الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
من كتاب المناسك
حج اور عمرہ کے بیان میں
15. باب الاِشْتِرَاطِ في الْحَجِّ:
حج میں شرط لگانے کا بیان
حدیث نمبر: 1849
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا ابو النعمان، حدثنا ثابت بن يزيد، حدثنا هلال بن خباب، قال: فحدثت عكرمة فحدثني، عن ابن عباس: ان ضباعة بنت الزبير بن عبد المطلب، اتت النبي صلى الله عليه وسلم، فقالت: يا رسول الله، إني اريد ان احج، فكيف اقول؟ قال:"قولي: لبيك اللهم لبيك، ومحلي حيث تحبسني، فإن لك على ربك ما استثنيت".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ، قَالَ: فَحَدَّثْتُ عِكْرِمَةَ فَحَدَّثَنِي، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ ضُبَاعَةَ بِنْتَ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَحُجَّ، فَكَيْفَ أَقُولُ؟ قَالَ:"قُولِي: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، وَمَحِلِّي حَيْثُ تَحْبِسُنِي، فَإِنَّ لَكِ عَلَى رَبِّكِ مَا اسْتَثْنَيْتِ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدہ ضباعہ بنت الزبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرا حج کرنے کا ارادہ ہے تو میں کیسے (نیت) کہوں؟ آپ نے فرمایا: ایسے کہو: «لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ وَمَحِلِّىْ حَيْثُ تَحْبِسُنِيْ.» یعنی میں حاضر ہوں اے الله میں حاضر ہوں اور میری جگہ احرام کھولنے کی وہی ہے جہاں تو مجھے روک دے، اس طرح تو نے جو شرط لگائی وہ تیرے پروردگار پر ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1852]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1207]، [أبوداؤد 1776]، [ترمذي 941]، [نسائي 2765]، [أبويعلی 2480]، [ابن حبان 3775]

وضاحت:
(تشریح حدیث 1848)
احرام کے وقت اس طرح شرط لگانا کہ اگر مکہ تک پہنچنا نہ ہوگا تو جہاں تک پہنچ سکوں وہیں احرام کھول دوں گا، اس شرط کا فائدہ یہ ہے کہ اس کو احرام کھولنا درست ہوگا، جہاں وہ بیماری کی وجہ سے مجبور ہو جاوے اور آگے نہ جا سکے، اور ہدی کے منیٰ میں ذبح ہونے کا انتظار نہ کرنا پڑے، جیسے اور احصار میں ہوتا ہے۔
(وحیدی)
امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا بعض علماء کا اسی پر عمل ہے کہ حج میں اس طرح شرط لگانا جائز ہے، پھر اگر کوئی حاجی بیمار ہو جائے یا معذور ہو تو احرام کھول دے، اور بعض علماء کے نزدیک چاہے شرط لگائے یا نہ لگائے احرام فسخ کرنا جائز نہیں، لیکن قولِ اوّل صحیح ہے جو امام شافعی، امام احمد و امام اسحاق رحمہم اللہ کا مسلک ہے۔
والله اعلم

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.