سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3205 ترقیم الرسالہ : -- 3246
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ مَثْنَى ، نَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنَّ رَجُلا قَتَلَ رَجُلا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَتَهُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا، وَذَلِكَ قَوْلُهُ: إِلا أَنْ أَغْنَاهُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ مِنْ فَضْلِهِ سورة التوبة آية 74 بِأَخْذِهِمُ الدِّيَةَ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے دوسرے کو قتل کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دیت بارہ ہزار درہم مقرر کی۔ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”ماسوائے اس صورت کے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول اپنے فضل سے انہیں غنی کر دیں۔“ یعنی وہ لوگ دیت وصول کر کے (غنی ہو جائیں گے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3246]
ترقیم العلمیہ: 3205
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4807، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6978، 6979، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4546، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1388، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2408، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2629، 2632، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3245، 3246»
«قال النسائي: هذا الحديث خطأ والصواب عن عكرمة مرسل، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 434)»
«قال النسائي: هذا الحديث خطأ والصواب عن عكرمة مرسل، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 434)»
الحكم على الحديث:
مرسل
ترقیم العلمیہ : 3206 ترقیم الرسالہ : -- 3247
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، حَدَّثَنِي أَبِي، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ:" دِيَةُ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ أَرْبَعَةُ آلافٍ، وَالْمَجُوسِيِّ ثَمَانُمِائَةٍ" .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”یہودی اور عیسائی کی دیت چار چار ہزار درہم ہو گی، جب کہ مجوسی کی دیت آٹھ سو درہم ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3247]
ترقیم العلمیہ: 3206
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16436، 16438، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3247، 3248، 3290، 3291، 3292، 3355، 3356، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 10214»
ترقیم العلمیہ : 3207 ترقیم الرسالہ : -- 3248
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، نَا أَبُو مُحَمَّدٍ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ، نَا شَرِيكٌ، عَنْ ثَابِتٍ أَبِي الْمِقْدَامِ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، كِلاهُمَا، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ:" كَانَ عُمَرُ " يَجْعَلُ دِيَةَ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ أَرْبَعَةَ آلافٍ أَرْبَعَةَ آلافٍ، وَالْمَجُوسِيِّ ثَمَانَمِائَةٍ".
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہودی اور عیسائی شخص کی دیت چار چار ہزار درہم اور مجوسی کی دیت آٹھ سو درہم مقرر کی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3248]
ترقیم العلمیہ: 3207
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16436، 16438، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3247، 3248، 3290، 3291، 3292، 3355، 3356، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 10214»
ترقیم العلمیہ : 3208 ترقیم الرسالہ : -- 3249
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" وُجِدَ فِي قَائِمِ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كِتَابَانِ: إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عُتُوًّا فِي الأَرْضِ، رَجُلٌ ضَرَبَ غَيْرَ ضَارِبِهِ، وَرَجُلٌ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ، وَرَجُلٌ تَوَلَّى غَيْرَ أَهْلِ نِعْمَتِهِ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ، فَقَدْ كَفَرَ بِاللَّهِ وَبِرُسُلِهِ، لا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلا عَدْلا، وَفِي الآخَرِ: الْمُؤْمِنُونَ تَتَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ، وَيَسْعَى بِذِمَّتِهِمْ أَدْنَاهُمْ، لا يُقْتَلُ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ، وَلا ذُو عَهْدٍ فِي عَهْدِهِ، وَلا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ" ، مُخْتَصَرٌ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کے قبضے میں یہ دو باتیں پائی گئی تھیں: ”زمین میں سب سے زیادہ نافرمان شخص وہ ہے، جو اپنے مارنے والے کے علاوہ کسی دوسرے کو مار دے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) جو اپنے قتل کرنے والے کے علاوہ کسی اور کو قتل کر دے، اور وہ شخص جو اپنے آقا کی بجائے خود کو کسی اور کی طرف منسوب کرے، جو شخص ایسا کرے گا، اس نے گویا اللہ اور اس کے رسول کا انکار کیا، اللہ ایسے شخص کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا۔ (دوسری بات یہ ہے:) اہل ایمان کی جان یکساں حیثیت کی حامل ہے اور ان کے عام فرد کی دی ہوئی پناہ کا احترام کیا جائے گا، کسی مسلمان کو کسی کافر کے بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا، اور کسی معاہد (ذمی) کو قتل نہیں کیا جائے گا اور دو مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کے وارث نہیں بنیں گے۔“ (یہ روایت مختصر ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3249]
ترقیم العلمیہ: 3208
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8116، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16020، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3249، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 4757، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1548، 1555، 1793، 1903»
«قال البيهقي: ليس فيها شيء على شرط الصحيح، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (2 / 188)»
«قال البيهقي: ليس فيها شيء على شرط الصحيح، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (2 / 188)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3209 ترقیم الرسالہ : -- 3250
نَا نَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ،" أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" نَهَى أَصْحَابَهُ أَنْ يَبْسُطُوا عَلَى الْخَوَارِجِ حَتَّى يُحْدِثُوا حَدَثًا، فَمَرُّوا بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ فَأَخَذُوهُ فَانْطَلَقُوا بِهِ، فَمَرُّوا عَلَى تَمْرَةٍ سَاقِطَةٍ مِنْ نَخْلَةٍ فَأَخَذَهَا بَعْضُهُمْ فَأَلْقَاهَا فِي فَمِهِ، فَقَالَ لَهُ بَعْضُهُمْ: تَمْرَةُ مُعَاهَدٍ فِيمَ اسْتَحْلَلْتَهَا؟ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَبَّابٍ: أَفَلا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَنْ هُوَ أَعْظَمُ حُرْمَةً عَلَيْكُمْ مِنْ هَذَا؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَنَا، فَقَتَلُوهُ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عَلِيًّا فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ أَنْ أَقِيدُونَا بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ، قَالُوا: كَيْفَ نَقِيدُكَ بِهِ وَكُلُّنَا قَتَلَهُ؟، قَالَ: وَكُلُّكُمْ قَتَلَهُ؟، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ أَمَرَ أَنْ يَبْسُطُوا عَلَيْهِمْ، وَقَالَ: وَاللَّهِ لا يُقْتَلُ مِنْكُمْ عَشْرَةٌ، وَلا يَنْفَلِتُ مِنْهُمْ عَشَرَةٌ، قَالُوا: فَقَتَلُوهُمْ، قَالَ: فَقَالَ: اطْلُبُوا مِنْهُمْ ذَا الثُّدَيَّةِ" ، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں کو اس بات سے منع کیا تھا کہ وہ خوارج کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں، ان لوگوں کا گزر عبداللہ بن خباب کے پاس سے ہوا، تو ان لوگوں نے اسے پکڑ لیا، اور اسے لے کر روانہ ہوئے، ان کا گزر ایک کھجور کے پاس سے ہوا، جو درخت سے نیچے گری ہوئی تھی، ان میں سے ایک شخص نے کھجور اٹھا کر منہ میں ڈال لی، تو دوسرے شخص نے اسے کہا: ”تم نے معاہد کی کھجور کھا لی، تم نے کس بنیاد پر اسے حلال قرار دیا؟“ تو عبداللہ بن خباب نے کہا: ”کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں، جو تمہارے لیے اس سے زیادہ قابل احترام ہے؟“ لوگوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ تو عبداللہ بن خباب نے کہا: ”میں وہ ہوں۔“ پھر ان لوگوں نے عبداللہ بن خباب کو قتل کر دیا، اس بات کی اطلاع سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ملی، تو انہوں نے لوگوں کو پیغام بھیجا: ”تم ہمیں عبداللہ بن خباب کی دیت ادا کرو۔“ تو انہوں نے جواب دیا: ”ہم اس کی دیت آپ کو کیسے ادا کریں، جب کہ ہم میں سے ہر ایک شخص نے اسے قتل کیا ہے؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تم سب لوگوں نے اسے قتل کیا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ اکبر!“ پھر آپ نے یہ حکم دیا کہ (آپ کے ساتھی) ان لوگوں پر بھرپور حملہ کر دیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! تم میں سے دس افراد بھی شہید نہیں ہوں گے اور ان میں سے دس افراد بھی زندہ نہیں بچیں گے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سب لوگوں کو قتل کروا دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے حکم دیا: ”ان میں ابھرے ہوئے گوشت والے کو تلاش کرو۔“ اس کے بعد راوی نے پورا واقعہ ذکر کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3250]
ترقیم العلمیہ: 3209
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1066،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6938، 6939، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8712، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4763، 4768، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 167،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3250، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 59، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 636»
ترقیم العلمیہ : 3210 ترقیم الرسالہ : -- 3251
نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْحِمْيَرِيُّ ، نَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ الْعَدَوِيِّ ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ النَّهْرَوَانِ كُنَّا مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ دُونَ النَّهَرِ، فَجَاءَتِ الْحَرُورِيَّةُ حَتَّى نَزَلُوا مِنْ وَرَائِهِ، قَالَ عَلِيٌّ: لا تُحَرِّكُوهُمْ حَتَّى يُحْدِثُوا حَدَثًا، فَانْطَلَقُوا إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ، فَقَالُوا: حَدِّثْنَا حَدِيثًا حَدَّثَكَ بِهِ أَبُوكَ سَمِعَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: حَدَّثَنِي: تَكُونُ فِتْنَةٌ الْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْقَائِمِ، وَالْقَائِمُ خَيْرٌ مِنَ السَّاعِي، فَقَدَّمُوهُ إِلَى النَّهَرِ فَذَبَحُوهُ كَمَا تُذْبَحُ الشَّاةُ، فَأُتِيَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأُخْبِرَ، فَقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، نَادُوهُمْ أَنْ أَخْرِجُوا إِلَيْنَا قَاتَلَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ، فَقَالُوا: كُلُّنَا قَتَلَهُ، ثَلاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لأَصْحَابِهِ: دُونَكُمُ الْقَوْمُ، فَمَا لَبِثَ أَنْ قَتَلَهُمُ عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ" ، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ.
ابواحوص بیان کرتے ہیں: جنگ نہروان کے دن ہم لوگ نہر کے ایک طرف سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھے، اسی دوران خارجی آئے اور انہوں نے نہر کے دوسری طرف پڑاؤ کیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم نے انہیں متحرک نہیں کرنا، جب تک وہ خود کوئی غلطی نہ کریں۔“ وہ لوگ عبداللہ بن خباب کے پاس آئے اور بولے: ”آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیں، جو آپ کے والد نے آپ کو سنائی ہو، جو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو۔“ تو عبداللہ بن خباب نے بتایا: ”میرے والد نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ’ایسا فتنہ آئے گا، جس میں بیٹھا ہوا شخص کھڑے ہوئے سے بہتر ہو گا اور کھڑا ہوا شخص دوڑنے والے سے بہتر ہو گا۔’“ (راوی بیان کرتے ہیں:) وہ لوگ (یعنی خارجی لوگ) انہیں (یعنی عبداللہ بن خباب کو) دریا کے کنارے لے گئے اور انہیں اس طرح ذبح کر دیا، جس طرح بکری کو ذبح کیا جاتا ہے، اس کی اطلاع سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ملی، تو انہوں نے کہا: ”اللہ اکبر!“ اور فرمایا: ”انہیں بلند آواز میں پکارو، یہ کہو کہ وہ عبداللہ بن خباب کے قاتل کو ہماری طرف بھیج دیں۔“ تو ان لوگوں نے جواب میں تین مرتبہ یہ کہا: ”ہم سب نے انہیں قتل کیا ہے۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا: ”اب ان پر حملہ کر دو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے ان لوگوں کو قتل کر دیا، راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد (روایت نقل کرنے والے نے) باقی روایت نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3251]
ترقیم العلمیہ: 3210
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3251، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 21449، 21450، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 7215، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18578، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 39051، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 3629، 3630، 3631»
ترقیم العلمیہ : 3211 ترقیم الرسالہ : -- 3252
نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا السَّرِيُّ بْنُ سَهْلٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ ، نَا عُثْمَانُ الْبُرِّيُّ ، عَنْ جُوَيْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا يُقْتَلُ حُرٌّ بِعَبْدٍ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”آزاد شخص کو کسی غلام کے بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3252]
ترقیم العلمیہ: 3211
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16040، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3252»
«قال ابن حجر: فيه جويبر وغيره من المتروكين، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 32)»
«قال ابن حجر: فيه جويبر وغيره من المتروكين، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 32)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3212 ترقیم الرسالہ : -- 3253
نَا نَا ابْنُ الْجُنَيْدِ ، نَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ ، نَا لَيْثٌ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ ، وَابْنُ مَسْعُودٍ : إِذَا قَتَلَ الْحُرُّ الْعَبْدَ مُتَعَمِّدًا فَهُوَ قَوَدُهُ" ، لا تَقُومُ بِهِ حَجَّةٌ، لأَنَّهُ مُرْسَلٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں: ”جب کوئی آزاد شخص کسی غلام کو قتل عمد کے طور پر قتل کر دے، تو اس (صورت میں قصاص نہیں لیا جائے گا) بلکہ دیت ادا کی جائے گی۔“ (امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں:) اس روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ مرسل ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3253]
ترقیم العلمیہ: 3212
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16041، 16042، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3253، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28089»
«لا تقوم حجة لأنه مرسل، سنن الدارقطني: (4 / 154) برقم: (3253)»
«لا تقوم حجة لأنه مرسل، سنن الدارقطني: (4 / 154) برقم: (3253)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3213 ترقیم الرسالہ : -- 3254
نا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو السَّائِبِ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ :" مِنَ السُّنَّةِ أَنْ لا يُقْتَلَ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ، وَمِنَ السُّنَّةِ أَنْ لا يُقْتَلَ حُرٌّ بِعَبْدٍ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”سنت (کا حکم) یہ ہے: کسی کافر کے بدلے میں مسلمان کو قتل نہ کیا جائے، سنت (کا حکم) یہ ہے: کسی غلام کے بدلے میں آزاد شخص کو قتل نہ کیا جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3254]
ترقیم العلمیہ: 3213
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 111، 1870، 3047، 3172، 3179، 6755، 7300، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1370، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3716، 3717، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2639، 7347، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4759، 4760، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2034، 4530، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1412، 2127، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2658، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3152، 3153، 3254، 3257، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 609»
ترقیم العلمیہ : 3214 ترقیم الرسالہ : -- 3255
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ، نَا أَبُو أَحْمَدَ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ،" أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ اللَّهُ عَنْهُمَا، كَانَا لا يَقْتُلانِ الْحُرَّ بِقَتْلِ الْعَبْدِ" ،.
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کسی غلام کو قتل کرنے کی وجہ سے (قصاص کے طور پر) آزاد شخص کو قتل نہیں کرواتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3255]
ترقیم العلمیہ: 3214
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16037، 16038، 16054، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3255، 3256، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18139، بدون ترقيم، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28087، 28088»
«قال ابن الملقن: وفي إسناده ابن أرطاة وقد ضعفوه لكن تابعه عليه عمرو بن عامر، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 368)»
«قال ابن الملقن: وفي إسناده ابن أرطاة وقد ضعفوه لكن تابعه عليه عمرو بن عامر، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 368)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف