🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38832 ترقیم الشثری: -- 40472
٤٠٤٧٢ - حدثنا يعلى بن عبيد عن إسماعيل بن ابي خالد عن حكيم بن جابر قال: لما حصر عثمان اتى (علي طلحة) (١) وهو مستند إلى وسائد في بيته فقال: انشدك الله ما رددت الناس (عن) (٢) امير المؤمنين فإنه مقتول، فقال طلحة: لا والله حتى (تعطي) (٣) بنو امية الحق من انفسها (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (علي وطلحة).
(٢) في [ص]: (على).
(٣) في [ط]: (تعطوا).
(٤) صحيح؛ أخرجه ابن شبه (٢٠٢٥)، وابن عساكر ٣٩/ ٤٠٢، وابن جرير في التاريخ ٢/ ٦٧٣.

حکیم بن جابر سے منقول ہے کہتے ہیں کہ جب حضرت عثمان کا محاصرہ کیا گیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت طلحہ کے پاس تشریف لائے وہ اپنے گھر میں تکیوں پر ٹیک لگائے بیٹھے تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں تم کو قسم دیتا ہوں کہ آپ لوگوں (باغیوں) کو امیر المومنین سے روک دیں کیونکہ ان کو قتل کردیا جائے گا۔ حضرت طلحہ نے فرمایا اللہ کی قسم نہیں روکوں گا یہاں تک کہ بنو امیہ اپنے پاس سے لوگوں کو حق نہ دیدیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40472]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40472، ترقيم محمد عوامة 38832)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38833 ترقیم الشثری: -- 40473
٤٠٤٧٣ - حدثنا وكيع عن عمران بن (حدير) (١) عن ابي مجلز قال: عابوا على عثمان تمزيق المصاحف وآمنوا بما كتب لهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (جدير).
ابو مجلز سے منقول ہے کہتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت عثمان کو صحیفے پھاڑنے پر برا بھلا بھی کہا اور ان کے لکھے (ان کے جمع کے لیے قرآن) پر ایمان بھی لائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40473]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40473، ترقيم محمد عوامة 38833)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38834 ترقیم الشثری: -- 40474
٤٠٤٧٤ - حدثنا ابو اسامة عن عوف عن محمد قال: خطب علي بالبصرة فقال: والله ما قتلته ولا مالات (على) (١) قتله، (فلما) (٢) نزل قال له بعض اصحابه: اي شيء صنعت، الآن (يتفرق) (٣) عنك اصحابك، فلما عاد إلى المنبر قال: من كان سائلا عن دم عثمان فإن الله قتله وانا معه، (قال) (٤) محمد: هذه كلمة قرشية (ذات) (٥) وجه (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (عليه).
(٢) في [أ، ب]: (فلا).
(٣) في [جـ]: (يتقوف).
(٤) في [أ، ب، جـ، س]: (فقال).
(٥) في [جـ]: (ذاب).
(٦) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن علي، أخرجه الطبراني ١/ (١١٢)، وابن عساكر ٣٩/ ٤٥٨.

محمد سے منقول ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بصرہ میں خطبہ فرمایا اللہ کی قسم میں نے عثمان کو قتل نہیں کیا اور نہ میں نے ان کے قتل میں معاونت کی۔ جب وہ منبر سے نیچے اترے تو آپ کے کسی ساتھی نے کہا پھر آپ نے کیا کیا؟ اب آپ سے آپ کے ساتھی جدا ہورہے ہیں۔ پس جب حضرت علی رضی اللہ عنہ واپس منبر پر آئے تو فرمایا عثمان کے قتل کے بارے میں سوال کرنے والا کون ہے؟ بیشک عثمان کو اللہ نے قتل کیا اور میں ان کے ساتھ ہوں گا (یعنی میں بھی قتل کردیا جاؤں گا) محمد کہتے ہیں یہ قرشی کلمہ ذو وجہین ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40474]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40474، ترقيم محمد عوامة 38834)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38835 ترقیم الشثری: -- 40475
٤٠٤٧٥ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: حدثنا العلاء بن ⦗٤١٨⦘ (عبد الله) (١) بن رافع عن ميمون قال: لما قتل عثمان قال حذيفة: هكذا وحلق بيده وقال: فتق في الإسلام فتق لا يرتقه جبل (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ع]: (عبيد اللَّه)، وانظر: التاريخ الكبير ٦/ ٥١٠، والجرح والتعديل ٦/ ٣٥٨، والثقات ٧/ ٢٦٥.
(٢) منقطع؛ ميمون لم يدرك عثمان، وأخرجه ابن سعد ٣/ ٨٠، وأبو نعيم في الإمامة (١٤٢).

میمون سے منقول ہے کہ جب عثمان کو قتل کیا گیا تو حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ہاتھ سے حلقہ بناتے ہوئے فرمایا اسلام میں ایسا شگاف پیدا ہوا ہے جس کو پہاڑ بھی پر نہیں کرسکے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40475]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40475، ترقيم محمد عوامة 38835)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38836 ترقیم الشثری: -- 40476
٤٠٤٧٦ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا الثوري قال: حدثنا (اسلم) (١) المنقري عن عبد الله بن عبد الرحمن بن (ابزى) (٢) عن ابيه قال: لما وقع من امر عثمان ما كان وتكلم الناس في امره، اتيت ابي بن كعب فقلت (له) (٣) : ابا المنذر ما المخرج؟ قال: كتاب الله، قال: ما استبان لك (منه) (٤) فاعمل به وانتفع به، وما اشتبه عليك فآمن به وكله إلى عالمه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (سالم)، وفي [س]: (سلم).
(٢) في [أ، جـ، س]: (أبزا)، وفي [ب]: (بز).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) حسن؛ عبد اللَّه بن عبد الرحمن بن أبزى صدوق، أخرجه الحاكم ٣/ ٣٠٣، وابن عساكر ٧/ ٣١٤، وابن حزم في الإحكام ٦/ ٢٥٢.

عبدالرحمن بن ابزی سے منقول ہے کہتے ہیں کہ جب حضرت عثمان کا معاملہ ہوا تو لوگوں نے چہ میگوئیاں شروع کردیں۔ میں ابی بن کعب کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا اے ابو منذر اب راہ نجات کیا ہے تو انہوں نے فرمایا کتاب اللہ، پھر فرمایا جو تم پر واضح ہوجائے اس پر عمل کرو اور اس سے فائدہ اٹھاؤ اور جو تم پر مشتبہ ہو اس پر ایمان لے آؤ اور اس کو اس کے جاننے والے کے سپرد کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40476]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40476، ترقيم محمد عوامة 38836)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38837 ترقیم الشثری: -- 40477
٤٠٤٧٧ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا شيبان عن الاعمش عن إسماعيل بن رجاء عن صخر بن الوليد عن (جزي) (١) بن بكير العبسي قال: جاء حذيفة إلى عثمان ليودعه او يسلم عليه، فلما ادبر قال: ردوه، فلما جاء قال: ما بلغني عنك بظهر الغيب؟ فقال: والله (ما ابغضتك) (٢) منذ احببتك، ولا غششتك ⦗٤١٩⦘ منذ نصحت (لك) (٣) ، قال: انت اصدق منهم وابر، انطلق، فلما ادبر قال: ردوه [قال: ما بلغني عنك بظهر الغيب؟ فقال حذيفة بيده هكذا: ما بلغني عنك بظهر الغيب، اجل (والله لتخرجن إخراج الثور) (٤) ] (٥) ثم (لتذبحن) (٦) ذبح الجمل، (قال) (٧) : [فاخذه من ذلك افكل (٨) ، فارسل إلى معاوية فجيئ به يدفع، قال: هل تدري ما قال حذيفة؟ والله [لتخرجن إخراج الثور ولتذبحن ذبح الجمل، فقال (ادفنها (ادفنها) ) (٩) (١٠) ] (١١) (١٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (جرير)، وفي [هـ]: (جزء)، وفي [ع]: (حربي)، وانظر: التاريخ الكبير ٢/ ٢٥٠، وتوضيح المشتبه ٢/ ٣٠٥، وضعفاء العقيلي ١/ ٢٠١، وتصحيفات المحدثين ٢/ ٧٥٢.
(٢) في [س]: (ما أبغضك).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [جـ]: (وإنه خرجن إخراج الثور).
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٦) في [أ، ب]: (لتذبحوا).
(٧) في [جـ]: (فقال).
(٨) أي: رعدة من برد أو خوف، انظر: جمهرة اللغة ٢/ ٩٦٨ تاج العروس ٣/ ١٨٨، والنهاية ١/ ٥٦.
(٩) في [هـ]: (لعثمان).
(١٠) سقط من: [جـ]، وفي [أ، هـ]: (أولها)، وفي [ب، س]: (أوتها).
(١١) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ].
(١٢) ضعيف جدًّا؛ جزي متروك، وأخرجه ابن شبه (١٨٩٦)، وورد خبر آخر بنحوه أخرجه يعقوب في المعرفة ٣/ ٨٤، والعقيلي ١/ ٢٠١.

جزی بن بکیر عبسی سے منقول ہے کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ حضرت عثمان کے پاس آئے تا کہ ان کو الوداع کریں یا سلام کریں۔ جب وہاں سے پیٹھ پھیر کر واپس آئے تو حضرت عثمان نے فرمایا ان کو واپس لاؤ جب حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ واپس آئے تو حضرت عثمان نے فرمایا کہ کیا بات ہے جو آپ کی طرف سے مجھے پہنچی ہے؟ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ کی قسم جب سے میں نے آپ سے محبت کی ہے کبھی آپ سے بغض نہیں رکھا اور جب سے آپ کی خیر خواہی کی اس کے بعد نہ ہی میں نے آپ کو دھوکہ دیا۔ حضرت عثمان نے فرمایا آپ ا ن سے زیادہ سچے اور نیک ہیں آپ جائیں پس جب وہ منہ پھیر کر جانے لگے تو حضرت عثمان نے فرمایا ان کو واپس لاؤ۔ پھر حضرت عثمان نے فرمایا وہ کیا بات ہے جو آپ کی طرف سے مجھے پہنچی؟ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کیا اور فرمایا جو بات آپ کے پیٹھ پیچھے آپ کے بارے میں مجھے پہنچی ہے وہ یہ ہے ہاں اللہ کی قسم تم ضرور بیل کی طرح نکال دیے جاؤ گے اور اونٹ کی طرح ذبح کیے جاؤ گے راوی کہتے ہیں کہ حضرت عثمان پر کپکپی طاری ہوگئی پھر انہوں نے معاویہ کو بلایا پس حضرت معاویہ کو دھکیلتے ہوئے لایا گیا۔ حضرت عثمان نے کہا کیا تمہیں معلوم ہے کہ حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کیا کہا؟ انہوں نے کہا کہ تم کو بیل کی طرح نکالا جائے گا اور اونٹ کی طرح ذبح کیا جائے گا حضرت معاویہ نے فرمایا کہ آپ اس بات کو دفن کردیجیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40477]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40477، ترقيم محمد عوامة 38837)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38838 ترقیم الشثری: -- 40478
٤٠٤٧٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا سلام بن مسكين (١) قال: حدثني] (٢) -من راى عبد الله بن سلام يوم قتل عثمان يبكي ويقول: اليوم هلكت العرب (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد في مراجع التخريج: (قال: حدثني مالك بن دينار).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [أ].
(٣) مجهول، لإبهام شيخ سلام، أخرجه ابن سعد ٣/ ٨١، وابن شبه (٢٠٥٤)، وابن عساكر ٣٩/ ٤٨١.

سلام بن مسکین سے منقول ہے کہتے ہیں کہ مجھ سے راویت کیا ہے اس شخص نے جس نے عبداللہ بن سلام کو حضرت عثمان کے قتل کے دن روتے ہوئے دیکھا تھا وہ فرما رہے تھے آج عرب ہلاک ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40478]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40478، ترقيم محمد عوامة 38838)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38839 ترقیم الشثری: -- 40479
٤٠٤٧٩ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا معتمر عن ابيه عن ابي نضرة عن ابي سعيد ان ناسا كانوا عند فسطاط عائشة فمر بهم عثمان، وارى ذلك بمكة، قال ابو سعيد: فما بقي احد منهم إلا (لعنه) (١) او سبه (٢) غيري، وكان فيهم رجل من اهل الكوفة، فكان عثمان على (الكوفي) (٣) اجرا منه على غيره، فقال: يا كوفي (اتسبني؟) (٤) اقدم المدينة، كانه يتهدده، قال: فقدم المدينة فقيل له: عليك بطلحة، فانطلق معه طلحة حتى اتى عثمان، فقال (عثمان) (٥) : والله لاجلدنك مائة، قال: فقال طلحة: والله لا تجلده مائة إلا ان يكون زانيا، (قال) (٦) : لاحرمنك (عطاءك) (٧) قال: فقال طلحة: إن الله (سيرزقه) (٨) (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بعثه).
(٢) في [أ، ب]: زيادة (منهم).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (الكوفة).
(٤) سقط من: [س].
(٥) سقط من: [س].
(٦) في [أ، ب، جـ، س]: (وقال).
(٧) في [جـ]: (عطاؤك).
(٨) في [ص، ع]: (سيرزقك).
(٩) صحيح؛ أخرجه إسحاق كما في المطالب العالية (١٨٧٦).

ابو سعید سے منقول ہے کہ لوگ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے خیمہ کے قریب جمع تھے کہ حضرت عثمان ان کے پا س سے گزرے راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے یہ مکہ کا واقعہ ہے ابو سعید کہتے ہیں میرے علاوہ وہاں موجود ہر شخص نے حضرت عثمان پر طعن وتشنیع کی۔ ان لوگوں میں ایک کوفی بھی تھا حضرت عثمان نے اس شخص پر جرأت کرتے ہوئے فرمایا اے کوفی کیا تو مجھے گالی دیتا ہے؟ تو مدینے آنا! گویا کہ حضرت عثمان نے دھمکی دی پس وہ شخص مدینے آیا تو اس سے کہا گیا کہ تم طلحہ کو لازم پکڑو۔ پس حضرت طلحہ اس کے ساتھ چلے یہاں تک کہ حضرت عثمان کی خدمت میں پہنچے حضرت عثمان نے فرمایا اللہ کی قسم میں تم کو سو کوڑے ضرور ماروں گا۔ حضرت طلحہ نے فرمایا اللہ کی قسم تم اس کو سو کوڑے نہیں مار سکتے مگر یہ کہ وہ زانی ہو۔ حضرت عثمان نے فرمایا میں تم کو عطایا سے محروم کردونگا حضرت طلحہ نے فرمایا بیشک اللہ تعالیٰ رزق عطا کریگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40479]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40479، ترقيم محمد عوامة 38839)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38840 ترقیم الشثری: -- 40480
٤٠٤٨٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة قال: سمعت ذكوان ابا صالح يحدث عن صهيب مولى العباس قال: ارسلني العباس إلى عثمان ادعوه، قال: فاتيته فإذا هو (يغدي) (١) الناس، فدعوته فاتاه فقال: افلح الوجه ابا الفضل، قال: ووجهك امير المؤمنين، قال: ما زدت ان اتاني رسولك وانا (اغدي) (٢) الناس ⦗٤٢١⦘ (فغديتهم) (٣) ثم اقبلت، فقال العباس: اذكرك الله في علي فإنه ابن عمك، واخوك في دينك وصاحبك مع رسول الله ﷺ وصهرك، وإنه قد بلغني انك تريد ان (تقوم) (٤) بعلي واصحابه فاعفني من ذلك يا امير المؤمنين، فقال عثمان: انا (اول ما) (٥) (اجبتك) (٦) ان قد شفعتك ان عليا لو شاء ما كان احد دونه، ولكنه ابى إلا رايه، وبعث إلى علي فقال له: اذكرك الله في ابن عمك وابن عمتك واخيك في دينك وصاحبك مع رسول الله ﷺ وولي بيعتك، فقال: والله لو امرني ان اخرج من داري لخرجت، فاما ان اداهن ان لا يقام كتاب الله فلم اكن لافعل (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (تعدي).
(٢) في [جـ، س]: (أغذي).
(٣) في [ب، س]: (فغذيتهم).
(٤) في [س]: (يقوم).
(٥) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (أولى من).
(٦) في [س]: (أحبك)، وفي [هـ]: (أخيك).
(٧) مجهول؛ لجهالة صهيب مولى العباس، والخبر أخرجه البخاري في التاريخ الكبير ٤/ ٣١٦، والطبراني كما في مجمع الزوائد ٧/ ٢٠٨، والباجي في التعديل والتخريج ٣/ ١٠٠٧، وابن عساكر ٣٩/ ٢٦٣، وبعضه يعقوب في المعرفة ١/ ٢٨٠، والمزي ١٣/ ٢٤٠.

صہیب جو کہ عباس کے آزاد کردہ غلام ہیں سے منقول ہے عباس نے مجھے حضرت عثمان کے پاس بھیجا کہ میں ان کو بلا کر لاؤں۔ کہتے ہیں میں ان کے پاس آیا تو وہ لوگوں کو ناشتہ کروا رہے تھے میں نے ان کو بلایا پس و ہ آگئے اور فرمایا اے ابو الفضل آپکا چہرہ کامیاب رہے۔ حضرت عباس نے بھی فرمایا اے امیر المؤمنین آپ کا چہرہ بھی فلاح کو پائے پھر عرض کیا کہ آپ کا پیغام سنتے ہی چلا آیا صرف کھانا کھلایا ہے لوگوں کو۔ عباس نے فرمایا میں تم کو نصیحت کرتا ہوں علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں بیشک وہ آپ کے چچا کے بیٹے ہیں اور آپ کے دینی بھائی ہیں اور وہ آپ کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی ہیں اور آپ کے ہم زلف ہیں۔ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ آپ علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کے مد مقابل کھڑا ہونا چاہتے ہیں۔ اے امیرالمؤمنین! اس کی معافی آپ مجھے دیدیں۔ حضرت عثمان نے فرمایا آپ کی اس بات کو قبول کیا اور آپ کی سفارش کو قبو ل کیا بیشک اگر علی رضی اللہ عنہ چاہے تو ان کے علاوہ کوئی نہ ہو مگر انہوں نے انکار کردیا سوائے رائے دینے کے پھر عباس نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا کہ میں تم کو تمہارے چچا کے بیٹے کے بارے میں نصیحت کرتا ہوں جو تمہارا پھوپھی کا بیٹا ہے اور دینی بھائی ہے اور آپ کے ساتھ صحابیٔ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے اور آپ نے ان سے بیعت بھی کی ہوئی ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر وہ مجھے گھر سے نکلنے کا حکم دیتے تو میں ضرور نکلتا رہی یہ بات کہ میں مداہنت کروں کہ اللہ کی کتاب کو قائم نہ کیا جائے تو میں ایسا نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40480]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40480، ترقيم محمد عوامة 38840)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40481
٤٠٤٨١ - قال محمد بن جعفر: سمعته ما لا احصي وعرضته عليه غير مرة.
محمد بن جعفر فرماتے ہیں کہ اس کو میں نے بیشمار دفعہ سنا ہے اور ان پر کئی دفعہ پیش کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40481]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40481، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں