مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
21. ما ذكر في كتب النبي ﷺ وبعوثه
وہ احادیث جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قاصدوں کا ذکر ہے
ترقیم عوامۃ: 37787 ترقیم الشثری: -- 39393
٣٩٣٩٣ - حدثنا يزيد بن هارون (قال: اخبرنا) (١) محمد بن عمرو عن (عمر) (٢) ابن الحكم بن (ثوبان) (٣) عن ابي سعيد الخدري ان رسول الله ﷺ بعث علقمة بن ⦗٤١٣⦘ (مجزز) (٤) على بعث انا فيهم، فلما انتهى (إلى) (٥) راس غزاته او كان ببعض الطريق استاذنته طائفة من الجيش فاذن لهم، وامر عليهم عبد الله بن حذافة بن قيس السهمي، فكنت فيمن غزا معه، فلما كنا ببعض الطريق اوقد القوم نارا ليصطلوا او (ليصطنعوا) (٦) عليها (صنيعا) (٧) لهم، فقال عبد الله وكانت فيه دعابة: اليس لي عليكم السمع والطاعة، قالوا: بلى، قال: فما انا بآمركم (٨) شيئا إلا صنعتموه، قالوا: نعم، قال: فإني اعزم عليكم الا تواثبتم في هذه النار، قال: فقام ناس (فتحجزوا) (٩) ، فلما ظن انهم واثبون قال: امسكوا على انفسكم، فإنما كنت امزح معكم، فلما قدمنا ذكرنا ذلك لرسول الله ﷺ فقال:"من امركم منهم بمعصية فلا (تطيعوه) (١٠) " (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (قال: لنا).
(٢) في [أ، ب]: (الحكم).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (نوفل).
(٤) انظر: الإصابة ٤/ ٥٥٩، وشرح مشكل الآثار ٤/ ٣٠٦، وهدي الساري ص ٢١٦، والإكمال ٧/ ١٦٨، وتوضيح المشتبه ٨/ ٧٧، وفي [أ، ب، هـ]: (محرز)، وفي [جـ]: (محرر).
(٥) في [أ، ب]: (على).
(٦) في [أ، ب]: (يسطتعوا).
(٧) في [هـ]: (عليه شيئًا).
(٨) في [أ، ب]: زيادة (بشيء).
(٩) في [أ، ب، ط، هـ]: (فتجهزوا).
(١٠) في [هـ]: (تطيعوهم).
(١١) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه أحمد (١١٦٣٩)، وابن ماجه (٢٨٦٣)، وابن حبان (٤٥٥٨)، وأبو يعلى (١٣٤٩).
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علقمہ بن مجزز کو ایک لشکر میں امیر بنا کر بھیجا۔ میں بھی اس لشکر میں تھا۔ پس جب یہ اپنی مہم کے ابتدائی مقام پر پہنچے یا یوں فرمایا کہ کچھ راستہ طے کرچکے تھے تو ان سے لشکر کے ایک گروہ نے اجازت مانگی۔ انہوں نے ان کو اجازت دے دی۔ اور ان پر عبد اللہ بن حذافہ بن قیس سہمی کو امیر مقرر فرما دیا۔ میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے ان کے ہمراہ جہاد میں حصہ لیا تھا۔ پس جب ہم کچھ راستہ طے کرچکے تو لوگوں نے آگ جلائی تاکہ ہاتھ پاؤں گرم کریں یا اس آگ پر کوئی کھانا وغیرہ بنائیں۔ عبد اللہ (امیر قافلہ) کہنے لگے۔ یہ مذاق و ہنسی کرتے تھے۔ کیا تم پر میری بات کا سننا اور ماننا واجب نہیں ہے؟ لوگوں نے کہا: کیوں نہیں! تو عبد اللہ نے کہا: پس میں تمہیں جو بھی حکم دوں گا تم اس کی تعمیل کرو گے؟ لوگوں نے کہا: ہاں! عبد اللہ نے کہا: میں تمہں تاکیداً یہ حکم دیتا ہوں کہ تم اس آگ میں کود جاؤ۔ راوی کہتے ہیں: کچھ لوگ کھڑے ہوئے اور اس کے لئے تیار ہوگئے۔ پھر جب عبد اللہ کو یقین ہونے لگا کہ یہ لوگ کود جائیں گے تو انہوں نے کہا: تم لوگ ٹھہر جاؤ۔ میں تو تمہارے ساتھ محض مزاح کر رہا تھا۔ پھر جب واپس آئے تو ہم نے یہ واقعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ تمہیں، ان (امرائ) میں سے جو گناہ کا حکم دے تو تم اس کی بات نہ مانو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39393]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39393، ترقيم محمد عوامة 37787)
ترقیم عوامۃ: 37788 ترقیم الشثری: -- 39394
٣٩٣٩٤ - حدثنا علي بن مسهر عن الاجلح عن عبد الله بن ابي الهذيل قال: بعث رسول الله ﷺ خالد بن الوليد إلى العزى، (١) فجعل يضربها بسيفه ويقول: (٢) إني رايت الله قد اهانك (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (أبا بردة).
(٢) في [ي]: زيادة (كفرانك لا سبحانك).
(٣) مرسل؛ عبد اللَّه بن أبي الهذيل تابعي، أخرجه خليفة بن خياط في التاريخ ص ٨٨.
حضرت عبد اللہ بن ابی الہذیل کہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت خالد بن ولید کو عُزیٰ کی طرف بھیجا۔ پس حضرت خالد عُزیّٰ کو تلواریں مار رہے تھے اور کہہ رہے تھے۔ اے عُزیّٰ! تم قابل انکار ہو نہ کہ قابل تقدیس، میں نے دیکھ لیا ہے کہ تجھے اللہ نے رسوا کردیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39394]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39394، ترقيم محمد عوامة 37788)
ترقیم عوامۃ: 37789 ترقیم الشثری: -- 39395
٣٩٣٩٥ - حدثنا وكيع عن عمرو بن عثمان بن موهب قال: سمعت ابا بردة يقول: كتب رسول الله ﷺ إلى رجل من اهل الكتاب:"اسلم انت"، قال: فلم يفرغ النبي ﵊ (١) (من كتابه حتى اتاه كتاب من ذلك الرجل انه يقرا على النبي ﷺ فيه السلام، فرد النبي ﷺ ﵇ (٢) في اسفل كتابه) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: ﷺ.
(٢) سقط من: [أ، هـ].
(٣) سقط من: [أ].
(٤) مرسل؛ أبو بردة بن أبي موسى تابعي.
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل کتاب میں سے ایک آدمی کو خط لکھا: تم اسلام لے آؤ۔ راوی کہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ابھی اپنے خط (لکھوانے) سے فارغ نہیں ہوئے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اسی آدمی کا خط آگیا کہ وہ آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلامتی کی دعا کر رہا تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے خط کے آخر میں اس کے سلام کا جواب دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39395]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39395، ترقيم محمد عوامة 37789)
ترقیم عوامۃ: 37790 ترقیم الشثری: -- 39396
٣٩٣٩٦ - حدثنا وكيع عن قرة بن خالد السدوسي عن يزيد بن عبد الله بن الشخير قال: كنا جلوسا بهذا (المربد) (١) بالبصرة، فجاء اعرابي معه قطعة (من) (٢) اديم او قطعة من جراب فقال: هذا كتاب كتبه لي النبي ﷺ، قال: فاخذته فقراته على القوم، فإذا فيه:"بسم الله الرحمن الرحيم من محمد رسول الله ﷺ لبني زهير ابن (اقيش) (٣) : إنكم (إن) (٤) اقمتم الصلاة واتيتم الزكاة واعطيتم من المغانم الخمس وسهم النبي والصفي فانتم آمنون بامان الله وامان رسوله (٥) "، قال: فما سمعت رسول الله ﷺ يقول شيئا، قال: سمعته يقول:"صوم شهر الصبر وثلاثة ايام من كل شهر يذهبن وحر الصدر" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (المريد).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) في [أ، ب]: (أقيس)، وفي [ق]: (أقتيش).
(٤) في [أ، ب]: (إذا).
(٥) في [جـ، س، ي]: زيادة ﷺ.
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٠٧٠)، والنسائي ٧/ ١٣٤، وابن سعد ١/ ٢٧٩، وأبو عبيد في الأموال (٣٠)، وابن زنجويه (٨٠)، والطحاوي ٣/ ٣٠٢، وابن قانع ٣/ ١٦٥، والطبراني في الأوسط (٤٩٣٧)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ١/ ٣٠٦، والخطيب في الأسماء المبهمة ص ٣١٥، وابن الأثير ٥/ ٣٥٨.
حضرت یزید بن عبد اللہ بن شخیر سے روایت ہے کہ ہم بصرہ میں اس باڑے میں بیٹھے ہوئے تھے۔ تو ایک دیہاتی آیا اس کے پاس چمڑے یا کھال کا ایک ٹکڑا تھا۔ اس آدمی نے کہا۔ یہ وہ خط ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے تحریر فرمایا تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ میں نے اس خط کو پکڑا اور لوگوں کو پڑھ کر سنایا۔ اس میں یہ تحریر تھا۔ بسم اللّٰہ الرحمان الرحیم۔ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) محمد کی طرف سے بنی زہیر بن اقیش کی طرف۔ بلاشبہ اگر تم لوگ نماز کو قائم کرو اور زکوۃ کو ادا کرو اور غنائم میں سے خمس، سہم ال نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حاکم کا منتخب حصہ ادا کرو تو تمہیں اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا امان حاصل ہوگا۔ راوی نے پوچھا۔ تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی بات سُنی ہے؟ اعرابی نے کہا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے سُنا ہے کہ ماہ صبر کے روزے اور ہر ماہ تین دن کے روزے سینہ کے وساوس کو ختم کردیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39396]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39396، ترقيم محمد عوامة 37790)
ترقیم عوامۃ: 37791 ترقیم الشثری: -- 39397
٣٩٣٩٧ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن (ابن) (١) إسحاق عن محمد بن جعفر بن الزبير ان رسول الله ﷺ بعث عبد الله بن انيس إلى خالد بن سفيان قال: فلما دنوت منه، وذلك في وقت العصر، خفت ان يكون دونه محاولة او مزاولة، فصليت وانا امشي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (إبي).
(٢) مرسل؛ محمد بن جعفر تابعي، أخرجه أحمد (١٦٠٤٨)، وابن خزيمة (٩٨٣)، وابن حبان (٧١٦٠)، وأبو يعلى (٩٠٥)، وأبو داود (١٢٤٩)، وأبو نعيم في الدلائل (٤٤٥)، والبيهقي ٣/ ٢٥٦، وابن هشام في السيرة ٢/ ٦١٩، وابن أبي عصام في الآحاد (٢٠٣١).
حضرت محمد بن جعفر بن زبیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عبد اللہ بن انیس کو خالد بن سفیان کی طرف بھیجا۔ راوی کہتے ہیں۔ پس جب میں ان کے قریب پہنچا۔ اور یہ عصر کا وقت تھا۔ مجھے ڈر ہوا کہ ان سے پہلے ہی کوئی مشغولیت یا آغاز کار ہوجائے تو میں نے چلتے ہوئے نماز پڑھ لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39397]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39397، ترقيم محمد عوامة 37791)
ترقیم عوامۃ: 37792 ترقیم الشثری: -- 39398
٣٩٣٩٨ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا إسماعيل عن قيس قال: بعث رسول الله ﷺ عمرا على جيش ذات السلاسل إلى لخم و (جذام) (١) ومسانف الشام، قال: وكان في اصحابه قلة، قال: فقال (لهم) (٢) عمرو: لا يوقدن احد منكم نارا، فشق ذلك عليهم، فكلموا ابا بكر ان يكلم عمرا فكلمه فقال: لا يوقد احد نارا إلا القيته فيها، فقابل العدو فظهر عليهم واستباح عسكرهم، فقال (له) (٣) الناس: الا نتبعهم؟ فقال: لا، إني اخشى ان يكون لهم وراء هذه الجبال مادة يقتطعون (بها) (٤) المسلمين (٥) ، (فشكوه) (٦) (إلى) (٧) النبي ﷺ حين رجعوا فقال:"صدقوا يا عمرو"، (قال) (٨) : كان ⦗٤١٦⦘ في اصحابي قلة فخشيت ان يرغب العدو في قتلهم، فلما اظهرني الله عليهم قالوا: اتبعهم؟ قلت: اخشى ان (تكون) (٩) لهم وراء هذه الجبال مادة يقتطعون بها المسلمين، قال: (فكان) (١٠) النبي ﷺ حمد امره (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (حذام).
(٢) في [أ]: (له).
(٣) سقط من: [ط، هـ].
(٤) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٥) في [س، ي]: (المسلمون).
(٦) في [أ، ب، جـ، ي]: (فشكرره).
(٧) في [ي]: (آل).
(٨) في [ق]: (فقالوا)، وسقط من: [أ، ب].
(٩) في [ب، س، ي]: (يكون).
(١٠) في [أ، ب]: (وكان).
(١١) مرسل؛ قيس تابعي، وقد ورد الخبر من طريق قيس عن عمرو بن العاص، أخرجه ابن حبان (٤٥٤٠)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٨٠٤)، وابن عساكر ٢/ ٢٧.
حضرت قیس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ذات السلاسل کے لشکر کو لخم، جذام اور مسایف شام کی طرف حضرت عمرو کی امارت میں روانہ فرمایا۔ راوی کہتے ہیں۔ ان کے ساتھیوں کی قلت تھی۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت عمرو نے لوگوں سے کہا۔ تم میں سے کوئی شخص آگ روشن نہ کرے۔ یہ بات لوگوں کو بہت شاق گزری تو لوگوں نے حضرت ابوبکر سے بات کی۔ کہ وہ حضرت عمرو سے بات کریں۔ حضرت ابوبکر نے حضرت عمرو سے اس کے بارے میں بات کی تو آپ نے فرمایا: جو شخص آگ روشن کرے گا تو میں اس شخص کو اسی آگ میں دھکیل دوں گا۔ پھر حضرت عمرو نے دشمن سے لڑائی کی تو ان پر غلبہ پایا اور ان کے لشکر کی جڑ اکھاڑ ڈالی۔ لوگوں نے پوچھا: کیا ہم دشمن کا پیچھا نہ کریں؟ حضرت عمرو نے فرمایا: نہیں! مجھے اس بات کا خوف ہے کہ کہیں اس پہاڑ کے پیچھے ان کی کمک موجود نہ ہو۔ جس کے ذریعہ سے وہ مسلمانوں کو ٹکڑے کردیں۔ جب لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں واپس لوٹے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حضرت عمرو کی شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: اے عمرو! یہ سچ کہہ رہے ہیں؟ حضرت عمرو نے عرض کیا۔ میرے ساتھیوں کی قلّت تھی۔ مجھے یہ ڈر ہوا کہ دشمن ان میں ان کی قلت کی وجہ سے رغبت کرے گا (اس لئے آگ جلانے سے منع کیا) پس جب اللہ تعالیٰ نے مجھے ان پر غلبہ عطا کیا تو ان لوگوں نے کہا۔ ان کا پیچھا کرو۔ میں نے کہا؛ مجھے یہ خوف ہے کہ اس پہاڑ کی اوٹ میں دشمن کی کمک موجود ہوگی جو مسلمانوں کے ٹکڑے کر دے گی۔ راوی کہتے ہیں۔ گویا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمرو کی بات کی تعریف فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39398]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39398، ترقيم محمد عوامة 37792)
ترقیم عوامۃ: 37793 ترقیم الشثری: -- 39399
٣٩٣٩٩ - (حدثنا) (١) ابو اسامة قال: حدثنا إسماعيل عن (قيس) (٢) ان النبي ﷺ قال لبلال:"اجهزت الركب -او الرهط- البجليين؟"، قال: لا، قال:"فجهزهم وابدا بالاحمسيين قبل (القسريين) (٣) " (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (حدثني).
(٢) في [ي]: (أبي قيس).
(٣) في [ق]: (القسيين)، وفي [ط، هـ]: (القسيرين).
(٤) مرسل؛ قيس تابعي، وأخرجه أحمد في فضائل الصحابة (١٦٦٨)، وقد ورد بنحوه من حديث طارق بن شهاب أخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (٢٥٣٧)، والطبراني (٨٢١١)، والضياء في المختارة ٨/ (١٢٥)، وأحمد في المسند ٤/ ٣١٥ (١٨٨٥).
حضرت قیس سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بلال سے پوچھا: کیا تم نے بجلی سواروں کو یا گروہ کو سامان سفر دے دیا ہے۔ انہوں نے جواب دیا۔ نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ پھر تم انہیں سامان دو اور احمسیوں سے قسریوں سے پہلے شروع کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39399]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39399، ترقيم محمد عوامة 37793)
ترقیم عوامۃ: 37794 ترقیم الشثری: -- 39400
٣٩٤٠٠ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: (اخبرنا) (١) إسرائيل عن ابي إسحاق عن الشعبي ان رسول الله ﷺ كتب إلى رعية السحيمي بكتاب (٢) ، فاخذ كتاب رسول الله ﷺ فرقع به دلوه، فبعث رسول الله ﷺ سرية فاخذوا اهله وماله، وافلت رعية على فرس له عريانا ليس عليه شيء، فاتى ابنته وكانت متزوجة في بني هلال، قال: وكانوا اسلموا فاسلمت معهم، وكانوا دعوه إلى الإسلام قال: فاتى ابنته ⦗٤١٧⦘ وكان يجلس القوم بفناء بيتها، فاتى البيت من وراء ظهره، فلما راته ابنته عريانا القت عليه ثوبا، قالت: مالك؟ قال: كل الشر، ما ترك لي اهل ولا مال، قال: اين بعلك؟ قالت: في الإبل، قال: فاتاه فاخبره، قال: خذ راحلتي برحلها ونزودك من اللبن، قال: لا حاجة لي فيه، ولكن اعطني قعود الراعي وإداوة من ماء، فإني ابا در (٣) محمدا (٤) لا يقسم اهلي ومالي، فانطلق وعليه ثوب إذا غطى به راسه خرجت إسته، وإذا غطى به إسته خرج راسه، فانطلق حتى دخل المدينة ليلا، فكان (بحذاء) (٥) رسول الله ﷺ، (فلما صلى رسول الله ﷺ) (٦) الفجر قال له: يا رسول الله ابسط يدك فلابايعك، فبسط رسول الله ﷺ يده فلما ذهب رعية ليمسح عليها قبضها رسول الله ﷺ، ثم قال (له رعية) (٧) : يا رسول الله ابسط يدك (فلابايعك، قال: فبسط رسول الله ﷺ يده، فلما ذهب ريعه ليمسح عليها) (٨) ، قال: ومن انت؟ قال: رعية السحيمي، قال: فاخذ رسول الله ﷺ بعضده فرفعها، ثم قال:"ايها الناس هذا رعية السحيمي الذي (كتبت) (٩) إليه فاخذ كتابي فرقع به دلوه، فاسلم"، ثم قال: يا رسول الله اهلي ومالي؟ (١٠) فقال رسول الله ﷺ:"اما مالك فقد قسم بين المسلمين، واما اهلك فانظر من قدرت عليه منهم"، قال: فخرجت فإذا ابن لي قد عوف الراحلة وإذا هو قائم عندها، فاتيت رسول الله ﷺ فقلت: هذا ابني فارسل ⦗٤١٨⦘ معي بلالا، فقال:"انطلق معه فسله ابوك هو؟ فإن قال: نعم، فادفعه إليه"، قال: فاتاه بلال فقال: ابوك هو؟ فقال: نعم، فدفعه إليه، قال: فاتى بلال النبي ﷺ فقالوا: والله ما رايت (واحدا) (١١) منهما مستعبرا إلى صاحبه فقال رسول الله ﷺ ذلك جفاء (الاعراب) (١٢) (١٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ي]: (أنبأنا).
(٢) في [ي]: زيادة لفظ الجلال.
(٣) في [أ]: زيادة (لا).
(٤) في [أ، ب، س]: زيادة ﷺ.
(٥) في [أ، ب، س، ي]: (يحدار).
(٦) سقط من: [ب].
(٧) في [أ]: (رعيته).
(٨) سقط من: [جـ، ط، هـ].
(٩) في [أ، ب]: (كتب).
(١٠) في [ي]: زيادة (ثم).
(١١) في [أ، ب، ط]: (أحدًا).
(١٢) في [ط، هـ]: (العرب).
(١٣) مرسل؛ الشعبي تابعي، أخرجه أحمد (٢٢٤٦٦)، وابن قانع ١/ ٢١٥، والطبراني (٤٦٣٥).
حضرت شعبی سے روایت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رعی السحیمی کی طرف ایک خط لکھا۔ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خط پکڑا اور اس سے اپنے ڈول کو سی لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر روانہ کیا۔ انہوں نے (جا کر) اس کے اہل و عیال اور مال پر قبضہ کرلیا۔ اور رعیہ اپنے ایک گھوڑے پر ننگی حال میں جبکہ اس پر کچھ بھی نہیں تھا بھاگ نکلا۔ پس یہ اپنی بیٹی کے پاس آیا۔ اور اس کی یہ بیٹی بنی ہلال میں متزوج تھی۔ راوی کہتے ہیں۔ انہوں نے اسلام قبول کرلیا تھا تو یہ بھی ان کے ساتھ مسلمان ہوگئی تھی اور انہوں نے رعیہ کو بھی اسلام کی دعوت دی تھی۔ راوی کہتے ہیں۔ یہ اپنی بیٹی کے پاس آیا۔ اور اس کی بیٹی کے گھر کے صحن میں لوگوں کی مجلس سجتی تھی۔ تو یہ گھر کی پشت کی طرف سے آیا۔ جب اس کو اس کی بیٹی نے عریاں حالت میں دیکھا تو اس نے اس پر کپڑا پھینک دیا۔ اور پوچھا۔ تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ رعیہ نے جواب دیا۔ مکمل شر واقع ہوگیا ہے۔ میرے لئے میرے اہل اور مال نہیں چھوڑا گیا۔ پھر رعیہ نے پوچھا۔ تیرا شوہر کیا ں ہے؟ بیٹی نے جواب دیا۔ اونٹوں میں۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر رعیہ اس کے شوہر کے پاس آیا اور اس کو ساری بات بتائی۔ اس نے کہا: یہ میری سواری کجاوہ سمیت لے لو اور میں قوت میں تمہیں دودھ بھی دیتا ہوں؟ رعیہ نے کہا۔ مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے لیکن تم مجھے چرواہے کا جوان اونٹ اور پانی کا برتن دے دو تاکہ میں جلدی سے محمد کے پاس پہنچوں کہ کہیں وہ میرے اہل و عیال اور مال کو تقسیم نہ کر دے۔ پس وہ اس حالت میں وہاں سے چلا کہ اس پر ایک کپڑا تھا۔ جب وہ اس کپڑے سے اپنا سر ڈھانپتا تھا تو اس کی سرین کھل جاتی تھی۔ اور جب وہ اپنی سرین کو ڈھانپتا تھا تو اس کا سر کھل جاتا تھا۔ پس یہ چلتا رہا۔ یہاں تک کہ رات کے وقت یہ مدینہ میں داخل ہوا۔ پھر یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے محاذات میں پہنچ گیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز پڑھ چکے تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا۔ یا رسول اللہ! اپنا ہاتھ پھیلائیں تاکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کروں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارک پھیلایا۔ پس جب رعیہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست مبارک پر اپنا ہاتھ رکھنا چاہا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ کو واپس کھینچ لیا۔ رعیہ نے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اپنا ہاتھ پھیلائیں تاکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کروں۔ راوی کہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارک پھیلایا۔ پھر جب رعیہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست مبارک پر اپنا ہاتھ رکھنا چاہا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ تم کون ہو؟ اس نے جواب دیا۔ رعیۃ السُّحَیمی ہوں۔ راوی کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بازو سے پکڑ کر اس کو بلند کیا پھر فرمایا: اے لوگو! یہ رعیۃ السُحیمی ہے جس کی طرف میں نے خط لکھا تو اس نے میرا خط لے کر اس سے اپنا ڈول سی لیا اب اسلام لے آیا ہے۔ پھر رعیہ نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرے اہل و عیال اور میرا مال؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیرا مال تو مسلمانوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ اور تیرے اہل و عیال۔ پس ان میں سے تو جس پر قادر ہو ان کو دیکھ لو (مل جائیں گے) رعیہ کہتے ہیں۔ میں باہر آیا تو میرا بیٹا جو کہ کجاوہ پہچان چکا تھا۔ وہ کجاوے کے پاس کھڑا ہوا تھا۔ پس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کای۔ یہ میرا بیٹا ہے۔ پھر میرے ساتھ حضرت بلال کو بھیجا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کے ساتھ چلے جاؤ اور اس لڑکے سے پوچھو۔ تمہارا والد یہی ہے؟ پس اگر وہ کہے: ہاں! تو وہ لڑکا اس کو دے دو۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت بلال اس جوان کے پاس آئے اور اس سے پوچھا: تمہارا باپ یہی ہے؟ نوجوان نے جواب دیا: ہاں! حضرت بلال نے وہ جوان رعیہ کے حوالہ کردیا۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت بلال نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: بخدا! میں نے ان دونوں میں سے کسی ایک کو اپنے ساتھی کے دیدار پر روتے ہوئے نہیں دیکھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہی تو اہل دیہات کا اکھڑ پن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39400]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39400، ترقيم محمد عوامة 37794)
22. ما جاء في الحبشة وأمر النجاشي وقصة إسلامه
حبشہ اور نجاشی کے معاملہ سے متعلق اور اس کے اسلام لانے کا قصہ
ترقیم عوامۃ: 37795 ترقیم الشثری: -- 39401
٣٩٤٠١ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا إسرائيل عن ابي (إسحاق) (٢) عن ابي بردة عن ابي موسى قال: امرنا رسول الله ﷺ ان ننطلق مع جعفر بن ابي طالب إلى ارض النجاشي، قال: فبلغ ذلك قومنا، فبعثوا عمرو بن العاص وعمارة بن الوليد، وجمعوا للنجاشي هدية فقدمنا وقدما على النجاشي، فاتوه بهديته فقبلها وسجدوا (له) (٣) ، ثم قال له عمرو بن (العاص) (٤) : إن قوما منا رغبوا عن ديننا وهم في ارضك، فقال لهم النجاشي: في ارضي؟ قالوا: نعم، فبعث إلينا، فقال لنا جعفر: لا يتكلم منكم احد، (٥) انا خطيبكم اليوم، قال: فانتهينا إلى النجاشي وهو جالس في مجلسه وعمرو بن العاص ⦗٤١٩⦘ عن يمينه وعمارة عن يساره، والقسيسون والرهبان جلوس (٦) (سماطين) (٧) وقد (قال) (٨) له عمرو بن العاص وعمارة: إنهم (لا) (٩) يسجدون لك، قال: فلما انتهينا إليه زبرنا من عنده من القسيسين والرهبان: اسجدوا للملك، فقال جعفر: لا نسجد إلا لله، فلما انتهينا إلى النجاشي قال: ما يمنعك ان تسجد؟ قال: لا نسجد إلا لله، قال له النجاشي: وما ذاك؟ قال: إن الله بعث فينا رسوله، وهو الرسول الذي بشر به عيسى بن مريم (١٠) ، ﴿برسول ياتي من بعدي اسمه احمد﴾ [الصف: ٦] ، فامرنا ان نعبد الله ولا نشرك به شيئا، ونقيم الصلاة ونؤتي الزكاة، وامرنا بالمعروف ونهانا عن المنكر، قال: فاعجب النجاشي قوله، فلما راى ذلك عمرو بن العاص قال: (اصلح) (١١) الله الملك، إنهم يخالفونك في ابن مريم (١٢) ؟ فقال النجاشي لجعفر: ما يقول صاحبك في ابن مريم؟ قال: يقول فيه قول الله: (هو) (١٣) روح الله وكلمته اخرجه من البتول العذراء التي لم يقربها بشر، قال: فتناول النجاشي عودا من الارض فقال: يا معشر (القسيسين) (١٤) والرهبان ما يزيد ما يقول هؤلاء على ما تقولون في ابن مريم ما (يزن) (١٥) هذه، مرحبا بكم وبمن جئتم من عنده، فانا اشهد ⦗٤٢٠⦘ انه رسول الله والذي بشر به عيسى بن مريم (١٦) ، ولولا ما انا فيه من الملك لاتيته حتى احمل نعليه، امكثوا في ارضي ما شئتم، وامر لنا بطعام وكسوة، وقال: ردوا على هذين هديتهما، قال: وكان عمرو بن العاص رجلا قصيرا، وكان عمارة بن الوليد رجل جميلا، قال: فاقبلا في البحر إلى النجاشي، قال: فشربوا، قال: ومع عمرو بن (العاص) (١٧) امراته، فلما شربوا الخمر قال عمارة لعمرو: مر امراتك (فلتقبلني) (١٨) ، فقال له عمرو: الا تستحي، فاخذه عمارة فرمى به (في البحر) (١٩) فجعل عمرو يناشده حتى ادخله السفينة، فحقد عليه عمرو ذلك، فقال عمرو للنجاشي: إنك إذا خرجت خلف عمارة في اهلك، قال: فدعا النجاشي بعمارة فنفخ في (إحليله) (٢٠) فصار مع الوحش (٢١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) في [جـ]: (إسرائيل).
(٣) سقط من: [أ، ب، س]، وفي [أ، ب]: (سجد له).
(٤) في [أ، ي]: (العاصي).
(٥) في [أ، ب]: زيادة (إلا).
(٦) في [ق]: زيادة (فيما بين سماعين).
(٧) في [أ، ب]: (شماطين).
(٨) في [أ، ب]: (قالوا).
(٩) سقط من: [س].
(١٠) في [س]: زيادة ﵉.
(١١) سقط من: [س].
(١٢) في [س]: زيادة ﵉.
(١٣) سقط من: [س].
(١٤) في [س]: (القسيسان).
(١٥) في [أ، ب، س]: (ترن).
(١٦) في [س]: زيادة ﵉.
(١٧) في [أ، ب، ي]: (العاصي).
(١٨) في [أ، ب]: (لتقبلني).
(١٩) سقط من: [س].
(٢٠) في [أ]: (إجليله).
(٢١) صحيح؛ أخرجه عبد بن حميد (٥٥٠)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٦٦)، والحاكم ٢/ ٣٠٩، والروياني (٥٠٢)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١١٤، وابن سعد في الطبقات ٤/ ١٠٦، والبيهقي في دلائل النبوة ٢/ ٢٩٩.
حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حضرت جعفر بن ابی طالب کے ہمراہ ارض ِ نجاشی کی طرف ہجرت کرنے کا حکم ارشاد فرمایا۔ ابو موسیٰ کہتے ہیں۔ یہ بات ہماری قوم کو معلوم ہوئی تو انہوں نے عمرو بن العاص اور عمارہ بن الولید کو بھیجا۔ اور نجاشی کے لئے تحائف اکٹھے کئے۔ پس ہم بھی (وہاں) پہنچے اور وہ دونوں بھی پہنچے۔ یہ دونوں اس کے پاس ہدایا لے کر حاضر ہوئے تو اس نے ان ہدایا کو قبول کرلیا۔ ان لوگوں (قاصدین قریش) نے اس کو سجدہ کیا۔ پھر عمرو بن العاص نے نجاشی سے کہا۔ ہماری قوم میں سے کچھ لوگ اپنے دین سے پھرگئے ہیں اور وہ (اس وقت) تمہاری زمین میں ہیں۔ نجاشی نے ان سے پوچھا۔ میری زمین میں؟ قاصدین نے کہا: جی ہاں! پھر نجاشی نے ہماری طرف (آدمی) بھیجا۔ ٢۔ حضرت جعفر نے ہمیں کہا۔ تم میں سے کوئی نہ بولے آج تمہارا خطیب میں ہوں۔ راوی کہتے ہیں۔ پس ہم نجاشی کے پاس پہنچے۔ اور اپنی مجلس میں بیٹھا ہو اتھا۔ عمرو بن العاص اس کے دائیں طرف اور عمارہ اس کے بائیں طرف بیٹھاہو اتھا۔ قسیس اور راہب لوگ دو صفیں بنا کر بٹھے۔ ہوئے تھے۔ عمرو بن العاص اور عمارہ نے نجاشی سے کہہ دیا تھا۔ کہ یہ لوگ تمہیں سجدہ نہیں کریں گے۔ ٣۔ راوی کہتے ہیں۔ پس جب ہم اس کے پاس پہنچے تو اس کے پاس موجود قسیسوں اور راہبوں نے ہمیں روک دیا کہ بادشاہ کو سجدہ کرو۔ حضرت جعفر نے فرمایا: ہم اللہ کے سوا کسی اور کو سجدہ نہیں کرتے۔ پھر جب ہم نجاشی کے پاس پہنچے تو نجاشی نے پوچھا۔ تجھے سجدہ کرنے سے کس چیز نے منع کیا؟ حضرت جعفر نے جواب دیا۔ ہم اللہ کے سوا کسی کو سجدہ نہیں کرتے۔ نجاشی نے حضرت جعفر سے پوچھا۔ یہ کیا (وجہ) ہے؟ حضرت جعفر نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے ہمارے درمیان اپنے ایک رسول کو مبعوث فرمایا ہے۔ اور یہ وہی رسول ہے جس کی بشارت حضرت عیسیٰ بن مریم نے دی تھی۔ (بِرَسُولٍ یَأْتِی مِنْ بَعْدِی اسْمُہُ أَحْمَدُ) پس اس رسول نے ہمیں حکم دیا کہ ہم اللہ ہی کی عبادت کریں اور ہم اس کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہ کریں اور ہم نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں اور اس رسول نے ہمیں اچھائی کا حکم دیا اور برائی سے منع کیا۔ راوی کہتے ہیں: نجاشی کو حضرت جعفر کی بات پسند آئی۔ ٤۔ جب عمرو بن العاص نے یہ حالت دیکھی تو بولا۔ اللہ تعالیٰ بادشاہ کو سلامت رکھے! یہ لوگ حضرت عیسیٰ بن مریم i میں آپ کی مخالفت کرتے ہیں۔ نجاشی نے حضرت جعفر سے پوچھا۔ تمہارا ساتھی (نبی) عیسیٰ بن مریم i کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ حضرت جعفر نے فرمایا۔ وہ حضرت عیسیٰ کے بارے میں خدا کا یہ کلام کہتے ہیں۔ کہ وہ اللہ کی روح اور اس کا کلمہ ہیں۔ اللہ پاک نے ان کو اس کنواری زاہدہ عورت سے پیدا کیا ہے جس کے قریب کوئی بندہ بشر نہیں گیا۔ راوی کہتے ہیں۔ نجاشی نے زمین سے ایک لکڑی (تنکا) اٹھائی اور کہا۔ اے جماعت قسیسین و رہبان! حضرت عیسیٰ بن مریم کے بارے میں جو بات تم کہتے ہو۔ ان لوگوں کی کہی ہوئی بات تمہاری بات سے اس لکڑی کے وزن سے بھی زیادہ نہیں ہے۔ تمہیں آنا مبارک ہو اور اس کو بھی مبارک ہو جس کے پاس سے تم آئے ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ خدا کا رسول ہے اور وہی رسول ہے جس کی بشارت حضرت عیسیٰ بن مریم i نے دی تھی۔ اگر میں ان حکومتی احوال میں نہ ہوتا تو میں اس کے پاس حاضر ہوتا تاکہ میں اس کے جوتے اٹھاتا۔ جتنی دیر تمہارا دل چاہے تم میری زمین میں رہو۔ پھر نجاشی نے ہمارے لئے کھانے اور کپڑوں کا حکم دیا اور کہا۔ ان دونوں (قاصدین قریش) کو ان کے ہدایا واپس کردو۔ ٥۔ راوی کہتے ہیں: عمرو بن العاص پستہ قد آدمی تھا۔ اور عمارہ بن الولید ایک خوبرو نوجوان تھا۔ راوی کہتے ہیں: یہ دونوں سمندر کے راستے نجاشی کی طرف آئے تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر انہوں نے شراب پی۔ کہتے ہیں۔ عمرو بن العاص کے ہمراہ اس کی بیو ی بھی تھی۔ تو جب انہوں نے شراب نوشی کی تو عمارہ نے عمرو سے کہا۔ اپنی بیوی کو حکم دو کہ وہ مجھے بوسہ دے۔ عمرو نے عمارہ کو کہا۔ تمہیں شرم نہیں آتی۔ پس عمارہ نے عمرو کو پکڑا اور اس کو سمندر میں پھینک دیا تو عمرو نے اس کو مسلسل دہائی دینی شروع کی یہاں تک کہ عمارہ نے عمرو کو کشتی مں ی داخل کردیا۔ اس بات پر عمرو نے عمارہ کو موقع پا کر نقصان پہنچانے کا ارادہ کیا۔ تو عمرو نے نجاشی سے کہا۔ جب تم باہر جاتے ہو تو عمارہ تمہارے گھر والوں کے پاس آتا جاتا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ نجاشی نے عمارہ کو بلا بھیجا اور اس کی پیشاب کی نالی میں پھونک مروا دی پس عمارہ وحشیوں کے ساتھ ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39401]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39401، ترقيم محمد عوامة 37795)
ترقیم عوامۃ: 37796 ترقیم الشثری: -- 39402
٣٩٤٠٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل بن ابي خالد عن الشعبي قال: لما قدم جعفر من ارض الحبشة لقي عمر بن الخطاب اسماء بنت عميس فقال لها: سبقنا (كم) (١) بالهجرة، ونحن افضل منكم، قالت: لا ارجع حتى آتي رسول الله ﷺ، (قال) (٢) : فدخلت عليه فقالت: يا رسول الله (٣) لقيت عمر ⦗٤٢١⦘ فزعم انه افضل منا وانهم سبقونا بالهجرة، قالت: قال: نبي الله ﵊ (٤) :"بل انتم هاجرتم مرتين" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ]: (قالت).
(٣) في [س]: زيادة ﷺ.
(٤) في [أ، ب، جـ، ي]: ﷺ.
(٥) مرسل؛ الشعبي تابعي، أخرجه ابن سعد ٨/ ٢٨١، وورد من حديث الشعبي عن أسماء، أخرجه الطبراني ٢٤/ (٣٩٤).
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ جب حضرت جعفر ارض حبشہ سے واپس تشریف لائے تو حضرت عمر بن خطاب، اسماء بنت عمیس سے ملے تو اس سے کہا۔ ہم نے تم سے پہلے ہجرت کی ہے اور ہم تم سے افضل ہیں۔ حضرت اسمائ نے فرمایا: میں تب تک واپس نہیں جاؤں گی جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نہ مل لوں۔ راوی کہتے ہیں۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میری حضرت عمر سے ملاقات ہوئی ہے تو ان کا گمان یہ ہے کہ وہ ہم سے افضل ہیں۔ اور یہ کہ انہوں نے ہم سے پہلے ہجرت کی ہے۔ فرماتی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (نہیں) بلکہ تم لوگوں نے دو مرتبہ ہجرت کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39402]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39402، ترقيم محمد عوامة 37796)