صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5677. ما لي وللدنيا وما للدنيا وما لي! والذي نفسي بيده ....
مجھے دنیا سے کیا تعلق اور دنیا کو مجھ سے ....
حدیث نمبر: 5669
«ما لي وللدنيا وما للدنيا وما لي! والذي نفسي بيده ما مثلي ومثل الدنيا إلا كراكب سار في يوم صائف فاستظل تحت شجرة ساعة من النهار ثم راح وتركها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجھے دنیا سے کیا تعلق اور دنیا کو مجھ سے کیا تعلق! اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میری اور دنیا کی مثال تو بس اس مسافر کی طرح ہے جو گرمی کے دن میں سفر کرے، پھر دن کی ایک گھڑی کے لیے کسی درخت کے نیچے سایہ حاصل کرے، پھر چل پڑے اور اسے چھوڑ دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5669]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ك] عن ابن عباس. فقه السيرة 478، الصحيحة 439.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
5678. ما مات نبي إلا دفن حيث يقبض
جو نبی بھی فوت ہوا اسے وہیں دفن کیا گیا ....
حدیث نمبر: 5670
«ما مات نبي إلا دفن حيث يقبض»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو نبی بھی فوت ہوا اسے وہیں دفن کیا گیا جہاں اس کی روح قبض کی گئی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5670]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أبي بكر. أحكام الجنائز 337.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
5679. ما مررت ليلة أسري بي بملأ من الملائكة إلا قالوا: ....
جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں فرشتوں کی جس ....
حدیث نمبر: 5671
«ما مررت ليلة أسري بي بملأ من الملائكة إلا قالوا: يا محمد مر أمتك بالحجامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے بھی گزرا انہوں نے کہا: اے محمد! اپنی امت کو پچھنے لگوانے کا حکم دیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5671]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أنس [ت] عن ابن مسعود. المشكاة 4544.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
5680. ما مررت ليلة أسري بي بملأ من الملائكة إلا كلهم ....
جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں فرشتوں کی جس ....
حدیث نمبر: 5672
«ما مررت ليلة أسري بي بملأ من الملائكة إلا كلهم يقول لي: عليك يا محمد بالحجامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے بھی گزرا وہ سب مجھ سے کہتے: اے محمد! پچھنے لگوانا لازم پکڑیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5672]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت هـ] عن ابن عباس. المشكاة 4544، الصحيحة 2264.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
5681. ما مسخ الله تعالى من شيء فكان له عقب ولا ....
اللہ تعالیٰ نے جس چیز کو بھی مسخ کیا اس ....
حدیث نمبر: 5673
«ما مسخ الله تعالى من شيء فكان له عقب ولا نسل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے جس چیز کو بھی مسخ کیا اس کی کوئی نسل اور اولاد نہیں چلی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5673]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن أم سلمة. الصحيحة 2264: ع، طس - ابن عمر، حم، م - ابن مسعود.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
5682. ما ملأ آدمي وعاء شرا من بطنه بحسب ابن آدم ....
آدمی نے پیٹ سے بدتر کوئی برتن نہیں بھرا، ابنِ ....
حدیث نمبر: 5674
«ما ملأ آدمي وعاء شرا من بطنه بحسب ابن آدم أكلات يقمن صلبه فإن كان لا محالة فثلث لطعامه وثلث لشرابه وثلث لنفسه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آدمی نے پیٹ سے بدتر کوئی برتن نہیں بھرا، ابنِ آدم کے لیے اتنے ہی لقمے کافی ہیں جو اس کی کمر سیدھی رکھیں، پھر اگر ناگزیر ہی ہو تو ایک تہائی کھانے کے لیے، ایک تہائی پینے کے لیے اور ایک تہائی سانس کے لیے چھوڑ دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5674]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت هـ ك] عن المقدام بن معد يكرب. الإرواء 1983، الصحيحة 2265: ابن المبارك، ابن سعد، ابن عساكر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
5683. ما من آدمي إلا في رأسه حكمة بيد ملك فإذا ....
کوئی آدمی ایسا نہیں مگر اس کے سر میں ایک ....
حدیث نمبر: 5675
«ما من آدمي إلا في رأسه حكمة بيد ملك فإذا تواضع قيل للملك ارفع حكمته وإذا تكبر قيل للملك: دع حكمته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کوئی آدمی ایسا نہیں مگر اس کے سر میں ایک لگام ہوتی ہے جو ایک فرشتے کے ہاتھ میں ہوتی ہے، پس جب وہ عاجزی اختیار کرتا ہے تو فرشتے سے کہا جاتا ہے: اس کی لگام بلند کر دو، اور جب وہ تکبر کرتا ہے تو فرشتے سے کہا جاتا ہے: اس کی لگام چھوڑ دو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5675]

تخریج الحدیث: «(حسن) [طب] عن ابن عباس [البزار] عن أبي هريرة. الصحيحة 538.»
قال الشيخ الألباني: حسن
5684. ما من أحد لا يؤدي زكاة ماله إلا مثل له ....
جو شخص بھی اپنے مال کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا ....
حدیث نمبر: 5676
«ما من أحد لا يؤدي زكاة ماله إلا مثل له يوم القيامة شجاعا أقرع حتى يطوق عنقه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص بھی اپنے مال کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا تو قیامت کے دن اس کے لیے ایک گنجا سانپ بنا کر پیش کیا جائے گا یہاں تک کہ وہ اس کے گلے کا طوق بن جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5676]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن ابن مسعود. صحيح الترغيب 754: ابن خزيمة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
5685. ما من أحد يدان دينا يعلم الله منه أنه يريد ....
جو شخص بھی قرض لیتا ہے اور اللہ کو معلوم ....
حدیث نمبر: 5677
«ما من أحد يدان دينا يعلم الله منه أنه يريد قضاءه إلا أداه الله عنه في الدنيا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص بھی قرض لیتا ہے اور اللہ کو معلوم ہو کہ وہ اسے ادا کرنا چاہتا ہے تو اللہ اسے دنیا ہی میں اس کی طرف سے ادا کروا دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5677]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ن حب] عن ميمونة. الترغيب 3/32.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
5686. ما من أحد يدعوبدعاء إلا آتاه الله ما سأل أو ....
جو شخص بھی کوئی دعا کرے تو اللہ اسے وہ ....
حدیث نمبر: 5678
«ما من أحد يدعوبدعاء إلا آتاه الله ما سأل أو كف عنه من السوء مثله ما لم يدع بإثم أو قطيعة رحم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص بھی کوئی دعا کرے تو اللہ اسے وہ چیز دے دیتا ہے جو اس نے مانگی یا اس سے اتنی ہی برائی روک دیتا ہے، جب تک وہ گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5678]

تخریج الحدیث: «(حسن) [حم ت] عن جابر. المشكاة 2236.»
قال الشيخ الألباني: حسن