🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4205
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي نَعَامَةَ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ لَا يَقْرَءُونَ {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} [الفاتحة: 1] "
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ نہیں پڑھتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4205]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه البيهقى في "سننه" [رقم 2249] ، والبخارى في "تاريخه" [8/ 441] ، وغيرهما، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4190»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4206
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ الْمُنْذِرِ بْنِ الْجَارُودِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: صَنَعَ بَعْضُ عُمُومَتِي لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَعَامًا، فَقَالَ: إِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَأْكُلَ فِي بَيْتِي وَتُصَلِّيَ فِيهِ، قَالَ: فَأَتَاهُ وَفِي الْبَيْتِ فَحْلٌ مِنْ تِلْكَ الْفُحُولِ، فَأَمَرَ بِجَانِبٍ مِنْهُ فَكُنِسَ وَرُشَّ، فَصَلَّى وَصَلَّيْنَا مَعَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میرے ایک چچا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھانا تیار کیا اور عرض کی کہ: ”میری دلی خواہش ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لا کر کھانا تناول فرمائیں اور وہاں نماز ادا فرمائیں“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے اور گھر میں (کھجور کے ریشوں سے بنی ہوئی) ایک پرانی چٹائی موجود تھی، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ایک گوشے کے متعلق حکم دیا جسے جھاڑ کر صاف کیا گیا اور اس پر پانی چھڑکا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں نماز ادا فرمائی اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز پڑھی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4206]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 756، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11693، وأخرجه فتح الباري برقم: 639، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4191»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4207
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، وَحَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ غَيْلَانَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: إِنَّكُمْ تَعْمَلُونَ أَعْمَالًا هِيَ أَدَقُّ فِي أَعْيُنِكُمْ مِنَ الشَّعَرِ، كُنَّا نَعُدُّهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُوبِقَاتِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بلاشبہ تم ایسے اعمال کرتے ہو جو تمہاری نگاہوں میں بال سے بھی زیادہ باریک اور معمولی ہیں، جبکہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں انہیں ہلاک کر دینے والے بڑے گناہوں میں شمار کیا کرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4207]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 20227، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2768، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4192»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4208
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى السُّدِّيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: اسْتُنْبِئَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، وَصُلِّيَ عَلَيْهِ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیر کے دن منصبِ نبوت عطا کیا گیا، اور منگل کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4208]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3728، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4644، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4193»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4209
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَقَدْ تَرَكْتُمْ بِالْمَدِينَةِ رِجَالًا مَا سِرْتُمْ مِنْ مَسِيرٍ، وَلَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ نَفَقَةٍ، وَلَا قَطَعْتُمْ مِنْ وَادٍ إِلَّا كَانُوا مَعَكُمْ فِيهِ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَكَيْفَ يَكُونُونَ مَعَنَا وَهُمْ بِالْمَدِينَةِ؟ قَالَ: حَبَسَهُمُ الْعُذْرُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے مدینہ منورہ میں کچھ ایسے لوگ چھوڑے ہیں کہ تم نے جو بھی مسافت طے کی، کوئی بھی خرچ کیا یا کسی بھی وادی کو عبور کیا تو وہ (اجر و ثواب میں) تمہارے ساتھ ہی تھے“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ مدینہ میں رہتے ہوئے ہمارے ساتھ کیسے ہو سکتے ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انہیں (کسی معقول) عذر نے روک رکھا تھا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4209]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط مسلم .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 3839] ، ف»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2684، 4161، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2508، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2764، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12218، وأخرجه فتح الباري برقم: 2684، 4319، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7297، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4194»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4210
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو ظِلَالٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّ عَبْدًا فِي جَهَنَّمَ لَيُنَادِي أَلْفَ سَنَةٍ: يَا حَنَّانُ، يَا مَنَّانُ، قَالَ: فَيَقُولُ اللهُ: يَا جِبْرِيلُ، ائْتِ عَبْدِي، قَالَ: فَيَنْطَلِقُ جِبْرِيلُ فَيَرَى أَهْلَ النَّارِ مُنْكَبِّينَ عَلَى وُجُوهِهِمْ، قَالَ: فَيَرْجِعُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، لَمْ أَرَهُ، قَالَ: فَيَقُولُ اللهُ: فَإِنَّهُ فِي مَكَانِ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: فَيَأْتِيهِ، فَيَجِيءُ رَبَّهُ، فَيَقُولُ اللهُ لَهُ: يَا عَبْدِي، كَيْفَ وَجَدْتَ مَكَانَكَ وَمَقِيلَكَ؟ قَالَ: فَيَقُولُ: يَا رَبِّ شَرَّ مَكَانٍ، وَشَرَّ مَقِيلٍ، قَالَ: فَيَقُولُ: رُدُّوا عَبْدِي، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، مَا كُنْتُ أَرْجُو أَنْ تَرُدَّنِي إِذْ أَخْرَجْتَنِي، فَيَقُولُ: دَعُوا عَبْدِي.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً جہنم میں ایک بندہ ایک ہزار سال تک یہ پکارتا رہے گا: «يَا حَنَّانُ، يَا مَنَّانُ» ”اے نہایت شفقت کرنے والے! اے بہت زیادہ احسان کرنے والے!“، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے جبریل! میرے اس بندے کو میرے پاس لے آؤ، پس جبریل علیہ السلام جائیں گے تو وہ اہل جہنم کو ان کے چہروں کے بل اوندھا گرا ہوا پائیں گے، وہ واپس لوٹ کر عرض کریں گے: اے میرے رب! میں نے اسے نہیں پایا، اللہ سبحانہ وتعالیٰ فرمائے گا: وہ فلاں فلاں جگہ پر ہے، پھر وہ اس کے پاس جائیں گے اور اسے اپنے رب کے حضور لے آئیں گے، اللہ تعالیٰ اس سے دریافت فرمائے گا: اے میرے بندے! تو نے اپنے ٹھکانے اور اپنی جائے قیام کو کیسا پایا؟ وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! وہ بدترین جگہ اور بدترین ٹھکانا تھا، اللہ عزوجل فرمائے گا: میرے اس بندے کو واپس (جہنم میں) لے جاؤ، تو وہ بندہ عرض کرے گا: اے میرے رب! جب تو نے مجھے وہاں سے نکال لیا تھا تو مجھے یہ امید نہیں تھی کہ تو مجھے دوبارہ وہاں لوٹائے گا، تب اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے اس بندے کو چھوڑ دو (یعنی اسے رہا کر دو)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4210]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12998، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18559، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7793، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4195»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4211
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو ظِلَالٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ لِي: مَتَى ذَهَبَ بَصَرُكَ؟ قَالَ: وَأَنَا ابْنُ سَنَتَيْنِ فِيمَا حَدَّثَنِي أَهْلِي، قَالَ: أَفَلَا أُبَشِّرُكَ؟ فَقُلْتُ: بَلَى، فَقَالَ: مَرَّ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ عَلَيْهِ ثُمَّ مَضَى، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ اللهَ يَقُولُ: مَا لِمَنْ أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْهِ عِنْدِي جَزَاءٌ إِلَّا الْجَنَّةُ.
ابو ظلال رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”تمہاری بینائی کب ختم ہوئی تھی؟“ میں نے عرض کیا: جیسا کہ میرے گھر والوں نے مجھے بتایا ہے کہ اس وقت میں دو سال کا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایک خوشخبری نہ سناؤں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں! (ضرور سنائیے)، تو انہوں نے فرمایا کہ سیدنا ابنِ ام مکتوم رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور آگے بڑھ گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل فرماتا ہے: جس بندے کی میں نے اس کی دو محبوب ترین چیزیں (آنکھیں) لے لیں، تو میرے پاس اس کے لیے جنت کے علاوہ کوئی اور بدلہ نہیں ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4211]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: المرفوع منه فقط»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5329، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2400، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12059، وأخرجه فتح الباري برقم: 5329، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 252، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 372، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3237، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4196»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4212
حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مَسْعُودٍ الْجَحْدَرِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو ظِلَالٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسٌ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَلَكَ رَجُلَانِ مَفَازَةً: أَحَدُهُمَا عَابِدٌ، وَالْآخَرُ بِهِ رَهَقٌ، فَعَطِشَ الْعَابِدُ حَتَّى سَقَطَ، فَجَعَلَ صَاحِبُهُ يَنْظُرُ إِلَيْهِ وَمَعَهُ مِيضَأَةٌ فِيهَا شَيْءٌ مِنْ مَاءٍ، فَجَعَلَ يَنْظُرُ إِلَيْهِ وَهُوَ صَرِيعٌ، فَقَالَ: وَاللهِ لَئِنْ مَاتَ هَذَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ عَطَشًا وَمَعِي مَاءٌ، لَا أُصِيبُ مِنَ اللهِ خَيْرًا أَبَدًا، وَإِنْ سَقَيْتُهُ مَائِي لَأَمُوتَنَّ، فَتَوَكَّلَ عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَعَزَمَ وَرَشَّ عَلَيْهِ مِنْ مَائِهِ وَسَقَاهُ مِنْ فَضْلِهِ، قَالَ: فَقَامَ حَتَّى قَطَعَا الْمَفَازَةَ، قَالَ: فَيُوقَفُ الَّذِي بِهِ رَهَقٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِلْحِسَابِ، فَيُؤْمَرُ بِهِ إِلَى النَّارِ، فَتَسُوقُهُ الْمَلَائِكَةُ، فَيَرَى الْعَابِدَ، فَيَقُولُ: يَا فُلَانُ، أَمَا تَعْرِفُنِي؟ قَالَ: يَقُولُ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا فُلَانٌ الَّذِي آثَرْتُكَ عَلَى نَفْسِي يَوْمَ الْمَفَازَةِ، قَالَ: يَقُولُ: بَلَى، أَعْرِفُكَ، قَالَ: فَيَقُولُ لِلْمَلَائِكَةِ: قِفُوا، قَالَ: فَيُوقَفُ، وَيَجِيءُ حَتَّى يَقِفَ وَيَدْعُوَ رَبَّهُ، يَقُولُ: يَا رَبِّ، قَدْ تَعْرِفُ يَدَهُ عِنْدِي، وَكَيْفَ آثَرَنِي عَلَى نَفْسِهِ، يَا رَبِّ هَبْهُ لِي، فَيَقُولُ: هُوَ لَكَ، قَالَ: وَيَجِيءُ فَيَأْخُذُ بِيَدِهِ فَيُدْخِلُهُ الْجَنَّةَ.
قَالَ الصَّلْتُ : قَالَ جَعْفَرٌ : قُلْتُ: حَدَّثَكَ أَنَسٌ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمی ایک صحرا سے گزرے؛ ان میں ایک عبادت گزار تھا اور دوسرے سے گناہ سرزد ہوتے تھے۔ عبادت گزار کو اتنی پیاس لگی کہ وہ گر پڑا۔ اس کا ساتھی اسے دیکھ رہا تھا اور اس کے پاس ایک برتن میں کچھ پانی تھا۔ اسے بے حال پڑا دیکھ کر اس نے کہا: اللہ کی قسم! اگر یہ نیک بندہ پیاس سے مر گیا، حالانکہ میرے پاس پانی ہے، تو مجھے اللہ کی طرف سے کبھی کوئی بھلائی حاصل نہ ہوگی؛ اور اگر میں نے اسے اپنا پانی پلا دیا تو میں خود مر جاؤں گا۔ پھر اس نے اللہ عزوجل پر بھروسا کیا، پختہ ارادہ کیا، اپنے پانی میں سے اس پر کچھ چھڑکا اور باقی اسے پلا دیا۔ وہ اٹھ کھڑا ہوا اور دونوں نے صحرا پار کر لیا۔ قیامت کے دن اس گناہ گار شخص کو حساب کے لیے کھڑا کیا جائے گا اور اسے جہنم کی طرف لے جانے کا حکم ہوگا۔ فرشتے اسے لے جا رہے ہوں گے کہ وہ اس عبادت گزار کو دیکھ کر کہے گا: اے فلاں! کیا تم مجھے پہچانتے ہو؟ وہ پوچھے گا: تم کون ہو؟ وہ کہے گا: میں وہی ہوں جس نے صحرا والے دن تمہیں اپنے اوپر ترجیح دی تھی۔ وہ کہے گا: ہاں، میں تمہیں پہچانتا ہوں۔ پھر وہ فرشتوں سے کہے گا: ٹھہرو۔ چنانچہ اسے روک دیا جائے گا۔ عبادت گزار اپنے رب کے حضور کھڑا ہو کر عرض کرے گا: اے میرے رب! تو اس کے مجھ پر احسان اور مجھے اپنے اوپر ترجیح دینے کو جانتا ہے؛ اے میرے رب! اسے مجھے عطا فرما دے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: وہ تمہیں دیا گیا۔ پھر وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے جنت میں داخل کر دے گا۔“ صلت کہتے ہیں: جعفر نے بیان کیا کہ میں نے ابو ظلال سے پوچھا: کیا یہ حدیث تم سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کی ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4212]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18549، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7781، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4197»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4213
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الْبُرْجُمِيُّ ، عَنْ أَبِي الظِّلَالِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أُمِّهِ ، قَالَ: كَانَتْ لَهَا شَاةٌ، فَجَمَعَتْ مِنْ سَمْنِهَا فِي عُكَّةٍ، فَمَلَأَتِ الْعُكَّةَ ثُمَّ بَعَثَتْ بِهَا مَعَ رَبِيبَةَ، فَقَالَتْ: يَا رَبِيبَةُ، أَبْلِغِي هَذِهِ الْعُكَّةَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتَدِمُ بِهَا، فَانْطَلَقَتْ بِهَا رَبِيبَةُ حَتَّى أَتَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، عُكَّةُ سَمْنٍ بَعَثَتْ بِهَا إِلَيْكَ أُمُّ سُلَيْمٍ ، قَالَ: فَرِّغُوا لَهَا عُكَّتَهَا، فَفُرِّغَتِ الْعُكَّةُ، فَدُفِعَتْ إِلَيْهَا، فَانْطَلَقَتْ بِهَا، فَجَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ ، فَرَأَتِ الْعُكَّةَ مُمْتَلِئَةً تَقْطُرُ، فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ : يَا رَبِيبَةُ، أَلَيْسَ أَمَرْتُكِ أَنْ تَنْطَلِقِي بِهَا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَتْ: قَدْ فَعَلْتُ، فَإِنْ لَمْ تُصَدِّقِينِي، فَانْطَلِقِي فَسَلِي رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْطَلَقَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ وَمَعَهَا رَبِيبَةُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي بَعَثَتْ إِلَيْكَ مَعَهَا بِعُكَّةٍ فِيهَا سَمْنٌ، قَالَ: قَدْ فَعَلَتْ، قَدْ جَاءَتْ بِهَا، فَقَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ إِنَّهَا لَمُمْتَلِئَةٌ تَقْطُرُ سَمْنًا، قَالَ: فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَتَعْجَبِينَ أَنْ كَانَ اللهُ أَطْعَمَكِ كَمَا أَطْعَمْتِ نَبِيَّهُ، كُلِي وَأَطْعِمِي، قَالَتْ: فَجِئْتُ الْبَيْتَ، فَقَسَمْتُ فِي قَعْبٍ لَنَا كَذَا وَكَذَا، وَتَرَكْتُ فِيهَا مَا ائْتَدَمْنَا مِنْهُ شَهْرًا أَوْ شَهْرَيْنِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اپنی والدہ (سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا) سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے پاس ایک بکری تھی، انہوں نے اس کا گھی ایک کپی (چمڑے کے چھوٹے برتن) میں جمع کیا یہاں تک کہ اسے بھر دیا، پھر انہوں نے وہ کپی ربیبہ نامی بچی کے ہاتھ بھیجی اور کہا: اے ربیبہ! یہ کپی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے جاؤ تاکہ وہ اسے سالن کے طور پر استعمال فرمائیں۔ ربیبہ وہ کپی لے کر روانہ ہوئیں یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچیں اور عرض کی: یا رسول اللہ! یہ گھی کی ایک کپی ہے جو ام سلیم نے آپ کی خدمت میں بھیجی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کی کپی خالی کر کے انہیں دے دو“، چنانچہ کپی خالی کر کے ربیبہ کے حوالے کر دی گئی، وہ اسے لے کر روانہ ہوئیں اور سیدہ ام سلیم کے پاس پہنچیں تو انہوں نے دیکھا کہ کپی لبالب بھری ہوئی ہے اور اس سے گھی ٹپک رہا ہے۔ سیدہ ام سلیم نے کہا: اے ربیبہ! کیا میں نے تجھے یہ حکم نہیں دیا تھا کہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے جاؤ؟ ربیبہ نے کہا: میں تو دے آئی ہوں، اگر آپ کو میری بات کا یقین نہیں تو چل کر خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کر لیں۔ چنانچہ سیدہ ام سلیم ربیبہ کو ساتھ لے کر حاضر ہوئیں اور عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اس لڑکی کے ہاتھ آپ کی خدمت میں گھی کی ایک کپی بھیجی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، یہ کپی لے کر آئی تھی“۔ سیدہ ام سلیم نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے! وہ کپی تو ابھی بھی لبالب بھری ہوئی ہے اور اس سے گھی ٹپک رہا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا تم اس بات پر حیران ہو رہی ہو کہ اللہ نے تمہیں ویسا ہی کھلایا جیسا تم نے اس کے نبی کو کھلایا؟ خود بھی کھاؤ اور دوسروں کو بھی کھلاؤ“۔ سیدہ ام سلیم فرماتی ہیں: پھر میں گھر آئی اور میں نے اسے اپنے ایک پیالے میں تقسیم کیا اور کپی میں اتنا بچا لیا جو ہمارے لیے ایک یا دو ماہ تک سالن کے طور پر کافی رہا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4213]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13135، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14125، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3813، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6495، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4198»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4214
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ نَجِيحٍ أَبِي عَلِيٍّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: رَجَمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَأَمْرُهُمَا سُنَّةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حدِ زنا میں) رجم کیا، اور سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما نے بھی (اپنے عہدِ خلافت میں) رجم کیا، اور ان دونوں کا طرزِ عمل سنت ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4214]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13100، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10589، 10590، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1863، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4199»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں