كتاب الأيمان والنذور ابواب: قسم اور نذر کے احکام و مسائل 13. بَابُ: إِبْرَارِ الْقَسَمِ باب: قسم پوری کرنے کا بیان۔
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سات باتوں کا حکم دیا: ”آپ نے ہمیں جنازوں کے پیچھے جانے، بیمار کی عیادت کرنے، چھینکنے والے کا جواب دینے، دعوت دینے والے کی دعوت قبول کرنے، مظلوم کی مدد کرنے، قسم پوری کرنے اور سلام کا جواب دینے کا حکم دیا“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1941 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|