مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 38813 ترقیم الشثری: -- 40452
٤٠٤٥٢ - حدثنا ابو اسامة عن عبد الملك بن ابي سليمان قال: سمعت ابا ليلى الكندي يقول: رايت عثمان اطلع على الناس وهو محصور فقال: ايها الناس! لا تقتلوني واستعتبوني، فوالله لئن قتلتموني لا تقاتلون جميعا ابدا، ولا تجاهدون عدوا ابدا، (و) (١) لتختلفن حتى تصيروا هكذا -وشبك بين اصابعه-: ﴿وياقوم لا يجرمنكم شقاقي ان يصيبكم مثل ما اصاب قوم نوح او قوم هود او قوم صالح وما قوم ⦗٤٠٨⦘ لوط منكم ببعيد﴾ [هود: ٨٩] ، قال: وارسل إلى عبد الله بن سلام فساله (فقال) (٢) : الكف الكف، فإنه ابلغ لك في الحجة فدخلوا عليه فقتلوه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) سقط من: [س].
(٣) صحيح؛ أبو ليلى ثقة، يغاير أبا ليلى الضعيف، أخرجه ابن سعد ٣/ ٧١، وأحمد بن منيع كما في المطالب (٤٤٧٩)، وابن أبي حاتم في التفسير (١١١٥٤)، والدلابي في الكنى ٣/ ٩٤٣، وابن عساكر ٣٩/ ٣٤٩، وابن شبه (٢٠٧٤)، والخلال في السنة (٤٤٢)، والآجري في الشريعة (١٦٩٥).
حضرت ابو لیلی کندی سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عثمان کو میں نے دیکھا کہ محاصرے کے وقت انہوں نے لوگوں کی طرف جھانکا اور فرمایا اے لوگو! مجھے قتل مت کرو اور مجھ سے ازالے کا مطالبہ کرو اللہ کی قسم اگر تم نے مجھے قتل کردیاتو تم کبھی بھی اکھٹے قتال نہ کرسکو گے اور کبھی بھی دشمن سے جہاد نہ کرسکو گے اور تمہارے درمیان پھوٹ پڑجائے گی یہاں تک کہ تم اس طرح ہوجاؤ گے اور اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملایا اور آیت تلاوت کی ترجمہ اور اے میری قوم! میرے ساتھ ضد کا جو معاملہ تم کررہے ہو وہ کہیں تمہیں اس انجام تک نہ پہنچا دے کہ تم پر بھی ویسی مصیبت نازل ہو جیسی نوح کی قوم یا ہود کی قوم پر یا صالح کی قوم پر نازل ہوچکی ہے اور لوط کی قوم تو تم سے کچھ دور بھی نہیں ہے راوی نے فرمایا کہ حضر ت عثمان نے حضرت عبداللہ بن سلام کی طرف پیغام بھیجا اور ان سے پوچھا انہوں نے فرمایا رکے رہیں رکے رہیں، بلاشبہ یہ آپ کی حجت کو زیادہ مضبوط کرنے والا ہے پس وہ لوگ حضرت عثمان کے پاس آئے اور ان کو شہید کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40452]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40452، ترقيم محمد عوامة 38813)
ترقیم عوامۃ: 38814 ترقیم الشثری: -- 40453
٤٠٤٥٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون عن محمد بن سيرين قال: اشرف (عليهم) (١) عثمان من القصر فقال: ائتوني برجل اتاليه كتاب الله، فاتوه بصعصعة ابن صوحان، وكان شابا فقال: ما وجدتم احدا تاتوني (به) (٢) غير هذا الشاب؟ قال: فتكلم صعصعة (بن صوحان) (٣) بكلام، فقال له عثمان: اتل، فقال صعصعة: ﴿اذن للذين (يقاتلون) (٤) بانهم ظلموا وإن الله على نصرهم لقدير﴾ [الحج: ٣٩] فقال: ليست لك ولا لاصحابك، ولكنها لي ولاصحابي، ثم تلا عثمان: ﴿اذن للذين يقاتلون بانهم ظلموا وإن الله على نصرهم لقدير﴾ حتى بلغ: ﴿ (ولله) (٥) عاقبة الامور﴾ [الحج: ٤١] (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عليكم).
(٢) سقط من: [ط، ع، هـ].
(٣) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٤) في [ط، هـ]: (تقاتلون).
(٥) في [هـ]: (وإلى اللَّه).
(٦) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن عثمان.
حضرت محمد بن سیرین سے روایت ہے کہ فرمایا حضرت عثمان نے محل سے لوگوں کی طرف جھانکا اور فرمایا میرے پاس ایسا آدمی لاؤ جس کے مقابلے میں اللہ کی کتاب پڑھوں وہ صعصعہ بن صوحان کو لے آئے وہ جوان تھا حضرت عثمان نے فرمایا تم نے اس جوان کے علاوہ کسی اور کو نہ پایا جسے میرے پاس لاتے راوی نے فرمایا کہ صعصہ بن صوحان نے ایک بات کی حضرت عثمان نے اس سے فرمایا پڑھو صعصہ بن صوحان نے { أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّہُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّہَ عَلَی نَصْرِہِمْ لَقَدِیرٌ} آیت پڑھی ترجمہ جن لوگوں سے جنگ کی جارہی ہے انہیں اجازت دی جاتی ہے (کہ وہ اپنے دفاع میں لڑیں) کیونکہ ان پر ظلم کیا گیا ہے اور یقین رکھو کہ اللہ ان کو فتح دلا نے پر پوری طرح قادر ہے۔ حضرت عثمان نے فرمایا نہ تو یہ تیرے لیے ہے اور نہ تیرے ساتھیوں کے لیے لیکن وہ میرے لیے ہے اور میرے ساتھیوں کے لیے ہے پھر حضرت عثمان نے یہ آیت تلاوت فرمائی { أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّہُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّہَ عَلَی نَصْرِہِمْ لَقَدِیرٌ} یہاں تک کہ { وَلِلَّہِ عَاقِبَۃُ الأُمُورِ } تک تلاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40453]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40453، ترقيم محمد عوامة 38814)
ترقیم عوامۃ: 38815 ترقیم الشثری: -- 40454
٤٠٤٥٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش قال: حدثنا ابو صالح قال: قال عبد الله بن سلام: لما حصر عثمان في الدار قال: لا (تقتلوه) (١) فإنه لم يبق من ⦗٤٠٩⦘ (اجله) (٢) إلا قليل، والله لئن قتلتموه لا (تصلوا) (٣) جميعا ابدا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (تقتلوني).
(٢) في [س]: (أجل).
(٣) في [س]: (تقتلوا)، وفي [أ، ب]: (تضلوا).
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد في الفضائل (٧٦٩)، ونعيم في الفتن (٤٣٧)، والخلال في السنة (١٣٩).
حضرت ابو صالح سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عبداللہ بن سلام نے فرمایا جبکہ حضرت عثمان کو گھر میں محصور کیا گیا کہ ان کو قتل نہ کرو اس لیے کہ ان کی عمر میں سے تھوڑا حصہ ہی باقی ہے بخدا اگر تم نے ان کو قتل کردیا تو تم اکٹھے نماز نہیں پڑھ سکو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40454]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40454، ترقيم محمد عوامة 38815)
ترقیم عوامۃ: 38816 ترقیم الشثری: -- 40455
٤٠٤٥٥ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن يحيى بن سعيد عن عبد الله بن عامر قال: سمعت عثمان يقول: إن اعظمكم غنى عندي من كف سلاحه ويده (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه سعيد بن منصور (٢٩٤٥).
حضرت عثمان سے روایت ہے انہوں نے فرمایا میرے نزدیک تم میں سے سب سے زیادہ مالدار وہ آدمی ہے جس نے اپنے اسلحہ اور ہاتھ کو روکا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40455]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40455، ترقيم محمد عوامة 38816)
ترقیم عوامۃ: 38817 ترقیم الشثری: -- 40456
٤٠٤٥٦ - حدثنا ابو اسامة عن هشام عن ابيه عن بن الزبير قال: قلت لعثمان يوم الدار: اخرج فقاتلهم، فإن معك من قد نصر الله باقل منه، والله (إن) (١) قتالهم لحلال، قال: فابى، وقال: من كان لي عليه سمع وطاعة فليطع عبد الله بن الزبير، وكان امره يومئذ (على الدار) (٢) ، وكان ذلك اليوم صائما (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (و).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) صحيح.
حضرت عبداللہ بن زبیر سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ میں نے حضرت عثمان سے گھر (کے محاصرے) کے دن عرض کیا آپ نکلیں اور ان سے قتال کریں بلاشبہ آپ کے ساتھ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اس سے کم مقدار میں مدد کی بخدا ان سے قتال حلال ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عثمان نے انکار کیا اور فرمایا جس آدمی پر میری بات سننا اور اطاعت کرنا لازم ہے وہ عبداللہ بن زبیر کی اطاعت کرے اور حضرت عثمان نے ان کو اس دن گھر پر امیر مقرر کیا تھا اور حضرت عثمان اس دن روزہ دار تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40456]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40456، ترقيم محمد عوامة 38817)
ترقیم عوامۃ: 38818 ترقیم الشثری: -- 40457
٤٠٤٥٧ - حدثنا ابو اسامة عن صدقة بن ابي عمران قال: حدثنا ابو اليعفور عن ابي سعيد مولى ابن مسعود قال: قال عبد الله: (والله) (١) لئن قتلوا عثمان لا يصيبوا منه خلفا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي سعيد مولى ابن مسعود.
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے انہوں نے فرمایا بخدا اگر انہوں نے عثمان کو شہید کردیا تو ان کے بعد ان کا اچھا نائب نہ پائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40457]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40457، ترقيم محمد عوامة 38818)
ترقیم عوامۃ: 38819 ترقیم الشثری: -- 40458
٤٠٤٥٨ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن ابن سيرين قال: جاء زيد بن ثابت إلى عثمان فقال: هذه الانصار بالباب، قالوا: إن شئت ان (نكون) (١) انصارا لله ⦗٤١٠⦘ مرتين، قال: اما قتال فلا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (تكون).
(٢) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن عثمان، أخرجه ابن سعد ٣/ ٧٠، وابن عساكر ٣٩/ ٣٩٥، ونعيم في الفتن (٤٥٦)، وأبو العرب في المحن ص ٨٢.
حضرت محمد بن سیرین سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ زید بن ثابت حضرت عثمان کے پاس آئے اور عرض کیا یہ انصار دروازے پر ہیں ان انصار نے عرض کیا اگر آپ چاہیں تو ہم اللہ کے (دین کے) مددگار بننے کو ایک بار پھر تیار ہیں۔ حضرت عثمان نے فرمایا رہا قتال تو وہ نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40458]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40458، ترقيم محمد عوامة 38819)
ترقیم عوامۃ: 38820 ترقیم الشثری: -- 40459
٤٠٤٥٩ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن إسماعيل عن قيس عن سعيد بن زيد (قال) (١) : لقد رايتني (موثقي) (٢) عمر و (اخته) (٣) على الإسلام، ولو ارفض احد مما صنعتم (بعثمان) (٤) كان (حقيقا) (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (وقال).
(٢) في [أ، ب، جـ، ح، س، ط]: (موثق).
(٣) في [هـ]: (أخيه).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) في [ب]: (حنيفًا).
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٦٤٩)، وابن شبه (٢١٩٤).
حضرت سعید بن زید سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں اپنے آپ کو اور عمر کی بہن کو دیکھا کہ عمر اسلام کی وجہ سے دونوں کو باندھنے والے تھے اور اگر پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجاتا اس بات سے جو تم حضرت عثمان کے ساتھ کی تو وہ اس کا حقدار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40459]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40459، ترقيم محمد عوامة 38820)
ترقیم عوامۃ: 38821 ترقیم الشثری: -- 40460
٤٠٤٦٠ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سمعت سماك بن حرب قال: سمعت حنظلة بن (قنان) (١) ابا محمد (من) (٢) بني عامر بن ذهل قال: اشرف علينا عثمان من كوة وهو محصور فقال: افيكم ابنا (مجدوح؟) (٣) فلم يكونا ثم، كانا نائمين، (فاوقظا) (٤) فجاءا، فقال لهما عثمان: اذكركما الله، الستما (تعلمان) (٥) [ان عمر قال: إنما ربيعة فاجر او غادر، فإني والله لا اجعل (فرائضهم) (٦) وفرائض قوم جاءوا ⦗٤١١⦘ من مسيرة شهر، فهاجر احدهم عند (طنبه) (٧) ، ثم زدتهم في غداة واحدة خمسمائة خمسمائة، حتى الحقتهم بهم؟ قالا: بلى، قال] (٨) : اذكركما الله الستما تعلمان (انكما) (٩) اتيتماني فقلتما: إن كندة اكلة راس وإن ربيعة هم الراس وان الاشعث ابن قيس قد اكلهم (فنزعته) (١٠) واستعملتكما؟ قالا: بلى، قال: اللهم (اللهم) (١١) ، إن (كانوا كفروا) (١٢) معروفي وبدلوا نعمتي فلا (ترضهم) (١٣) عن إمام ولا ترض الإمام عنهم (١٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، هـ]: (فتان)، وفي [أ]: (فنان).
(٢) في [هـ]: (مني).
(٣) في [س]: (محدوج).
(٤) في [أ، ب]: (فأيقظا).
(٥) في [جـ]: (علمان)، وفي [أ]: (تعلماني).
(٦) في [س]: (فرائضكم).
(٧) في [س]: (طيبة).
(٨) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٩) في [س]: (أبكما).
(١٠) في [جـ]: (فزعته)، وفي [س]: (ففزعته).
(١١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(١٢) في [ع]: (كانا كفرا).
(١٣) في [ب، جـ]: (رضهم).
(١٤) مجهول؛ لجهالة حنظلة بن قنان، أخرجه خليفة في التاريخ (١٧١)، وابن عساكر ٣٩/ ٣٤٧.
حضرت حنظلہ بن قنان ابو محمد جو بنی عامر بن ذھل سے تھے ان سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ حضرت عثمان نے روشندان سے ہماری طرف جھانکا جبکہ وہ محصور تھے اور فرمایا کیا تم میں محدوج کے دو بیٹے ہں ن وہ وہاں نہ تھے سوئے ہوئے تھے ان کو جگایا گیا وہ دونوں آئے اور ان دونوں سے حضرت عثمان نے کہا میں تم دونوں کو اللہ کا واسطہ دیتا ہوں کیا تم دونوں جانتے نہیں ہو کہ حضرت عمر نے کہا تھا کہ کہ ربیعہ فاجر ہیں یا فرمایا تھا دھوکے باز ہیں اور میں ایک مہینے کی مسافت سے آنے والی قوم والا عطیہ نہیں کرسکتا ہوں ان کے ہجرت کا مقام تو ان کے خیمے کی رسی کے پاس ہے (یعنی یہ قریب سے ہجرت کرنے والے ہیں) پھر میں نے ایک صبح میں ان کے عطیہ میں پانچ پانچ سو زیادہ کیا یہاں تک کہ میں نے ان کو ان کے ساتھ ملا دیا ان دونوں نے کہا کیوں نہیں (ایسا ہوا) حضرت عثمان نے فرمایا میں تمہیں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں کیا تم یہ نہیں جانتے کہ تم میرے پاس آئے تھے اور تم دونوں نے کہا تھا کہ کندہ تو ایک سر کی خوراک ہیں (یعنی تعداد میں تھوڑے ہیں) اور ربیعہ ہی سر ہیں اور اشعث بن قیس ان کو کھا گیا ہے تو میں نے اس کو معزول کردیا اور تم دونوں کو ان پر عامل مقرر کیا انہوں نے کہا کیوں نہیں ایسا ہی ہے۔ حضرت عثمان نے فرمایا اے اللہ! اگر وہ میری نیکی کی ناشکری کریں اور نعمت کو بدل دیں تو اے اللہ تو ان کو کسی امام سے راضی نہ کر اور نہ امام کو ان سے راضی کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40460]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40460، ترقيم محمد عوامة 38821)
ترقیم عوامۃ: 38822 ترقیم الشثری: -- 40461
٤٠٤٦١ - حدثنا ابو معاوية عن حجاج الصواف عن حميد بن هلال عن يعلى ابن الوليد عن جندب الخير قال: اتينا حذيفة حين (سار) (١) المصريون إلى عثمان فقلنا: إن هؤلاء قد ساروا إلى هذا الرجل فما تقول؟ قال: يقتلونه -والله-؛ قال: قلنا: (اين) (٢) هو؟ قال: (في) (٣) الجنة والله؛ قال: قلنا: فاين قتلته؟ قال: في النار والله (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (صار).
(٢) في [أ، ب، جـ، س]: (فأين).
(٣) في [ب]: (هو في).
(٤) مجهول؛ لجهالة يعلي بن الوليد، أخرجه يعقوب في المعرفة ٣/ ٨٣، وابن عساكر ٣٩/ ٣٨٣، ونعيم بن حماد في الفتن (٢٧).
جندب خیر سے منقول ہے کہتے ہیں کہ ہم حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے جب مصری حضرت عثمان کی طرف جا چکے تھے۔ ہم نے عرض کیا! یہ لوگ اس شخص (حضرت عثمان) کی طرف گئے ہیں آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ انہوں نے فرمایا اللہ کی قسم یہ ان کو قتل کر ڈالیں گے ہم نے پھر عرض کیا کہ آخرت میں حضرت عثمان کا کیا معاملہ ہوگا تو انہوں نے فرمایا وہ جنت میں جائیں گے اللہ کی قسم۔ پھر ہم نے کہا کہ ان کے قاتل؟ تو انہوں نے فرمایا اللہ کی قسم وہ جہنم میں جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40461]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40461، ترقيم محمد عوامة 38822)