🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38768 ترقیم الشثری: -- 40402
٤٠٤٠٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب عن ابي البختري قال: قيل لحذيفة: الا (نامر) (١) بالمعروف (وننهى) (٢) عن المنكر؟ قال: إنه لحسن، ولكن ليس من (السنة) (٣) ان ترفع (السلاح) (٤) على إمامك (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ع]: (تأمر).
(٢) في [س، ع]: (تنهى).
(٣) في [هـ]: (السنة)، وفي [ب]: (السمنة)، وفي [س]: (الفتنة).
(٤) في [جـ]: (السا).
(٥) منقطع؛ أبو البختري لم يسمع من حذيفة، أخرجه ابن عدي ٢/ ٤٠٧، ونعيم في الفتن (٣٨٨)، والداني (١٣٣)، والبيهقي في الشعب (٧٥٠٣).

حضرت ابو البختری سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے عرض کیا گیا کیا ہم بھلائی کا حکم نہ دیں اور برائی سے نہ روکیں انہوں نے فرمایا یہ اچھا ہے لیکن یہ سنت میں سے نہیں ہے کہ تم اپنے امام کے خلاف اسلحہ اٹھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40402]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40402، ترقيم محمد عوامة 38768)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38769 ترقیم الشثری: -- 40403
٤٠٤٠٣ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام عن محمد بن سيرين عن عقبة بن عمرو قال: (كنت) (١) رجلا عزيز النفس حمي الانف، لا يستقل احد مني شيئا سلطان ولا غيره، قال: فاصبحت امرائي (يخيرونني) (٢) بين ان اصبر لهم ⦗٣٨٤⦘ على قبح وجهي (ورغم) (٣) انفي [وبين ان آخذ سيفي فاضرب به فادخل النار فاخترت ان اصبر على قبح وجهي (ورغم) (٤) انفي] (٥) ، ولا آخذ سيفي فاضرب فادخل النار (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (للد).
(٢) في [س، ع]: (يخيروني).
(٣) في [س]: (زعم).
(٤) في [س]: (زعم).
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ].
(٦) منقطع؛ ابن سيرين لم يدرك عقبة بن عمرو أبا مسعود، أخرجه (٢٠٦٩٤)، وابن عساكر ٤٠/ ٥٢٣، ونعيم (٣٨٦).

حضرت عقبہ بن عمرو سے روایت ہے انہوں نے فرمایا میں خوددار غیرت والا آدمی تھا کوئی میرے سامنے ٹھہر تا نہ تھا نہ بادشاہ اور نہ کوئی اور ارشاد فرمایا کہ میرے امیروں نے مجھے اختیار دیا تھا اس بات میں کہ میں ان پر صبر کروں اپنی ناپسندیدگی اور ذلت کے باوجود اور اس بات میں کہ میں اپنی تلوار لوں اور اس سے ناحق مار کر جہنم میں داخل ہوجاؤں میں نے اس بات کو لیا کہ اپنی ناپسندیدگی اور ذلت پر صبر کروں اور تلوار نہ لوں کہ اس سے (ناحق کسی کو مار کر) جہنم میں داخل ہوجاؤں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40403]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40403، ترقيم محمد عوامة 38769)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38770 ترقیم الشثری: -- 40404
٤٠٤٠٤ - حدثنا يزيد بن هارون (عن التيمي) (١) عن نعيم بن ابي هند ان ابا مسعود خرج من الكوفة وراسه يقطر وهو يريد ان يحرم فقالوا له: اوصنا، فقال: ايها الناس! اتهموا الراي فقد رايتني اهم ان اضرب (بسيفي) (٢) في معصية الله ومعصية رسوله (٣) ، قالوا: اوصنا، قال: عليكم بالجماعة، فإن الله لم يكن ليجمع امة محمد (٤) على ضلالة، قال: (فقالوا) (٥) : اوصنا، فقال: (عليكم) (٦) بتقوى الله والصبر حتى يستريح بر، او يستراح من فاجر (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [س، ب]: (سيفي).
(٣) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(٤) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(٥) في [هـ]: (قالوا).
(٦) سقط من: [هـ].
(٧) منقطع؛ نعيم لا يروي عن أبي مسعود، أخرجه الطبراني ١٧/ (٦٦٧)، وإسحاق كما في المطالب (٤٣٤٠)، ويعقوب في المعرفة ٣/ ٢٧٧، والخطيب في الموضح ١/ ٣٩٢، والبيهقي في الشعب (٧٥١٧)، والهروي في ذم الكلام (٧٤٣).

حضرت نعیم بن ابی ہند سے روایت ہے کہ حضرت ابو مسعود انصاری کوفہ سے نکلے کہ (غسل کی وجہ سے) ان کے سر سے پانی کے قطرے بہہ رہے تھے اور وہ احرام باندھنے کا ارادہ رکھتے تھے لوگوں نے ان سے عرض کیا ہمیں وصیت کریں انہوں نے ارشاد فرمایا اے لوگو! اپنی رائے کو متہم سمجھو میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ میں نے اپنی تلوار سے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی میں مارنے کا عزم کیا تھا لوگوں نے عرض کیا ہمیں (اور) وصیت کریں انہوں نے فرمایا تم پر جماعت لازم ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ امت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو گمراہی پر جمع نہیں کرے گا لوگوں نے عرض کیا ہمیں (اور) وصیت کریں انہوں نے فرمایا تم پر لازم ہے اللہ سے ڈرنا اور صبر یہاں تک کہ نیک آدمی راحت پالے یا فاجر سے راحت پالی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40404]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40404، ترقيم محمد عوامة 38770)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38771 ترقیم الشثری: -- 40405
٤٠٤٠٥ - حدثنا زيد بن الحباب قال: (اخبرنا) (١) موسى بن عبيدة قال: اخبرني زيد بن عبد الرحمن بن ابي سلامة ابو (سلامة) (٢) عن ابي (الزيات) (٣) وصاحب له انهما سمعا ابا ذر يدعو، قال: فقلنا له: رايناك صليت في هذا البلد صلاة لم (نر) (٤) اطول مقاما وركوعا وسجودا، فلما ان فرغت رفعت يديك (فدعوت) (٥) (فتعوذت) (٦) من يوم (البلاء) (٧) ويوم العورة، [قال: فما انكرتم؟ فاخبرناه، قال: اما يوم (البلاء) (٨) فتلتقي فئتان من المسلمين (فيقتل) (٩) بعضهم بعضا ويوم العورة] (١٠) إن النساء من المسلمات يسبين فيكشف عن سوقهن، فايتهن اعظم ساقا اشتريت على عظم ساقها، فدعوت (ان لا) (١١) يدركني هذا الزمان، ولعلكما تدركانه، قال: فقتل عثمان وارسل معاوية ابن ابي (ارطاة) (١٢) إلى اليمن فسبى نساء من المسلمات فاقمن في السوق (١٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع]: (أنبأنا).
(٢) في [ط، هـ]: (سلمة).
(٣) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (الرباب)، وانظر: تاريخ الإسلام ٥/ ٣٦٩.
(٤) في [ع]: (ير).
(٥) سقط من: [أ].
(٦) في [هـ]: (فتعودت).
(٧) في [ح، ط، هـ]: (الثلاثاء)، وفي [س]: (البلايا).
(٨) في [أ، ب، ط، هـ]: (الثلاثاء).
(٩) في [ب]: (فقتتل).
(١٠) سقط ما بين المعكوفين من: [أ].
(١١) في [ع]: (ألا).
(١٢) في [هـ]: (أرطاط).
(١٣) مجهول؛ لجهالة زيد بن عبد الرحمن، وقيل: زيد بن عبد اللَّه كما في المعجم الكبير ٢٤/ (٨٥٤)، وأسد الغابة ٧/ ٢٦٣.

حضرت ابو الرباب اور ان کے ایک ساتھی سے روایت ہے کہ انہوں نے حصرت ابو ذر کو دعا مانگتے ہوئے سنا فرمایا کہ ہم نے عرض کیا ہم نے آپ کو دیکھا آپ نے اس شہر میں نماز پڑھی ہم نے اس سے زیادہ قیام رکوع اور سجدے کے اعتبار سے لمبی نماز نہیں دیکھی جب آپ فارغ ہوئے تو آپ نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور دعا مانگی اور یوم البلاء اور یوم العورۃ کے دن سے پناہ مانگی انہوں نے فرمایا تمہیں کون سی بات اجنبی لگی؟ ہم نے انہیں بتلایا تو انہوں نے فرمایا کہ یوم البلائ (مصیبت کا دن) تو اس میں مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑیں گے اور ایک دوسرے کو قتل کریں گے اور یوم العورۃ (ستر کھولنے کا دن) سے مراد یہ ہے کہ بلاشبہ مسلمان عورتیں قید کی جائیں گی اور ان کی پنڈلیوں کو کھولا جائے گا ان میں سے جو کوئی موٹی پنڈلی والی ہوگی اسے موٹی پنڈلی کی وجہ سے خرید لیا جائے گا میں نے اللہ سے دعا کی کہ مجھے یہ زمانہ نہ پائے اور شاید تم دونوں اس زمانے کو پالو راوی فرماتے ہیں حضرت عثمان کو شہید کردیا گیا اور حضرت معاویہ نے ابن ابی ارطاۃ کو یمن بھیجا انہوں نے مسلمان عورتوں کو قید کیا پس ان عورتوں کو بازار میں (بیچنے کے لیے) کھڑا کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40405]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40405، ترقيم محمد عوامة 38771)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38772 ترقیم الشثری: -- 40406
٤٠٤٠٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب عن إبراهيم عن علقمة قال: إذا ظهر اهل الحق على (١) الباطل فليس هي بفتنة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (أهل).
حضرت علقمہ سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا جب اہل حق باطل پر غالب آجائیں گے پس وہ فتنہ نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40406]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40406، ترقيم محمد عوامة 38772)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38773 ترقیم الشثری: -- 40407
٤٠٤٠٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الحارث بن (حصيرة) (١) عن زيد بن وهب قال: قيل لحذيفة: ما وقفات الفتنة؟ وما بعثاتها؟ قال: بعثاتها سل السيف ووقفاتها غمده (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (حصين).
(٢) ضعيف؛ لضعف الحارث بن حصيرة، أخرجه الحاكم ٤/ ٤٢٩.

حضرت زید بن وہب سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا فتنے کا رکنا اور اٹھنا کیا ہے انہوں نے فرمایا کہ فتنے کے اٹھنے سے مراد تلوار کا نیام سے باہر نکل آنا ہے اور اس کے رکنے سے مراد تلوار کا نیام میں داخل ہوجانا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40407]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40407، ترقيم محمد عوامة 38773)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38774 ترقیم الشثری: -- 40408
٤٠٤٠٨ - (حدثنا عفان) (١) قال: حدثنا وهيب قال: (اخبرنا) (٢) عبد الله بن طاوس عن ابيه عن ابي موسى انه لقيه فذكر الفتنة فقال: إن هذه الفتنة (حيصة من حيصات) (٣) الفتن، وإنها (بقيت) (٤) الرداح المطبقة، من اشرف لها اشرفت له، ومن (ماج لها ماجت له) (٥) (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، ب، ع]: (أنبأنا).
(٣) في [أ، ب]: (حيضة من حيضات).
(٤) في [س]: بياض، وفي [جـ]: (ــــعت)، وفي [هـ]: (لقيت).
(٥) في [أ، ب]: (ماح لها ماحت له).
(٦) منقطع؛ لم يثبت سماع طاوس من أبي موسى، أخرجه نعيم في الفتن (١٠٦)، والداني (٦٣)، وأبو عبيد في غريب الحديث ٤/ ٢٦٧.

حضرت ابو موسیٰ سے نقل کرتے ہیں کہ وہ ان سے ملے اور فتنے کا تذکرہ کیا پس انہوں نے ارشاد فرمایا کہ بلاشبہ یہ فتنہ فتنوں میں سے ایک فتنہ ہے اور بلاشبہ ایک بڑا اور عام فتنہ باقی ہے جو اس کی طرف جھانکے گا وہ فتنہ بھی اس کی طرف جھانکے گا (مراد یہ ہے کہ فتنہ میں تھوڑی سے مشغولی آگے بڑھنے کا سبب ہوگی) اور جو اس میں کودے گا وہ فتنہ اسے لے کر (سمندر کی) موج کی طرح جوش مارے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40408]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40408، ترقيم محمد عوامة 38774)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38775 ترقیم الشثری: -- 40409
٤٠٤٠٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن ابيه قال: قال لي عبد الله بن عمرو: ممن انت؟ قلت: من اهل الكوفة، قال: والذي نفسي في يده لتساقن (منها) (١) إلى ارض العرب لا تملكون قفيزا ولا درهما ثم لا ينجيكم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) صحيح؛ سماع حماد من عطاء قبل اختلاطه، أخرجه نعيم في الفتن (١٩١٨).

حضرت سائب سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمرو نے مجھ سے کہا تم کن میں سے ہو میں نے عرض کیا کوفہ والوں میں سے انہوں نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے یقینا تم یہاں سے عرب کی زمین کی طرف لے جائے جاؤ گے تم کسی قفیز اور درہم کے مالک نہ ہوگے تمہیں نجات نہ دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40409]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40409، ترقيم محمد عوامة 38775)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38776 ترقیم الشثری: -- 40410
٤٠٤١٠ - حدثنا (محاضر) (١) قال: حدثنا (الاجلح) (٢) عن قيس بن ابي (مسلم) (٣) عن ربعي بن حراش قال: سمعت حذيفة يقول: لو خرج الدجال لآمن به قوم في قبورهم (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (محاصر).
(٢) في [س]: (الأحلج).
(٣) في [ع]: (سليمان).
(٤) مجهول؛ لجهالة قيس بن أبي مسلم (رمانة).

حضرت ربعی بن حراش سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے سنا ارشاد فرمایا کہ اگر دجال نکل آئے تو کچھ لوگ اس پر اپنی قبروں میں ایمان لے آئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40410]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40410، ترقيم محمد عوامة 38776)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38777 ترقیم الشثری: -- 40411
٤٠٤١١ - قال: (و) (١) حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا يونس بن (ابي) (٢) إسحاق عن (عبيد الله) (٣) بن (بشير) (٤) بن جرير البجلي قال: قال علي: إن آخر (خارجة) (٥) تخرج في الإسلام (بالرميلة: رميلة) (٦) الدسكرة، فيخرج إليهم الناس فيقتلون منهم ثلثا، ويدخل ثلث ويتحصن (ثلث) (٧) في الدير دير مرمار، فمنهم (الاشمط) (٨) ، فيحضرهم الناس (فينزلونهم) (٩) (فيقتلونهم) (١٠) ، (فهي) (١١) آخر خارجة تخرج في الإسلام (١٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [ع]: (عبد اللَّه).
(٤) في [ع]: (بشر)، وفي [س]: (سيرين).
(٥) في [س]: (خارجًا).
(٦) في [س]: (بالرملية رملية).
(٧) في [س، ع]: (ثلاث).
(٨) في [س]: (الأشميط)، وفي [أ، ب]: (الأشيط).
(٩) في [ع]: (فينزلوهم).
(١٠) في [ع]: (فيقتلوهم).
(١١) في [أ، ب، ع]: (فهم).
(١٢) مجهول منقطع؛ عبيد اللَّه بن بشير مجهول، ولم يدرك عليًا، انظر: التاريخ الكبير ٥/ ٣٧٤، والجرح والتعديل ٥/ ٣٠٨، والثقات ٧/ ١٤٣.

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا کہ بلاشبہ آخری باغی جو اسلام میں نکلے گا وہ دسکرہ (جو محل کی طرح بنا ہوا ہے) کے رمیلہ میں نکلے گا لوگ ان کے مقابلے کے لیے نکلیں گے ان میں سے ایک تہائی قتل کرد یے جائیں گے اور ایک تہائی داخل ہوجائیں گے (محفوظ مقام میں) اور ایک تہائی راہب خانے میں محصور ہوجائیں گے مرماری (جو سامراء کے نواح میں وصف پل کے پاس ہے) راہب خانے میں ان میں سے کچھ سفید سیاہ بالوں والے ہوں گے لوگ ان کا محاصرہ کر کے ان کو اتار لائیں گے (راہب خانے وغیرہ سے) اور ان کو قتل کردیں گے یہ آخری باغی لشکر ہوگا جو اسلام میں نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40411]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40411، ترقيم محمد عوامة 38777)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں