مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: 38803 ترقیم الشثری: -- 40442
٤٠٤٤٢ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا فطر عن القاسم بن ابي بزة عن ⦗٤٠٣⦘ ابي الطفيل عن علي عن النبي ﷺ قال:"لو لم يبق من الدهر إلا يوم لبعث الله رجلا من اهل بيتي يملؤها عدلا كما ملئت جورا" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (٧٧٣)، وأبو داود (٢٨٣٤)، والبزار (٩٣٤)، والضياء ٢/ (٥٥١)، وابن قانع ٢/ ٢٥٩، وابن الجوزي في العلل (١٤٣٣)، والداني (٥٦١)، والبيهقي في الاعتقاد ص ٢١٦.
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر (دنیا کے) زمانے کا ایک دن ہی باقی رہے تو اللہ تعالیٰ ایک آدمی کو بھیجیں گے میرے اہل بیت سے جو زمین کو انصاف سے بھر دے گا جیسا کہ اسے ظلم سے بھر دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40442]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40442، ترقيم محمد عوامة 38803)
ترقیم عوامۃ: 38804 ترقیم الشثری: -- 40443
٤٠٤٤٣ - حدثنا ابو اسامة عن هشام عن ابن سيرين قال: المهدي من هذه الامة، وهو الذي يؤم عيسى بن مريم.
حضرت محمد بن سیرین سے روایت ہے کہ ارشاد فرمایا کہ مہدی اس امت میں سے ہیں اور وہ وہی ہیں جو حضرت عیسیٰ ابن مریم کی امامت کروائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40443]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40443، ترقيم محمد عوامة 38804)
ترقیم عوامۃ: 38805 ترقیم الشثری: -- 40444
٤٠٤٤٤ - حدثنا ابو اسامة عن عوف عن محمد قال: يكون في هذه الامة خليفة لا يفضل عليه ابو بكر ولا عمر.
حضرت عوف حضرت محمد بن سیرین سے نقل کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ اس امت میں ایک خلیفہ ہوں گے ان پر ابوبکر اور عمر کو فضیلت نہیں دی جاسکتی ہے (مراد یہ ہے کہ اخیر زمانے میں اس امت میں ا ن کے آثار صلاح اور افراد امت میں عدل و انصاف کی اشاعت میں شنخی سے مماثلت ہوگی ورنہ شیخین کی تفضیل حتمی بات ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40444]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40444، ترقيم محمد عوامة 38805)
ترقیم عوامۃ: 38806 ترقیم الشثری: -- 40445
٤٠٤٤٥ - حدثنا وكيع عن فضيل بن مرزوق عن عمران بن ظبيان عن حكيم بن سعد قال: لما قام سليمان (١) فاظهر ما اظهر قلت لابي (تحيي) (٢) : هذا المهدي الذي يذكر؟ قال: لا، ولا (المتشبه) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) يعني: سليمان بن عبد الملك.
(٢) هو حكيم بن سعد، وفي [أ، ب، هـ]: (يحيى).
(٣) في [أ، ب]: (للمتشبه)، وفي [ع]: زيادة (من بني).
حضرت عمران بن ظبیان حکیم بن سعد سے روایت ہے عمران بن ظبیان نے فرمایا کہ جب سلیمان بن عبدالملک نے حکومت سنبھالی تو انہوں نے نے ظاہر کیے اپنے کارنامے (عمران بن ظبیان نے کہا) میں نے کہا ابی تحیی سے (یعنی حکیم بن سعد سے) کہ یہ مہدی ہے جس کا ذکر کیا جاتا ہے انہوں نے فرمایا نہیں اور نہ ہی یہ ان کے مشابہہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40445]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40445، ترقيم محمد عوامة 38806)
ترقیم عوامۃ: 38807 ترقیم الشثری: -- 40446
٤٠٤٤٦ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة قال: قلت لطاوس: عمر بن عبد العزيز المهدي؟ قال: قد كان مهديا وليس به، إن النهدي إذا كان زيد المحسن في إحسانه، و (تيب) (١) عن المسيء من إساءته، وهو يبذل المال ويشتد على العمال ويرحم المساكين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، س]: (تيبت).
حضرت ابراہیم بن میسرہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت طاؤس سے عرض کیا کہ عمر بن عبدالعزیز مہدی ہیں انہوں نے فرمایا کہ مہدی تو تھے (یعنی ہدایت یافتہ) اور وہ مہدی نہیں تھے کیونکہ مہدی جب ہوں گے تو نیک آدمی کو نیکی میں بڑھا دیا جائے گا اور گنہگار گناہ سے توبہ کرے گا وہ مال خرچ کریں گے اور عاملوں پر سختی کریں گے اور مساکین پر رحم کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40446]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40446، ترقيم محمد عوامة 38807)
ترقیم عوامۃ: 38808 ترقیم الشثری: -- 40447
٤٠٤٤٧ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا موسى الجهني قال: حدثني عمر ابن قيس الماصر قال: حدثني مجاهد قال: حدثني فلان رجل من اصحاب النبي ⦗٤٠٤⦘ ﷺ (١) ان المهدي لا يخرج حتى تقتل النفس الزكية؛ فإذا قتلت النفس الزكية غضب عليهم من في السماء ومن في الارض، فاتى الناس المهدي، فزفوه كما تزف العروس إلى زوجها ليلة عرسها، وهو يملا الارض قسطا وعدلا وتخرج الارض نباتها وتمطر السماء مطرها، وتنعم امتي في ولايته نعمة لم (تنعمها) (٢) قط (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: ﵇.
(٢) في [ع]: (تنعمه).
(٣) صحيح.
حضرت مجاہد سے روایت ہے انہوں نے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ مہدی کا خروج نہیں ہوگا یہاں تک کہ پاکیزہ جان کو قتل کردیا جائے گا جب پاکیزہ جان کو قتل کردیا جائے گا تو ان پر جو آسمانوں میں ہیں اور زمینوں میں ہیں وہ غضبناک ہوں گے تو لوگ حضرت مہدی کے پاس آئیں گے وہ ان کو لے جائیں گے جیسے کہ دلہن کو اس کے شوہر کے گھر اس کی شادی کی رات لے جایا جاتا ہے وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے اور زمین اپنی نباتات کو نکالے گی اور آسمان بارش برسائے گا اور میری امت اس کی امارت مں ا اتنی آسودہ حال ہوگی کہ اس سے پہلے کبھی اتنی آسودہ حال نہیں ہوئی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40447]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40447، ترقيم محمد عوامة 38808)
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 38809 ترقیم الشثری: -- 40448
٤٠٤٤٨ - قال: وحدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) علية عن ابن عون عن الحسن قال: انباني وثاب وكان فيمن ادركه عتق امير المؤمنين عمر، فكان يكون بين يدي عثمان، قال: فرايت (في) (٢) حلقه طعنتين كانهما كيتان طعنهما يوم الدار (دار) (٣) عثمان، قال: بعثني امير المؤمنين عثمان فقال: ادع الاشتر، فجاء -قال ابن عون: اظنه قال: فطرحت لامير المؤمنين وسادة، (وله وسادة) (٤) فقال: يا اشتر، ما (يريد) (٥) الناس مني؟ قال: ثلاث ليس من إحداهن بد، يخيرونك (بين) (٦) ان تخلع لهم امرهم، فتقول: هذا امركم، فاختاروا له من شئتم، وبين ان (تقص) (٧) من نفسك، فإن ابيت ⦗٤٠٥⦘ هاتين فإن القوم قاتلوك، قال: ما من إحداهن بد؟ قال: ما من إحداهن بد، فقال: [اما ان اخلع لهم امرهم فما كنت لاخلع لهم سربالا سربلنيه الله ابدا (٨) . - قال ابن عون: وقال غير الحسن: لان اقدم فتضرب عنقي احب إلي من ان اخلع امة محمد بعضها على بعض (٩) ، (و) (١٠) قال ابن عون: وهذه اشبه بكلامه. - (واما) (١١) ان (اقص) (١٢) لهم من نفسي، فوالله لقد علمت ان صاحبي بين يدي كانا (يقصان) (١٣) من انفسهما وما (يقوم) (١٤) بدني بالقصاص، وإما (ان) (١٥) (يقتلوني) (١٦) فوالله لئن قتلوني لا (يتحابون) (١٧) بعدي ابدا، ولا يقاتلون بعدي جميعا عدوا ابدا؛ فقام الاشتر فانطلق، فمكثنا فقلنا: لعل الناس؛ ثم جاء (رويجل) (١٨) كانه (ذئب) (١٩) ، فاطلع من الباب ثم رجع، ثم جاء محمد بن ابي بكر في ثلاثة عشر رجلا حتى انتهى إلى عثمان فاخذ بلحيته فقال (بها) (٢٠) حتى سمعت وقع اضراسه وقال: ما اغنى عنك معاوية، ما اغنى عنك ابن عامر، ما اغنت عنك ⦗٤٠٦⦘ كتبك، فقال: ارسل (لي) (٢١) لحيتي يا ابن اخي، ارسل لي لحيتي يا ابن اخي، قال: فانا رايته استعدى رجلا من القوم بعينه فقام إليه بمشقص حتى وجا به في راسه فاثبته ثم مر، قال: ثم دخلوا عليه -والله- حتى قتلوه (٢٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (أبو).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) سقط من: [س].
(٤) سقط من: [ط، هـ]، وفي [ب]: (له وسادة).
(٥) في [ع]: (تريد).
(٦) سقط من: [أ، ب، جـ، س]، وتقدم في المغازي بإثباتها.
(٧) في [س]: (نقص).
(٨) مجهول لجهالة وثاب، أخرجه الطبراني (١١٦)، وابن سعد ٣/ ٧٢، وخليفة بن خياط ١/ ١٧٠، وابن جرير في التاريخ ٢/ ٦٦٤، وابن عساكر ٣٩/ ٤٠٤.
(٩) منقطع؛ فيه جهالة، لم يبين ابن عون شيخه.
(١٠) سقط من: [جـ].
(١١) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (لا).
(١٢) في [أ، ب]: (أقض).
(١٣) في [أ، ب]: (يقضان).
(١٤) في [س]: (تقوم)، وفي [ع]: (يقوى).
(١٥) في [س]: مكررة.
(١٦) في [ب]: (تقتلوني).
(١٧) في [أ، ب، هـ]: (يتحاربون).
(١٨) في [س]: (ويجل).
(١٩) في [ب]: (فوثب)، وفي [ق]: (ذؤيب).
(٢٠) سقط من: [أ، ب].
(٢١) سقط من: [أ، ب].
(٢٢) مجهول؛ لجهالة وثاب، أخرجه الطبراني (١١٦)، وابن سعد ٣/ ٧٢، وخليفة بن خياط ١/ ١٧٠، وابن جرير في التاريخ ٢/ ٦٦٤، وابن عساكر ٣٩/ ٤٠٤.
حضرت وثاب سے روایت ہے جن کو امیر المؤمنین عمر نے آزاد کیا تھا وہ حضرت عثمان کے سامنے تھے۔ حسن کہتے ہیں کہ میں نے ان (وثاب) کے حلق میں نیزے کے دو زخم دیکھے جیسا کہ داغنے کے دو نشان ہوتے ہیں جو ان کو یوم الدار یعنی حضرت عثمان کے گھر (کے محاصرے) کے دن لگے تھے وہ کہتے ہیں (راوی وثاب) کہ مجھے امیرامؤمنین حضرت عثمان نے بھیجا کہ میرے لیے اشتر کو بلا کر لاؤ پس وہ آیا اور حضرت عثمان اور اس أشتر کے لیے ایک تکیہ رکھا گیا حضرت عثمان نے پوچھا اے أشتر لوگ مجھ سے کیا چاہتے ہیں اس نے کہا کہ تین باتوں میں سے کسی کے (اختیار کیے بغیر چارہ) نہیں ایک وہ آپ کو اختیار دیتے ہیں اس بات میں کہ آپ ان کے لیے خلافت کے امر کو چھوڑ دیں اور ان سے کہہ دیں کہ یہ تمہارا امر خلافت ہے اس کے لیے جس کو چاہتے ہو چن لو اور اس کے درمیان کہ آپ اپنی ذات کو قصاص کے لیے پیش کردیں پس اگر آپ ان دونوں باتوں سے انکار کرتے ہیں تو بلاشبہ یہ لوگ آپ کو قتل کردیں گے حضرت عثمان نے فرمایا کہ کیا ان میں سے کسی ایک کے اختیار کرنے کے بغیر چارہ نہیں ہے تو اس نے کہا کہ ان میں سے کسی ایک کے اختیار کرنے کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے پس حضرت عثمان نے فرمایا کہ باقی رہی یہ بات کہ میں ان کے لیے ان کے امر خلافت سے الگ ہوجاؤں تو کبھی اس قمیص کو نہیں اتاروں گا جسے اللہ رب العزت نے مجھے ہمیشہ کے لیے پہنایا ہے ابن عون راوی کہتے ہیں کہ حسن کے علاوہ دوسرے راویوں نے یوں نقل کیا ہے کہ یوں فرمایا کہ میں آگے بڑھوں اور میری گردن ماردی جائے یہ مجھے زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں امت محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک دوسرے سے لڑائی کرتا ہوا چھوڑ دوں۔ ابن عون کہتے ہیں کہ یہ ان کے کلام کے زیادہ قریب ہے۔ اور باقی رہی یہ بات کہ میں اپنی ذات کو ان کے سامنے قصاص کے لیے پیش کروں تو یقینا میں جانتا ہوں کہ مر سے دو ساتھی میرے سامنے اپنے آپ کو قصاص کے لیے پیش کرتے تھے اور میرا بدن قصاص کے قابل نہیں اور اگر وہ مجھے قتل کردیں تو اللہ کی قسم اگر انہوں نے مجھے قتل کردیا تو میرے بعد کبھی بھی وہ آپس میں محبت نہیں کریں گے اور میرے بعد وہ اکٹھے کبھی بھی کسی دشمن سے قتال نہیں کرسکیں گے پس أشتر کھڑا ہوا اور چلا گیا ہم تھوڑی دیر ٹھہرے ہم نے کہا شاید کہ لوگ ہیں پھر ایک چھوٹا سا آدمی آیا گویا کہ وہ بھیڑیا ہے اس نے درازے سے جھانکا پھر لوٹ گیا پھر محمد بن ابی بکر آئے تیرہ آدمیوں میں یہاں تک کہ حضرت عثمان تک پہنچے اور ان کی داڑھی کو پکڑا اور اسے کھینچا یہاں تک کہ میں نے ان کی داڑھوں کی آواز سنی اور کہا نہیں فائدہ پہنچایا تمہیں معاویہ نے اور نہیں فائدہ پہنچایا تمہیں ابن عامر نے اور نہ فائدہ دیا تمہیں تمہارے خطوط نے انہوں نے فرمایا کہ میری داڑھی چھوڑ دے اے بھتیجے میری داڑھی چھوڑ دے اے بھتیجے راوی نے فرمایا کہ میں نے محمد بن ابوبکر کو دیکھا کہ انہوں نے آنکھ کے اشارے سے لوگوں میں سے ایک آدمی سے مدد طلب کی وہ آدمی ان کی طرف نیزہ کا پھل لے کر کھڑا ہوا یہاں تک کہ اسے ان کے سر میں مار دیا پس اسے ٹھہرا دیا پھر گزر گیا فرمایا پھر وہ داخل ہوئے اور اللہ کی قسم انہوں نے ان کو شہید کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40448]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40448، ترقيم محمد عوامة 38809)
ترقیم عوامۃ: 38810 ترقیم الشثری: -- 40449
٤٠٤٤٩ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثنا معاوية بن صالح قال: وحدثني ربيعة بن يزيد الدمشقي قال: حدثنا عبد الله بن قيس انه سمع النعمان بن بشير عن عائشة انها قالت: الا احدثك بحديث سمعته من رسول الله ﷺ: إنه بعث إلى عثمان فدعاه فاقبل إليه فسمعته يقول:"يا عثمان! إن الله لعله يقمصك قميصا، فإن ارادوك على خلعه فلا تخلعه" -ثلاثا، فقلت: يا ام المؤمنين! اين كنت عن هذا الحديث قالت: انسيته كاني لم اسمعه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) معلول؛ وهم فيه معاوية فقال: عبد اللَّه بن قيس، أخرجه ابن حبان (٦٩١٥)، والطيالسي (١٥٤٤)، وابن سعد ١/ ٤٦٨، والخلال في السنة (٤١٨)، وابن أبي عاصم في السنة (١١٧٢)، وقد خالفه بقية الرواة فقالوا: عبد اللَّه بن عامر، وهو اليحصبي ثقة، أخرجه أحمد (٢٤٥٦٦)، والترمذي (٣٧٠٥)، وابن شبه في تاريخ المدينة ٣/ ١٠٦٩، والطبراني في الشاميين (١٩٣٤)، وأخرجه بنحوه الحاكم ٣/ ٩٩، وابن ماجه (١١٢).
حضرت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ تمہیں وہ حدیث نہ سناؤں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عثمان کو بلانے کے لیے (کسی کو) بھیجا وہ آئے تو میں نے رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا اے عثمان! بلاشبہ شاید اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائیں اگر لوگ تجھ سے وہ قمیص اتارنے کا ارادہ کریں تو اسے نہ اتارنا یہ تین مرتبہ فرمایا نعمان بن بشیر فرماتے ہیں میں نے عرض کیا اے ام المؤمنین آپ نے اب تک یہ حدیث بیان نہیں کی انہوں نے فرمایا مجھے یہ بھول چکی تھی گویا کہ میں نے سنی نہیں تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40449]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40449، ترقيم محمد عوامة 38810)
ترقیم عوامۃ: 38811 ترقیم الشثری: -- 40450
٤٠٤٥٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا جرير بن حازم قال: اخبرنا يعلى بن حكيم عن نافع قال: حدثنا عبد الله بن (عمر) (١) قال: قال لي عثمان وهو محصور في الدار: ما تقول فيما اشار به (علي) (٢) المغيرة بن (الاخنس؟) (٣) قال: قلت: وما اشار به عليك؟ قال: إن هؤلاء القوم يريدون خلعي، فإن خلعت تركوني، وإن لم ⦗٤٠٧⦘ اخلع قتلوني، قال: قلت: ارايت إن خلعت اتراك مخلدا في الدنيا؟ قال: لا، قلت: فهل يملكون الجنة والنار؟ قال: لا، قلت: ارايت إن لم تخلع ايزيدون على قتلك؟ قال: لا، قلت: ارايت (تسن) (٤) هذه السنة في الإسلام كلما سخط قوم على امير خلعوه، ولا (تخلع) (٥) قميصا (قمصكه) (٦) الله (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س]: (عمرو).
(٢) في [س]: مكررة.
(٣) في [ع]: (الأحسن).
(٤) في [أ، ب، جـ، س]: (ليس).
(٥) في [س]: (يخلع).
(٦) في [س]: (قمصك).
(٧) صحيح؛ أخرجه ابن سعد ٣/ ٦٦.
حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عثمان نے مجھ سے ارشاد فرمایا جبکہ وہ گھر کے اندر محصور تھے تم اس بارے میں کیا کہتے ہو جو مغیرہ بن الاخنس نے بتلایا ہے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا میں نے عرض کیا اس نے آپ کو کیا بتلایا ہے انہوں نے فرمایا کہ یہ لوگ مجھے خلافت سے معزول کرنا چاہتے ہیں اگر میں اس خلافت سے جدا ہوجاؤں تو وہ مجھے چھوڑیں گے اور اگر میں اس سے جدا نہ ہوں تو وہ مجھے قتل کردیں گے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں نے کہا آپ مجھے بتلائیں اگر آپ جدا ہوجائیں گے تو آپ کا کیا خیال ہے کہ آپ دنیا میں ہمشہ رہیں گے آپ نے فرمایا نہیں میں نے عرض کیا۔ کیا جنت اور جہنم کے مالک ہیں انہوں نے فرمایا نہیں میں نے عرض کیا آپ مجھے بتلائیں اگر آپ خلافت سے جدا نہ ہوں تو یہ آپ کے قتل سے زیادہ کرسکتے ہیں انہوں نے فرمایا نہیں میں نے عرض کیا آپ مجھے بتلائیں کہ آپ اسلام میں یہ طریقہ جاری کردیں گے کہ جب بھی لوگ امیر سے ناراض ہوں تو اسے (خلافت سے) جدا کردیں جو قمیص اللہ نے آپ کو پہنائی ہے وہ نہ اتاریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40450]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40450، ترقيم محمد عوامة 38811)
ترقیم عوامۃ: 38812 ترقیم الشثری: -- 40451
٤٠٤٥١ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: حدثني ابو سهلة ان عثمان قال يوم الدار: إن رسول الله ﷺ عهد إلي عهدا فانا صابر عليه، قال (قيس) (١) : فكانوا يرون انه (ذاك) (٢) اليوم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، ب، جـ، س]: (ذلك).
(٣) حسن؛ أبو سهلة صدوق، أخرجه أحمد ١/ ٥٧ (٤٠٧)، والترمذي (٧٣١١)، وابن ماجه (١١٣)، وابن حبان (٦١٨٩)، وابن أبي عاصم في السنة (١١٧٥)، والضياء ١/ (٣٩١)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٥٨، وابن سعد ٣/ ٦٧، وابن شبه (١٨٧٣)، والمزي ٣٣/ ٣٩٠، والقزويني ١/ ١٦٤، والخطيب ٦/ ٣٣٥، وابن عساكر ٣٩/ ٢٨٧.
حضرت ابو سہلہ سے روایت ہے حضرت عثمان نے گھر (کے محاصرے) کے دن فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے نصیحت کی تھی میں اس پر جمنے والا ہوں راوی نے فرمایا وہ لوگ یہ سمجھتے تھے کہ یہ وہی دن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40451]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40451، ترقيم محمد عوامة 38812)