مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 38823 ترقیم الشثری: -- 40462
٤٠٤٦٢ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا حماد بن زيد عن يزيد بن حميد ابي التياح عن عبد الله بن ابي (الهذيل) (١) قال: لما جاء قتل عثمان قال حذيفة: اليوم نزل الناس حافة الإسلام، فكم من مرحلة قد ارتحلوا عنه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق]: (المنهال).
(٢) صحيح الإسناد؛ لكن رواه ابن سعد ٣/ ٣٧٣، وابن شبه في أخبار المدينة (١٦٢٤) فجعلوه في مقتل عمر.
عبداللہ بن ابی ہذیل سے منقول ہے کہ جب حضرت عثمان کی شہادت کی خبرآئی تو حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا آج لوگ اسلام کے کنارے پر اتر آئے۔ پس کتنے مرحلے ہیں جو انہوں نے اس سے کوچ کرتے ہوئے طے کرلیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40462]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40462، ترقيم محمد عوامة 38823)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40463
٤٠٤٦٣ - قال: وقال ابن ابي الهذيل: والله لقد جار هؤلاء القوم عن القصد حتى إن بينه وبينهم وعورة ما يهتدون له وما يعرفونه.
ابن ابی ہذیل نے فرمایا اللہ کی قسم یہ لوگ راہ اعتدال سے منحرف ہوگئے یہاں تک کہ اس کے اور ان کے درمیان ایسی پیچیدگی ہے کہ نہ تو اس کی ہدایت پاسکیں گے اور نہ ہی یہ اس کو جان پائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40463]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40463، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 38824 ترقیم الشثری: -- 40464
٤٠٤٦٤ - قال: وحدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن إدريس عن حصين عن ابي وائل شقيق بن سلمة عن خالد العبسي عن حذيفة وذكر عثمان فقال: اللهم (لم) (١) اقتل (ولم آمر ولم ارض) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب]، وفي [جـ]: (لهم).
(٢) سقط من: [أ]، وفي [ب]: (ألم أرض عن ولم أرض).
(٣) مجهول؛ لجهالة خالد العبسي، وأخرجه ابن شبه (٢٢١١).
خالد عبسی سے منقول ہے کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا! اے میرے اللہ نہ میں نے قتل کیا اور نہ ہی میں نے اس کا حکم دیا اور نہ ہی میں اس سے راضی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40464]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40464، ترقيم محمد عوامة 38824)
ترقیم عوامۃ: 38825 ترقیم الشثری: -- 40465
٤٠٤٦٥ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن ليث عن عبد العزيز بن رفيع قال: لما سار علي إلى صفين استخلف ابا مسعود على الناس فخطبهم في يوم جمعة فراى فيهم قلة، فقال: ايها الناس اخرجوا فمن خرج فهو آمن، إنا والله [نعلم ان منكم (الكاره لهذا) (١) (الامر) (٢) و (المتثاقل) (٣) (عنه) (٤) فاخرجوا، فمن خرج فهو آمن، (إنا) (٥) ⦗٤١٣⦘ والله] (٦) ما (نعدها) (٧) عافية ان يلتقي هذان (الغاران) (٨) يتقي احدهما (صاحبه) (٩) ولكنها نعدها عافية ان يصلح الله امة محمد (١٠) ويجمع الفتها، الا اخبركم عن عثمان وما (نقم) (١١) الناس عليه، إنهم (لن) (١٢) يدعوه وذنبه حتى يكون الله هو يعذبه او يعفو عنه، ولم يدركوا الذي طلبوه (إذ) (١٣) حسدوه ما آتاه الله (إياه) (١٤) . فلما قدم علي قال له: انت (القائل) (١٥) ما بلغني عنك يا فروج؟ إنك شيخ قد ذهب عقلك، قال: لقد (سمتني) (١٦) امي باسم هو احسن من هذا (اذهب) (١٧) عقلي وقد وجبت لي الجنة من الله و (١٨) رسوله (١٩) ، (تعلمه) (٢٠) انت، وما بقي من عقلي فإنا كنا نتحدث: بان الآخر فالآخر شر ثم خرج. فلما كان بالسيلحين او بالقادسية خرج عليهم وظفراه يقطران، يرون انه قد تهيا للإحرام، فلما وضع رجله في الغرز واخذ بمؤخر واسطة ⦗٤١٤⦘ (الرحل) (٢١) قام إليه ناس من الناس فقالوا له: لو عهدت إلينا يا ابا مسعود. قال: (عليكم) (٢٢) بتقوى الله والجماعة، فإن الله لا يجمع امة محمد (٢٣) على ضلالة، قال: فاعادوا عليه فقال: عليكم بتقوى الله والجماعة، فإنما يستريح (بر او يستراح) (٢٤) من فاجر (٢٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (لكاره هذا)، وفي [أ، س]: (الكاره لهذا).
(٢) في [ط، هـ]: (الوجه).
(٣) في [أ، ب، س]: (المتناقل).
(٤) سقط من: [أ، ب، س].
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ].
(٧) في [أ، ب]: (بعد)، وفي [هـ]: (نعد).
(٨) في [س]: (الفاران).
(٩) في [س]: (حاحبه).
(١٠) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(١١) في [أ، ب]: (تقم).
(١٢) في [س، جـ]: (لم).
(١٣) في [ب]: (إذا).
(١٤) في [ب]: (أتاه)، وفي [جـ]: (أيام).
(١٥) في [أ]: (القاتل)، وفي [ب]: (المقاتل).
(١٦) في [س]: (سمعتني).
(١٧) في [أ، ب، جـ، س]: (ذهب).
(١٨) في [أ، ب، جـ، س]: زيادة (من).
(١٩) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(٢٠) في [س]: (لعله)، وفي [جـ]: (علمه).
(٢١) في [س]: (الرجل).
(٢٢) سقط من: [هـ].
(٢٣) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(٢٤) في [أ، ب، جـ]: (بر ويستراح).
(٢٥) منقطع ضعيف؛ عبد العزيز بن رفيع لم يدرك عليًا، وليث ضعيف.
عبدالعزیز بن رفیع سے منقول ہے کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ جنگ صفین کے لیے روانہ ہوئے تو ابو مسعود کو لوگوں پر پیچھے نائب بنایا پس انہوں نے جمعہ کے دن خطبہ دیا تو انہوں نے لوگوں کی قلت محسوس کی پھر فرمایا اے لوگو! نکلو جو نکلے گا وہ امن پائے گا۔ اللہ کی قسم ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض اس معاملے کو ناپسند کرنے والے اور اس سے جی چرانے والے ہیں۔ تم نکلو جو نکلے گا وہ امن پائے گا۔ اللہ کی قسم ہم عافیت اسے شمار نہیں کرتے کہ دولشکروں کی آپس میں مڈھ بھیڑ ہو ان میں سے ایک اپنے ساتھی سے بچتا پھرے بلکہ ہم عافیت اسے سمجھتے ہیں کہ اللہ امت محمدیہ کی اصلاح فرمادے اور اس کے مابین محبت و الفت قائم فرمادے۔ کیا میں تم کو حضرت عثمان کے بارے میں نہ بتلاؤں اور ان سے لوگ کیوں ناراض ہوئے میں تم کو نہ بتلاؤں؟ لوگوں نے حضرت عثمان اور ان کی خطا کو اللہ کے سپرد نہیں کیا کہ وہ اس کو عذاب دیتا یا معاف کرتا۔ اور وہ اس کو بھی نہ پاسکے جس کی انہیں طلب تھی کیونکہ انہوں نے ان سے اس پر حسد کیا جو اللہ تعالیٰ نے ان کو عطا کیا تھا۔ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو ان سے کہا کہ آپ نے کہی ہے وہ بات جو مجھے پہنچی ہے اے چوزے تم ایسے بوڑھے ہو جس کی عقل جاتی رہی ہے حضرت ابو مسعود نے فرمایا کہ میری ماں نے اس نام سے بہتر نام رکھا ہے۔ کیا میری عقل جاتی رہی حالانکہ اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے لیے جنت واجب کی کیا تم جانتے ہو؟ جو میری عقل سے باقی ہے اسی وجہ سے ہم باتیں کرتے تھے کہ ہر دوسرا شر ہے یہ کہہ کر وہ نکل گئے۔ جب ابو مسعود سیلحین یا قادسیہ میں لوگوں کے سامنے آئے تو ان کی زلفوں سے پانی ٹپک رہا تھا، لوگوں نے دیکھا کہ وہ احرام کے لیے تیاری کرچکے ہیں اور انہوں نے جب رکاب میں پاؤں رکھا اور کجاوے کو پکڑا تو لوگ ان کے آس پاس کھڑے ہو کر کہنے لگے کہ آپ ہمیں کوئی نصیحت فرمائیں۔ تو ابو مسعود نے فرمایا کہ تم تقویٰ کو لازم پکڑو اور جماعت کو لازم پکڑو بیشک اللہ تعالیٰ امت محمدیہ کو گمراہی پر جمع نہیں کرے گا۔ انہوں نے پھر نصیحت کا مطالبہ کیا تو انہوں نے پھر فرمایا تم تقویٰ کو لازم پکڑو اور جماعت کو لازم پکڑو! بیشک نیک صالح ہی اطمینان پاتا ہے یا یہ فرمایا کہ فاجر سے اطمینان حاصل ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40465]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40465، ترقيم محمد عوامة 38825)
ترقیم عوامۃ: 38826 ترقیم الشثری: -- 40466
٤٠٤٦٦ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن ليث عن مجاهد وطاوس عن ابن عباس قال: قال علي: [ما (قتلت) (١) -يعني عثمان- ولا امرت -ثلاثا، (ولكني) (٢) غلبت (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (قلت).
(٢) في [جـ]: (وألمي).
(٣) ضعيف؛ لضعف ليث، وأخرجه نعيم (٤٧٧)، وعبد الرزاق (٢٠٩٧٢)، وابن سعد ٣/ ٨٢، وابن شبه (٢٢٤٣)، وابن عساكر ٣٩/ ٤٥١، وابن البختري في مجموعه (٦٥٥)، وبنحوه الحاكم ٣/ ٢١١ وسعيد ١/ (٢٩٤١)، ومسدد كما في المطالب العالية (٤٣٩٣)، وابن شبه (٢٢٣٨)، وأحمد في العلل ١/ ٢٣٧.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں نے (حضرت عثمان کو) قتل نہیں کیا اور نہ میں نے قتل کیا کا حکم دیا یہ تین دفعہ فرمایا پھر فرمایا لیکن میں مغلوب ہوگیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40466]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40466، ترقيم محمد عوامة 38826)
ترقیم عوامۃ: 38827 ترقیم الشثری: -- 40467
٤٠٤٦٧ - حدثنا ابن إدريس عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن طاوس عن ابن عباس قال: قال علي] (١) : ما قتلت، وإن كنت (لقتله) (٢) (لكارها) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ].
(٢) في [س]: (تقتله).
(٣) في [أ]: (كارهًا).
(٤) صحيح.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے قتل کیا نہیں یعنی حضرت عثمان کو اور میں ان کے قتل کو ناپسند کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40467]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40467، ترقيم محمد عوامة 38827)
ترقیم عوامۃ: 38828 ترقیم الشثری: -- 40468
٤٠٤٦٨ - حدثنا عبدة بن سليمان (عن عاصم) (١) عن ابي زرارة وابي عبد الله قالا: سمعنا عليا يقول: والله ما شاركت، وما قتلت، و (لا) (٢) امرت ولا رضيت -يعني قتل عثمان (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [أ، ب]: (مانا).
(٣) صحيح؛ أبو زرارة هو مصعب بن سعد بن أبي وقاص، أخرجه سعيد (٢٩٤١)، وابن شبه (٢٢٥٨)، ونعيم (٤٥٢).
ابو زرارہ اور ابو عبداللہ سے منقول ہے کہ ہم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ کی قسم نہ میں قتل میں شریک ہوا نہ میں نے قتل کیا نہ میں نے قتل کا حکم دیا اور نہ اس قتل پر میں راضی تھا یعنی حضرت عثمان کے قتل پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40468]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40468، ترقيم محمد عوامة 38828)
ترقیم عوامۃ: 38829 ترقیم الشثری: -- 40469
٤٠٤٦٩ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثنا إسماعيل بن ابي خالد قال: حدثني حصين رجل من بني الحارث قال: اخبرتني سرية زيد بن ارقم قالت: جاء علي يعود زيد بن ارقم وعنده القوم، فقال للقوم: انصتوا (واسكتوا) (٢) ، فوالله لا تسالوني اليوم عن شيء إلا اخبرتكم به، فقال له زيد: انشدك الله انت (٣) قتلت عثمان؟ فاطرق ساعة (٤) قال: والذي (فلق) (٥) (الحبة) (٦) وبرا النسمة ما قتلته ولا (امرت) (٧) بقتله وما (ساءني) (٨) (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (بشير).
(٢) في [جـ]: (أو اسكتوا).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (الذي).
(٤) في [هـ]: زيادة (ثم).
(٥) في [س]: (خلق).
(٦) في [س]: (الجنة).
(٧) في [أ، ب]: (ولا أمرني).
(٨) في [هـ]: (سرني).
(٩) مجهول؛ لجهالة حصين بن عبد الرحمن الحارثي وسرية زيد بن أرقم، أخرجه البخاري في التاريخ الكبير ٣/ ٨، وابن عساكر ٣٩/ ٤٥٤.
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی باندی کہتی ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے تشریف لائے جبکہ ان کے ارد گرد لوگ بیٹھے تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے کہا تم خاموش رہو۔ اللہ کی قسم تم آج جس چیز کے بارے میں سوال کرو گے میں تم کو اس کی خبر دونگا حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں! بتاؤ تم ہی ہو جس نے عثمان کو قتل کیا؟ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کچھ دیر نظر نیچی کی پھر فرمایا اس ذات کی قسم جس نے بیج کو پھاڑا اور جان کو پیدا کیا، میں نے ان کو قتل نہیں کیا اور نہ ہی اس کا حکم دیا اور نہ ہی اس نے مجھے غمگین کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40469]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40469، ترقيم محمد عوامة 38829)
ترقیم عوامۃ: 38830 ترقیم الشثری: -- 40470
٤٠٤٧٠ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن منذر بن يعلى قال: (لما كان) (١) كان يوم ارادوا قتل عثمان ارسل مروان إلى علي الا تاتي هذا الرجل (فتمنعه) (٢) فإنهم لن يبرموا (امرا) (٣) دونك، فقال علي: (لناتينهم) (٤) ، (قال) (٥) : فاخذ ابن الحنفية بكتفيه (فاحتضنه) (٦) فقال: يا (ابت) (٧) اين تذهب؟ (والله) (٨) ما يزيدونك إلا رهبة، فارسل إليهم علي (بعمامته) (٩) ينهاهم عنه (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [س]: (فتمنوا).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [جـ]: (ما يأتيهم).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [س]: (فاحتفنه).
(٧) في [جـ]: (أبه).
(٨) في [أ، ب، جـ، س]: (فاوللَّه).
(٩) في [س]: (بعمامة).
(١٠) منقطع؛ منذر بن يعلى لم يدرك عثمان.
منذر بن یعلی رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ جس دن باغیوں نے حضرت عثمان کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تو مروان نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا کہ کیا آپ اس شخص (حضرت عثمان) کے پاس جا کر ان کی حفاظت نہیں کریں گے؟ کیونکہ و ہ آپ کے علاوہ کسی کا فیصلہ ماننے کو تیار نہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہم ضرور جائیں گے ان کے پاس۔ پس ابن حنفیہ نے ا ن کے کندھوں کو پکڑا اور ان کو اپنے ساتھ چمٹا لیا۔ اور عرض کیا اے میرے اباجان آپ کہاں جارہے ہیں اللہ کی قسم وہ لوگ آپ کے خوف میں ہی اضافہ کریں گے پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے باغیوں کی طرف اپنا عمامہ بھیجا اور باغیوں کو حضرت عثمان کو ضرر پہنچانے سے رکنے کا کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40470]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40470، ترقيم محمد عوامة 38830)
ترقیم عوامۃ: 38831 ترقیم الشثری: -- 40471
٤٠٤٧١ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ثابت بن عبيد عن ابي جعفر الانصاري قال: دخلت مع المصريين على عثمان، فلما ضربوه خرجت اشتد قد ملات (فروجي) (١) عدوا حتى دخلت المسجد، فإذا رجل جالس في نحو من عشرة عليه عمامة (سوداء) (٢) فقال: ويحك ما وراءك؟ قال: قلت: قد والله فرغ من الرجل، قال: فقال: تبا لكم آخر الدهر، قال: فنظرت فإذا هو علي (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (فروحي).
(٢) في [ب، جـ، س]: (سودا)، واللفظة كناية عن شدة السرعة.
(٣) صحيح؛ أبو جعفر عده ابن حجر في القسم الثاني من الإصابة ٧/ ٥٧ وقال: "أقل أحواله أن يكون من أهل هذا القسم" وأخرجه ابن سعد ٣/ ٢٩، واللالكائي (٢٥٨٣)، والخلال (٤٤١)، والبيهقي ٣/ ٢٤٦، وابن عساكر ٣٩/ ٤٤٨، وابن منده في فتح الباب ١/ ١٨٢.
ابو جعفر انصاری سے منقول ہے کہتے ہیں کہ حضرت عثمان پر حملہ کرنے والے مصریوں کے ساتھ میں بھی تھا۔ جب انہوں نے حضرت عثمان کو مارا تو میں گھبراہٹ کی حالت میں بھاگتا ہوا وہاں سے نکلا یہاں تک کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو ایک شخص تقریباً دس آدمیوں میں بیٹھا تھا اور اس کے سر پر سیاہ عمامہ تھا۔ اس نے کہاتمہاری ہلاکت ہو تمہارے پیچھے کیا معاملہ ہوا؟ میں نے کہا اللہ کی قسم اس شخص (حضرت عثمان) کا کام تمام ہوگیا۔ اس بیٹھے ہوئے شخص نے کہا ہلاکت ہو تمہارے لیے آخر زمانہ میں۔ میں نے دیکھا تو وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40471]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40471، ترقيم محمد عوامة 38831)