموں کے نیچے والے حصہ زمین پر یہ شخص ضرور بالضرور تمکن حاصل کرے گا۔ اگر میں اس کے پاس ہوتا تو میں اس کے قدم چوم لیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39388]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39388، ترقيم محمد عوامة 37782)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37783 ترقیم الشثری: -- 39389
٣٩٣٨٩ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن يعقوب عن جعفر بن عمرو قال: بعث رسول الله ﷺ اربعة نفر إلى اربعة وجوه: رجلا إلى كسرى، ورجلا إلى قيصر، ورجلا إلى المقوقس، وبعث عمرو بن امية إلى النجاشي، فاصبح كل رجل منهم يتكلم بلسان القوم الذين بعث إليهم، فلما اتى عمرو بن امية النجاشي وجد لهم بابا صغيرا يدخلون منه مكفرين (١) ، فلما راى عمرو ذلك ولى ظهره القهقري، قال: فشق ذلك على الحبشة في مجلسهم عند النجاشي حتى هموا به حتى قالوا للنجاشي: إن هذا لم يدخل كما دخلنا، قال: ما منعك ان تدخل كما دخلوا؟ قال: إنا لا نصنع هذا بنبينا (٢) ، ولو صنعناه باحد صنعناه به، قال: صدق، قال: دعوه، قالوا للنجاشي: هذا يزعم ان عيسى (٣) مملوك، قال: فما تقول في عيسى (٤) ؟ قال: كلمة ⦗٤١١⦘ الله وروحه، قال: (ما استطاع) (٥) عيسى ان يعدو ذلك (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: ذليلين.
(٢) في [ق، ي]: زيادة ﷺ.
(٣) في [ي]: زيادة ﵇.
(٤) في [ي]: زيادة ﵇.
(٥) في [أ]: (ما استطل).
(٦) مرسل؛ جعفر تابعي، ويعقوب مجهول، أخرجه الطبراني في الأوسط (٤٨٩)، وابن عساكر ٤٥/ ٤٢٩.

حضرت جعفر بن عمرو کہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چار افراد کو چار افراد کی طرف قاصد بنا کر بھیجا۔ ایک آدمی کو کسریٰ کی طرف۔ ایک آدمی کو قیصر کی طرف، ایک آدمی کو مقوقس کی طرف اور عمرو بن امیہ کو نجاشی کی طرف۔ ان میں سے ہر ایک آدمی اس قوم کی زبان بولنے والا ہوگیا جن کی طرف انہیں (قاصد بنا کر) بھیجا گیا تھا۔ پس جب حضرت عمرو بن امیہ، نجاشی کے پاس تشریف لائے، تو انہوں نے انکے ہاں ایک چھوٹا دروازہ پایا جس میں سے لوگ جھک کر گزرتے تھے۔ پس جب حضرت عمرو نے یہ دیکھا تو آپ الٹے پاؤں واپس ہو لئے۔ راوی کہتے ہیں: یہ بات نجاشی کی مجلس میں بیٹھے حبشی لوگوں کو شاق گزری یہاں تک کہ انہوں نے ان کا ارادہ کیا۔ اور یہاں تک کہ انہوں نے نجاشی بادشاہ سے کہا۔ یہ آدمی اس طرح اندر نہیں داخل ہوا جس طرح ہم داخل ہوتے ہیں۔ نجاشی نے پوچھا۔ تمہیں لوگوں کی طرح اندر داخل ہونے سے کس چیز نے منع کیا ہے؟ حضرت عمرو نے فرمایا: ہم یہ کام اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نہیں کرتے اور اگر ہم یہ کام کسی کے ساتھ کرتے تو ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ یہ کام کرتے۔ نجاشی نے کہا۔ اس نے سچ کہا ہے اور نجاشی نے کہا۔ اس کو چھوڑ دو۔ لوگوں نے نجاشی سے کہا۔ اس آدمی کا گمان ہے کہ عیسیٰ مملوک ہیں۔ نجاشی نے پوچھا: تم عیسیٰ کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ حضرت عمرو نے فرمایا: وہ اللہ کا کلمہ اور روح اللہ ہیں۔ نجاشی نے کہا۔ عیسیٰ اس بات سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔ (یعنی واقعۃً ایسا ہی ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39389]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39389، ترقيم محمد عوامة 37783)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37784 ترقیم الشثری: -- 39390
٣٩٣٩٠ - حدثنا ابو اسامة عن (مجالد) (١) قال: كتب رسول الله ﷺ إلى جدي وهذا كتابه عندنا:"بسم الله الرحمن الرحيم من محمد رسول الله (٢) إلى عمير ذي مران وإلى من اسلم من همدان، سلام عليكم فإني احمد إليكم الله الذي لا إله إلا هو، اما بعد (ذلكم) (٣) ، فإنه بلغنا إسلامكم مرجعنا من ارض الروم، فابشروا فإن الله قد هداكم بهداه، وإنكم إذا شهدتم ان لا إله إلا الله وان محمدا رسول الله واقمتم الصلاة وآتيتم الزكاة فإن لكم ذمة الله وذمة محمد رسول الله (٤) على دمائكم واموالكم وارض البون التي اسلمتم عليها سهلها وجبلها و (غيولها) (٥) ومراعيها غير مظلومين ولا مضيق عليكم فإن الصدقة لا تحل لمحمد واهل بيته، وإنما هي زكاة تزكون بها اموالكم لفقراء المسلمين، وإن مالك بن مرارة الرهاوي حفظ الغيب وبلغ الخبر وآمرك به يا ذامران خيرا، فإنه منظور إليه، وكتب علي بن ابي طالب والسلام عليكم وليحييكم ربكم" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (مجاهد).
(٢) في [ي]: زيادة ﷺ.
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) في [جـ، ق]: زيادة ﷺ.
(٥) غيولها: أنهارها ومجاري مياهما، وفي [ق، هـ]: (عيونها).
(٦) معضل؛ مجالد ضعيف، أخرجه ابن أبي عمر العدني في الإيمان (٧٨)، وورد من حديث مجالد بن سعيد بن عمير عن أبيه عن جده، أخرجه الطبراني ١٧/ (١٠٧)، وابن عدي ٦/ ٤٢٠، وورد من حديث مجالد عن الشعبي عن عامر بن شهر أخرجه أبو داود (٣٠٢٧)، وأبو يعلى (٦٨٦٤)، وابن الأثير في أسد الغابة ٣/ ١٢٢، وابن سعد ٦/ ٢٨.

حضرت مجالد فرماتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے دادا کو خط تحریر فرمایا تھا۔ اور یہ ہمارے پاس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نامہ مبارک ہے۔ ”شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔ یہ خط محمد رسول اللہ کی طرف سے ذی مُرَّان عمیر کی طرف اور ہمدان کے مسلمانوں کی طرف ہے۔ تم پر سلام ہو! میں تمہارے سامنے اس اللہ کی تعریف کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اس کے بعد! ہمیں ارض روم سے واپسی پر تمہارے اسلام کی خبر پہنچی ہے۔ پس تمہارے لیے بشارت ہو کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اپنی ہدایت میں سے ہدایت بخشی ہے۔ اور جب تم نے اس بات کی گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمد اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں۔ اور تم نے نماز کو قائم کیا اور تم نے زکوٰۃ کو ادا کیا۔ تو پس تمہارے لئے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تمہارے اموال اور خون پر ذمہ ہے اور وہ ارض بون جس پر تم اسلام لائے ہو اس کا ہموار رقبہ، اس کے پہاڑ، اس کے چشمے اور اس کی چراگاہیں تمہاری ہیں۔ نہ تم پر ظلم کیا جائے گا اور نہ تمہیں تنگ کیا جائے گا۔ پس بلاشبہ صدقہ (کا مال) محمد اور اہل بیت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے حلال نہیں ہے۔ یہ تو وہ زکوۃ ہے جس کے ذریعہ تم اپنے مالوں کو یہ زکوۃ مسلمانوں فقراء کو دے کر پاک کرو گے۔ بیشک مالک بن مرارہ رہاوی نے پیٹھ پیچھے (تمہاری) حفاظت کی اور خبر کو آگے پہنچایا۔ اور اے ذی مران! میں تمہیں اس کے ساتھ خیر کا حکم کرتا ہوں کیونکہ یہ منظور نظر ہے۔ اور یہ خط علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب نے لکھا ہے۔ والسلام علیکم۔ تمہارا رب تم پر سلامتی بھیجے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39390]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39390، ترقيم محمد عوامة 37784)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37785 ترقیم الشثری: -- 39391
٣٩٣٩١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل بن ابي خالد عن قيس ابن ابي حازم قال: بعث رسول الله ﷺ إلى خثعم لقوم كانوا فيهم، فلما غشيهم المسلمون استعصموا بالسجود، قال: فسجدوا، قال: فقتل بعضهم فبلغ ذلك رسول الله ﷺ فقال:"اعطوهم نصف العقل لصلاتهم"، ثم قال النبي ﷺ:"الا إني بريء من كل مسلم مع مشرك" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ قيس تابعي، أخرجه الشافعي في المسند ص ٢٠٢ والأم ٦/ ٣٥، والبيهقي ٨/ ١٣٠، وأصله عند النسائي (٦٩٨٢) والترمذي (١٦٠٥)، وسعيد ١/ (٢٦٦٣)، وورد من حديث قيس عن جرير، أخرجه الطبراني (٢٢٦٥)، وبنحوه عند أبي داود (٢٦٤٥)، والترمذي (١٦٠٤)، وورد من حديث قيس عن خالد عند الطبراني (٣٨٣٦)، والطحاوي في شرح المشكل ٨/ ٢٧٤.
حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خثعم قبیلہ کی طرف (ایک لشکر) بھیجا، ان لوگوں کی وجہ سے جو ان میں موجود تھے۔ پس جب مسلمانوں نے ان کو ڈھانپ (گھیر) لیا تو ان لوگوں نے سجدوں کے ذریعہ حفاظت طلب کی (یعنی سجدوں سے اپنا اسلام ظاہر کیا)۔ راوی کہتے ہیں: پس ان لوگوں نے سجدہ کیا۔ راوی کہتے ہیں: پھر بھی مسلمانوں نے بعض ساجدین کو قتل کردیا۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان کی نمازوں کی وجہ سے ان کی نصف دیت ادا کرو۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خبردار! جو مسلمان مشرک کے ہمراہ رہ رہا ہے میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے بری ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39391]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39391، ترقيم محمد عوامة 37785)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37786 ترقیم الشثری: -- 39392
٣٩٣٩٢ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن الاعمش عن ابي ظبيان عن اسامة قال: بعثنا رسول الله ﷺ في سرية فصبحنا (الحرقات) (١) من جهينة، فادركت رجلا فقال: لا إله إلا الله، فطعنته فوقع في نفسي من ذلك، فذكرته للنبي ﷺ فقال النبي ﷺ:"قال: لا إله إلا الله وقتلته"، قال: قلت: يا رسول الله، إنما قالها فرقا من السلاح؟ قال:"هلا شققت عن قلبه حتى تعلم اقالها فرقا من السلاح ام لا"، فما زال يكررها حتى تمنيت اني اسلمت يومئذ (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ي]: (الخرقات).
(٢) حسن؛ أبو خالد صدوق، والخبر أخرجه البخاري (٤٢٦٩)، ومسلم (٩٦).

حضرت اسامہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایک سریہ میں روانہ فرمایا: ہم نے جہینہ قبیلہ کے حرقات پر صبح کے وقت حملہ کیا۔ میں نے ایک آدمی کو پالیا تو اس نے لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ کہا۔ میں نے اس کو نیزہ مار دیا۔ پھر یہ بات میرے دل میں ٹھہر گئی تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس نے لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ کہا اور تم نے پھر بھی اس کو قتل کردیا؟ راوی کہتے ہیں۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اس نے تو اسلحہ سے ڈر کر یہ کلمہ کہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو نے اس کا دل کیوں نہ چیرا تاکہ تجھے معلوم ہوجاتا کہ اس نے یہ کلمہ اسلحہ کے ڈر سے کہا ہے کہ نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات اتنی مرتبہ دوہرائی کہ میرے دل میں یہ آرزو ہوئی کہ (کاش) میں اسی دن اسلام لایا ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39392]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39392، ترقيم محمد عوامة 37786)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں