سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. باب في الْمُحْرِمِ إِذَا مَاتَ مَا يُصْنَعُ بِهِ:
حالت احرام میں کسی کا انتقال ہو جائے تو کیا کیا جائے؟
حدیث نمبر: 1892
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
اس سند سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حسب سابق روایت کیا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1892]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1896] »
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أحمد 46/6، 139] ، [ابن ابي شيبه 32/4] ، [عبدالرزاق 8961] ، [الحاكم 459/1] ، [البيهقي 145/5]
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أحمد 46/6، 139] ، [ابن ابي شيبه 32/4] ، [عبدالرزاق 8961] ، [الحاكم 459/1] ، [البيهقي 145/5]
وضاحت: (تشریح احادیث 1890 سے 1892)
ان احادیث و روایات سے معلوم ہوا کہ طواف، سعی، اور رمی کے دوران ذکر الٰہی میں مشغول رہنا چاہیے، جیسا کہ نماز کے لئے قرآن پاک میں آیا: «﴿وَأَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي﴾ [طه: 14] » لہٰذا ان اعمال و ارکانِ حج میں فالتو باتوں سے پرہیز کرنا چاہئے اور وقتِ ضرورت بات کی جا سکتی ہے جیسا کہ ذکر کیا جا چکا ہے۔
واللہ اعلم۔

36. باب في فَسْخِ الْحَجِّ:
حج کا احرام کھول کر فسخ حج کا بیان
حدیث نمبر: 1893
أَخْبَرَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ بِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: فَسْخُ الْحَجِّ لَنَا خَاصَّةً، أَمْ لِمَنْ بَعْدَنَا؟ قَالَ:"بَلْ لَنَا خَاصَّةً".
بلال بن حارث نے اپنے والد سے روایت کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا حج کا فسخ کرنا صرف ہمارے لئے ہے یا ہمارے بعد آنے والے اور لوگوں کے لئے بھی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، یہ ہمارے لئے خاص ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1893]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده قال الإمام أحمد: ((ليس إسناده بالمعروف)). وهو حديث منكر، [مكتبه الشامله نمبر: 1897] »
اس روایت کی سند میں کلام ہے۔ دیکھئے: [أحمد 469/3] ، [طبراني 1138] ، [الحاكم 517/3] ، [أبوداؤد 1808] ، [نسائي 3790] ، [ابن ماجه 2994]
اس روایت کی سند میں کلام ہے۔ دیکھئے: [أحمد 469/3] ، [طبراني 1138] ، [الحاكم 517/3] ، [أبوداؤد 1808] ، [نسائي 3790] ، [ابن ماجه 2994]
وضاحت: (تشریح حدیث 1892)
امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک فسخِ حج کا حکم قیامت تک لئے ہے، مذکورہ بالا حدیث کو انہوں نے منکر کہا ہے اور یہ صحابیٔ جلیل سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث کے مخالف ہے جس کو تقریباً 11 صحابۂ کرام نے روایت کیا ہے۔
بعض علماء نے کہا کہ یہ ہمارے لئے خاص ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ حج فسخ کر کے پہلے عمرہ کرنا پھر حج کا احرام باندھنا یہ امر خاص مسلمانوں کے لئے ہے کیونکہ مشرکین اشہر الحج میں عمرہ کرنے کو برا جانتے تھے، ائمۂ ثلاثہ رحمہم اللہ کے نزدیک حج کا فسخ کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص تھا، لہٰذا جو حاجی جس نیّت سے احرام باندھے اسے پورا کرے۔
لیکن امام احمد رحمہ اللہ کا قول راجح ہے۔

37. باب مَنِ اعْتَمَرَ في أَشْهُرِ الْحَجِّ:
حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1894
أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "هَذِهِ عُمْرَةٌ اسْتَمْتَعْنَا بِهَا، فَمَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَحِلَّ الْحِلَّ كُلَّهُ، فَقَدْ دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
سیدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ عمرہ جس کا ہم نے فائدہ اٹھایا ہے، جس کے پاس ہدی نہ ہو وہ حلال ہو جائے (یعنی احرام کھول دے) اس کے لئے ساری چیزیں حلال ہو گئیں، اور عمرہ قیامت تک حج میں داخل ہو گیا۔“ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1894]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1898] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1241] ، [أبوداؤد 1790] ، [نسائي 2814] ، [أحمد 236/1، 341]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1241] ، [أبوداؤد 1790] ، [نسائي 2814] ، [أحمد 236/1، 341]
وضاحت: (تشریح حدیث 1893)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اشہر الحج میں عمرہ کیا جا سکتا ہے چاہے حج کرنے کا ارادہ ہو یا نہ ہو، اس حدیث سے مشرکینِ مکہ کا رد ہو گیا جو اشہر الحج میں عمرہ کرنا برا سمجھتے تھے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اشہر الحج میں عمرہ کیا جا سکتا ہے چاہے حج کرنے کا ارادہ ہو یا نہ ہو، اس حدیث سے مشرکینِ مکہ کا رد ہو گیا جو اشہر الحج میں عمرہ کرنا برا سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 1895
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ رَبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ: أَنَّهُمْ سَارُوا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَلَغُوا عُسْفَانَ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي مُدْلِجٍ يُقَالُ لَهُ مَالِكُ بْنُ سُرَاقَةَ أَوْ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكٍ: اقْضِ لَنَا قَضَاءَ قَوْمٍ وُلِدُوا الْيَوْمَ. قَالَ:"إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَدْخَلَ عَلَيْكُمْ فِي حَجِّكُمْ هَذَا عُمْرَةً، فَإِذَا أَنْتُمْ قَدِمْتُمْ فَمَنْ تَطَوَّفَ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَقَدْ حَلَّ إِلَّا مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ".
ربیع بن سبرة سے مروی ہے ان کے والد نے بیان کیا کہ وہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلے یہاں تک کہ مقام عسفان تک پہنچ گئے تو بنی مدلج کے ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا، جس کا نام مالک بن سراقہ یا سراقہ بن مالک تھا: اے اللہ کے رسول! آج ایسا بیان فرمایئے جیسا ان لوگوں کو سمجھاتے ہیں جو ابھی پیدا ہوئے (یعنی اس طرح کی نصیحت کیجئیے جو ہر نادان سمجھ لے)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الله تعالیٰ نے تمہارے اس حج میں عمرہ داخل کر دیا ہے، تو تم جب مکہ آؤ اور طواف کعبہ کر لو اور صفا مروہ کی سعی کر لو تو حلال ہو جاؤ گے، سوائے اس شخص کے جو اپنے ساتھ قربانی لایا ہو، وہ حلال نہ ہو گا۔“ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1895]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1899] »
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1801] ، [أحمد 404/3] ، [أبويعلی 939] ، [ابن حبان 4144]
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1801] ، [أحمد 404/3] ، [أبويعلی 939] ، [ابن حبان 4144]
وضاحت: (تشریح حدیث 1894)
اس حدیث سے بھی حج کے مہینے میں عمرہ کرنا ثابت ہوا، اور حجِ تمتع کی فضیلت بھی، نیز یہ کہ جس نے قران کی نیّت کی ہو وہ قربانی کرنے تک حلال نہ ہوگا۔
اس حدیث سے بھی حج کے مہینے میں عمرہ کرنا ثابت ہوا، اور حجِ تمتع کی فضیلت بھی، نیز یہ کہ جس نے قران کی نیّت کی ہو وہ قربانی کرنے تک حلال نہ ہوگا۔
38. باب كَمِ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کئے
حدیث نمبر: 1896
أَخْبَرَنَا شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ: عُمْرَةَ الْحُدَيْبِيَةِ، وَعُمْرَةَ الْقَضَاءِ أَوْ قَالَ: عُمْرَةَ الْقِصَاصِ، شَكَّ شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ مِنْ قَابِلٍ، وَالثَّالِثَةَ مِنْ الْجِعْرَانَةِ , وَالرَّابِعَةَ الَّتِي مَعَ حَجَّتِهِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار عمرے کئے، پہلا عمرة (صلح) حدیبیہ کے وقت کیا، دوسرا اس کے اگلے سال عمرة القضا یا کہا کہ عمرة القصاص کے طور پر کیا، یہ شک شہاب بن عباد کو ہوا، تیسرا عمرہ جعرانۃ سے کیا اور چوتھا عمرہ اپنے حج کے ساتھ کیا۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1896]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1900] »
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1993] ، [ترمذي 816] ، [ابن ماجه 3003] ، [ابن حبان 3946] ، [الموارد 1018]
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1993] ، [ترمذي 816] ، [ابن ماجه 3003] ، [ابن حبان 3946] ، [الموارد 1018]
وضاحت: (تشریح حدیث 1895)
یہ حدیث (1825) نمبر پر گزر چکی ہے، مطلب واضح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے بعد چار عمرے کئے جو حقیقت میں تین ہی تھے، صلح حدیبیہ میں عمرے کی غرض سے نکلے لیکن معاہدہ ہوگیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ نہ کر سکے تھے، اگلے سال صلح و معاہدہ کے مطابق عمرہ کیا جو گویا پہلے عمرے کی قضا تھی، اس لئے عمرة القضا یا عمرة القصاص بدلے کا عمرہ کہا گیا، اور دوسرا عمرہ غزوۂ حنین کے بعد جعرانہ سے کیا تھا، چوتھا حج کے ساتھ۔
والله اعلم۔

39. باب فَضْلِ الْعُمْرَةِ في رَمَضَانَ:
رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1897
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِامْرَأَةٍ: "اعْتَمِرِي فِي رَمَضَانَ، فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت سے کہا: ”رمضان میں عمرہ کرو کیونکہ رمضان کا عمرہ حج کے برابر ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1897]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1901] »
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1782] ، [مسلم 1256] ، [نسائي 2109] ، [ابن ماجه 2994] ، [ابن حبان 3700]
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1782] ، [مسلم 1256] ، [نسائي 2109] ، [ابن ماجه 2994] ، [ابن حبان 3700]
وضاحت: (تشریح حدیث 1896)
یعنی ثواب میں رمضان کا عمرہ حج کے برابر ہے، اور مذکورہ خاتون انصار میں سے تھیں اور اُم سنان یا اُم سلیم ان کا نام تھا۔
یعنی ثواب میں رمضان کا عمرہ حج کے برابر ہے، اور مذکورہ خاتون انصار میں سے تھیں اور اُم سنان یا اُم سلیم ان کا نام تھا۔
حدیث نمبر: 1898
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق، عَنْ عِيسَى بْنِ مَعْقِلِ بْنِ أَبِي مَعْقَلٍ الْأَسَدِيِّ أَسَدُ خُزَيْمَةَ، حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ مَعْقَلٍ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً".
سیدہ ام معقل رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان کا عمرہ حج کے برابر ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1898]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد لولا عنعنة ابن إسحاق، [مكتبه الشامله نمبر: 1902] »
اس روایت کی سند میں کلام ہے، لیکن حدیث کا معنی صحیح ہے جیسا کہ اوپر گذر چکا ہے۔ حوالہ دیکھئے: [أبوداؤد 1989] ، [أحمد 405/6]
اس روایت کی سند میں کلام ہے، لیکن حدیث کا معنی صحیح ہے جیسا کہ اوپر گذر چکا ہے۔ حوالہ دیکھئے: [أبوداؤد 1989] ، [أحمد 405/6]
وضاحت: (تشریح حدیث 1897)
اس حدیث سے رمضان میں عمرے کی فضیلت ثابت ہوئی، جس ماہِ مبارک میں نوافل کا درجہ فرائض کے برابر ہو جاتا ہے اور فرائض کا ستر گنا زیادہ ثواب ہو جاتا ہے، جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دونگا۔
“ اس لئے رمضان میں جو بھی نیک کام کیا جائے اس کا بہت بڑا اجر ہے، صدقہ و خیرات اور عمرہ اسی فضیلت میں داخل ہیں۔

40. باب الْمِيقَاتِ في الْعُمْرَةِ:
عمرے کے لئے میقات کا بیان
حدیث نمبر: 1899
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي مُزَاحِمُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "خَرَجَ مِنْ الْجِعْرَانَةِ حِينَ أَنْشَأَ مُعْتَمِرًا، فَدَخَلَ مَكَّةَ لَيْلًا، فَقَضَى عُمْرَتَهُ ثُمَّ خَرَجَ مِنْ تَحْتِ لَيْلَتِهِ، فَأَصْبَحَ بِالْجِعْرَانَةِ كَبَائِتٍ".
سیدنا محرش کعبی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب عمرے کا ارادہ کیا تو جعرانہ سے نکلے اور مکہ میں رات میں داخل ہوئے، اپنا عمرہ پورا کیا پھر اسی رات میں واپس جعرانہ لوٹ آئے، گویا کہ جعرانہ ہی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات گزاری۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1899]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1903] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 935] ، [نسائي 2863] ، [الحميدي 886] ، [معجم الصحابة لابن قانع 1052]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 935] ، [نسائي 2863] ، [الحميدي 886] ، [معجم الصحابة لابن قانع 1052]
حدیث نمبر: 1900
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، سَمِعَ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ يَقُولُ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ يَقُولُ:"أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُرْدِفَ عَائِشَةَ فَأُعْمِرَهَا مِنْ التَّنْعِيمِ". قَالَ سُفْيَانُ: كَانَ شُعْبَةُ يُعْجِبُهُ مِثْلَ هَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو پیچھے بٹھا کر لے جاؤں اور انہیں تنعیم سے عمرہ کروا دوں۔ سفیان نے کہا: شعبہ رحمۃ اللہ علیہ اس طرح کی اسناد پسند کرتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1900]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1904] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1784] ، [مسلم 2928] ، [ترمذي 934] ، [ابن ماجه 2999] ، [أحمد 406/6] ، [طبراني 367] ۔ اور عمرو: ابن دینار ہیں۔
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1784] ، [مسلم 2928] ، [ترمذي 934] ، [ابن ماجه 2999] ، [أحمد 406/6] ، [طبراني 367] ۔ اور عمرو: ابن دینار ہیں۔
حدیث نمبر: 1901
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ الْعَطَّارُ، عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، عَنْ أَبِيهَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ: "أَرْدِفْ أُخْتَكَ يَعْنِي: عَائِشَةَ وَأَعْمِرْهَا مِنْ التَّنْعِيمِ، فَإِذَا هَبَطْتَ مِنْ الْأَكَمَةِ، فَمُرْهَا فَلْتُحْرِمْ، فَإِنَّهَا عُمْرَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ".
حفصہ بنت عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہم نے اپنے والد سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے والد سیدنا عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اپنی بہن یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو پیچھے بٹھاؤ اور تنعیم سے عمرہ کرا لاؤ، جب وہ ٹیلوں سے اتریں تو ان سے کہنا کہ احرام باندھ لیں، بیشک یہ عمرہ قبول ہو گا۔“ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1901]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1905] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1995] ، [أحمد 198/1] ، [طحاوي 240/2] ، [بيهقي 357/4]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1995] ، [أحمد 198/1] ، [طحاوي 240/2] ، [بيهقي 357/4]
وضاحت: (تشریح احادیث 1898 سے 1901)
احادیث الباب سے معلوم ہوا کہ مکہ میں مقیم حاجی کو عمرے کے لئے حدودِ حرم سے باہر جانا ہوگا، اور اس کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جعرانہ سے خود عمرہ کیا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے حکم فرمایا کہ تنعیم سے احرام باندھ کر آ ئیں اور عمرہ کر لیں، یہ عمره ان شاء اللہ صحیح ہوگا، عمرہ کرنا باعثِ خیر و برکت ہے لیکن آج کل لوگ کثرت سے تنعیم جاجا کر عمرے لاتے ہیں یہ درست نہیں، علمائے کرام نے اس کو مکروہ کہا ہے، دور سے آنے والے حجاج کرام مدینہ سے آتے ہوئے اگر عمرہ کریں تو زیادہ بہتر ہے، یا اگر ایسا موقع نہ ملے تو ایک عمرہ مذکورہ بالا میقات سے کر سکتے ہیں۔
«(واللّٰه أعلم وعلمه أتم)» ۔