مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: 38793 ترقیم الشثری: -- 40432
٤٠٤٣٢ - حدثنا ابو معاوية وابن نمير عن موسى الجهني عن زيد العمي عن ابي الصديق الناجي عن ابي سعيد الخدري قال: قال رسول الله ﷺ:"يكون في امتي المهدي إن طال عمره او قصر عمره يملك سبع سنين او ثماني سنين او تسع سنين، فيملوها قسطا وعدلا كما ملئت جورا، وتمطر السماء مطرها وتخرج الارض بركتها، قال: وتعيش امتي في زمانه عيشا لم تعشه قبل ذلك" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف زيد العمي، أخرجه أحمد ٣/ ٢٦ (١١٢٢٨)، والترمذي (٢٢٣٢)، وابن ماجه (٤٠٨٣)، والحاكم ٤/ ٥٥٨، وابن حبان (٦٨٢٣)، وابن الجوزي في العلل المتناهية (١٤٤١)، والداني (٥٤٩).
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری امت میں مہدی ہوں گے ان کی عمر لمبی ہو یا ان کی عمر چھوٹی ہو وہ زمین پر سات سال یا آٹھ سال یا نوسال حکومت کریں گے پس وہ زمین کو عدل اور انصاف سے بھر دیں گے جیسا کہ اسے ظلم سے بھر دیا گیا تھا اور پھر آسمان سے بارش اترے گی اور زمین اپنی برکت نکالے گی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت ان کے زمانے میں ایسی زندگی گزارے گی جو اس سے پہلے اس نے نہ گزاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40432]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40432، ترقيم محمد عوامة 38793)
ترقیم عوامۃ: 38794 ترقیم الشثری: -- 40433
٤٠٤٣٣ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن عطية عن ابي سعيد قال: قال رسول الله ﷺ:"يخرج رجل من اهل بيتي عند انقطاع من الزمان وظهور من الفتن ⦗٤٠١⦘ يكون عطاؤه حثيا" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف عطية العوفي، أخرجه أحمد وابنه (١١٧٥٧)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ٢/ ١٣٦، وأبو يعلى (١١٠٥)، ونعيم (١٠٥٦)، والداني (٥٠٩).
حضرت ابو سعید سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا میرے اہل بیت میں سے ایک آدمی اخیر زمانے میں فتنوں کے ظاہر ہونے کے وقت نکلے گا۔ ان کی عطا ہاتھ بھر کر ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40433]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40433، ترقيم محمد عوامة 38794)
ترقیم عوامۃ: 38795 ترقیم الشثری: -- 40434
٤٠٤٣٤ - حدثنا ابو معاوية عن داود عن ابي نضرة عن ابي سعيد عن النبي ﷺ قال:"يخرج في آخر الزمان خليفة يعطي الحق بغير عدد" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٩١٤)، وأحمد (١١٠١٢).
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اخیر زمانے میں ایسے خلیفہ نکلیں گے جو حق بغیر شمار کے عطا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40434]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40434، ترقيم محمد عوامة 38795)
ترقیم عوامۃ: 38796 ترقیم الشثری: -- 40435
٤٠٤٣٥ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن ابي معبد عن ابن عباس (قال) (١) : لا تمضي الايام والليالي حتى يلي منا اهل البيت فتى لم تلبسه الفتن ولم يلبسها قال: قلنا: يا (ابا) (٢) (العباس) (٣) تعجز عنها مشيختكم وينالها (شبابكم؟) (٤) قال: هو امر الله يؤتيه من يشاء (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (قالا).
(٢) في [جـ، ع]: (با).
(٣) في [ب، س، ع]: (عباس).
(٤) في [أ، ب، ع]: (شبانكم).
(٥) صحيح؛ أخرجه عبد اللَّه بن أحمد في فضائل الصحابة (١٨٩٠)، ونعيم (١٠٦٨)، والداني (٥٥٩).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ دن اور راتیں نہیں گزریں گی یہاں تک کہ ہم اہل بیت سے ایک جوان والی بنیں گے جن کو فتنے اشتباہ میں نہ ڈالیں گے اور نہ وہ فتنوں کو مشتبہ کریں گے راوی نے فرمایا کہ ہم نے عرض کیا اے ابو العباس کیا تمہارے بوڑھے ان سے (ملنے سے) عاجز ہوجائیں گے اور تمہارے جوان ان کو پالیں گے انہوں نے فرمایا وہ اللہ کا امر ہے جسے چاہے عطا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40435]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40435، ترقيم محمد عوامة 38796)
ترقیم عوامۃ: 38797 ترقیم الشثری: -- 40436
٤٠٤٣٦ - حدثنا وكيع عن فضيل بن مرزوق سمعه من ميسرة بن حبيب عن المنهال عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: منا (ثلاثة) (١) : (منا) (٢) (السفاح) (٣) و (منا) (٤) المنصور ومنا المهدي (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الثلاثة).
(٢) في [أ، ب]: (منها).
(٣) في [س]: (السفاخ).
(٤) في [أ، ب]: (منها).
(٥) حسن؛ فضيل بن مرزوق صدوق، وأخرجه الحاكم ٤/ ٥١٤، وعبد اللَّه بن أحمد في زوائد فضائل الصحابة (١٨٩١)، وورد مرفوعًا، أخرجه البيهقي في الدلائل ٦/ ٥١٤، والخطيب في تاريخ بغداد ١/ ٦٢، وابن عساكر ٣٢/ ٢٨٠، وابن الجوزي في العلل (٤٦٩)، والمنتظم ٧/ ٢٩٦.
حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے انہوں نے فرمایا ہم میں سے تین آدمی ہوں گے ہم میں سے سفاح ہوگا اور ہم میں سے منصور ہوگا اور ہم میں سے مہدی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40436]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40436، ترقيم محمد عوامة 38797)
ترقیم عوامۃ: 38798 ترقیم الشثری: -- 40437
٤٠٤٣٧ - حدثنا يعلى بن عبيد عن الاجلح عن عمار الدهني عن سالم عن عبد الله بن عمرو قال: يا اهل الكوفة، انتم اسعد الناس بالمهدي (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ الأجلح صدوق.
حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ اے کوفہ والو تم مہدی کی وجہ سے لوگوں میں سب سے زیادہ خوش بخت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40437]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40437، ترقيم محمد عوامة 38798)
ترقیم عوامۃ: 38799 ترقیم الشثری: -- 40438
٤٠٤٣٨ - حدثنا الفضل بن دكين وابو داود عن ياسين العجلي عن إبراهيم بن محمد بن الحنفية عن ابيه عن علي عن النبي ﷺ قال: قال رسول الله ﷺ:"المهدي منا اهل البيت يصلحه الله في ليلة" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف العجلي، أخرجه أحمد (٦٤٥)، وابن ماجه (٤٠٨٥)، والعقيلي (٢١٠٠)، وأبو يعلى (٤٦٥).
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے ارشاد فرمایا کہ مہدی ہم میں سے یعنی اہل بیت میں سے ہوں گے ایک رات میں (امارت و خلافت کے لیے) اللہ تعالیٰ ان کو صلاحیت دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40438]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40438، ترقيم محمد عوامة 38799)
ترقیم عوامۃ: 38800 ترقیم الشثری: -- 40439
٤٠٤٣٩ - حدثنا وكيع عن ياسين عن إبراهيم بن محمد (عن ابيه) (١) عن علي مثله ولم يرفعه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) ضعيف؛ لحال ياسين، وانظر: ما قبله.
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس اوپر والی روایت کی مثل منقول ہے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے (اس کو) مرفوعاً نقل نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40439]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40439، ترقيم محمد عوامة 38800)
ترقیم عوامۃ: 38801 ترقیم الشثری: -- 40440
٤٠٤٤٠ - حدثنا الوليد بن عتبة عن زائدة عن ليث عن مجاهد قال: المهدي عيسى ابن مريم.
حضرت مجاہد سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ مہدی وہ عیسیٰ ابن مریم ہیں (فائدہ: اس روایت میں عیسیٰ کو مہدی قرار دیا گیا اس سے وہ مہدی ہیں جن کا نام محمد بن عبداللہ ہے ان کی نفی لازم نہیں آتی کیونکہ حضرت عیسیٰ ہدایت یافتہ لوگوں اور عصمت و علو منزلت والے انبیائ کی جماعت میں سے ہیں لہذا مہدی ہونا لغوی معنیٰ کے اعتبار سے ہے۔ ورنہ حضرت عیسیٰ اور مہدی کا دو الگ الگ شخصیتیں ہونا روز روشن کی طرح بیشمار احادیث صحیحہ اور متواترہ سے ثابت ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40440]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40440، ترقيم محمد عوامة 38801)
ترقیم عوامۃ: 38802 ترقیم الشثری: -- 40441
٤٠٤٤١ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا فطر عن (عاصم عن) (١) زر عن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"لا تذهب الدنيا حتى يبعث الله رجلا من اهل بيتي يواطئ اسمه اسمي، واسم ابيه اسم ابي" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من مسند ابن أبي شيبة (٢٨٣)، وكتب التخريج والتراجم.
(٢) ضعيف؛ لضعف عاصم في زر، أخرجه أحمد (٣٥٧١)، والطبراني (١٠٢١٩)، والترمذي (٢٢٣١)، وأبو داود (٤٢٨٢)، وابن حبان (٥٩٥٤)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ٢/ ٩٥، والخطيب في تاريخه ٤/ ٣٨٨، وابن ماجه (٤٠٨٢)، والحاكم ٤/ ٤٤٢، وابن عدي ٧/ ٢٦٢٥.
حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دنیا ختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ میرے اہل بیت میں سے ایک مرد کو بھیجیں گے جس کا نام میرے نام کے موافق ہوگا اور اس کے والد کا نام میرے والد کے نام کے موافق ہوگا (مراد حضرت مہدی جن کا نام محمد بن عبداللہ ہوگا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40441]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40441، ترقيم محمد عوامة 38802)